Baaghi TV

Category: لاہور

  • 30 مئی کو ایکسپو سنٹر میں کیا ہونے جا رہا ہے ، ڈی سی لاہور نے بتا دیا

    30 مئی کو ایکسپو سنٹر میں کیا ہونے جا رہا ہے ، ڈی سی لاہور نے بتا دیا

    گزشتہ روز لاہور شہر کے 17 ویکسینیشن سنٹرز میں سب سے زیادہ 21921 شہریوں کو کورونا ویکسینیشن لگائی گئی ۔یہ تعداد جب سے کورونا ویکسینیشن سنٹرز بنائے گئے ہیں اسوقت سے لیکر اب تک سب سے زیادہ ہے۔

    ضلعی انتظامیہ لاہور کا روزانہ کی بنیاد پر 50 ہزار شہریوں کو ویکسینیشن لگانے کا ٹارگٹ ہے۔انشاءاللہ لاہور شہر کے تمام شہریوں کو 06 ماہ میں ویکسینیشن لگانی ہے۔جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے.آگاہی مہم کا بھر پور آغاز آئندہ 1،2 روز میں کر دیا جائے گا۔30 مئی کو ایکسپوسنٹر میں ایک بڑے پیمانے پر فنکشن بھی ہونے جا رہا ہے۔

    جس میں شوبز کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔عوام الناس کو ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی ۔عوام الناس ویکسینیشن لگوائیں اور افواہوں کی طرف توجہ نہ دیں۔شہری سنٹرز میں ویکسینیشن کے لئے لازمی آئیں۔کورونا سے بچاؤ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہےکورونا ویکسینیشن لگائیں تا کہ سماجی زندگی بحال ہو سکے۔

  • چوھدری نثار کی پنجاب اسمبلی میں "اہم شخصیت” سے ملاقات

    چوھدری نثار کی پنجاب اسمبلی میں "اہم شخصیت” سے ملاقات

    چوھدری نثار کی پنجاب اسمبلی میں "اہم شخصیت” سے ملاقات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے

    چودھری نثار نے حلف اٹھانے کے بارے میں اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کردیا سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے چودھری نثار کو چیمبر میں بٹھایا وزیر قانون راجہ بشارت نے بھی چودھری نثار سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، چودھری نثار سے صحافیوں نے بھی بات چیت کی کوشش کی، چودھری نثار آج حلف تو اٹھائیں گے لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جگہ پینل آف چیئرمین چودھری نثار علی خان سے حلف لیں گے چودھری نثار الیکشن جیتنے کے بعد آج پہلی بار اسمبلی آئے ہیں اور حلف اٹھانے کے بعد شاید دوبارہ بھی نہ آئیں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے 2018 کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    ضح رہے کہ حلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ حکومت نے کیا تھا،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی ،اسحاق ڈارکی سینیٹ اور چودھری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے،آرڈیننس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی الیکشن کمیشن ایسے منتخب نمائندے کو فوری ڈی نوٹی فائی کرے گا،

    واضح رہے کہ چوھدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تا ہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے، ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں ،گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ووٹ نہیں دینے آئے تاہم اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلف نہ اٹھانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دے گا اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں گے

  • جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر کر دیا گیا

    آج ہونے والا ظہرانہ کل تک ملتوی کر دیا گیا ظہرانہ صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی جانب سے دیا جانا تھا ظہرانے میں جہانگیر ترین نے خصوصی شرکت کرنا تھی ، اب اطلاعات کے مطابق یہ ظہرانہ کل ہو گا جس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین شریک ہوں گے

    ظہرانے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے اور اس ضمن میں مشاورت کی جائے گی، بجٹ اجلاس کے حوالہ سے بھی جہانگیر ترین گروپ کے اراکین مشاورت کریں گے

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ تشکیل دیا گیا ہے جنہوں نے الگ سے پارلیمانی لیڈر مقرر کیے ہیں تا ہم دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گروپ کے اراکین کی ملاقات ہوئی جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے، ہمیں انصاف دیا جائے اور عوامی فلاح کے کاموں پر فوکس کیا جائے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے چند روز قبل ہم خیال گروپ تشکیل دیا ہے اور پارلیمانی لیڈر بھی قومی و پنجاب اسمبلی میں طے کر لئے ہیں تا ہم دو روز قبل انہوں نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ ہم تحریک انصاف میں ہی رہیں گے

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات میڈیا کی جانب سے تاثر دیا گیا کہ شاید ہم تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے.ہم تحریک انصاف کا حصہ تھے اور رہیں گے. ہمارے گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی اور امید ہے جلد بیرسٹر علی ظفر اس معاملے کی چھان بین کر کے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے.

    وزیراعظم کی ہدایت؟ جہانگیر ترین سے اہم شخصیت کی ملاقات

    جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع

    جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

    وزراء سمیت کتنے اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے؟

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے یا نہیں ؟ جہانگیر ترین نے بتا ہی دیا

    جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

  • یوٹرن پر تنقید کرنیوالے شہباز شریف نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا

    یوٹرن پر تنقید کرنیوالے شہباز شریف نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا

    یوٹرن پر تنقید کرنیوالے شہباز شریف نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا

    لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ جسٹس باقر علی نجفی نے کی ۔ سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نیب کی درخواست پر ڈالا گیا ہے بلیک لسٹ کا معاملہ عدالت میں چل رہا تھا اسی دوران نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ،شہباز شریف اپنی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں.لاہور ہائیکورٹ کے جج نے ن لیگی وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا گر ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج ہو جائے تو کیا کیس واپس لیا جا سکتا ہے جس پر شہباز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس واپس لیا جا سکتا ہے،

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے ن لیگی وکیل کی جانب سے جواب کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق تو کیس کی موجودگی میں بھی ای سی ایل کیس فائل کیا جا سکتا ہے ادارے جتنے حکومت کے ہیں اتنے ہی عام شہری کے بھی ہیں درخواست گزار نیب کو فریق بنا کر ای سی ایل قانون کو چیلنج کرتا ہے تو کیس 2 رکنی بینچ کے پاس جائے گا درخواست گزار ای سی ایل کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا عدالت کا کام ہے قانون کے مطابق کوئی درخواست کسی بھی وقت واپس لی جا سکتی ہے عدالت نے ن لیگی رہنما شہباز شریف کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظورکر لی

    شہباز شریف کو باہر جانے دیا تو "مک مکا” کا الزام لگ جائے گا،وفاقی وزیر

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

  • سیکورٹی گارڈ نے کیا خاتون کا آپریشن، انکوائری ٹیم ہی بدل دی گئی

    سیکورٹی گارڈ نے کیا خاتون کا آپریشن، انکوائری ٹیم ہی بدل دی گئی

    سیکورٹی گارڈ نے کیا خاتون کا آپریشن، انکوائری ٹیم ہی بدل دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی گارڈ کا 80 سالہ خاتون کا آپریشن کرنے کا معاملہ ،میو اسپتال لاہور انتظامیہ نے انکوائری ٹیم تبدیل کردی

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ کمیٹی کے کنوینئر وہی پروفیسر تھے جن کے وارڈ میں آپریشن کیا گیا، اب پروفیسر دل آویز ندیم کی سربراہی میں انکوائری ٹیم بنا دی گئی، دیگر ممبرز میں پروفیسر سید صفدرشاہ اور اے ایم ایس ڈاکٹرخالد اعوان شامل ہیں انکوائری ٹیم تین دن میں معاملے کی تحقیقات کرے گی،
    @MumtaazAwan

    واضح رہے کہ 17 مئی کی شام کو لاہور کے سرکاری ہسپتال میں مریضہ کو کمر پر پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی لایا گیا ہے جہاں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ وحید بٹ نے 80 سالہ خاتون کی مائنر آپریشن تھیٹر میں خود ہی سرجری کردی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کر کے گھربھجوا دیا گیا تھا

    واقعہ پر لواحقین نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سے رپورٹ طلب کی تھی اور انکوائری کا حکم دیا تھا

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

    واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

    ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

    6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

    ہماری بہن سے پسند کی شادی کیوں کی؟ سگے بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کردیا

  • رنگیلا کی آج 16ویں برسی منائی جا رہی ہے

    رنگیلا کی آج 16ویں برسی منائی جا رہی ہے

    لاہور :پاکستان کے کامیڈین اداکار ’’رنگیلا‘‘ کی آج 16 ویں برسی منائی جار ہی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی فلم انڈسٹری کے دورِ عروج کے لازوال کردارسعید خان المعروف ’’رنگیلا‘‘ کی16 ویں برسی ہے، ان کی یادگار اداکاری کے نقش آج بھی دلوں میں موجود ہیں رنگیلا ایک عظیم اداکار، گلوکار، ہدایت کاراور مصنف تھے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں کہ ان کے ذکر کے بغیر پاکستانی فلمی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

    رنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا۔ وہ یکم جنوری 1937ء کوضلع ننگرہار، افغانستان میں پیدا ہوئے انہیں نوعمری سے ہی جسمانی ورزش کا بہت شوق تھا اس شوق کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو شاید باڈی بلڈر ہوتے۔

    ذریعہ معاش کی خاطر انہوں نے مصوری سیکھی اورایک پینٹر کی حیثیت سے رزق کمانے کے لئے پہلے پشاور ہجرت کی لیکن یہاں زیادہ کامیابی ہاتھ نہ آتے دیکھ کر بالاخرلاہورکا رخ کیا جہاں قسمت نے ان کے ساتھ یاوری کی اور وہ پینٹر کی حیثیت سے فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے۔

    فلمی بورڈ بنانے کے ذوق و شوق نے جب جنون کی کیفیت اختیار کی تو رنگیلا نے فلموں میں بطور اداکار کام کرنے کی ٹھانی یہ دور تھا 1958ء کا اس سال رنگیلا نے بطور اداکار پنجابی فلم “جٹی” سے اداکاری کا آغاز کیا یہ فلم ایم جے رانا نے ڈائریکٹ کی تھی فلم کا ریلیز ہونا تھا کہ ان کے پرستار بنتے چلے گئے اور فلم دیکھنے والوں کا سینما ہالوں پر رش لگ گیا نتیجہ یہ نکلا کہ فلم “جٹی” راتو ں رات ہٹ ہوگئی۔

    اداکار کی حیثیت سے خود کو منوانے کے بعد رنگیلا نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھا اور پہلی فلم ’’دیا اور طوفان‘‘ کی ہدایت کاری کی کی اس فلم نے بھی رنگیلا کی شہرت کو چار چاند لگائے اس کے بعد انہوں نے بطور فلمساز بھی قسمت آزائی کا فیصلہ کیا اور’’رنگیلا پروڈکشنز‘‘ کے بینرتلے فلمسازی شروع کردی انہوں نے کئی فلمیں پروڈیوس کیں جنہیں بہت پسند کیا گیا۔

    گیارہ ستمبر 1970ء کو ان کی فلم ’’رنگیلا ‘‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے مرکزی کردارادا کیا تھا یکم اکتوبر 1971ء کوان کی ایک اور کامیاب ترین فلم ’’دل اوردنیا‘‘ ریلیز ہوئی جس میں رنگیلا کے علاوہ حبیب اورآسیہ بھی ساتھی اداکاروں کے طور پر جلوہ گر ہوئے تھے۔

    رنگیلا نے دل اور دنیا، میری زندگی ہے نغمہ، رنگیلا، نوکر تے مالک، سونا چاندی، مس کولمبو، باغی قیدی اور فلم تین یکے تین چھکے جیسی کامیاب فلموں کے لئے بہترین اسکرین پلے رائٹر، بہترین کامیڈین، بہترین مصنف اور بہترین ڈائریکٹر کی حیثیت سے انیس سو ستر، اکہتر، بہتر، بیاسی، تراسی، چوراسی، چھیاسی اور انیس سو اکیانوے میں 9مرتبہ نگار ایوارڈ زحاصل کئے جو ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔
    رنگیلا کو 2004 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی دیا گیا۔

    رنگیلا کو گردوں، جگراورپھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا جس کے علاج کے لئے انہیں کئی کئی مہینے اسپتال میں گزارنے پڑے آخر کاروہ انہی امراض کے ہاتھوں آج ہی کے دن یعنی 24 مئی 2005ء کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے انہوں نے تین شادیاں کی تھیں ان کی آٹھ بیٹیاں اور چھ بیٹے ہیں۔

  • لاہور پولیس کی بڑی کامیابی دو مغویان ورثہ کے حوالے کردیے

    لاہور پولیس کی بڑی کامیابی دو مغویان ورثہ کے حوالے کردیے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا۔
    12سال کے عمیر اور 18سال کے علی جنید کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن راوی روڈ منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچے عمیر کو تلاش کیا۔

    مغوی عمیر بغیر بتائے دوستوں کے ساتھ گھر سے چلا گیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی ذوالفقار علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علی جنید کو تلاش کیا۔علی جنید گھریلو ناراضی کی وجہ سے گھر سے چلا گیا تھا۔مغویان کے ورثاء نے تھانہ جات میں اغواء کےمقدمات درج کروا رکھے تھے۔شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش۔

  • ‏تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ کاغیررسمی اجلاس موَخر، کیا وجہ بنی

    ‏تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ کاغیررسمی اجلاس موَخر، کیا وجہ بنی

    ‏تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ کاغیررسمی اجلاس موَخر، کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی ؛‏تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ کاغیررسمی اجلاس موَخر کردیا گیا . ‏پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کااجلاس اب کل ہوگا، ‏لاہور،اجلاس صوبائی وزیراجمل چیمہ کی رہائشگاہ پر ہوگا،

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کریں گے، تنظیمی طریقے سے مسائل حل کیے جائیں گے، نہ جہانگیر ترین ریلیف مانگیں گے نہ عمران خان ایسا کریں گے۔

    جہانگیر ترین گروپ کے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا جس میں وفاقی وزیر نے 7 سے زائد اپم پی ایز سے بات چیت کی اور بعد میں میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے، باہمی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے، ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں ان اراکین نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے یقینا اب اپوزیشن کی لُڈیاں ختم ہو جائیں گی۔

  • پارٹی کرنا مہنگا پڑگیا ، ڈی سی لاہور کو دیکھ کر سب کی دوڑیں لگ گئیں

    پارٹی کرنا مہنگا پڑگیا ، ڈی سی لاہور کو دیکھ کر سب کی دوڑیں لگ گئیں

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کےبیدیاں روڑ پر فارم ہاوسز پر چھاپے.پاپندی کے باوجود پانچ فارم ہاوسز پر پارٹیاں چل رہی تھیں.ایس پی کینٹ اور اے سی رائے ونڈ بھی ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور کو دیکھتے ہی لوگوں نے بھاگنا شروع کر دیا.فارم انتظامیہ نے ان پارٹیوں کے ٹکٹ بھی فروخت کیے تھے. یہ ٹکٹ سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے فروخت کیے گئے تھے۔

    سپرنگ میڈوس اور بخاری و دیگر تین فارم ہاوسز کو سیل کر دیا گیا. پانچوں فارم ہاوسز کا ڈی جے سامان کارپوریشن کے عملہ نے قبضہ میں لے لیا. ایس پی کینٹ کو پانچوں فارم ہاوسز کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت دی گئی۔کروونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی جائے گی۔

  • پاک سر زمین پارٹی کی پر وقار تقریب شرکاء نے پرعزم خیالات کا اظہار کیا

    پاک سر زمین پارٹی کی پر وقار تقریب شرکاء نے پرعزم خیالات کا اظہار کیا

    پاک سر زمین پارٹی لاہور ڈویژن کی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان ممبر نیشنل کونسل اور سنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی نے بھرپور اجلاس کیا اس مقصد کیلئے پاکستان ہاؤس لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. تنظیم نو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عمران اشرف گجر لاہور ڈویژن کے صدر ,حافظ عدنان رفعت سینئر نائب صدر, نصر بلوچ اور اعجاز الحق نائب صدر. رانا سیف الحسین جنرل سیکرٹری, شیخ محمد اظھر انفارمیشن سیکرٹری۔

    میاں ایوب فنانس سیکرٹری. اقبال نیازی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری. ڈاکٹر محمد ارشد کھوکھر سینئر جوائنٹ سیکرٹری. قاری یاسین اور رضیہ ناز جوائنٹ سیکرٹری.قاری محمد ندیم فرح قمر محمد ادریس اور ملک رفاقت کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا۔

    سنٹرل پنجاب کے عہدیداران صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی. سینئیر نائب صدر سید شاھین گیلانی. جنرل سیکرٹری رانا نعمان وسیم. انفارمیشن سیکرٹری اسلم حیات قریشی . جنرل سیکرٹری لائیرز ونگ رانا جاوید. یوتھ ونگ کے صدر حافظ اعجاز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایس پی لاھور ڈویژن کے عہدیداران کو مبارک دی ۔

    اور پی ایس پی کے منشور اور مصطفی کمال کے نظریہ کو لوگوں تک پہنچانے کی ھدایت کی. تمام عہدیداران کو مبارک باد کیلے پھولوں کی مالا پہنائی گئی. نئے منتخب عہدیداران نے بھر پور صلاحیت کے ساتھ خدمت کے عزم کا اظہار کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی نے کہا کہ سید مصطفٰی کمال کے نظریے کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے کارکن اپنی آخرت کو مد نظر رکھ کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عہد کرتے ہیں اور گراس روٹ لیول پر معاشرے کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں.