Baaghi TV

Category: لاہور

  • حکومت کا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

    حکومت کا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی ہے. صوبائی وزراء راجہ بشارت اور چودھری ظہیر الدین بھی اس موقع پر موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے.

    وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر چودھری پرویز الہی کی تعریف کی ہے،
    وزیر اعلیٰ کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، اپوزیشن عوام دوست بجٹ پر تنقید کر کے عوام سے دشمنی کر رہی ہے، سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنایا جائے گا، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اتحادی جماعت سے مل کر کام کر رہےہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چل رہے ہیں، پی ڈی ایم کا اکٹھ بکھر چکا، ہم ایک پیج پر ہیں اور ایک رہیں گے، اپوزیشن جماعتوں نے صرف سازشیں کیں اور ان عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ گئے اور ہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھ رہا ہے،

    چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عوام دوست پر وزیراعلی عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا گیا، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے.

  • بزدار صاحب،شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں، لیگل نوٹس ملنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل

    بزدار صاحب،شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں، لیگل نوٹس ملنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل

    بزدار صاحب،شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں، لیگل نوٹس ملنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجو ا دیا وزیر اعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا لیگل نوٹس میں وزیراعلیٰ اورپرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت،بے بنیاد قراردیا گیا ہے، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے،عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس کی جانب سے پوسٹنگ ٹرانسفر پیسے لیکر کرنے کے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات عائد کیے 14 دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا،

    دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے لیگل نوٹس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا اور کہا کہ آج عثمان بزدار نے مجھے نوٹس بھیجا ہے،آپ کو میری طرف سے جواب ہے،میں آپ کا عدالت میں انتظار کروں گی،تاکہ آپکے آٹا،چینی کے ڈاکے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے کارنامے سر عام بتا سکوں ،موصوف شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں،بس بندے کو انکی طرح تھوڑا سا بے شرم ہونا چاہیے،مزہ آئے گا

    سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے ورنہ…عظمیٰ بخاری

    عظمیٰ گل کی جانب سے سینئر صحافیوں کا ڈیٹا مخصوص افراد کو دینے پر صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش

  • مہنگائی کے خلاف ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    مہنگائی کے خلاف ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    مہنگائی کے خلاف ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    بڑھتی مہنگائی اور ازخود قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے

    قرار داد مسلم لیگ (ق )کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سہولت بازار کا قیام احسن اقدام ہے، مگر حکومت کی طرف سے ازخود قیمتیں مقرر کرنے اور سرکاری نرخ نامہ عمل کروانے اورناپ تول کا نظام بہتر کرنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آتی ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابوہوکررہ گیاہے اور سارا کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرناپڑتا ہے ،لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت فی الفورازخودقیمتیں بڑھانے اوردرست ناپ تول نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ان کے کاروبار کو بندکیا جائے اور بھاری جرمانہ کے ساتھ سزا مقرر کی جائے،

    وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

    بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

    عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

  • ڈی جی صاحب ! اس کیس میں آپ پربھی دباؤ آئے گا، چیف جسٹس

    ڈی جی صاحب ! اس کیس میں آپ پربھی دباؤ آئے گا، چیف جسٹس

    ڈی جی صاحب ! اس کیس میں آپ پربھی دباؤ آئے گا، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    دوران سماعت عدالت نے عدم پیشی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی فیصل آباد کل وضاحت پیش کریں، ثابت ہوگیا ڈی سی فیصل آباد سیاسی دباو کے تحت کام کررہے ہیں،ڈی سی فیصل آبا دنااہل اورغیرذمہ دارہیں، کیوں نہ ڈی سی کیخلاف ریمارکس کوسروس بک کا حصہ بنا دیا جائے۔

    دوران سماعت ڈی جی اینٹی کرپشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں سی اینڈ ڈبلیو میں کتنے بڑے سکینڈل پڑے ہیں، یہ کیس توویسے ہی عدالت کے سامنے آ گیااورتحقیق کرا لی، ثابت ہوگیا وہاں کے سیاسی لوگ کیس کی مخالفت کررہے ہیں، ڈی جی صاحب !اس کیس میں آپ پربھی دباؤ آئے گا، آپ انکوائری کرسکتے ہیں توٹھیک ورنہ جواب دے دیں۔

    بڑے گھر رکھنے پر مالکان کو ٹیکس کے نوٹسز،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    مزارات پر جانے والوں کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی خوشخبری

    مزارات پر اکٹھا ہونے والا چندہ کہاں خرچ ہوتا ہے؟ چیف جسٹس

    26 کروڑ کا نقصان برداشت کر لیا،مزید نہیں، پنجاب میں مزارات کھولنے کا فیصلہ

  • چاہتے ہیں مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کریں، امریکی سفارتی مشن

    چاہتے ہیں مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کریں، امریکی سفارتی مشن

    چاہتے ہیں مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کریں، امریکی سفارتی مشن
    پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں امریکی سفارتی مشن کی آمد ہوئی ہے

    کمرشل کونسلر جان کوروناڈو، معاشی شعبہ کے انچارج سلواڈور مولینا اور کمرشل سپیشلسٹ حسن رضا نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کا دورہ کیا، کمرشل کونسلر جان کوروناڈو کی سی ای او سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال سے ملاقات ہوئی، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اہم نکات پر بات چیت کی گئی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،معاشی میدان میں بہتر تعاون کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا

    جان کوروناڈو کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل ٹورازم کے حوالے سے آئیڈیل ملک ہے، امریکہ تچلی سطح پر معاشی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنا چاہتا ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان معاشی سرگرمیوں کا محور بن سکتا ہے،تعلقات کو نئی جہتوں سے معتارف کروانے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان میں سرمایہ کرنے والے اہم ممالک میں شامل ہے، امریکہ چاہتا ہے کہ مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کریں،

    ڈاکٹر ارفع اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے رابطے بڑھانا ہونگے،منافع کی بیرون ملک منتقلی جیسے اہم شعبوں کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں،پاکستان کاروبار میں آسانی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے، کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں 28 پوائنٹس کی بہتری کامیابی کی دلیل ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے تنازعات کے جلد حل کا میکنزم موجود ہے،

  • شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے

    شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے

    شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی ا سکینڈل کیس ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مچلکے جمع کروا دیئے گئے

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوں گے ایڈیشنل سیشن جج نے 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا شہباز شریف کی جانب سے علیم مجید اعوان نے 10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کروائے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی جانب سے محمد طارق نے ضمانتی مچلکے جمع کراوئے بینکنگ کورٹ لاہور نے آج 12بجے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کررکھاہے

    قبل ازیں بینکنگ کورٹ لاہورنے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا فیصلے میں کہا گیا کہ اگر ملزمان مچلکے جمع نہ کرواسکے تو ضمانتیں غیر موثر تصور ہوں گی،مچلکے جمع نہ کرانے پر ایف آئی اے کو گرفتاری کا حق ہو گا جائے ملزمان شامل تفتیش ہوں گے اور ایف آئی اے جب بھی بلائے تو پیش ہوں گے ملزمان ہر پیشی پر عدالت پیش ہونے کے پابند ہونگے ،بینکنگ کورٹ لاہور کے ڈیوٹی جج سید علی عباس نے تحریری فیصلہ جاری کیا

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

    گرفتاری کا خوف، شہباز شریف ضمانت کروانے پہنچ گئے

    شہباز شریف یہ کام نہ کریں تو گرفتار کرلیں،عدالت کا ایف آئی اے کو حکم

  • لاہورجوہر ٹاؤن دھماکہ: 4 زخمیوں کی حالت مزید تشویشناک ہے    جناح  اسپتال انتظامیہ

    لاہورجوہر ٹاؤن دھماکہ: 4 زخمیوں کی حالت مزید تشویشناک ہے جناح اسپتال انتظامیہ

    لاہور: جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت مزید تشویشناک ہے –

    باغی ٹی وی : جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روزجوہر ٹاوَن دھماکہ،جناح اسپتال میں 24 زخمی لائے گئے تھے دھماکے میں 3 زخمی جاں بحق ہوگئے تھے-

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 10 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا تھا ، 11 زیر علاج ہیں جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے-

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 23 جون کو دن ساڑھے 11 بجے ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے اور حملے کی جگہ سے صرف چند قدم کے فاصلے پر ہے۔

    دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 10 سے 15 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ دھماکا خیز مواد غیر ملکی ساختہ کا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا۔ جب کہ استعمال ہونے والی ڈیوائس پلانٹ کرنے سے پہلے علاقے کی ریکی بھی کی گئی تھی۔حملہ آوروں اور سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے علاقے کی جيو فينسنگ شروع کر دی گئی ہے۔

    جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    بالآخرلاہور جوہرٹاون دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا:تین دہشت گرد نامزد

     

  • جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث  عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے،جاں بحق افرادکےاہلخانہ کےغم میں برابرکےشریک ہیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعےکےذمہ دارقانون کی گرفت سےنہیں بچ پائیں گے،دہشت گردوں کوامن وامان خراب نہیں کرنےدیں گے-

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ گاڑی چوری کی تھی، مالک کو حراست میں لے لیاگیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہرٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا اصل مالک حراست میں لے لیاہے۔

    دھماے میں استعمال گاڑی چوری کی ہے، گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جارہی تھی، کالے رنگ کی گاڑی 2010 ماڈل ٹیوٹا کرولا ہےایکسائز ذرائع کے مطابق گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال پہلے فروخت کی تھی، گاڑی گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنے لیٹر پر فروخت کی تھی، تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے انجن کا کچھ حصہ قبضے میں لے لیا۔

    بارود سے بھری گاڑی ناکوں سے ہوکر جائے وقوعہ پر پہنچی، گاڑی کے اصل مالک کا تعلق حافظ آباد سے ہے، گاڑی کے اصل مالک کو حراست میں لے لیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ20سے 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

  • بریکنگ :لاہورمینار پاکستان کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی

    بریکنگ :لاہورمینار پاکستان کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی

    لاہور: مینار پاکستان کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی،تاہم آگ پر قابوپالیاگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کے قریب میٹر بس میں آگ لگ گئی ،آگ لگنے پر ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی-

    ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا-

  • دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے،

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏جوہر ٹاوَن دھماکے میں نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں، ‏ہمیں65 تھریٹ الرٹس موصول ہوئے، دھماکوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوتے ہیں ،

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ‏گزشتہ ہفتے کچھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا، دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ، ‏دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏سی ٹی ڈی نے کنٹرول سنبھال لیا، دھماکے کا جائزہ لے رہی ہے، ‏دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوتے ہیں، ‏سی ٹی ڈی نے گزشتہ ہفتے بھی کچھ لوگ پکڑے تھے،

    ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے . وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے .وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے .

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار سمیت 24 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دھماکہ جوہر ٹاون میں واقع احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ کئی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ تباہ ہو گیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے ایک گھر بھی شدید متاثر ہوا ہے،