Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت  کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

    باغی ٹی وی :لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں ہونیوالے دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں

    سینئر صحافی رانا محمد عظیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے دیکھا جا سکتا یے کہ دھماکے کے وقت رکشہ اور گاڑی دونوں تباہ ہوئیں ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بارودی مواد رکشہ میں تھا ۔

    رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے نصف کلو میٹر کے فاصلے پر ایک اہم شخصیت کی فیملی رہائش پذیر ہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں کہ ٹارگٹ کون تھا

    رانا محمد عظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں بھارتی مواد استعمال ہوا جو پہلے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہو چکا ہے۔بھارتی سلیپر سیل ایکٹو ہو چکے ہیں اور یہ بھارتی کاروائی ہے ۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد کوئی پیشرفت ہو گی

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں وزیراعظم نے اہم اجلاس بلایا ہے۔ جو بھی تحقیقاتی رپورٹ آئے گی سامنے لائیں گے، اس دھماکے سے اب تک تین اموات ہو چکی ہیں ..

  • جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    باغی ٹی وی : جوہر ٹاون دھماکے میں‌ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ، اموات میں اضافہ ہوگیا . دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں‌. زخمی ہونے والوں میں عبدالمالک عمر ایک سال .خواتین میں سے امرین عمر 27 سال ، ماہم اظہر عمر23 سال، ام رباب عمر 19 سال ، مقدس شاہد عمر 20 سال .

    جبکہ مردوں میں‌سے زخمیوں‌کی تفصیلات کچھ یوں‌ ہیں‌. عبدالقیوم عبدالخالق عمر پانچ سال ، حس علی عمر 8 سال لیاقت علی عمر 28 سال، ناصر عبدالخالق عمر 12 سال ، ایک غیر معلوم شخص عمر 37 سال ، محمد عمر 8 سال، صفیر 28 سال ، نام معلوم 30 سال نامعلوم، 35 سال، ایک خاتون ہے جس کے نام کا علم نہیں‌ہے اس کی عمر 28 سال ہے،

    جبکہ دو افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں . خیال رہے کہ آج لاہور جوہر ٹاؤن میں دھماکہ ہوا جس کے بارے میں‌ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ گیس پائپ لائن کے پھٹنے سے ہوا .

    دھماکہ بہت شدید تھا جس سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں‌.

  • جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

    جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

    جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،
    باغی ٹی وی : لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں . سات کی حالت تشویش ناک ہے.

    مبینہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ جماعہ الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے باہر ہوا ہے تا ہم باغی ٹی وی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جوہر ٹاون میں ہونے والا دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب نہیں بلکہ دور ہوا ہے۔

    دھماکہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض جناح ہسپتال پہنچ گئے.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی. اور ڈاکٹروں سے بریفنگ لی ہے.

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کیں.

    خیال رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھاکہ ہوا ہے جو انتہائی شدید تھا جس سے قریبی گھروں کی کھڑکیاں‌ٹوٹ گئیں . دو گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں‌ .

  • جوہر ٹاون  دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی  رپورٹ آ گئی

    جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی : جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ رپورٹ آ گئی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ، دھماکہ بہت زور دار تھا جس وجہ سے قریبی گھروں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے .
    دھماکے کی وجہ سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق سات افراد زخمی ہوئے ہیں‌ زخمیوں‌میں‌ایک اہلکار بھی زخمی بتایا جارہا ہے اور دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. دھماکہ ہوتے ہی بم سکواڈ کی ٹیمیں‌ موقع پر پہنچ گئیں‌. اس طرح ریسکیو 1122 نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں‌ شروع کردیں‌.

    زخمیوں‌کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا جارہا ہے ، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے سی سی پی او لاہور بھی موقع پر موجود ہیں‌.بم سکواڈ کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں‌.
    اس سے قبل وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا جوہر ٹاون میں دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے .

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

    وزیراعلی عثمان بزدار نے جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہیں

  • پاک بھارت سرحد 28 جون کو ایک روز کے لئے کھولنے کا اعلان

    پاک بھارت سرحد 28 جون کو ایک روز کے لئے کھولنے کا اعلان

    کورونا کے باعث پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث ایک سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کے لئے خوشخبری۔ کورونا کی شدت میں کمی آتے ہی 28 جون کو ایک روز کے لئے پاک بھارت سرحد کھولی جارہی ہے۔

    پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے۔ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔

    وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔

  • ریاست مدینہ میں‌ بجٹ کیسا ہوتا ہے ، معاویہ اعظم طارق نے بتایا

    ریاست مدینہ میں‌ بجٹ کیسا ہوتا ہے ، معاویہ اعظم طارق نے بتایا

    ریاست مدینہ میں‌ بجٹ کیسا ہوتا ہے ، معاویہ اعظم طارق نے بتادیا

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے معاویہ اعظم طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے یہ اس حکومت کا تیسرا بجٹ ہے .اور یہ حکومت ریاست مدینہ کا نام لیتی ہے . میرا ایک سوال ہے کہ ریاست مدینہ میں ایسے بجٹ ہوا کرتے تھے . ریاست مدینہ میں بجٹ میں‌ سود کی کوئی گنجائش نہیں‌ ہے . سود فری بجٹ پیش کیا جائے .

    جب کہ اللہ نے تو سود کھانے والے کو کہا ہے کہ اس کی میرے ساتھ جنگ ہے. اور ہم ریاست مدینہ میں اللہ کے ساتھ جنگ والا کام کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اس ملک میں‌ بجٹ بنا سود چل سکتا ہے . خیبر پختونخوا میں اس حکومت کے حلیف اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سود فری بجٹ پیش کیا اور اس کو چلا کر دکھایا .

    معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ میں پہلے بھی وزیرا علیٰ عثمان بزدار کو کہا تھا کہ آپ سود کی لعنت سے جان چھڑائیں‌. سود فری بجٹ پیش کریں‌ . اب بھی کہ کہتے ہیں‌ کہ یہ اللہ کے ساتھ جنگ ہے اور ہم اس میں‌برابر کے شریک ہیں‌. ریاست مدینہ کے اندر سود کا بجٹ کبھی نہیں چل سکتا .

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1407328461081939973?s=20

  • پنجاب کابینہ نے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کا عہد کرلیا

    پنجاب کابینہ نے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کا عہد کرلیا

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 46واں اجلاس منعقد ہوا. اس اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

    اس اجلاس میں کابینہ نے اہم فیصلے کئے

    عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دیا جائے گا، صوبے میں سہولت بازار وں کے قیام کی منظوری دی گئی، صوبہ بھر میں 337 سہولت بازار اور سہولت کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے، سہولت بازاروں اور سہولت کاؤنٹرز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 430 روپے میں ملے گا، سہولت بازاروں میں عوام کو پھل، سبزیاں، دالیں اور چاول ارزاں نرخ پر ملیں گے، سہولت بازاروں اور سہولت کاؤنٹرز کے قیام اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی، صوبے کی پہلی سپورٹس پالیسی 2020 کی منظوری دے دی، پنجاب میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا،
    سپورٹس انفراسٹرکچرکی تشکیل، اکیڈمیوں کا قیام اور ڈیٹابیس جیو ٹیگنگ کی جائے گی، سپورٹس میڈیسن، کھلاڑیوں کیلئے انشورنس سکیم سپورٹس پالیسی میں شامل ہے، پنجاب کے 200 گاؤں میں گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں، پنجاب میں مزید 1400 گراؤنڈز قائم کرنے کیلئے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، 65 تحصیلوں میں ملٹی پرپز تحصیل سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں، پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا، پنجاب کے دریاؤں کی مینجمنٹ، ڈرینج سروسز اوربہتر آبپاشی کیلئے پنجاب ایریگیشن، ڈرینج اور ریورز ایکٹ 2021 کی منظوری دی گئی، 150 سال بعد 1873ء میں تشکیل کردہ ایریگیشن ایکٹ میں ترامیم کی گئی،
    نئے ایریگیشن ایکٹ سے ایریگیشن رائٹس کی وضاحت، وارہ بندی مینجمنٹ بہتر ہوگی، نئے ڈیم بنانے کیلئے ایریگیشن ایکٹ سے استفادہ کیا جاسکے گا، نئے ایریگیشن ایکٹ سے ڈیم سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا، ایریگیشن ایکٹ 2021 سے گراؤنڈ واٹر ری چارج میں بہتری آئے گی،
    زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کی رجسٹریشن کی جائے گی،
    شمس قاری، چمبہ ہاؤس لین جی او آر وَن لاہور میں بہبود ایسوسی ایشن کے بہبود کمپلیکس کے لئے نزول اراضی کی لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی، محکمہ آبپاشی کی ٹرانسفر پالیسی کا ازسرنوجائزہ لینے کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، وزارتی کمیٹی ٹرانسفر پالیسی کے خدوخال کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی، پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز اور انسٹی ٹیوشنز پنجاب 2021 کے تحت سرکاری اداروں کے ساتھ الحاق کے طریقہ کار او رگائیڈ لائنز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی تمام امور کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی، مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بھرتی کے لئے کنٹریکٹ پر تقرری کی پالیسی 2004 میں متضاد شقوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی، کنٹریکٹ اور ری ایمپلائمنٹ میں ابہام کو دور کیا جائے گا،
    کابینہ کا پرندوں، جانوروں کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے اہم اقدام
    پی سی پی ائر گن، سی او ٹو ائرگن، سائلنسڈ ائرگن کو شکاری ہنٹنگ کیلئے استعمال نہیں کرسکیں گے، 800 میٹر فی سیکنڈ ولاسٹی سے زائد صلاحیت والی ائر گن شکار کیلئے استعمال کرنے پر پابندی
    پی سی پی ائر گن، سی او ٹو ائرگن، سائلنسڈ ائرگن کو پنجاب وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ 2007 کے سیکشن 9 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، پنجاب انڈسٹریز (کنٹرول آن اسٹیبلشمنٹ اینڈ انلارجمنٹ) آرڈیننس 1963 میں ترمیم کی منظوری دی گئی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی رپورٹ برائے سال 2020 کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی،
    دی پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 کے سیکشن 2(C) کے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ (ڈپٹی کمشنر) کو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے مخصوص اختیارات حاصل ہوں گے، دی پنجاب ٹریول ایجنسیز رولز 2021 کی منظوری دی گئی، پنجاب ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ رولز 2021 اینڈ پنجاب ٹورسٹ گائیڈ رولز 2021 کی منظوری دی گئی، لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے استعفیٰ کی منظوری دی گئی،
    کابینہ نے گندم خریداری کے ٹارگٹ کی ایکس فیکٹو منظوری دی گئی،
    پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی،
    گورنمنٹ آف پنجاب کے مالی حسابات برائے مالی سال 2017-18 کی منظوری دی گئی،
    اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 43 ویں، 44 ویں اور 45ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، پنجاب کابینہ نے بجٹ میں عوام کے ریلیف کیلئے ٹھوس اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا گیا، کابینہ نے پنجاب کا بہترین ریلیف اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی گئی.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا

    پنجاب حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، یہ بجٹ صرف کتابی دستاویز نہیں بلکہ صوبے کی پائیدار ترقی کا جامع روڈ میپ ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع کیلئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے،
    560 ارب روپے کا سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کی حقیقی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے،
    اپوزیشن ”میں نہ مانوں“ کی رٹ چھوڑ کر بجٹ کا مطالعہ کرے، پنجاب میں ون مین شو ختم کیا ہے اور ہم مشاورت کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، سہولت بازاروں کے قیام سے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، سستے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے.

  • ہمارا مقصد انصاف ہر شہری کی دہلیز تک

    ہمارا مقصد انصاف ہر شہری کی دہلیز تک

    لاہور میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) منصور امان نے اپنے دفتر میں نئے تفتیشی افسران سے خطاب کیا.

    40 تفتیشی افسران نے آج آپریشن ونگ سے انویسٹی گیشن ونگ میں آمد کی.
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش بارے بریفنگ دی، مقدمات کے تناسب سے نئے افسران کو تھانہ جات میں تعینات کیا جا رہا ہے، نئے افسران کے آنے سے انویسٹیگیشن ونگ مضبوط ہوگا، عوام الناس کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے جسے ہمیں عبادت سمجھ کر ادا کرنا ہے، ہمارا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دئیے جائیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی، پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں، اگر کسی افسر کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، محنتی، ایماندار اور فرض شناص پولیس افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی.

  • اراکین پنجاب اسمبلی کی عثمان بزدار سے ملاقات

    اراکین پنجاب اسمبلی کی عثمان بزدار سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی عائشہ نواز اور سید افتخار حسن گیلانی نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی.
    بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی گئی، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے لئے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا گیا.

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ
    پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی پروگرام کے لئے 560ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے، بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے صوبے کی معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی، اپوزیشن اتنے بہترین اور عوام دوست بجٹ کو پڑھے بغیر ہی تنقید برائے تنقید کررہی ہے، اپوزیشن کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب ہے، عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں،
    بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، بہترین بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے،
    اپوزیشن تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید کرنا رہ گیا ہے، انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے.

  • درندگی کی انتہا،چار سالہ بچی کے ساتھ مسجد میں زیادتی

    درندگی کی انتہا،چار سالہ بچی کے ساتھ مسجد میں زیادتی

    درندگی کی انتہا،چار سالہ بچی کے ساتھ مسجد میں زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنسی درندگی کے واقعات میں آئے روز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    تعلیمی اداروں میں جانیوالے کمسن طلبا بھی درندوں کی درندگی سے محفوظ نہ رہے،فیصل آباد کے علاقے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 586 گ ب میں چار سالہ طالبہ صاحبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،طالبہ سکول سے پڑھنے کے بعد واپس گھر آرہی تھی کہ دو ملزمان اسلحہ کے زور پر مرکزی مسجد میں لے گئے۔ملزمان نے مسجد کے زیر تعمیر حصہ میں لے جاکر مبینہ زیادتی کی۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔

    اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی جمشید چشتی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا،ڈی ایس پی نے متاثرہ طالبہ کو اس کے والدین کے ہمراہ میڈیکل کیلئے اپنی گاڑی میں ہسپتال روانہ کردیا ،کرائم سین اور فرانزک لیب کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔متاثرہ طالبہ کے گھر کے باہر ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو پکڑ لیں گے

    جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

    حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

    جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

    مارنا پیٹنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں ،حامد میر

    حامد میر سے اہم شخصیت کا رابطہ،ہم تمہارے ساتھ ہیں، اعلان

    اسد طور کی ایف آئی اے طلبی پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    ایف آئی اے کی کاروائی، ایرانی نژاد امریکی شہری گرفتار، جرم کیا؟

    ایف آئی اے کسٹڈی میں ملزم کی باتھ روم میں ہلاکت، عملہ معطل،تحقیقات شروع