Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا چوبرجی گراونڈ کادورہ

    ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا چوبرجی گراونڈ کادورہ

    لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے چوبرجی گراونڈ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے چوبرجی گراونڈ کو پرانی حالت میںایک ماہ کے اندر اندر بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گراونڈ میں اورنج ٹرین کا کاسٹنگ یارڈ ختم کیا جائے گا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل ہونے کے کئی سال بعد تک بھی مشینری کو محفوظ مقام پر منتقل نہیں کیاجاسکا تھا۔

    یہ ہیوی مشینری اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے چوبرجی گراونڈ میں کام کرتی رہی۔انہوں نے کہا کہ چوبرجی گراﺅنڈ میں پڑی کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کی منتقلی کاکام جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور گراﺅنڈ کی پرانی حالت بحال کی جائے تاکہ یہاں شہری سیرو تفریح کے لئے آسکیں۔انہوں نے بتایا کہ چوبرجی گراﺅنڈ کی بحالی کے لئے پی ایچ اے کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی اور گراو¿نڈ کی بحالی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    اس موقع پر چیف انجینئر عبدالرزاق چوہان نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمدعزیز تارڑ کو کاسٹنگ یارڈ پر بریفنگ دی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین ، شبیر حسین اور دیگرافسران بھی موقع پر موجود تھے۔فوٹوکیپشن:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کو چوبرجی گراونڈ کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

  • نہ آم محفوظ نہ عوام محفوظ ، پولیس والے آم توڑتے ہوئے پکڑے گئے

    نہ آم محفوظ نہ عوام محفوظ ، پولیس والے آم توڑتے ہوئے پکڑے گئے

    نہ آم محفوظ نہ عوام محفوظ ، پولیس والے آم توڑتے ہوئے پکڑے گئے

    باغی ٹی وی ، سوشل میڈیا پر ایک تصویر معروف اور وائرل ہے جس میں پولیس اہلکار پولیس گاڑی پر کھڑے ہو کر آم توڑ رہے ہیں . یہ آم کسی کی ذاتی پراپرٹی ہیں .

    لیکن پولیس والے بنا کسی اجازت کے سرکاری ذرائع کو استعمال کر تے ہوئے لوگوں کے مال کو بنا اجازت استعمال کررہے ہیں .جبکہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی کاروائیوں سے ان لوگوں کو روکیں جو لوگوں کے جان و مال میں‌ بلا اجازت تصرف کرتے ہیں‌.

    لیکن یہا‌ں معاملہ ہی الٹ ہے . قانون کے رکھوالے قانون شکنی کر رہے ہیں. تب سوال اٹھتا ہے کہ عوام کے مال کی حفاظت کون کرے گا.

    اس تصویر پر ایک بہت دلچسپ کیپشن دی گئی ہے . نہ آم محفوظ نہ عوام محفوظ. . پولیس کا اس وقت معاشرے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے . یہ ایک واقعہ ہے پولیس والے رستے میں کھڑی رہڑی والے ، چھابڑے والے ، عام دکاندار سے چیزوں کو استعمال کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں‌.

    عموما یہی تاثر پایا جاتا ہے لیکن کتنے ہی ایسے پولیس اہکار بھی ہیں‌ پوری دیانداری سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور لوگوں کی اشیا کو بلااجازت اور معاوضے کے استعمال نہیں کرتے

  • لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم کیخلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہوئی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم کیخلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہوئی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم کیخلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم اور اسکے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر تھانہ ٹاون شپ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا. عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خود ہا وکلا کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی .مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے طارق منشا. عامر منشا. فیصل منشا. اسلم منشآ اور منشا بم کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے سید فرہاد شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے. اخراج مقدمہ کی درخواست میں تھانہ ٹاون شپ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے ۔

    وکیل درخواست گزاران  نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس پر درخواستگزار اور انکے اہل خانہ کے خلاف تھانہ جوہر ٹاون میں 19 فروری 2018 کو مقدمہ درج ہوا مقدمہ میں انکے والد منشا بھائی فیصل منشا ۔طارق منشا عاصم منشا اور غلام عباس بطور ملزمان شامل کیے گئے ۔ان پر لوگوں کی پراپرٹی کو زبردستی قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کر لیا ۔سپریم کورٹ کے حکم پر انکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے اور انکو گرفتار کر لیا گیا مقدمہ کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبدالقیوم کی عدالت میں چلا ۔پراسیکیوشن عدالت میں اپنا کیس ثابت نہ کر سکی انسداد دہشت گردی کے جج  نے 7 نومبر 2019 کو اس سمت تمام اہل خانہ کو باعزت بری کر دیا تھا. ٹرائل کورٹ میں ان پر پراپرٹی قبضہ کرنے کا الزام ثابت نہیں ہوا.ٹرائل کورٹ نے اسکی اور تمام بیٹوں کو ضمانت پر رہا کر رکھا ہے. عدالت تمام فیملی ممبران کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے.

    لاہور میں جرائم میں اضافہ، منشا بم کے بیٹے گرفتار،کیا ہوا برآمد؟

  • جاوید لطیف کی عدالت پیشی نہ ہونے پر ن لیگی کارکنان کا احتجاج

    جاوید لطیف کی عدالت پیشی نہ ہونے پر ن لیگی کارکنان کا احتجاج

    جاوید لطیف کی عدالت پیشی نہ ہونے پر ن لیگی کارکنان کا احتجاج

    ماڈل ٹاؤن کچہری میں ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی

    جیل حکام نے عدالت میں کہا کہ ایس او پیز کے تحت ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو عدالت پیش نہیں کر رہے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا وارنٹ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کہا کہ وارنٹ کے ساتھ ملزم کو پیش نہ کرنے کی معقول وجہ بتائی جائے ،جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایس او پیز کے تحت جیلوں سے ملزمان کو پیش نہیں کیا جارہا ،جن ملزمان کا ٹرائل جاری ہے صرف انکو پیش کیا جارہا ہے،ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کر لیا

    دوسری جانب لاہور میں ایم این اے جاوید لطیف کی رہائی کیلئے ن لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہرن لیگی کارکنوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا طلال چودھری اور کارکنوں نے کچری کے سامنے دھرنا بھی دیا طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کورونا ایس او پیز صرف جاوید لطیف کے لیے ہیں، چینی چوری کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے،علی ظفر کی انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی گئی،تحریک انصاف دو گرپوں میں تقسیم ہوچکی ہے،

    واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ، مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

    ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

    ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

    عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

    جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

    ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

    جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

    جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا

    جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

    ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

    ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم

    ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا

    جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر

    ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

    جاوید لطیف کی عدالت پیشی، عید کہاں گزرے گی؟ عدالت کا بڑا حکم

  • ڈولفن پولیس کی کارروائی ایک ملزم گرفتار

    ڈولفن پولیس کی کارروائی ایک ملزم گرفتار

    نیوٹاون کے علاقہ ڈبل روڈ پر موبائل چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہوتے 02 ملزمان کی ڈولفن فورس پر فائرنگ۔فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاؤن اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔شہری نے ڈولفن ٹیم کو موبائل سنیچنگ کی اطلاع دی جس پر ڈولفن فورس نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا۔

    پولیس کو تعاقب کرتا دیکھ کے ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 03 موبائل فون اور پسٹل برآمد ہوئے۔زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی شناخت پریڈ کروائ جاۓ گی۔فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کر کے ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ڈولفن ٹیم کو شاباش۔شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

  • سنگل ونڈو پروگرام پر ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

    سنگل ونڈو پروگرام پر ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

    باغی ٹی وی :سنگل ونڈو پروگرام پر ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 21 مئی 2021 ء کے روزنامہ "دنیا” میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے کہ ریونیو ڈویژن صرف پانچ لاکھ روپے خرچ کرسکتا ہے۔ پچھلے دس مہینوں میں 200 ملین روپے کی فنڈ میں سے ون ونڈو پروگرام پر 10،300 کرچ کیے

    ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم ہے۔ جاری مالی سال کے لئے پی ایس ڈبلیو پروگرام کو پی ایس ڈی پی فنڈ کے تحت 20 ملین مختص کیا گیا ہے ، 200 ملین روپے کی اطلاع شدہ رقم نہیں۔ انتظامی منظوری کے ساتھ ، 30 جون 2021 سے پہلے مختص رقم کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر ، ایف بی آر نے 50 لاکھ روپے استعمال کیے ہیں۔ رواں مالی سال میں پی ایس ڈبلیو کے نفاذ کے لئے ڈونرز کی امداد کے تحت پاکستان کسٹمز کے مختص فنڈز سے 250 ملین اور گرانٹ کے تحت 300 ملین روپے۔ پی ایس ڈبلیو حل کی میزبانی کے لئے موجودہ ڈیٹا سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید 262 ملین روپے استعمال کیے گئے ہیں۔

    ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو حکومت پاکستان کا ایک بہت بڑا اصلاحی اقدام ہے جس کا مقصد سرحد پار تجارت کے مجموعی انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کسٹمز نے اس کی مرکزی ایجنسی کی حیثیت سے بڑے پیمانے پر پیشرفت کی ہے جس کے تحت 2021 میں ریونیو ڈویژن کو پاکستان سنگل ونڈو کا پہلا مرحلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کسٹمز لیڈ ایجنسی کے طور پر مختص وقت میں پی ایس ڈبلیو پروگرام کی فراہمی کے لئے بجٹ کےمطابق اور ہدایت کے تحت کام کر رہا ہے .

  • سابق آئی جی پنجاب سے سیکورٹی واپس لینے پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    سابق آئی جی پنجاب سے سیکورٹی واپس لینے پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    سابق آئی جی پنجاب سے سیکورٹی واپس لینے پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    لاہور ہائیکورٹ میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی سکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی. عدالت نے سیکورٹی ڈیوٹی فراہم کرکے عمل درآمد رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے دیا.وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ سیکورٹی ڈیوٹی دینے والوں میں 2 اردلی اور 2 ڈرائیور شامل ہیں. ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیز اعوان نے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر سے 4 ملازمین واپس لے لیے گئے ہیں.

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 ملازمین پر مشتمل پولینڈ سکورٹی دی جائے عدالت میں حکومت نے سیکورٹی کی بابت پلان پیش کر دیا تھا گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے قرار دیا تھا کہ اگر سیکورٹی نہیں دے سکتے تو حکومت مشتاق سکھیرا کو گھر میں نظر بند کر دے. سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر بارہ افراد کو مشتاق سکھیرا کی سکیورٹی کیلئے دوبارا تعینات کر دیا ہے گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ جس دین میں جانور کا اتنا خیال رکھا گیا ہے اس میں انسان کا بھی بہت خیال رکھا گیا ہے.

    مشتاق سکھیرا کی جانب سے سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

  • ریٹائرڈ شخص کیسے حکومت سے نوادرات لے سکتا ہے؟ عدالت

    ریٹائرڈ شخص کیسے حکومت سے نوادرات لے سکتا ہے؟ عدالت

    ریٹائرڈ شخص کیسے حکومت سے نوادرات لے سکتا ہے؟ عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست منظور کر لی ، توشہ خانہ کی بند کمرے میں حکومت کی نیلامی کالعدم قرار دے دی گئی عدالت نے توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی اور رولز بنانے کا حکم دے دیا.وکیل نے عدالت میں کہا کہ وفاقی وکیل کی درخواست کی مخالفت ،قانون سازی اور رولز بنانے کی ضرورت ہے، یہ رولز سول سرونٹس قانون کے تحت وفاقی حکومت نے بنانا ہے، عدالت نے کہا کہ کسی چیز کی نیلامی کے لیے پیپرا قانون موجود ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت اس قانون کے تحت نیلامی کیوں نہیں کرتی؟ وفاقی وکیل نے حکومتی پالیسی پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک ریٹائرڈ شخص کیسے حکومت سے نوادرات لے سکتا ہے؟ مجھے حکومتی بدنیتی بتانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت کیوں ان نوادرات کو اوپن نہ کرنے پر زور دے رہی ہے؟ ہر وہ لیڈر اور سیاست دان قابل احترام ہے جنہوں نے پاکستانیوں کو نوادرات دیئے،

    چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، وزراء اوراعلی حکام کو سرکاری دوروں پر ملنے والے تحائف توشہ خانہ جمع ہوتے ہیں ۔توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کوقانونی جواز کےبغیر خفیہ نیلام کیا جارہا ہے۔خفیہ نیلامی میں شمولیت کے لئے عوام الناس کی بجائے صرف سرکاری افسروں کو خطوط لکھے گئےہیں۔عدالت پچیس نومبر کوہ ونے والی غیرقانونی خفیہ نیلامی کوروکنے کاحکم دے ۔ عدالت نیلامی کےعمل میں عوام الناس کو شامل کرنے اور نیلامی اوپن کرنے کے احکامات صادر کرے۔

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

     

  • علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو لاہورمیں کرکٹ کھیلنے کا چیلنج

    علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو لاہورمیں کرکٹ کھیلنے کا چیلنج

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پروڈیوسر ، اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو لاہور آکر اُن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دے دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر جہاں مداح حیران ہوئے تو وہیں معروف معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔


    اس ضمن میں گلوکار علی ظفر نے بھی کرکٹ کھیلتے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سر آپ لاہور آئیں تو بتائیں-


    علی ظفر نے مزید لکھا کہ ایک کراچی بمقابلہ لاہور تو بنتا ہے۔


    جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ دعوت نامہ کم اور کوئی چیلنج زیادہ لگ رہا ہے۔


    ساتھ ہی فہد مصطفی نے اپنے اس میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو امپائر نامزد کیا۔


    علی ظفر نے نامزد امپائرز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’اور کیا چاہئے۔


    دوسری جانب صحافی اقرار لحسن نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کیا خیال ہے فہد بھائی ہو جائے

  • لاہور: سعودی عرب جانے والے افراد کا احتجاج

    لاہور: سعودی عرب جانے والے افراد کا احتجاج

    لاہور: سعودی عرب جانے والے افراد کا احتجاج

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے افراد نے لاہور میں ایکسپو سینٹر ویکسینیشن مرکز میں احتجاج کیا۔

    احتجاج کرنے والے مظاہرین نے سعودی ایوی ایشن کی تجویز کردہ ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسٹرازینیکا 30 سے 40 سال عمرتک کے افراد کو نہیں لگائی جارہی۔

    مظاہرین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب نے این سی او سی سے معاملہ حل کرنےکی درخواست کردی ہے۔