Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاک سر زمین پارٹی کی پر وقار تقریب شرکاء نے پرعزم خیالات کا اظہار کیا

    پاک سر زمین پارٹی کی پر وقار تقریب شرکاء نے پرعزم خیالات کا اظہار کیا

    پاک سر زمین پارٹی لاہور ڈویژن کی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان ممبر نیشنل کونسل اور سنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی نے بھرپور اجلاس کیا اس مقصد کیلئے پاکستان ہاؤس لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. تنظیم نو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عمران اشرف گجر لاہور ڈویژن کے صدر ,حافظ عدنان رفعت سینئر نائب صدر, نصر بلوچ اور اعجاز الحق نائب صدر. رانا سیف الحسین جنرل سیکرٹری, شیخ محمد اظھر انفارمیشن سیکرٹری۔

    میاں ایوب فنانس سیکرٹری. اقبال نیازی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری. ڈاکٹر محمد ارشد کھوکھر سینئر جوائنٹ سیکرٹری. قاری یاسین اور رضیہ ناز جوائنٹ سیکرٹری.قاری محمد ندیم فرح قمر محمد ادریس اور ملک رفاقت کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا۔

    سنٹرل پنجاب کے عہدیداران صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی. سینئیر نائب صدر سید شاھین گیلانی. جنرل سیکرٹری رانا نعمان وسیم. انفارمیشن سیکرٹری اسلم حیات قریشی . جنرل سیکرٹری لائیرز ونگ رانا جاوید. یوتھ ونگ کے صدر حافظ اعجاز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایس پی لاھور ڈویژن کے عہدیداران کو مبارک دی ۔

    اور پی ایس پی کے منشور اور مصطفی کمال کے نظریہ کو لوگوں تک پہنچانے کی ھدایت کی. تمام عہدیداران کو مبارک باد کیلے پھولوں کی مالا پہنائی گئی. نئے منتخب عہدیداران نے بھر پور صلاحیت کے ساتھ خدمت کے عزم کا اظہار کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی نے کہا کہ سید مصطفٰی کمال کے نظریے کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے کارکن اپنی آخرت کو مد نظر رکھ کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عہد کرتے ہیں اور گراس روٹ لیول پر معاشرے کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں.

  • حلف اٹھانے کے بعد یہ کام نہیں کروں گا ، چودھری نثار نے واضح کردیا

    حلف اٹھانے کے بعد یہ کام نہیں کروں گا ، چودھری نثار نے واضح کردیا

    حلف اٹھانے کے بعد یہ کام نہیں کروں گا ، چودھری نثار نے واضح کردیا

    باغی ٹی وی :ن لیگ کے رہنما چودھری نثار احمد کا کہنا ہے کہ میر ے حلف اٹھانےسےقطعی طورپرمیرےموقف یاسوچ میں تبدیلی نہیں آئےگی.

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسمبلی سےکسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، چودھری نثار نے کل بطوررکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانےکا اعلان کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ،ٹی اےڈی اےسمیت مراعات نہیں لوں گا،حلف اٹھانےکابنیادی مقصدحلقےمیں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرناہے،

    الیکشن کابائیکاٹ کرنااورمیدان کھلاچھوڑناسیاسی غلطی ہوگی،

    ادھر یہ بھی کہا جا رہاہے کہ پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کی مدت کے بارے آرڈیننس کابینہ سے منظور ہوچکا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جواز بنا کر حلف روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

    وزیر قانون فروغ نسیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک آرڈیننس کا باضابطہ نفا ذ نہیں ہوجاتا، حلف اٹھانے میں کوئی ممانعت نہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا، قانونی اور آئینی جواز بنا کر پنجاب حکومت مزید وقت لینا چاہتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کی سیاست کو حلف سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    چوہدری نثار حلف سے قبل تمام سیاسی پہلووں کو پبلک کر سکتے ہیں اور وہ اپنے حلقے کی جیتی ہوئی نشست کو ضائع نہیں کرنا چاہتے حکومت آرڈیننس کے زریعے اسحاق ڈار کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔

  • پولیس اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے گئی تو عورتوں نے کیا حال کردیا

    پولیس اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے گئی تو عورتوں نے کیا حال کردیا

    پولیس اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے گئی تو عورتوں نے کیا حال کردیا

    باغی ٹی وی ؛پاکپتن میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئےگئی پولیس ٹیم پرحملہ ہوگیا . مردوخواتین نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں سےتشدد کردیا ،تھانیدارسمیت2اہلکار شدیدزخمی ہوگئے .

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نےتھانیدارسےموبائل چھین لیا،پولیس موبائل کوبھی ڈنڈےمار کونقصان پہنچایا،مشتعل مظاہرین نےاہلکاروں سےگرفتاراشتہاری کوبھی چھڑوا لیا،پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنیوالے 18 مردوخواتین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا .

  • سیفٹی کی اختتامی تقریب کا انعقاد ، ریسکیو ٹیم نے روڈ حادثات کی وجوہات اپنی  رپورٹ میں پیش کر دی

    سیفٹی کی اختتامی تقریب کا انعقاد ، ریسکیو ٹیم نے روڈ حادثات کی وجوہات اپنی رپورٹ میں پیش کر دی

    لاہورگزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس اورعالمی ادارہ صحت کے باہمی تعاون سے عالمی ہفتہ روڈ سیفٹی 2021-کی اختتامی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوئی۔اسہفتے کو منانے کا مقصدروڈ سیفٹی کے فروغ کیلئے موٹربائیک کی حد رفتار کو 30کلو میٹر فی گھنٹہ کر کے ٹریفک حادثات میں کمی لا کر قیمتی جانوں کو بچانا اور زخمیوں کی شرح میں کمی لانا ہے۔عالمی ادارہ صحت اور ریسکیوسروس کی مشترکہ کاوش،عالمی ادارہ صحت کے روڈ سیفٹی پلرز اور اقوام متحدہ کے عالمی روڈ سیفٹی اہداف2030-کے حصول کی جانب ایک قدم ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان،کنٹری ہیڈعالمی ادارہ صحت ڈاکٹر پلیتھا گونارنتھنا ماہیپالا، ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرعالمی ادارہ صحت کے افسران اور سینئر ریسکیوافسران نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں روڈ ٹریفک حادثات پر بروقت اور پیشہ وارانہ مہارت سے رسپانس کرتے ہوئے 28لاکھ سے زائد متاثرین کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کرنے پر پنجاب۔

    ایمرجنسی سروس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ موٹرسائیکل پرمحفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے معیاری صارف دوست ہیلمٹ کاصحیح استعمال کریں اورحد رفتار میں کمی لائیں تاکہ پر روڈ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ قبل ازیں ڈاکٹر رضوان نصیر ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب نے اپنے استقبالیہ کلمات میں پنجاب بھر میں روڈ ٹریفک حادثات کے سبب شعبہ صحت پر پڑنے والے اضافی بوجھ کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں مزید کہا کہ اعدادوشمار کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں روزانہ 900سے زائد روڈ ٹریفک حادثات پر ریسکیو سروس رسپانڈ کرتی ہے یعنی ہر ڈیڑھ منٹ کے بعد حادثہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے شرکاء کی توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے تقریباََ 83فیصدروڈٹریفک حادثات موٹرسائیکل کی وجہ سے پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرہ معاشرتی اور معاشی زوں حالی کا شکار ہوتا ہے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کہا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کابچاؤ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔اس موقع پر شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت روڈ ٹریفک حادثوں کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    اور ریسکیوسروس نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے روڈ سیفٹی کے اہم پلر Post crash responsکے حوالے سے قابل ستائش کام کرتے ہوئے28لاکھ روڈ ٹریفک متاثرین کو سروسز فراہم کر چکی ہے۔اب ضرورت یہ ہے کہ روڈ سیفٹی کے باقی پلرز پر بھی کام کر کے حدثات کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ بڑھتا ہوا بیماریوں کا بوجھ کم ہوسکے۔عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پیلتھا گناراتھنا مہیپالا نے اقوام متحدہ کے روڈ سیفٹی ہفتہ اور روڈ سیفٹی کے 5 اسٹریٹجک پلرز کی اہمیت اوران پر عمل کرتے ہوئے سڑکوں پر ہونے والی اموات اور معذوری میں 50 فیصدتک کمی لانے پر روشنی ڈالی۔

    مشیر برائے اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عشق اعوان نے اختتامی کلمات میں کہا کہ ٹریفک حادثات میرے دل کے انتہائی قریب مسئلہ ہیں کیونکہ میں خود اور میری فیملی کے افراد روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کا دکھ محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ میں نے بھی اپنے پیاروں کو حادثات میں کھویا ہے اور یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں ایمبولینس سروس کا نظام موجود نہیں تھا۔ آج پنجاب کے لوگ انتہائی خوش قسمت ہیں جنہیں کسی حادثے یا سانحے میں ریسکیو1122کی سروس
    صرف 7منٹ میں ملتی ہے۔

    اور ریسکیو1122کی سروسز نہ صرف ٹریفک حادثات بلکہ آگ اور دیگر سانحات میں بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بطور شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو اپنائیں خاص طور پر موٹرسائیکل سوار حدرفتار کم رکھیں تاکہ حادثاتی اموات اور زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔

  • عید کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ پرویز الہی نے بڑوں کی امید پر پانی پھیر دیا

    عید کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ پرویز الہی نے بڑوں کی امید پر پانی پھیر دیا

    عید کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ پرویز الہی نے بڑوں کی امید پر پانی پھیر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کر کے جو سکون حاصل ہوتا ہے بیان سے باہر ہے

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کام کیے،سابقہ حکومت نے دس سال تک گجرات کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا فلسطین کو اسرائیل کے ظلم و جبر سے نجات دلانے کی ضرورت ہے،اسرائیلی حملوں پر صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی اقدام اٹھانا ہو گا ترین گروپ کہیں نہیں جا رہا پہلے ہی کہا تھا کہ اسمبلی میں کھڑے ہوں گے تو پتہ چلے گا،اسمبلی میں کھڑے ہونے والوں کے گرد ابھی بھی سوالیہ نشان موجود ہے،اگر ان کے درمیان کوئی مسئلہ موجود ہے تو وہ اس طرح حل نہیں ہو گا،عید کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں اور زندگی معمول پر آ رہی ہے،

    حکومت کے اتحادی ہیں لیکن…چودھری پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا

    حکومت کے برے دن، اتحادی جماعت کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ بھی پھٹ پڑے

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

    پی ڈی ایم کو اپنا شوق پورا کرنے دیں،وزیراعظم

    لانگ مارچ ملتوی ہونے کے بعد وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پرویز خٹک کو بڑا حکم دے دیا

  • لاہور اقبال ٹاؤن  پولیس  کا مشترکہ فلیگ مارچ

    لاہور اقبال ٹاؤن پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کی زیرنگرانی فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا۔ایس ڈی پی اوز نواں کوٹ۔اقبال ٹاؤن اور ایس ایچ اوز فلیگ مارچ میں شامل۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ماسک نہ پہننے اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔

    عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ کورونا وباء کے حوالےسے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں بصورتصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تھانہ جات کی گاڑیاں بھی فلیگ مارچ میں شامل۔فلیگ مارچ مسلم ٹاؤن دفتر ایس پی اقبال ٹاؤن سے شروع ہو کروحدت روڈ سے ہوتا ہوا۔۔

    بھیکے وال موڑ۔دبئی چوک۔سکیم موڑ۔یتیم خانہ چوک۔سمن آباد موڑ۔ڈبل سڑکاں۔بند روڈ ساندہ۔بابو صابو۔نیازی اڈا سے ہوتا ہوا کریم بلاک سے واپس وحدت روڈ مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوا۔ڈولفن۔پولیس ریسپانس یونٹ،تھانوں کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں شامل۔لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح الرٹ ہے۔

    فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا،شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،۔شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔

  • جعلی ڈاکٹرکی غیرمعیاری دوائی سے 3 بچے جاں بحق،بزدار کا حکم بھی آ گیا

    جعلی ڈاکٹرکی غیرمعیاری دوائی سے 3 بچے جاں بحق،بزدار کا حکم بھی آ گیا

    جعلی ڈاکٹرکی غیرمعیاری دوائی سے 3 بچے جاں بحق،بزدار کا حکم بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    ملتان میں مبینہ طورپرجعلی ڈاکٹرکی غیرمعیاری دوائی سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جنوبی پنجاب میں یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں، چند روز قبل بھی ایک ہسپتال میں ڈاکٹر نے مریضوں کا آپریشن کیا تھا جس کے بعد آپریشن کروانے والے تمام مریضوں کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہو گئی تھی، حکومت پنجاب، محکمہ صحت نے انکوائری کا کہا تھا تا ہم انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آ سکی

    آج والے واقعہ کے بعد ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کمشنر ملتان ڈویژن او رسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کی ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کی جامع انکوائری کاحکم بھی دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غیر معیاری دوائی کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے-چوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے-غیر معیاری دوائی کے ذمہ دار کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا ہے

    دوسری جانب اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا یے غیر معیاری دوائی دینے والے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کلینک سیل کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے

  • ڈی ایچ اے کے قریب قبضہ مافیا سے 440 کنال پرائم لینڈ کا قبضہ چھڑا لیا گیا

    ڈی ایچ اے کے قریب قبضہ مافیا سے 440 کنال پرائم لینڈ کا قبضہ چھڑا لیا گیا

    ڈی ایچ اے کے قریب قبضہ مافیا سے 440 کنال پرائم لینڈ کا قبضہ چھڑا لیا گیا

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    لاہور کے علاقے ڈیفنس کے قریب موضع جلال پورہ کے قریب محکمہ کوآپریٹو کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزار کرالی گئی قبضہ مافیا سے 440 کنال پرائم لینڈ کا قبضہ چھڑایا گیا محکمہ کوآپریٹو نے واگزار کرائی اراضی کا کنٹرول لے لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا ناسور ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ماضی میں سرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا کو تحفظ دیا گیا ۔سابق ادوار میں قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر ہاتھ صاف کرتا رہا اور حکمرانوں نے آنکھیں بند رکھیں ۔وزیراعظم عمران خان کا شفاف پاکستان حقیقت میں بدل رہاہے۔سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔قبضہ مافیا کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے۔قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا

    اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کو‌خط

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    100 سالہ قدیم مندر قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا

  • جب مسیحا ہی قاتل بن گیا ، باپ کے بانہوں میں  دو لخت جگر چل بسے تیسرے کی حالت نازک

    جب مسیحا ہی قاتل بن گیا ، باپ کے بانہوں میں دو لخت جگر چل بسے تیسرے کی حالت نازک

    جب مسیحا ہی قاتل بن گیا ، باپ کے بانہوں میں دو لخت جگر چل بسے تیسرے کی حالت نازک

    باغی ٹی وی : ملتان میں عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غلط دوائی نے 2معصوم بچوں کی جان لے لی، پولیس نے بتایا کہ بچوں کی طبیعت خراب ہونے پر مقامی ڈاکٹر سے دوائی لی،بند دوائی کھاتے ہی بچوں کی حالت خراب ہو گئی.

    والد خادم حسین کے مطابق 11سال کا بیٹا دانش اور 8سال کی بیٹی سائرہ جاں بحق ہوگئے، تیسرا بیٹا محمد منیب نشتر اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے.

    اس سنگین صورت حال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ پر نوٹس لےلیا . ڈپٹی کمشنر کے مطابق عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے کلینک سیل کر دیا گیا ہے .

  • وزیراعظم عمران خان کادورہ لاہور اچانک ملتوی

    وزیراعظم عمران خان کادورہ لاہور اچانک ملتوی

    وزیراعظم عمران خان کادورہ لاہور اچانک ملتوی

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کادورہ لاہورملتوی ہوگیا . وزیراعظم عمران خان نےکل ایک روزہ دورےپرلاہورجاناتھا.

    دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات طے تھی ۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا جانا تھا .

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کو جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کرنا تھا اس کےعلاوہ ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کرنا تھا . لیکن اب اطلاعات ہیں‌کہ دورہ ملتوی ہوگیا ہے .