تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مسقیم کے زیر اہتمام محمود بوٹی لاہور میں سالانہ ’سنی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید محمد عبد الشکور شاہ نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔ صیح العقیدہ انسان ہی کامیاب زندگی بسر کر سکتا ہے۔ اعتقادی بگاڑ نماز، روزے، حج، زکو جیسے اعمال صالحہ کوبرباد کر دیتا ہے۔ اسلام دشمن قوتوں کا اولین ھدف مسلمانوں کے نظریات کوخراب کرنا ہے۔ نظریات کی تبدیلی کے بعد اُمت مسلمہ کو کنٹرول کرنادشمنانِ اسلام کے لیے بہت آسان ہوجاتا ہے۔راسخ العقیدہ مسلمان بڑا باہمت اور طاقتور ہوتا ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے عمل پیہم سے پہلے یقین محکم بہت ضروری ہے۔ دور صحابہ رضی اللہ عنھم ہو جب جبریہ، قدریہ، خوارج، روافض جیسے فرقے بن گئے۔ تو اہل حق کی پہچان اھل سنت کے لقب سے ہوئی ہیں۔کانفرنس میں علامہ مظہر اقبال نورانی، علامہ صفدر عباس جلالی، چوہدری عبد الحفیظ ودیگر نے شرکت کی۔
Category: لاہور
-

لاہور پولیس کے شہداء کے بچوں کو نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے بالکل مفت تعلیم فراہم
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کو معروف تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لئے کاوش ہی درحقیقت روشن پاکستان کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں لاہور پولیس کی جانب سے شہداء اور حاضر سروس افسران و اہلکاروں کے بچوں کی فلاح بہبود کے لئے صوبائی دارالحکومت کے معروف نجی تعلیمی ادارے(یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز) کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور پولیس جبکہ ریکٹر امجد علی خان نے تعلیمی ادارے کی طرف سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔نجی تعلیمی ادارے کے پروفیسر ملک جہانذیب، ریاض الحق، زاہد اکبر،پولیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن سمیت متعلقہ پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔معاہدے کی رو سے لاہور پولیس کے شہداء کے بچوں کو نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے بالکل مفت تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ حاضر سروس اور مستقل طور پر معذورپولیس ملازمین کے بچوں کونصف فیس کی رعائیت دی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے فیسوں میں رعایت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے شہداء اور ملازمین کے بچوں کوتعلیمی سہولیات کی فراہمی پر ادارے کے مشکور ہیں۔ فورس کی فلاح و بہبوداورمعیارزندگی بلندکرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھانالاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ لاہورپولیس کی جانب سے فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات سے کئی نسلیں استفادہ کرسکیں گی۔ریکٹر امجد علی خان نے کہا کہ امن و امان کے قیام، شہریوں کو تحفظ کی فراہمی اور دوران ڈیوٹی جان کانذرانہ پیش کرنے کے حوالے سے لاہور پولیس کی خدمات شاندار ہیں۔
-

پولیس خدمت مراکز کی ماہِ مارچ کی رپورٹ
ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے پولیس خدمت مراکز کی ماہِ مارچ کی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مراکز نے مجموعی طور پر 5953 شہریوں کو پولیس خدمات فراہم کی۔ گذشتہ ماہ میں مجموعی طور پر 5518 شہریوں کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ شہریوں کی جانب سے پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس، گلبرگ، اقبال ٹاؤن، گریٹر اقبال پارک، ٹاؤن ہال، ارفع کریم ٹاور، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بحریہ ٹاؤن خدمت مرکزاورپولیس موبائل خدمت مرکزمیں شہریوں کی جانب سے کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع کروائے گئے۔ جنرل ویریفکیشن کے لئے 3217 شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکز سے رجوع کیا جبکہ غیر ممالک سے موصول ہونے والی 112 درخواستوں پربھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔مجموعی طور پر 435 شہریوں کو گمشدگی رپورٹ، اندراج کرایہ داری سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں جن میں 194کرایہ داری اندراج، 204گمشدگی رپورٹس، 02کرائم رپورٹس، 35شہریوں کو ایف آئی آرز نقول فراہم کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہاکہ اس وقت شہر بھر میں پولیس موبائل سمیت 09 خدمت مراکز شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جہاں شہریوں کو ایک چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو 8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی روزانہ باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
-

۴ افراد قتل: عدالت میں اقبال جرم
ضلع کچہری میں پب چی سٹائل میں چار افراد کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنہ آگئی۔ مقدمہ میں ملوث ملزم نے کمرہ عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ عدالت نے مقدمہ کے ملزم رانا بلال کا 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ عدالت کا استفسار کیا کہ تم نے شریف لوگوں کا قتل کیوں کیا جس پر ملزم کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک سٹار ہوں, ایمو سٹار ہوں, فیس بک سٹار ہوں میرے ساتھ دھوکہ ہوا نس وجہ سے میں نے غصے میں قتل کر دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔ ملزم کی فائرنگ سے بھائی، بہن، بھابھی اور دوست قتل ہوا تھا۔
-

راوی اربن پراجیکٹ کے ایکوزیشن کنٹرولر کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت اور راوی اربن پراجیکٹ کے ایکوزیشن کنٹرولر نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس شاہد کریم نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود زرعی اراضی ایکوائر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ عدالت نے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے روکا تھا لیکن عدالتی احکامات نظر انداز کردیئے گئے تھے۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 20 اپریل کو ہو گی۔
-

ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھانے کا اصولی فیصلہ
ٹیکرز نمبر589
لاہور7 اپریل:
عوام کیلئے ویکسینیشن، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اہم اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس منقعد کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کیلئے مزید سینٹر زبھی قائم ہوں گے۔ پی کے ایل آئی میں ویکسینیشن سنٹر فعال کر دیا گیا جس کے بعد لاہور میں ویکسینیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔ پنجاب میں 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ شہری 1166 پر شناختی کار ڈ کا نمبر بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت شہریوں کو ویکسین لگانے کے لئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی- پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پنجاب کے زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کورونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔ محض ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔ -

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کے سی ای او کی تنخواہ کے ہر طرف چرچے ، جان کر حیران ہو جائیں .
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کے سی ای او کی تنخواہ کے ہر طرف چرچے
باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے راوی اربن منصبے کے لیے عمران امین کو راوی اربن اٹھارٹی کا سی ای او مقرر کیا ہے . اس معاہدے میں پنجاب حکومت کی طرف سے جو مراعات اور سہولیات عمران امین کی دی گئی ہیں اس پر سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے . پنجاب حکومت نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین عمران امین کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کی ہے۔ جس میں کافی دیگر مراعات اور سہولیات بھی ہیں
. کفایت شعاری کا ہرطرفف ڈھنڈوراپیٹنے والی حکومت کو اتنی تنخواہ دینے پر کافی سوالات کا سامنا ہے .لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ سب عوام کے ٹیکس سے ہی کیوں ہو رہا ہے .
میڈیکل الاؤنس’ ٹی اے ڈی اے’ گاڑی اور ڈرائیور تنخواہ کے علاوہ ملے گا۔یہ بحث بھی کی جارہی . عمران امین ایک متنازعہ شخصیت ہے ، یہ والٹن ڈسٹرکٹ پراجیکٹ فناشل ہیڈ ہیں ، اسی طرح عرب امارات میں مین ہیڈ فرم میں بھی اہم عہدے پر فائز رہے ہیں . اس لیے یہاں مفادات کا چکر تو نہیں چل رہا یا اپنوں کو نوازنے کا سلسہ جاری ہے . عمران امین کی تعیناتی پر پنجاب حکومت پر بہت زیادہ اعتراضات کھڑے ہوگئے ہیں .
ثاقب نثار نے PKLI ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سعید اختر کی 15 لاکھ تنخواہ پر سوموٹو نوٹس لے لیا تھا۔وزیراعظم لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے
-

ڈولفن سکواڈ نے ناکہ نیوراوی پر فائرنگ کرنیوالے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
ابتدائی معلومات کے مطابق ناکہ نیوراوی پر 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو اہلکاروں نے روکا تھا۔جس کے نتیجہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ڈولفن ٹیم ناکے سے چند گز کے فاصلے پر کرائم ہاٹ سپاٹ پر سنیپ چیکنگ کر رہی تھی۔ ڈولفن ٹیم 380 فائرنگ کی آواز سنتے ہی موقع پر پہنچ گئی جس کے نتیجہ میں تعاقب کے بعد 2 ڈاکو گرفتار اور 1 ڈاکو فرار ہوگیا۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں 1 ٹخنے پر فائر لگنے سے معمولی زخمی ہوا جس کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔
-

قبضہ گروپوں کیخلاف صوبائی محتسب پنجاب کے بھی سخت فیصلے۔
حکومتِ پنجاب نے 351 کنال 14مرلہ سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے۔ زمین کی مالیت 275 ملین روپے ہے۔صوبائی محتسب نے گورنر پنجاب کو رپورٹ پیش کردی ہے۔ صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے ملاقات میں گور نر پنجاب کو سالانہ رپورٹ پر بریفنگ بھی دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی محتسب کی کار کردگی کو مثالی قرار دیا ہے۔ چوہدری محمدسرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ناجائز قابضین کیخلاف حکومت کی دوٹوک اور واضح پالیسی ہے اور فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ محتسب کے فیصلوں کے خلاف میرے پاس جتنی اپیلیں آئیں ہیں سب نمٹا دی گئیں ہیں۔ اعظم سلیمان نے گورنر کو بتایا کہ ایک سال کے دوران صوبائی محتسب کو 13,191 شکایات موصول ہوئیں تھی اور الحمد للہ موصول شکایات میں سے 11,817 شکایات کا فیصلہ کردیا ہے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز پر بھی کام کر رہے ہیں۔ صوبائی محتسب نے بتایا کے ہیڈ أفس اور 41 ریجنل دفاتر میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانچ کر دیا ہے اور عام نوعیت کے کیسز کا فیصلہ 30 سے 35 دنوں کے اندر کر دیا جاتا ہے۔ مالی معاملات کے کیسز کا فیصلہ 45 سے 50 دنوں کے اندر ہوجاتا ہے۔
-

شہباز شریف کے قریبی ساتھی کی ضمانت منظور
شہباز شریف کے قریبی ساتھی کی ضمانت منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئیعدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی،احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کی گئی،عدالت نے 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
اداروں کے قانونی معاملات افسران کے ذمہ ہونا چاہیے کلرکوں کے نہیں،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ جج کو گھر پر اپروچ پر کرنے پرعدالت برہم، بڑا حکم دے دیا
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
احد چیمہ کو فروری 2018 میں نیب نے مالی بدعنوانی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔ احد چیمہ پر الزام تھا کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے، اپنے بھائی، بہن اور کزن کے نام کی تھی۔ احد چیمہ کئی روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے
