Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کے کونسے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ مراد راس نے بتا دیا

    پنجاب کے کونسے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ مراد راس نے بتا دیا

    پنجاب کے کونسے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ مراد راس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 28 اپریل تک معطل کردی گئیں،

    مراد راس کا کہنا تھا کہ نویں سے بارہویں تک کلاسز 19 اپریل سے شروع ہوں گی،نویں سے بارہویں تک کی کلاسز ہفتے میں 2 دن ہوں گی،پنجاب کے 13اضلاع میں لا ہور،راولپنڈی ،گوجرنوالہ،گجرات ،سیالکوٹ شامل ہیں سرگودھا، فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،ملتان ،بہاولپور،رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،پنجاب میں نویں تابارہویں اوراےاولیول کےامتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،

    دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات سے متعلق فیصلہ حتمی ہے،طلبہ امتحانات کی تیاری اورسخت محنت کریں،کسی کے ذہن میں کوئی غیریقینی صورتحال نہیں ہونی چاہیے،یہ فیصلہ تعلیم کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا،امتحانات کی تیاری کرنی ہو گی، ایس او پیز کے تحت امتحانات ہوں گے، جو متاثرہ ضلع ہیں وہاں یونیورسٹیز اوپن ہوں گی،نویں سے بارہوں تک چالیس لاکھ بچے امتحان دیتے ہیں ، نویں اور دسویں کے امتحانات ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں امتحان متوقع ہیں ،ڈیٹ شیٹ کو آگے کر دیا جائے گا کچھ جون،کچھ جولائی میں ہوں گے، جامعات سے کہا ہےداخلے لیٹ کریں۔ کوروناسے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند ، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، امتحانات جاری رہیں گے، کسی کو بھی امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

    بریکنگ، تعلیمی اداروں کی بندش بارے وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا

  • لاہور میں سکھ اور ہندو کمیونٹی کے لئے شمشان گھاٹ تیار۔

    لاہور میں سکھ اور ہندو کمیونٹی کے لئے شمشان گھاٹ تیار۔

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بابو صابو میں بنائی گئی شمشان گھاٹ کا دورہ کیا۔ بشان سنگھ(سکھ کمیونٹی) اور منوہر چاند (ہندو کمیونٹی) بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ بابو صابو موجود تھے۔ شمشان گھاٹ پر ہندو اور سکھ اپنے مردوں کی آخری رسومات ادا کر سکیں گے۔ ڈی سی لاہور نے شمشان گھاٹ انتظامات کا جائزہ لیا۔ شمشان گھاٹ 05 ایکڑ پر محیط ہے۔ سکھ کمیونٹی کا شمشان گھاٹ الگ ہے اور ہندو کمیونٹی کا شمشان گھاٹ الگ بنایا گیا ہے۔ دونوں شمشان گھاٹ کی چاردیواری کا عمل مکمل کردیا گیا ہے۔ بجلی کی فراہمی کے لئے آئندہ چند روز میں یہاں ٹرانسفارمر لگا دیا جائے گا جس کے لئے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ 4 ماہ قبل 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے شمشان گھاٹ میں کمروں کی تعمیر کی گئی تھی. بابو صابو سے شمشان گھاٹ تک آنے والی سڑک کا ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے جائزہ لیا۔ سڑک کچی ہونے کے باعث بہت مسائل کا سامنا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ فرحان احمد نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی۔ سڑک کی تعمیر کے لئے تقریباً 100 بلین لاگت آئے گی۔ سڑک کا پی سی ون تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی پانچ دن میں پی سی ون تیار کرے گی۔ جس کو باقاعدہ منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔بشان سنگھ کا کہنا تھا کے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے بہت شکر گزار ہیں کہ اقلیتی برادری کو انہوں نے ہمیشہ تحفظ اور عزت و احترام فراہم کیا ہے۔ حکومت نے اقلیتی برادری کے حقوق اور دیرینہ مسائل کو ہر ممکن پورا کیا ہے۔

  • ضمانت کی درخواست پر مریم نواز نے جواب میں چیئرمین نیب پر لگایا گھناؤنا الزام

    ضمانت کی درخواست پر مریم نواز نے جواب میں چیئرمین نیب پر لگایا گھناؤنا الزام

    ضمانت کی درخواست پر مریم نواز نے جواب میں چیئرمین نیب پر لگایا گھناؤنا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر مل کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا

    مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی،مریم نواز نے جواب میں کہا کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے مریم نواز نے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل میں ضمانت منظور کی ،مریم نواز نے جواب میں یہ بھی کہا کہ بظاہر لگتا ہے چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے ن لیگی رہنما مریم نواز سے جواب طلب کیا تھا جو عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے،نیب نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تا ہم گرفتاری سے بچنے کے لئے مریم نواز نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 7 اپریل تک مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دیا تھا جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تھی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

    ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

  • ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کے حلقے میں داخلے پر پابندی لگا دی

    ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کے حلقے میں داخلے پر پابندی لگا دی

    ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کے حلقے میں داخلے پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی 84 خوشاب ضمنی انتخاب کے حوالہ سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عمل کے لیے ڈی سی کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو حلقے میں داخل ہونے سے روکا جائے ارکان اسمبلی رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری پی ایس 84 میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں ،،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ نوٹس میں آیا ہے مسلم لیگ ن کے دونوں رہنما پی پی 84 حلقے میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر ،وزیر اعظم ،وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی پر ضمنی انتخاب کے حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر غوث نیازی کاکہنا ہے کہ الیکشن کمشن کے نوٹس کے بعد رانا ثنا اللہ”و”اویس لغاری نے اپنا دورہ خوشاب ملتوی کردیا،مرحوم وارث کلو کی تعزیت کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی، اجازت ملنے پر قیادت دورہ خوشاب کرے گی جس کی ڈیٹ سے آگاہ کردیا جائے،

    رانا ثنا اللہ اور سردار اویس خان لغاری نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسلم لیگ ن آفس جوہرآباد میں پریس کانفرنس کرنی تھی اور بعد ازاں انتخابی جلسے سے بھی خطاب کرنا تھا

  • نواز شریف کی انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے کی بات درست ہے،جاوید لطیف

    نواز شریف کی انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے کی بات درست ہے،جاوید لطیف

    نواز شریف کی انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے کی بات درست ہے،جاوید لطیف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی حمایت میں نکلنے والی آواز کو دبا نہیں سکتی،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ مریم نواز باہر جارہی ہیں، اب باہرجانے کا نہیں باہر سے پاکستان آنے کا وقت ہے،نواز شریف کی انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے کی بات درست ہے ،نوازشریف کی انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے کی بات سے یہ خوفزدہ ہیں .میں کل تھانے گیا اور انویسٹی گیشن افسر کے پاس گیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں پتا ہے آپ نے کچھ نہیں کیا، اوپر سے آرڈر آرہا ہے،جب اوپر سے آرڈر آنا ہے تو عدالتیں بند کردیں،
    یہ ایٹم بم کو گروی رکھ دیں ، یہ اسٹیٹ بنک کو گروی رکھ دیا اگر ہم اس پر آواز اٹھائیں تو غداری کا مقدمہ بنتا ہے ، جتنے بھی مقدمات درج کریں یہ ہماری زبان بند نہیں کرسکتے ، اس نااہل حکومت کو سپورٹ کرنے والی جماعت عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گی ، مجھے معلوم ہے نیب اور اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے ، عمران خان چاہتا ہے نیب کی طرح عدالتیں بھی اسکے حکم پر چلیں لیکن ایسا نہیں ہوگا سیاسی جماعتوں کے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، تمام پولیٹیکل فورسز عید کے بعد ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں گی، مسلم لیگ ن عید کے بعد خود عوامی اجتماعات اور ریلیاں منعقد کررہی ہے،مسلم لیگ ن لانگ مارچ کی تیاری کرے گی،

    انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت 5لاکھ روپےمچلکوں کے عوض منظور کی مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوئے جاوید لطیف کی طرف سے فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جاوید لطیف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نیب پر کسی قسم کا حملہ یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمہ میں درخواست منظور کرے

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    ہنگامہ آرائی کیس، ن لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

  • عدلیہ پر تنقید ،وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    عدلیہ پر تنقید ،وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    عدلیہ پر تنقید ،وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ پر تنقید روکنے کے لیے درخواست کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

    عدالت نے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی،عدالت نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ پٹیشن کیسے قابل سماعت ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت ایسے بیانات پابندی عائد کرے،

    درخواست میں وزیراعظم عمران خان پر ٹی وی پروگرام میں مبینہ طور پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کاالزام ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی آئینی درخواست دائر کی ہے ۔درخواست میں وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری کے ساتھ ساتھ سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی وی کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 4 اپریل 2021 کو پی ٹی وی سے لائیو پروگرام نشر کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔ وزیراعظم نے مذکورہ پروگرام میں عدلیہ مخالف بیان دیا اور پیغام کے ذریعے عدلیہ کے ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا ۔

    لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب کی ناقص تفتیش کا ذمے دار ججز کو ٹھہرانے کی کوشش کی ۔ وزیر اعظم نے اپنے الفاظ سے آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی کی ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔عمران خان آرٹیکل 68 اور 114 کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے جو حتیٰ کے پارلیمنٹ میں بھی عدلیہ کے خلاف اس طرح کے توہین آمیز بیانات کی ممانعت کرتے ہیں۔ اس طرح کے طرز عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ معزز ججز کے وقار کو بحال رکھا جا سکے۔

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ ماضی میں توہین عدالت پر متعدد بار اسٹیک ہولڈرز کو سزا ہوئی۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سرفہرست ہیں جنہیں اس وقت سزا ہوئی جب وہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز تھے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم کو مستقل طور پر عدلیہ اور معزز ججز کے خلاف اس طرح کے توہین آمیز بیانات دینے سے روکا جائے اور ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد میں اس طرح کا توہین آمیز مواد نشر کرنے ان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت بھی طلب کی جائے۔

  • ہنگامہ آرائی کیس، ن لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    ہنگامہ آرائی کیس، ن لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    ہنگامہ آرائی کیس، ن لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
    نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی پرہنگامہ آرائی کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

    انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت 5لاکھ روپےمچلکوں کے عوض منظور کی مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوئے جاوید لطیف کی طرف سے فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جاوید لطیف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نیب پر کسی قسم کا حملہ یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمہ میں درخواست منظور کرے

    قبل ازیں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی 30 مارچ کو بھی ایک کیس میں عدالت نے ضمانت منظور کی تھی،ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا ،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

  • کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور پولیس متحرک

    کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور پولیس متحرک

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور پولیس حکومتی ہدایات پر عملدآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے۔کاروبار کیلئے حکومت کی طرف سے جاری اوقات کار پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔کورونا وباء کے پیش نظرپولیس کے حفاظتی اقدامات لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ ماسک کے استعمال، سماجی فاصلوں سمیت دیگر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے 27مارچ سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ابتک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1130 مقدمات درج کیے۔پبلک مقامات پرماسک نہ لگانے والوں کے خلاف 554 جبکہ سماجی فاصلوں کی پابندی نہ کرنے پر576مقدمات درج کئے گئے۔ساجد کیانی نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا ماسک، سماجی فاصلوں سمیت کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر57 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ لاہور پولیس حکومت کی طرف سے کورونا ہدایات پر عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ بھی فراہم کر رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیس ماسک، سماجی فاصلہ سمیت کورونا ایس اوپیزپر عمل پیرا ہو کر خود کو اور اپنے پیاروں کو اس وباء سے محفوظ رکھیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء سید صمصام علی بخاری، سردار حسنین بہادر اور ڈاکٹر محمد اختر ملک کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال،محکمانہ امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ڈویلپمنٹ پیکیج سے تبدیلی لائیں گے، پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں کی یکساں ترقی ہمارا نصب العین ہے، تبدیلی اشرافیہ کے گھروں میں نہیں بلکہ عام آدمی کے گلی محلے میں بھی نظر آئے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت اورعوام کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے خود اضلاع کے دورے کررہا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود تھی،اب ہر گلی محلے میں ترقی نظر آئے گی۔ اپوزیشن اپنی سیاسی موت آپ مررہی ہے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہم کام کر رہے ہیں اورکرتے رہیں گے ہمیں مخالفین کی پرواہ نہیں۔ کوئی بھی ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔ عوام کے حقوق کے محافظ ہیں اور ہم سب کو ان کا حق پہنچائیں گے۔ جس پر سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بارے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دوٹوک موقف سے منفی پراپیگنڈا دم توڑ گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اخترملک نے کہا کے عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں اور ہم ان کے ساتھ چلیں گے۔ سید صمصام علی بخاری نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشکورہیں۔

  • "میٹ دی پریس” میں کمشنر لاہور کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    "میٹ دی پریس” میں کمشنر لاہور کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    لاہور پریس کلب کے پروگرام” میٹ دی پریس” میں کمشنر لاہور کیپٹن ( ر ) محمد عثمان یونس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کرونا وباء کی تیسری لہر کے خلاف بچاﺅ کے لئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ لاہور پریس کلب آمد پر صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبرگورننگ باڈی ہما میر ، عمران شیخ اور سید رضوان ظفر شمسی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ صدر ارشدانصاری نے اس موقع پر کہاکہ کمشنرکیپٹن ( ر ) محمد عثمان یونس ایک انتہائی ذمہ دار افسر ہیں اور جب سے انھوں نے کمشنر کا عہدہ سنبھالا ہے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے ثمرات تمام شہریوں کو یکساں مل رہے ہیں ہم آج انھیں کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور جب یہ ڈی سی لاہور تھے تو انھوں نے صحافی کالونی کی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن (ر ) محمد عثمان یونس نے بتایاکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس وباءکے خاتمے کے لیے کام ہو رہا ہے،کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار سب سے نمایاں ہے،ماہ رمضان میں بھی کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی مہم میں میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اپنابھرپور کرداراداکرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دیںاور عوام کو ماسک پہننے کا صحیح طریقہ بھی بتائیں، سماجی فاصلہ اور فیس ماسک کے استعمال پر ہر ایک کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔انھوں نے مزید کہاکہ رمضان المبارک میں شہر بھر میں سستی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف ہماری مدد کریں۔ان کا کہناتھاکہ چینی کی سپلائی کو خود دیکھ رہا ہوں اور حکومت کی جانب سے چینی کی مقرر کردہ قیمت 85 روپے پر عملدارآمد کو یقینی بنائیں گے ۔انھوںنے مزید کہاکہ لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ صفائی کا ہے، اس میں بہتری کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اور دو تین ماہ کے اندر آپ کوصفائی کے حوالے سے بڑی خوشخبریاں دیں گے اورلاہور شہر کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کوبروئے کارلائیں گے۔ انھوں نے مزیدبتایاکہ انکروچمنٹ کے خلاف بھی کام کر رہے ہیں، لاہور کی انتظامیہ پہلے سے زیادہ کام کرے گی، انتظامیہ آپکو فارغ بیٹھی نظر نہیں آئے گی۔ انھوں نے بتایاکہ کروناکی وباءخصوصی طورپر بچوں کو متاثر نہیں کررہی بلکہ گذشتہ سال کروناوباءکے باعث 1297 بچوں میں کرونا وائرس کے کیسز جبکہ امسال مارچ میں 23سو کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ سال 12 جبکہ اس سال 5 اموات ہوئیں،ہمیں کرونا وائرس کے حوالے سے بچوں میں زیادہ احتیاط کرنی ہے۔انھوںنے بتایاکہ ویکسین کے بارے میں کوئی شک و شبہ نہ رکھیں بلکہ پہلی فرصت میں ویکسین لگوائیں،پاکستان میں موجود دو ویکسین ہیں ان کا ایک بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے کمشنرلاہور کی جانب سے کروناوباءکے خلاف اقدامات اور اشیاءضروریہ کی ترسیل و قیمتیں مقرر کرنے سمیت تمام اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میڈیاان کے تمام مثبت اقدامات میں ان کے شانہ بشانہ کام کرے گا۔پروگرام کے اختتام پر لاہور پریس کلب کی جانب سے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔