Baaghi TV

Category: لاہور

  • والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے والٹن ائیر پورٹ پر درخت نہ کاٹنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹادی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، ماحولیات، ایوی ایشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے کہا کہ والٹن ائیرپورٹ کے علاقے میں بڑے بڑے درخت بن چکے ہیں، یہ جگہ والٹن ائیرپورٹ کیلئے مختص کی گئی تھی،لاہور کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کئے بغیر والٹن ائیرپورٹ پر تجارتی مرکز بنایا جارہا ہے،قانون کے مطابق والٹن ائیرپورٹ کی جگہ پر کمرشل تجارتی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکتیں،

    درخواست گزارنے کہا کہ والٹن ائیرپورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے مرکز بنانا خلاف آئین اور قانون ہے،عدالت حکومت کو والٹن ائیر پورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے سے روکے، عدالت حکومت کو درخت کاٹنے اور نرسریاں ختم کرنے سے روکنے کا حکم دے، استدعا

  • چینی کی قیمتوں کا تعین،عدالت نے کب تک مہلت دے دی ؟

    چینی کی قیمتوں کا تعین،عدالت نے کب تک مہلت دے دی ؟

    لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے حکومت اور شوگر ملز مالکان کو 4بجے تک مشاورت کے لیے وقت دے دیا ،عدالت نے کہا کہ چیف سکرٹری آفس میں بیٹھیں اور فیصلہ کریں آفیسر مسنٹری آف انڈسٹری نے کہا کہ 2006 سے عدالتی حکم پر باقاعدہ قیمت کے تعین کا سسٹم بنایا,عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا, حکام نے کہا کہ ان کی طرف سے کوئی باقاعدہ جواب نہیں آیا, عدالت نے کہا کہ یہ تو تیار ہیں آنے کے لیے , حکام نے کہا کہ ان کو کال کرتے ہیں کال نہیں اٹھاتے فقط 20 شوگر مل پر مشتمل بات کرنا چاہتے ہیں, عدالت نے کہا کہ کیا طریقہ ہے آپ ان کو بٹھا کر قیمت کا تعین سے متعلق بات کرلیں , آرٹیکل 18 کیمطابق شوگر ملز مالکان کا حق ہے عدالت سے رجوع کریں,
    حکومت کو اختیار ہے قیمتوں کے تعین کا, آپ کاسٹ سے نیچے کریں گے تو آپ کو سبسڈی دینا پڑے گی, اگر آپ ان کو سنے بغیر کریں گے تو ان کا بھی حق یے بات سنی جائے , ان کو سنیں اور پھر باہمی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کریں, رمضان آرہا ہے آپ کی قیمتوں کے تعین کی اتھارٹی کو چینلج کیا گیا ہے, اس میں کیا مسئلہ ہے کہ آپ بیٹھ کر بات کرلیں,

    وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ ان کو بلوایا,اخبار میں اشتہار دیا مگر بات ہی نہیں سنتے, اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں پارٹیوں کی رضامندی کیساتھ 70 روپے کی قیمت مقرر ہوئی, اور اب یہ 85 روپے میں فروخت کرنے پر رضامند نہیں, جس پر عدالت نے کہا کہ اہف بی آر کا ڈیٹا رکھ لیں اور دونوں پارٹیز بیٹھ کر باہمی مشاورت کرلیں, اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے, عدالت پروسیس پر عملدرآمد چاہتی ہے, وکیل شوگر مل نے کہا کہ جنرل خریدار کے لیے قیمیتوں کا تعین کررہے ہیں, لیکن آج تک حکومت نے کوئی ڈیٹا ہی نہیں بنایا, حکومت کو جنرل اور کمرشل خریداروں کے مسائل کو دیکھنا چاہیے, حکومت شوگر اٹھا کر کمرشل خریدار کو دے دیتی یے, عدالت نے کہا کہ آپ مشاورت کرکے آئیں عدالت اس کو دیکھے گی کہ قانون کیمطابق مشاورت ہوئی یانہیں, اس پر فیصلہ آج ہوگا 4بجے تک مشاورت کرکے آجائیں

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت میں پیش ہوئے،سیکرٹری انڈسٹریز، کین کمشنر اور ایف بی آر کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس شاہد جمیل خان نے تاندلیانوالہ شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی

  • مریم کی ضمانت منسوخی کی درخواست،کس نے عدالت سے وقت مانگ لیا؟

    مریم کی ضمانت منسوخی کی درخواست،کس نے عدالت سے وقت مانگ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی

    نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کےلیے وقت مانگ لیا،عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، مریم نواز کی ضمانت منسوخی پر اب سماعت 28 اپریل کو ہو گی، عدالت نے 28 اپریل تک مریم نواز کو گرفتار کرنے سے روک دیا،چودھری شوگر مل کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا تھا،مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی،مریم نواز نے جواب میں کہا کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے مریم نواز نے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل میں ضمانت منظور کی ،مریم نواز نے جواب میں یہ بھی کہا کہ بظاہر لگتا ہے چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے ن لیگی رہنما مریم نواز سے جواب طلب کیا تھا جو عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے،نیب نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تا ہم گرفتاری سے بچنے کے لئے مریم نواز نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 7 اپریل تک مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دیا تھا جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تھی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

  • حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا

    حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی آج عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی تا ہم عدالت پیشی سے قبل تحریک انصاف کے رہنما کی رہائشگاہ پر اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی، جو عدالت پیشی کے موقع پر بھی جہانگیر ترین کے ساتھ تھے

    عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین اور علی ترین کے ہمراہ ارکان اسمبلی چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، امیر محمد خان، غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ اور خرم لغاری بھی موجود تھے،

    عدالت پیشی سے قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اراکین اسمبلی کو ناشتہ کروایا گیا بعد ازاں وہ عدالت میں ساتھ آئے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا جہانگیر ترین کے ساتھ آنا حکومت کے لئے پیغام ہے کہ اگر جہانگیر ترین چاہیں تو اب بھی ان اراکین اسمبلی کی کسی بھی پارٹی میں شمولیت کروا کر حکومت کو چلتا کر سکتے ہیں، گزشتہ روز پی پی رہنما شہلا رضا نے ٹویٹ کی تھی کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے آصف زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں تا ہم جہانگیر ترین نے اس بات کی تردید کی آج بھی جب ان سے سوال کیا تو جہانگیر ترین نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ ہم تو دوست ہیں کیوں دشمن بناتے ہو،جہانگیر ترین کے ساتھ آنے والے اراکین اسمبلی انکے ساتھ کھڑے ہیں اور جہانگیر ترین کا کوئی بھی فیصلہ حکومت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو، اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے، اس سے کیا فائدہ، کون کر رہا ہے؟ وقت آگیا ہے کہ انتقامی کارروائی کو بےنقاب کیا جائے، تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئی ہیں، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کردیا،

    یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

    پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں آخر یہ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے، وجہ کیا ہے؟ ظلم بڑھتا جارہا ہے، میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں ،پی ٹی آئی سے راہیں جدا نہیں ہوئیں،10سال سے پارٹی کا حصہ ہوں ،اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے، اس سے کیا فائدہ ، کون کررہا ہے؟ آپ اتنے کمزورہیں کہ عدالت میں نہیں میڈیا پربات کرتے ہیں،

  • اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ پہلی کارروائی لیک سروس سٹیشن بھوانا روڈ چنیوٹ پردوران تلاشی گاڑی کہ مختلف خانوں میں سے منشیات برآمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 7 کلو گرام چرس شامل ہے۔ دو ملزمان بنام فرزند علی اور لیاقت علی جو فیصل آباد کے رہائشی ہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ہوئی۔ اے ایس ایف اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر بنام محمد شبیر سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم نے منشیات کو ٹرالی بیگ میں چھپایا ہوا تھا۔ ملزم جو کہ مظفر آباد کا رہائشی ہے لاہور سے شارجہ بذریعہ پی کے 185 جا رہا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • صیام میں عوام کو ریلف کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل

    صیام میں عوام کو ریلف کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ماہ صیام میں عوام کو ریلف کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ صوبے بھر میں سستے رمضان بازار 25شعبان سے فعال ہوجائیں گے سات ارب کے رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پرپونے چار ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ رمضان بازاروں میں سبزیاں، پھل، دالیں اور دیگر اشیاء 2018کے نرخوں پر ملیں گی۔ مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی طلب، رسد، معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ رمضان بازاروں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹرنگ کا لائحہ عمل بنایا ہے۔ رمضان بازاروں میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے گراںفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔ چینی، آٹا اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی مقررہ نرخوں سے زائد پرفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ عوام کو معیاری اشیاء کی مناسب داموں پر فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جارہا ہے۔ گراںفروشوی کی روک کے ذمہ دار اداروں کو پوری طرح متحرک کردیا گیا ہے۔

  • لاہور میں بغیر ماسک سوار موٹرسائیکل، گاڑیوں اور  پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان جاری

    لاہور میں بغیر ماسک سوار موٹرسائیکل، گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان جاری

    لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل گاڑیوں کی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان جاری ہیں۔ 07 روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 64138 ہزار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 427 گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔ 45 ہزار 111 موٹرسائیکلوں، 8375 رکشوں، 4074 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔ 3662 پبلک ٹرانسپورٹ، 1805 منی مزدا اور 1111 لوڈر گاڑیوں کو چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ انسانی جانیں ضروری ہیں تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں کیا جارہا۔ دو یا دو سے زائد افراد کے لئے ماسک ضروری ہیں۔ موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں کیا جارہا۔ پبلک سروس وہیکز میں 50 فیصد سواریوں سے زائد کی اجازت نہیں ہے۔ کارروائی کےلئے ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

  • ایل ڈبلیو ایم سی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مابین ایم او یو سائنن

    ایل ڈبلیو ایم سی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مابین ایم او یو سائنن

    ایل ڈبلیو ایم سی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مابین ایم او یو سائننگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ خوراک کے ضیاء اور ویسٹ پالیسی کے امور سے متعلق بھی اشتراک کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر میں کیا گیا۔ تقریب میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان، سنئیر ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف ڈاکٹر مسعود، ڈائریکٹر ایگریکلچر اینڈ فوڈ پروگرام، کوارڈینیٹر فوڈ عادل ڈینیل، جی ایم پلاننگ اینڈ پراجیکٹس ڈاکٹر کامران ناصر ، سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ پارٹنر شپ کا مقصد شہر کے ہوٹلوں، گھروں اور ریسٹورنٹس سے ضائع ہونے والے کھانے کو بچانا ہے۔ دونوں ادارے مل کر اس پراجیکٹ پر کام کریں گے تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔ شہر کے فوڈ ویسٹ کو الگ سے جمع کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائینگے۔ ان کاوشوں سے شہر کے کوڑا کو کم کرنے کے ساتھ کھانے کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔فوڈ ویسٹ کو الگ کر کے کمپوسٹ تیار کی جائے گی۔ شہر میں ٹو بن سسٹم کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔ مزید سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے الیکٹرک ویکیوم کلئینر سے شہر کی سڑکوں کی صفائی کا جائزہ بھی لیا۔

  • رمضان المبارک کی آمد پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز

    رمضان المبارک کی آمد پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز

    رمضان المبارک کی آمد پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پرسرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھن کی ہدایت کردی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کی روک تھام کیلئے مارچ کے دوران 517سر چ آپریشنز کئے گئے ہیں اور سرچ آپریشنز کے دوران 13050 گھروں کو چیک کیا گیا ہے اور 47 ہزار 810 افراد کی تلاشی اور کوائف چیک کئے گئے ہیں۔ دوران سرچ آپریشنز 4960 کرایہ داروں کی جانچ پرتال کی گئی ہے۔ تھانوں میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے 34افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 19 ہوٹلز، 07گیسٹ ہاؤسز، 14ہاسٹلز، 12بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن میں سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔ 13 گوداموں، 458 دکانوں اور 26گرجا گھروں کی سکریننگ بھی کی گئی ہے۔ قانون شکنی کے مرتکب 51 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ دوران چیکنگ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 03 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سرچ آپریشنز کے دوران منشیات برآمدگی پر بھی 03 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ کوائف نامکمل ہونے پر 08 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ مستقل امن کے قیام اور دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنز انتہائی ضروری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت دی کہ پولیس افسران و جوان دورانِ سرچ آپریشنز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

  • ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے،حمزہ شہباز

    ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے،حمزہ شہباز

    ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے،حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدراورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے،

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کا سورج شیرکی فتح، عمران مافیاکی شکست لے کرطلوع ہو گا، ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے،ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے،10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے ٹولے کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا ڈسکہ کے عوام پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ نواز شریف اور شہبازشریف ہی ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے ڈسکہ کے عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کرنے والوں کو سزا دیں گے

    مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

    مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    دوسری جانب ڈسکہ،این اے 75میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد25 سے بڑھ کر47 ہوگئی ہے ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے باہر اوراندر پولیساوررینجرزتعینات کیے جائیں گے،

    ڈسکہ میں پولنگ 10 اپریل کو ہو گی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے مابین مقابلہ سخت ہے