Baaghi TV

Category: لاہور

  • خیبر پختونخوا،متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرحافظ مسعود اظہر

    خیبر پختونخوا،متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرحافظ مسعود اظہر

    پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے صوبہ خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان میں آنے والے شدید سلاب اور کلاؤڈ برساتی کی تباہ کاریوں پر گہری تشویش اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اداروں، فلاحی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اور مؤثر امدادی اقدامات کریں تاکہ اس انسانی المیے کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکے۔

    ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا کہ قدرتی آفات نے صرف انسانی جانوں کو نہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے، انفراسٹرکچر، زرعی زمینوں اور گھریلو املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جو مقامی معیشت اور روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملکی اور علاقائی سطح پر تمام متعلقہ حکومتی ادارے فوری اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف دیا جا سکے۔۔حکومتی اور نان گورنمنٹ اداروں کو چاہیے کہ وہ ریلیف اور بحالی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ گھروں، اسکولوں اور سڑکوں کی مرمت جلد شروع کی جا سکے۔ امدادی سرگرمیاں شفاف اور منصفانہ طریقے سے انجام دی جائیں تاکہ ہر متاثرہ فرد تک مساوی مدد پہنچ سکے، اور کسی قسم کی سیاسی یا سماجی رکاوٹ نہ ہو۔ بحران میں مبتلا علاقوں میں تعلیمی اداروں کا فوری از سر نو آغاز یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رہے۔ مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

    ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے اس مشکل گھڑی میں ملک بھر کے افراد سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لیے مالی، اخلاقی اور عملی تعاون فراہم کریں تاکہ پاکستانی قوم کا جذبہ وحدت اور بھائی چارہ مضبوط رہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اسی میں مضمر ہے کہ ہر بحران کے وقت ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں اور مل کر مشکلات کا مقابلہ کریں۔پاکستان اسلامک کونسل کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ حکومت، سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں اور عوام کو مل کر ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دینی ہوگی تاکہ متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں اس قسم کے قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات کو مضبوط کیا جا سکے۔

  • بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، محسن نقوی

    بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، محسن نقوی

    لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں فیصلہ ہوا تھا کہ جب تک طیارے گرنے کی ویڈیوز ہمارے پاس نہیں ہوں گی اعلان نہیں کریں گے،کہ حالیہ جنگ میں بھارت کی ہر حکمت عملی کا ہمیں پہلے سے پتا چل جاتا تھا، دراصل ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا-

    وزیر داخلہ محسن نقوی نےسیینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں پس پردہ رہ کر کام کر رہی تھیں، اور ہماری خفیہ ایجنسیز نے پس پردہ رہ کر بھارت کی ہر چالاکی کا پردہ چاک کیا، لیکن چند لوگ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے، انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بدولت ہم بھارت کے ہر مذموم منصوبے سے آگاہ تھے، اور پاک بھارت جنگ جیتنے میں خفیہ ایجنسیز کا مرکزی کردار ہے، خاموش اور پس پردہ مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

    محسن نقوی نے کہا کہ جب بھارت کے جہاز گر گئے تو فیصلہ یہ ہوا کہ جب تک ثبوت نہیں ہو گا ہم اعلان نہیں کریں گے جبکہ ہمیں ریڈار کے ذریعے پتہ چل گیا تھا لیکن فیلڈ میں ثبوت چاہیئے تھے ویڈیوز ان کے میڈیا کے پاس بعد میں اور ہمارے پاس پہلے پہنچتی تھیں بھارت کے گرائے گئے 6 کے 6 جہازوں کی ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ گرے ہوئے ہیں۔

    عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ، مولانا فضل الرحمان

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے غیبی مدد کی تھی،بھارت نے ہمارے ایک بیس پر 7 راکٹ فائر کیے اور وہ اہم بیس تھالوگ پریشان ہو گئے کہ اس بیس پر قیمتی اثاثے موجود ہیں تاہم ساتوں میزائل بیس تک نہیں پہنچ سکے کوئی پہلے گر گیا کوئی بعد میں گرا کسی بھارتی میزائل کو پاکستانی ائیر بیسز تک رسائی نہیں مل سکی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی بہترین رہی، اور بھارت میں فوجی تنصیبات کو ہم نے کامیابی سے نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے دوران بھارت کے تمام چیف الگ الگ مودی سے مل رہے تھے ان کے پائلٹ تیار نہیں تھے لیکن ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہماری تمام سیاسی جماعتیں متحد تھی، اجیت دوول اور امت شاہ اصل میں پورے ڈرامے کے پیچھے تھے، یہ دونوں خود بھی ڈوبیں گے اور مودی کو بھی لے ڈوبیں گے،اجیت ڈوول اور امیت شاہ پہلگام ڈرامے کے اصل کردار ہیں،اور یہی وجہ ہے اجیت ڈوول اور امیت شاہ کا بھیانک کردار بھارت کو لے ڈوبے گا-

    وسائل موجود ہیں، مدد کےلیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا،علی امین گنڈاپور

    محسن نقوی نے کہا کہ،پاک بھارت جنگ کے دوران سعودی حکومت کا وفد پاکستان آیا سعودی وفد دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے کردار کے لیے پاکستان کے دورے پر آیا جنگ کے دوران بھارتی عسکری اور سیاسی قیادت میں واضح خلیج موجود تھی، جبکہ پاکستان نے سیاسی اور عسکری محاذ پر بہترین حکمت عملی ترتیب دی اور پاکستان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جنگی صورتحال میں متحد رہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان میں کھلے عام دہشتگردی میں ملوث ہے اور تمام دہشتگرد سرگرمیوں کا سب سے بڑا مفاد بھارت نے حاصل کیانائن الیون سے لے کر آج تک کی دہشت گردی کا بینفشری انڈیا ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کے لیے کے لیے کالعدم بی ایل اے کی پشت پناہی کر رہا ہے، کشمیریوں کو جب تک حق نہیں مل جاتا پاکستان کوشش کرتا رہے گا، اور کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

  • عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس حادثے سے متعلق ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹرین کے اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہےپاکستان ریلوے نے ابتدائی انکوائری کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں ڈرائیور کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہونے والی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین اوورشوٹ ہونے کے باعث ٹرین سینڈ ہمپ سے ٹکرائی، ڈرائیور کنٹرول کرنے اور ٹرین کو بروقت روکنے میں ناکام رہا،حادثے میں 2 کوچز پٹڑی سے اتریں اور مجموعی طور پر لگیج وین سمیت 3 بوگیاں الٹ گئیں۔

    وسائل موجود ہیں، مدد کےلیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا،علی امین گنڈاپور

    واضح رہے کہ رات گئے عوام ایکسپریس کو لودھراں جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہوئے، 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے،مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

    سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم

    ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 6 نمبر ٹریک پر کام جاری ہے، عوام ایکسپریس کے 250 مسافروں کو رحمان بابا ایکسریس سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے،وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم  سے ٹیلیفونک رابطہ

    حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خیبر پختونخوا، کشمیر،شمالی علاقہ جات میں،امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشکل کی اس گھڑی میں مل کر اقدامات کرنے چاہییں،جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں حکومت کی معاونت کریں گے،ہم دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،جماعت اسلامی کے کارکنان نے پہلے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم نے500ٹن سے زائد امدادی سامان متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کردیا ہے۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں جماعت اسلامی کے کردار کو سراہا ،اس سے قبل امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو فون کرکے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم

    دریں اثنا مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ملک بدامنی اور لوٹ مار کا شکار ہے سیاست یرغمال ہے اور اس کا مطلب جھوٹ اور دھوکہ دہی سمجھا جاتا ہے، سیاست گولی، گالی اور قوم کو تعصبات پر تقسیم کرنا کی شکل اختیار کرچکی ہے جماعت اسلامی سیاست کو دین کے طابع کرنا چاہتی ہے، ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی حاکمیت کا نظام لانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاستدان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی شکایت، اقتدار میں آکر چاپلوسی کرتے ہیں، عوام ایک دوسرے سے نہیں، ان سے نفرت کریں جو انہیں تعصبات پر تقسیم کرتے ہیں، قوم پرستی کی سیاست جہالت ہے اور یہ مفاد پرستوں کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

    پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

  • پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

    پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اتوار سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت کردی۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران بالائی پنجاب راولپنڈی مری گلیات جہلم چکوال اور اٹک میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں،منڈی بہاوالدین، گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بارشیں ہوں گی،اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، دریائے سندھ، راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

    مظفرگڑھ : ساڑھے 3 سال کی بچی سےزیادتی، ملزم گرفتار

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے اور دریاؤں و ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہےڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب پولیس کو دریاؤں ندی نالوں کے اطراف پیٹرولنگ بڑھانے اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری و گلیات میں 17 سے 19 اگست تک سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں سیکرٹری سیر و سیاحت، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی مری کو جاری مراسلہ میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات ہیں۔

    پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

    پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر سیاح محفوظ مقامات پر رہیں،پی ڈی ایم اے نے مری میں سیاحوں کے داخلے کو مسلسل نوٹ کرنے اور مری ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے ٹریفک کے بہاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی تمام حساس مقامات پر الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے، سیاحوں کو ممکنہ بارشوں اور فلیش فلڈنگ کے بارے آگاہی فراہم کی جائے سیاح اور شہری پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    تین مزید مون سون سسٹمز پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے کی میڈیا کو بریفنگ

  • ڈکی بھائی کیخلاف قماربازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج

    ڈکی بھائی کیخلاف قماربازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف لاہور میں قماربازی اور دھوکہ دہی سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر پیکا ایکٹ کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 کے تحت مقدمہ نمبر 196/2025 درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420 اور 294-بی بھی شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم قماربازی کے فروغ میں ملوث رہا اور اس نے مختلف جوا کھیلنے والی ایپس کو پروموٹ کیا، جس سے نوجوانوں میں جوئے کی سرگرمیوں کو فروغ ملا مزید یہ کہ حکام نے ملزم کے موبائل فون سے اہم ثبوت بھی حاصل کرلیے ہیں۔

    این سی سی آئی اے (NCCIA) حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

    حافظ آباد :3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں

    یادرہےکہ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کیا ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

    ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں، مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

  • کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    لاہور:ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کرپشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماتحت افسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایاملزم نے اس دوران اس کی تنخواہیں، اضافی ڈیوٹی الاؤنسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں بھی سہولت کاری کی، اس اقدام سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کارروائی میں اشتہاری گل بہار عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا گیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔

    سہ فریقی سیریز اورایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

    ادھرمکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی،سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان شہری غلام رسول فقیر پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنےکا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی،مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تاہم عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا بروز ہفتہ مجرم کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہےکہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت سزائیں نافذ ہیں، جو بھی ایسا جرم کرےگا کہ قانون کے مطابق سزا اس کا مقدر ہوگی۔

  • سہ فریقی سیریز اورایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

    سہ فریقی سیریز اورایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا،عاقب جاوید نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، سلمان علی آغا(کپتان)، حسن نواز، محمد حارث، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا، حسن علی، سفیان مقیم، ابرار احمد، خوشدل شاہ اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہے،فخر زمان پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، دستیاب کھلاڑیوں کو حصہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایک سوال پر کہا کہ ٹی 20 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، ہم آخری 9 میں سے 6 میچز جیتے ہیں، 3 میں سے ایک میچ ہم آخری گیند پر ہارے، ایک میچ ہم تھوڑے سے رنز سے ہارے اور ایک میچ میں ہمیں بری طرح شکست ہوئی، مجموعی طور پر 9 میں سے 8 میچز ہم جیتنے کی پوزیشن میں تھے، ٹی 20 کے تناظر میں یہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے تاہم ون ڈے کے حوالے سے کسی اور وقت پر بات ہوسکتی ہے۔

    سہ فریقی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں ہوگا۔

  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

    کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی مقدمات سے بچنے کے لیے بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈکی بھائی کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے ٹکرا گیا، مسافر محفوظ

    کراچی ،18 اگست سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    ٹیرف تنازع، امریکا بھارت تجارتی مذاکرات منسوخ

  • این اے-66 وزیرآباد :ن لیگ  نےعطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

    این اے-66 وزیرآباد :ن لیگ نےعطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

    مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی،اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی،جبکہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں،ہم اپنے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،ہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت ہے، انشااللہ بھرپور محنت کریں گے، وفاداری کے ساتھ۔

    قومی کرکٹرز کوسنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ

    ڈنمارک کا نیتن یاہوپرپابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

    ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے،مریم نواز