Baaghi TV

Category: لاہور

  • قومی کرکٹرز کوسنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ

    قومی کرکٹرز کوسنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، کئی نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے جب کہ ناقص پرفارمنس کے حامل کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کے لیےکوچز اور متعلقہ آفیشلز سے مشاورت کر لی ہے، جلد ناموں کو حتمی شکل دے کر نئے کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 پر مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جس کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بنیادی معیار قرار دیا گیا ہے، ناقص کارکردگی دکھانے والے متعدد کھلاڑیوں کے معاہدے ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ کئی نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    پی سی بی کے کوچز، ڈائریکٹرز اور فنانس ڈپارٹمنٹ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کر رہے ہیں تینوں فارمیٹس میں مستقل جگہ نہ بنانے والے کھلاڑیوں کو آئندہ کنٹریکٹس میں شامل نہیں کیا جائے گا،حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے نام بھی زیر غور ہیں۔

    دوسری جانب عامر جمال، محمد حریرہ، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد علی کے لیے جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے تین سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہوگا اور کھلاڑیوں کی حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی۔

    موجودہ کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی آمدنی سمیت 65 لاکھ، بی کو 45 لاکھ، سی کو 20 لاکھ اور ڈی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو تقریبا 12 لاکھ روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا، 3 سالہ فنانشل ماڈل کے 2026 میں ختم ہونے کے بعد نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے،مریم نواز

    ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔

    پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا اور پنجاب ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لیے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، اور ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں پنجاب میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیکنیشن اور لیب اسسٹنٹ کا کوٹہ مقرر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے اور ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل ہو گا۔ پنجاب میں لائیو اسٹاک کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، جبکہ پنجاب کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں ہمیشہ سے لائیو اسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں-

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع

    ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

    احتجاج و نعرے بازی: پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  • ملازمت پر جانے والی خواتین کو لوٹنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

    ملازمت پر جانے والی خواتین کو لوٹنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

    لاہور میں ملازمت پر جانے والی خواتین کو لوٹنے والا 2 رکنی گینگ آخر کار گرفتار کرلیا گیا

    لاہور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔

    دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان کس طرح فرار ہوئے۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گینگ نئی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ چند روز کے اندر ہی دونوں ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ناصر اور عمران لاہور کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ ان کے قبضے سے موٹر سائیکل، آرٹیفیشل جیولری، جوسر، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں

  • نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے.

    13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا،نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔

    1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا کر دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن کر ملک کا نام روشن کیا1995 میں کینیڈا کے گٹارسٹ مائیکل بروک کے ساتھ ان کے فیوژن پروجیکٹس اور پیٹر گیبریل کے ساتھ البم "مست مست” نے انہیں عالمی سطح پر موسیقی کا بے تاج بادشاہ بنا دیا۔

    پرائیڈ آف پرفارمنس، یونیسکو میوزک ایوارڈ سمیت دنیا کے کئی بڑے اعزازات استاد نصرت فتح علی خان کے نام ہوئے وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے چرچے ہوئے اور انہوں نے بھارتی فلموں کیلئے بھی کئی گیت گائےاستاد نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے نصرت فتح علی خان کی قوالیاں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور آج بھی مداح ان کی آواز سُن کر جھوم اُٹھتے ہیں

  • دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

    دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

    مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 68 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور وہاں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

    اسی طرح دریائے جہلم اور دریائے چناب کے اہم مقامات پر پانی کی صورتحال فی الحال معمول کے مطابق ہے، تاہم نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے اسی طرح دریائے راوی کے مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے لیکن نالہ بسنتر میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس سے نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

    ڈیمز کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم 98 فیصد جب کہ منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم کا لیول 1547.94 فٹ اور منگلا ڈیم کا لیول 1211.15 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ دریاؤں کے پاٹ میں موجود افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز نہ نہائیں اور سیلابی صورتحال میں دریاؤں کے کناروں پر سیر و تفریح سے گریز کریں۔

    حکام نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی صورت دریاؤں یا ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیں ایمرجنسی کی کسی بھی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پی ڈی ایم اے پنجاب کی اولین ذمہ داری ہے۔

    ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، بونیر اور مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ اسی طرح باجوڑ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی کے علاوہ جنوبی اضلاع بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہوگی،بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ چترال، سوات، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان سمیت بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی صوبے کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش تیمرگرہ میں 98 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ میں 76 ملی میٹر، کاکول میں 64 ملی میٹر جبکہ بالاکوٹ اور سیدو شریف میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ مالم جبہ میں درجہ حرارت 16 ڈگری اور کالام میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • مریم نواز کا علی امین سے رابطہ، جانی نقصان پر افسوس

    مریم نواز کا علی امین سے رابطہ، جانی نقصان پر افسوس

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیلی فون پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرکے صوبے میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلوں اور ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی، جبکہ نواز شریف کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا۔مریم نواز نے یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبر پختونخوا کے عوام کی مدد کے لیے حاضر ہیں، اور اہلِ پنجاب اپنے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فون کال اور تعزیت پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور امداد کی پیشکش کو سراہا۔

    18 سے 22 اگست: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    18 سے 22 اگست: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ

    میلانیا ٹرمپ کا ہنٹر بائیڈن کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

  • وزیراعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورہ پر جاپان کیلئے روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورہ پر جاپان کیلئے روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور اعزاز جاپان گورنمنٹ نے سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورہ پر جاپان کے لئے روانہ ہوگئیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر اعلی حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کو رخصت کیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزرا ملک صہیب بھرت، ذیشان رفیق،معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ٹوکیو، اوساکا اور یاکوہوما کے دورے کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ میں مختلف جاپانی اداروں کے وزٹ بھی شامل ہیں۔

  • مریم نواز کا پاک فوج کو خراج تحسین اور ترقی کے عزم کا اظہار

    مریم نواز کا پاک فوج کو خراج تحسین اور ترقی کے عزم کا اظہار

    لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ صوبائی و ضلعی اعلیٰ حکام سمیت بڑی تعداد میں شرکاء بھی موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کے مطابق بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی سے دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھرا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کا دن خصوصی طور پر شہداء اور افواجِ پاکستان کے نام ہے، جنہوں نے جانوں کی قربانی دے کر وطن کی حفاظت کی۔ وہ افواجِ پاکستان کے تمام افسران، قیادت اور سپاہیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہیں۔

    انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اور ملکی ترقی کیلئے فتنہ و فساد پھیلانے والی ذہنیت کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں سے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت بھی خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر شعبہ زندگی کے افراد سے اپیل کی کہ سیاسی مخالفت کو ایک طرف رکھ کر ہمیشہ وطن کو مقدم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور یہ ملک ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے۔

    شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری، 90 سے زائد فلسطینی شہید

    کراچی اور حب میں ڈوبنے کے واقعات، 5 افراد کی تلاش جاری

    کویت میں زہریلی شراب سے13 ہلاک، 21 نابینا

    سرن ویلی میں طغیانی، 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل، قراقرم ہائی وے بند

  • مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج کے دستے نے چارج سنبھال لیا

    مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج کے دستے نے چارج سنبھال لیا

    لاہور:ملک بھر میں آج 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔

    79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیےتقریب کے آغاز پر رینجرز اور پاک فوج کے دستوں نے مزارِ اقبال پر سلامی پیش کی، جبکہ گارڈز کی تبدیلی کی رسمی کارروائی نہایت وقار، ترتیب اور فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی،تقریب میں طلبہ، شہریوں، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے نہ صرف قومی پرچم تھامے ہوئے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا بلکہ پاک فوج کے دستے کی مہارت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    گارڈز کی تبدیلی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہریوں نے بھی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں مانگیں،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا خبیرآزاد نے مزار اقبال پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ پنجاب کے وزراء نے بھی مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں کو پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد کی گئی، تقریب میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس اور پاک بحریہ کے جوانوں نے مزار پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال کی مزار قائد پر حاضری دی، گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی، ہرسال 14اگست پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالتے ہیں، اعزازی گارڈز دو دستوں پر مشتمل ہے، ایک دستہ پاک بحریہ کےسیلرز، دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی 79 ویں یوم آزادی پر اوورسیز سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔

    آصف علی زرداری نے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی79 ویں سالگرہ، یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یوم آزادی بڑے فخر اور تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح تاریخ کا سنہری باب ہے، معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل قومی عزم اور پوری قوم کے اتحاد کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں افواج نے بھرپور قوت سے کا دفاع کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان صرف امن چاہتا ہے،جنگ ہرگز نہیں، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،معرکہ حق میں فتح ہمارے عوام کیلئے نئے اعتماد کا ذریعہ ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کئےہیں، آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کے عالمی مقام کو مزید مستحکم کیا ہے-

    گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ اورکور کمانڈر کراچی کی مزار قائد پر حاضری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے پرچم کشائی بھی کی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں شب خون مارنے کی کوشش کی، افواج پاکستان نے بھارت کوایساجواب دیا کہ اس کی مثال نہیں ملتی، افواج پاکستان نےقوم کاسرفخرسے بلند کردیا، خطے میں پاکستان کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہیں، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل کی تعریف سپرپاور امریکا کے صدر نے بھی کی، بھارت کےخلاف جنگ دفاعی،سفارتی اورصحافتی میدانوں میں جیتی۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

    ملک بھر میں آج 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، قوم آج یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گارواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نماز فجر میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    پاکستان میں رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے، بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیاشہری سڑکوں پر اُمڈ آئے، فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی، چھوٹی بڑی ریلیوں اور مختلف ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا، شہریوں نے ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

    79 ویں یوم آزادی پر دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی ہیڈکوارٹرز میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

    پرچم کشائی کی تقریب میں اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، علاقائی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیےوزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، یادگار پاکستان پر پھول رکھے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی،پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے لیکن امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی۔

    79 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تقریب میں راحت فتح علی خان ، سجاد علی، حدیقہ کیانی، عاطف اسلم اور کیفی خلیل سمیت نامور گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا،پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہو گیا چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے لیکن ہم امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی، پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے، سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے-

  • لاہور برج ایسوسی ایشن،لاہور جم خانہ کے زیر اہتمام برج ٹورنامنٹ کل ہو گا

    لاہور برج ایسوسی ایشن،لاہور جم خانہ کے زیر اہتمام برج ٹورنامنٹ کل ہو گا

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لاہور برج ایسوسی ایشن اور لاہور جم خانہ کے اشتراک سے 14 اگست 2025 کو ایک روزہ برج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ برج ٹورنامنٹ لاہور جم خانہ میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے تقریباً 50 بہترین برج کے کھلاڑی حصہ لیں گے، جو جوڑی کی صورت میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے اور سب سے اعلیٰ مقام کے لیے سخت مقابلہ کریں گے۔

    برج ایک ذہنی کھیل ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہے۔ پاکستان بین الاقوامی تنظیم ورلڈ برج فیڈریشن کا رکن ہے۔ پاکستان سے کئی نامور برج کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن میں سب سے مشہور اور عالمی سطح پر معروف ضیا محمود ہیں، جنہیں پوری دنیا میں عزت اور شناخت حاصل ہے۔

    لاہور برج ایسوسی ایشن،برج کو ایک مقبول کھیل بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کر رہی ہے۔ حال ہی میں اس نے نئے برج کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔لاہور برج ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پروگرامز کے ذریعے پاکستان میں برج کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور نئے نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔