Baaghi TV

Category: لاہور

  • عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے؟ خواجہ آصف کیس میں چیئرمین نیب سے جواب طلب

    عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے؟ خواجہ آصف کیس میں چیئرمین نیب سے جواب طلب

    عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے؟ خواجہ آصف کیس میں چیئرمین نیب سے جواب طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے خواجہ آصف کے مزید 8 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی عدالت نے جیل حکام کو 8 اپریل کو خواجہ آصف کو پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے خواجہ آصف کا ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب چیئرمین سے جواب طلب کر لیا،خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ نےجمع کرائی

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا گیا ؟ کیا مسئلہ ہے آپ نے ابھی تک کیوں نہیں ریفرنس دائر نہیں کیا،آپ نے عدالتوں کومذاق بنا رکھا ہے، ایک ملزم اور4 گواہ ہیں ،آپ اسکا ریفرنس ابھی تک نہیں بنا سکے، آپ کی وجہ سے عدالتیں بدنام ہوتی ہیں، اگر آپ نے ایسے ہی کیا تو ملزم بری یا آسانی سے رہا ہو سکتا ہے،

  • معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی وفات،مبشر لقمان و دیگر کا اظہار افسوس

    معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی وفات،مبشر لقمان و دیگر کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ڈرامہ وناول نگار حسینہ معین وفات پا گئی ہیں

    حسینہ معین کراچی میں رہائش پذیر تھیں، انکے اہل خانہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ معین کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔ حسینہ معین طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ حسینہ معین نے ان کہی، تنہا ئیاں اور دھوپ کنارے سمیت متعدد یادگار ڈرامے تخلیق کیے۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سمیت اہم سیاسی، سماجی ،ادبی شخصیات نے حسینہ معین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسینہ معین کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے

    حسینہ معین نے ریڈیو اور ٹیلی وژن کے لیے پاکستان اور بیرون پاکستان بہت سے ڈرامے لکھے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔حسینہ معین پاکستان کی مشہور ادیبہ اور ڈرامہ نویس حسینہ معین 20 نومبر 1941ء کو اترپردیش کے شہر کان پور میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد ان کا گھرانہ راولپنڈی میں آباد ہوا مگر جلد ہی لاہور منتقل ہوگیا۔ 50 کی دہائی میں کراچی آئیں اور اپنی خداداد صلاحیت کی بنا پر بطور ادیب لکھنا شروع کیا،

  • لاہور پریس کلب کی جانب سے سینئر صحافی کو قتل کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت سامنے آگئی

    لاہور پریس کلب کی جانب سے سینئر صحافی کو قتل کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت سامنے آگئی

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبراور 92 نیوز کے سینئراینکرپرسن رانا محمد عظیم کو بدنام زمانہ بد معاش افتخار بھولا کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دینے کی پرزور مذمت کی ہے ۔ انھوںنے اپنے مذمتی بیان میں غنڈہ عناصر افتخار بھولا کی جانب سے سینئر صحافی رانا محمد عظیم کو جان سے مار دینے کی دھمکیوںپر گہری تشویش کا اظہا رکیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی اچھی بری تمام خبریں عوام کے سامنے لاتے ہیں مگر صحافیوں کو کسی بھی فورم پر تحفظ حاصل نہیں ہے، سینئر صحافی کو سرعام قتل کی دھمکیاں دینا لاقانونیت کا بدترین مظاہرہ ہے جو صحافی برادری کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم افتخار بھولا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینئر صحافی رانا محمد عظیم کو تحفظ فراہم کیا جائے وگرنہ صحافی برادری احتجاج کرنے پر حق بجانب ہوگی ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیز ٹو ورکنگ گروپ کے صدر خالد فاروق۔جنرل سیکرٹری طارق چوہدری۔سنئیر نائب صدر فرید بابر ۔نائب صدر عید محمد ۔نائب صدر محمد ارشاد ۔جوائنٹ سیکرٹری سہیل کوثر ۔سیکرٹری انفارمیشن جبار صدیقی ۔نچارج اقلیتی امور طاہر وکی ۔

    نے92کے سنئیر اینکر پرسن رانا محمد عظیم کو بدنام زمانہ بدمعاش افتخار بھولا کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے صدر خالد فاروق نے آئی جی پنجاب انعام غنی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سےمطالبا کہاہےکہ وہ فوری طور پر بدنام زمانہ افتخار بھولا کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کریں اجلاس میں پولیس حکام سے سنئیر صحافی رانا محمد عظیم کی سکیورٹی کافوری فول پروف بنانے کامطلبا بھی کیاگیا خالد فاروق نے کہا کہ اگر افتخار بھولا کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔

  • معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے  پختون یوتھ کونسل سے ملاقات کے دوران حکومت دشمن عناصر کو تنقیدی نشانہ بنایا

    معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے پختون یوتھ کونسل سے ملاقات کے دوران حکومت دشمن عناصر کو تنقیدی نشانہ بنایا

    فیصل آباد ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی لاوارثوں کا مسترد شدہ ٹولہ پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، پاکستان کے باشعور لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم پاکستان دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی، عمران خان کا ہر سپاہی اس ملک کا محافظ اور رکھوالا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی ٹی آئی پختون یوتھ کونسل لاہور کے بارہ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا .جنہوں نے آج یہاں روزی خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

    ملک عمر فاروق نے کہا کہ مریم صفدر کا ملکی اداروں پر لشکر کشی کا اعلان ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے جس کی ہر ذی شعور شہری پرزور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • وزیر اعلی پنجاب سینئر اینکر پرسن رانا عظیم کو قتل کی دھمکیوں کانوثس لیں۔

    وزیر اعلی پنجاب سینئر اینکر پرسن رانا عظیم کو قتل کی دھمکیوں کانوثس لیں۔

    صدر فیز ٹو ورکنگ گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب 92کے سنئیر اینکر پرسن رانا عظیم کو قتل کی دھمکیوں کانوثس لیں۔ ملک بھر کی صحافی برادری راناعظیم کیساتھ کھڑی ہے ۔صحافی برادری بدنام زمانہ افتخار بھولا کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، آئی جی پنجاب انعام غنی سی سی پی او غلام محمود ڈوگر افتخار بھولا کیخلاف کارروائی کا حکم دیں

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیز ٹو ورکنگ گروپ کے صدر خالد فاروق۔جنرل سیکرٹری طارق چوہدری۔سنئیر نائب صدر فرید بابر ۔نائب صدر عید محمد ۔نائب صدر محمد ارشاد ۔جوائنٹ سیکرٹری سہیل کوثر ۔سیکرٹری انفارمیشن جبار صدیقی ۔نچارج اقلیتی امور طاہر وکی ۔نے92کے سنئیر اینکر پرسن رانا محمد عظیم کو بدنام زمانہ بدمعاش افتخار بھولا کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

    صدر خالد فاروق نے آئی جی پنجاب انعام غنی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سےمطالبا کہاہےکہ وہ فوری طور پر بدنام زمانہ افتخار بھولا کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کریں اجلاس میں پولیس حکام سے سنئیر صحافی رانا محمد عظیم کی سکیورٹی کافوری فول پروف بنانے کامطلبا بھی کیاگیا خالد فاروق نے کہا کہ اگر افتخار بھولا کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔

  • ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح کی انتیسویں سالگرہ

    ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح کی انتیسویں سالگرہ

    مصباح الحق، یونس خان، محمد حفیظ اور ندا ڈار نے ورلڈکپ 1992 سے جڑی اپنی بچپن کی یادوں کو تازہ کی۔ ورلڈکپ 1992 کی چیمپئن ٹیم کے رکن عامر سہیل، عاقب جاوید اور مشتاق احمد کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو فاتحانہ سوچ اپنانے کے لیے مفید مشورے دئیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نےاپنے ڈیجٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 1992 کی تاریخی فتح کی انتیسویں سالگرہ کا جشن منایا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    اس موقع پرنہ صرف پی سی بی نے اپنے مداحوں کے لیے فاتحانہ لمحات کی یادیں تازہ کیں بلکہ یہ بھی واضح کیاکہ اس تاریخی فتح نےکیسے پاکستان میں بسنے والی ایک نسل کو اس کھیل سے روشناس کروایا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سال 2016 میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ فتح پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، انہیں آج بھی یاد ہے کہ وہ اس وقت ایف ایس سی کے طالب علم تھے اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ٹائم زون کی وجہ سے انہیں ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے صبح جلدی اٹھنا پڑھتا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فتح نے ان میں کرکٹ کا شوق پیدا کیا، ورلڈکپ سے قبل وہ صرف ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلا کرتے تھے مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئن بننے کے بعد انہوں نے باقاعدہ ہارڈبال سے کرکٹ کھیلنا شروع کی۔

    مصباح الحق نے مزید کہا کہ اس ورلڈکپ میں عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت، بطور ایک سینئر کرکٹر جاوید میانداد کاکردار اور انضمام الحق، وسیم اکرم اور عاقب جاوید کی بحیثیت نوجوان کرکٹر کارکردگی قابل دیدتھی، انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران ان کرداروں سے بھرپور رہنمائی حاصل کی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ اور دس ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے کلب کے واحد پاکستانی رکن یونس خان کاکہنا تھا کہ وہ اس وقت چھٹی یا ساتویں جماعت کے طالب علم تھے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ تھا مگر وہ ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کی غرض سے سارا دن ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھے رہتے تھے۔

    یونس خان نے کہا کہ انہیں آج بھی اس ورلڈکپ کے فائنل میں پھینکی گئی ایک ایک گیند یادہےاوریہ جیت سال 2009 میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کاباعث بھی بنی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن محمد حفیظ کا کہناتھا کہ تمام پاکستانیوں کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ تھااور اس فتح نے انہیں کرکٹ کھیلنے پر متاثر کیا، اس وقت ان کی عمر 12 سال تھی۔

    ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی سب سے کامیاب باؤلر ندا ڈار نے کہا کہ یوں تو وہ اس وقت پانچ سال کی تھیں مگر پاکستان کے ورلڈ چیمپئن بننے پر ان کے گھر میں جس جوشیلے انداز سےخوشی منائی گئی وہ انہیں آج بھی یاد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا کہ جب انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بھی ایک دن ملک کی نمائندگی کریں گی ۔

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2006 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ سائیڈز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس تاریخی فتح کے وقت ان کی عمر پانچ سال تھی، یاد ہے کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا آغاز بھی ورلڈکپ کے بعد ہی کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے انضمام الحق، معین خان اور مشتاق احمد ہمارے لیجنڈز بنے،یہ کامیابی آج بھی ہمارے کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنتی ہے۔

    دوسری طرف ورلڈکپ 1992 کی چیمپئن ٹیم کے رکن عامر سہیل، عاقب جاوید اور مشتاق احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو فاتحانہ سوچ اپنانے کے لیے مفید مشورےدئیے۔

    ٹورنامنٹ میں 32.60کی اوسط سے 326 رنز بنانے والے عامر سہیل نے امام الحق،حیدر علی، آصف علی، عبداللہ شفیق، دانش عزیزاور عماد بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز میں بھاری مارجن سے شکست کے باوجودہمارے پاس اگلے راؤنڈ میں رسائی کا موقع موجود تھا، ایسے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ ہمارے لیے مارو یا مرجاؤ کی حیثیت اختیار کرگیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس میچ سے قبل ٹیم کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا جہاں سینئر اور جونیئر تمام کھلاڑی مدعو تھے اور ہمیں یہاں اپنی غلطیوں کی نشاندہی کا کہا گیا۔عامر سہیل نے کہا کہ یہ اجلاس ہمارے لیے ایونٹ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور اس کے بعد ہم نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔

    ا نہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اگر آپ کی تکنیک اچھی ہے تو آپ ان چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں11 وکٹیں حاصل کرنے والے عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود اعتمادی کی کمی کی وجہ سےکسی بھی کرکٹر کی فارم خراب ہو جاتی ہے مگر فاتحانہ سوچ کے لیے ضروری ہے کہ ہم خود پر اعتماد کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتداء میں ہی پے درپے شکستوں کی وجہ سے ہمیں خود پر اعتماد نہیں تھا مگر ہمارےکپتان عمران خان کو ہم پر اعتماد تھا اور پھر آسٹریلیا کے خلاف جیت نے ہمارا اعتماد اتنا بڑھا دیا کہ ہم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

    ٹورنامنٹ کے 9 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کرنے والے مشتاق احمد نے شاداب خان اور عثمان قادر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیمپئن کبھی ہار نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ہمت ہار چکے تھے مگر عمران خان کے حوصلے بلند تھے، انہیں ہم پر یقین تھا، وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہے اور بالآخر ہم نے تقدیر بدل دی۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ فائنل میں ہماری ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی خود اعتمادی کی ایک مثال تھا، ہم سب کو یقین تھا کہ یہ میچ ہم ہی جیتیں گے، انگلینڈ کے گریم ہک اس وقت ایک اچھی فارم میں تھے مگرمیرے اعتماد کا عالم یہ تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے انہیں لیگ اسپن کھیلنی ہی نہیں آتی اور وہی ہوا کہ وہ میری گگلی پر آؤٹ ہوگئے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ 1992 ورلڈکپ کی فتح ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، خود پراعتماد کرنا چاہیے اور آخری وقت تک لڑنا چاہیے۔

  • لاہور میں قتل کا واقع: ملزم گرفتار۔

    لاہور میں قتل کا واقع: ملزم گرفتار۔

    گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا یہ واقع چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جب حسینہ بی بی نے رات کو دوران ڈکیتی اپنے خاوند سلام دین کے قتل کا ڈرامہ رچایا جس کے نتیجہ میں چوہنگ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر معاملہ کی تحقیقات کرکے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا اسلیے اسے فایرنگ کرکے قتل کردیا۔ چوہنگ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے مقتول سلام الدین کے بیٹے کی مدعیت میں خاتون حسینہ بی بی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقتول سلام الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد: ایس ایچ او کوٹ علی شیر سیویا

    ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد: ایس ایچ او کوٹ علی شیر سیویا

    لاہور گارڈن ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ضیاء الرحمن اور عدنان شامل ہیں۔ایس ایچ او کوٹ علی شیر سیویا کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • غریب عوام کے لئے رمضان میں بھی مشکلات، کونسی چیز مہنگی ہونے جا رہی؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

    غریب عوام کے لئے رمضان میں بھی مشکلات، کونسی چیز مہنگی ہونے جا رہی؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

    غریب عوام کے لئے رمضان میں بھی مشکلات، کونسی چیز مہنگی ہونے جا رہی؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے حوالہ سے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں کوئی بھی ڈیلر 2.5 میٹرک ٹن سے زائد چینی ذخیرہ نہیں کرسکے گا، کوئی بھی شوگر مل غیر رجسٹر ڈیلر کو چینی فروخت نہیں کر سکے گی ،عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کر رہے ہیں، چینی، گندم،دالیں چاول عوام کو سستی دینے کی کوشش کریں گے، ذخیرہ اندوزی کی کسی کو اجازت نہین دیں گے،شوگرملز اورڈیلرزاپنا تمام رکارڈ کین کمشنرکودینے کے پابند ہونگے،صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں، کسی بھی ڈیلرکو2.5 میٹرک ٹن سے زیادہ چینی ذخیرہ کرنےکی اجازت نہیں ہوگی،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے، چینی کی تیاری 3 سے 4ماہ میں ہوجاتی ہے،شوگرکی قیمت کبھی 70 روپے توکبھی 100روپے ہو جاتی ہے،جن کیخلاف کارروائی کی گئی ان کیلئے مافیا کالفظ چھوٹا ہے، چینی کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں 4 ماہ کے اندر پورےسال کی چینی تیار ہوجاتی ہے،شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ چینی مافیا پلاننگ کے تحت رمضان میں قیمتیں بڑھانے جارہا ہے، چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 10 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں سٹے بازوں اورذخیرہ اندوزوں کےگروہوں کے ساتھ شوگزملز بھی ملوث تھیں،یہ گروہ منی لانڈرنگ،سٹے بازی میں ملوث ہیں،یہ سٹے بازکہیں رجسٹرڈ ہی نہیں، مریم نوازکی پیشی کےموقع پرامن امان کے پیش نظررینجرزاورپولیس تعینات ہوگی،یہ اتنے لاڈلے کیوں ہیں کہ انہیں بلانے کی جرات نہیں کی جا سکتی،مریم نوازکی جانب سے نیب کودھمکیاں دی جارہی ہیں

  • ڈی سی لاہور کی قبضہ مافیا کے خلاف پریس کانفرنس۔

    ڈی سی لاہور کی قبضہ مافیا کے خلاف پریس کانفرنس۔

    ایکسپو سنٹر لاہور میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پریس کانفرنس کی جس میں اُنہو نے قبضہ مافیا سے واگزارکروائی گئی زمین بارے میں بتایا کے ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری و سمندر پار پاکستانیوں کی زمینوں کو واگزار کروا رہی ہے۔ اُنہو نے بتایا کے دو سالوں میں سرکاری 7368 ایکڑ زمین کو واگزار کروایا گیا ہے جس کی مالیت 24 ارب روپے بنتی ہے اور گذشتہ بیس دونوں میں 168 ایکڑ زمین کو واگزار کروایا گیا جس کی مالیت 9442 بلین ہے۔ مدثر ریاض کا کہنا تھا کے سمندر پار پاکستانیوں کی 173 شکایات موصول ہوئیں تھی جس کے نتیجہ میں 266 کنال زمین کو واگزار کروا کر ان کے حوالے کیا گیا ہے۔ اور غیر قانونی طور پر ان کے گھروں، پلاٹوں اور زمین پر قبضہ کی جگہ 100 کنال 7 مرلہ کو واگزار کروا کر ان کے حوالے کیا گیا جس کی مالیت 2933 بلین ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے ناجائز قابضین کے خلاف کاروائیاں ایسے ہی جاری رہیں گی۔ عدالت میں جن زمینوں کے کیسز ہیں انہیں عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نمٹایا جائے گا۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ ایسی زمین پر کوئی قبضہ کر لے، اگر کوئی کرے گا تو سخت ایکشن عمل میں لایا جائے گا۔

    مدثر ریاض نے یہ بھی بتایا کے بورڈ آف ریونیو نے پٹواریوں کی نئی بھرتیوں کا شیڈول دے دیا ہے، ایسے پٹواری بھرتی کئے جائیں گے جو کمپیوٹر جانتے ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھا کے جلد ہی اشتہار آجائے گا جبکہ مختلف اضلاع میں آ گیا ہے۔ جہاں تک کوویڈ کی بات ہے تو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنانا ہے۔