Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب پولیس سے کہتا ہوں حکمرانوں کے کہنے پر امن خراب نہ کریں،رانا ثناء اللہ

    پنجاب پولیس سے کہتا ہوں حکمرانوں کے کہنے پر امن خراب نہ کریں،رانا ثناء اللہ

    پنجاب پولیس سے کہتا ہوں حکمرانوں کے کہنے پر امن خراب نہ کریں،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے کہ نیب بلڈنگ کورینجرزکے حوالے کردیا گیا ہے،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے نیب آفس کے اطراف کو ریڈزون قراردے دیا،حالت یہ ہے کہ حکومت کل ہائیکورٹ پہنچ گئی تھی،کل ہائیکورٹ میں کہا گیا مریم نواز 3،2 لوگوں کے ساتھ آئیں ،مریم نوازکے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے،نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ،ظلم وجبرکے خلاف آوازاٹھانا ہرسیاسی کارکن کا حق ہے،حکومت کے ظلم وجبرکے خلاف آوازاحتجاج کر رہے ہیں،حکومت کے خوف کا یہ عالم ہے دیکھا نہ جائے،طعنہ دیا جاتا تھا مریم نوازکی وجہ سے ن لیگ کمزور ہوگئی،کرائے کے ترجمان کہتے ہیں پی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں اب حکومتی ارکان کو پتہ چل گیا کہ پی ڈی ایم کی کیا اہمیت ہے،پنجاب پولیس سے کہتا ہوں حکمرانوں کے کہنے پر امن خراب نہ کریں،ہمارا راستہ روکا گیا تو امن کی ذمہ داری ان کی ہوگی ،ہمارا راستہ نہ روکا گیاتو اپنی لیڈر کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جائیں گے،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی مریم نواز کی نیب پیشی کو حتمی شکل دے دی،مریم نواز نیب پیشی کے لئے ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوں گی، ایک بڑا جلوس ان کے ساتھ جائے گا، ن لیگ نے لاہور بھر سے اراکین اسمبلی کو کارکنان کو نیب آفس لانے کی ہدایت کی ہے مریم نواز ریلی کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی اور نیب آفس میں پیش ہوں گی، مریم نواز کی ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے

    ن لیگ کی جانب سے مریم نواز پر پھولوں کی پتیاں پھینکنے کے لئے بھی کارکنان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ،حمزہ شہباز کی بھی جلوس میں نیب آفس متوقع ہے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دے دیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی .مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں کہا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، درخواستگزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے

    نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی۔

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا،مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں،نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، انصاف کا ادارہ نہیں،

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں گھبرنے والا نہیں آئین پاکستان کا دفاع کروں گا نیب کے دفاتر سے اسپتال اور یونیورسٹی قائم کیے جاسکتے ہیں نیب نے ہمیشہ آمریت کو تحفظ فراہم کیا ہے،ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مریم نواز نیب کے سامنے ضرور پیش ہو ں گی

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ حکمران اس ملک اور قوم کو کہاں پہنچانا چاہتے ہیں؟سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو معاشی لحاظ سے غلام بنانے کی بھونڈی سازش کی جا رہی ہے،ایسی سازش کو تسلیم نہیں کر سکتے،پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

    نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

  • فیاض الحسن چوہان کا بیگم صفدر اعوان کی ضمانت پر ردعمل

    فیاض الحسن چوہان کا بیگم صفدر اعوان کی ضمانت پر ردعمل

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا بیگم صفدر اعوان کی ضمانت پر ردعمل سامنے آگیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کے شریف خاندان کے اندرونی اختلافات ایک دفعہ پھر سر اٹھا کر پردے سے باہر آ گئے ہیں اور اعلیٰ قیادت کی ملاقات میں بیگم صفدر اعوان کی ضمانت نہ کروانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مرکزی قیادت کی جانب سے ضمانت نہ کروانے کا مشورہ کارکنان کو جرات اور دلیری کا پیغام دینا تھا۔اُن کا کہنا تھا کے بیگم صفدر اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ بیگم صفدر اعوان نے کارکنان کے ساتھ "سانوں نہر والے پل تے بلا کے، ہورے ماہی کتھے رہ گیا” والا سلوک کیا ہے۔ اپنی ضمانت کروا کر بیگم صفدر اعوان کس منہ سے کارکنان کو گرفتاریوں اور لاٹھی چارج کے لیے بلائیں گی۔ نواز شریف بھی خود لندن فرار ہو گئے ہیں اور اتحادیوں کو جیل بھرو تحریک کے مشورے دے رہے ہیں۔

  • ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے ،مریم نواز

    ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے ،مریم نواز

    ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے ،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کبھی عدالت جاتے ہیں کہ عوام کو ووٹ سے روکو ،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی عدالت جاتے ہیں کہ عوام کومریم کے ساتھ آنے سے روکو،تین سال لوگوں کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے دوڑ گئے،یہ ادارے عوام کے ہیں،عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے۔ عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے ،کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے !

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ روک دی.سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل سننے کے بعد این اے 75 پولنگ روک دی،سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،عدالت نے کہا کہ 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ نہیں ہو گی ،سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا اورمزید سماعت ملتوی کردی ۔

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

  • کھوکھر بردارن کیخلاف کیس کی سماعت: ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع

    کھوکھر بردارن کیخلاف کیس کی سماعت: ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع

    سیشن کورٹ میں کھوکھر بردارن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی۔ ملزمان کے خلاف کار سرکار مداخلت کے تحت تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہیں۔ ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کے جب تک نواز شریف کی حکومت نہیں آتے تب تک ہمارے خلاف کیس بنتے رہیں گے یہ سب ہمارے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی ہو رہی ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کے آیندہ الیکشن ہوں تو ن لیگ کیلن سویپ کرے گی۔

  • ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پنجاب حکومت کیلئے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں عطیہ کی۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پنجاب حکومت کیلئے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں عطیہ کی۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پنجاب حکومت کیلئے8ایمبولینس گاڑیوں اور 15موٹر سائیکلوں کا عطیہ کیا ہے۔ وزیراعلی آفس میں ایمبولینس گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی تقریب منقد ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ عثمان بزدار کوڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالا نے ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں پیش کیں۔ وزیراعلیٰ نے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کامعائنہ کیا اور کہا کے ایمبولینس گاڑیاں کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی اورمعمر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ایمبولینس استعمال کی جائے گی۔ جو مریض نقاہت کے باعث ہسپتال نہیں آسکیں گے ایمبولینس ان کے گھر تک پہنچے گی اور موٹرسائیکل کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیبارٹری پہنچائیں جاسکیں گے۔ ایمبولینس میں آکسیجن،دیگر آلات اورٹیسٹ سیمپل لیجانے کیلئے آئس باکس بھی موجود ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر کورونا مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس موجود ہوگی۔ واہگہ بارڈر پر بھی سرحد پار آنے والے مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایمبولینس گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں عطیہ کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے کورونا کے خلاف جنگ میں متحد اور یکسو ہوکرکاوشیں کرنا ہوں گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد ،ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ آف پنجاب ڈاکٹر جمشید احمد، ڈاکٹر یحییٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • ڈسکہ الیکشن میں قاتل اور گولیاں برسانے والا مسلم لیگ ن کا کارکن تھا،فردوس عاشق کا دعویٰ

    ڈسکہ الیکشن میں قاتل اور گولیاں برسانے والا مسلم لیگ ن کا کارکن تھا،فردوس عاشق کا دعویٰ

    ڈسکہ الیکشن میں قاتل اور گولیاں برسانے والا مسلم لیگ ن کا کارکن تھا،فردوس عاشق کا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کارکنان پر گولیاں برسائی گئیں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے کچھ درباریوں نے ڈسکہ الیکشن متنازع بنانے کی سازش کی، سپریم کورٹ سے این اے 75ڈسکہ کا فیصلہ آیا ،عدالت نے ن لیگ کے بے بنیاد بیانئے کو مسترد کردیا ن لیگ کی کنیزیں ڈسکہ الیکشن پر ماتم کدہ تھیں ،ن لیگ کی جانب سے حکومتی اداروں پر الزام تراشیاں کی کیں ،مسلم لیگ ن حکومتی شخصیات اور اداروں پر انگلیاں اٹھاتی رہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے نے مسلم لیگ ن کے بے بنیاد بیانیے کو بے نقاب کردیا ہے، الیکشن کے اندر مذمت کرنے کے بجائے پھولن دیوی خوشخبریاں سناتی رہی،قاتل اور گولیاں برسانے والا مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، ن لیگ کا وکیل عدالت میں دھاندلی کےحوالے سے کوئی دلیل نہیں دے سکا، سپریم کورٹ میں ن لیگ کاوکیل کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی آر او کے رویے کو ہم نے دیکھا،آر او کے بیان اور عمل پر سوالیہ نشان ہے،ڈسکہ کے اندرحکومت پنجاب نے اپنی ذمےداری ادا کی ،آر او کے رویے کے حوالے سے بھی ہم نے پھر شکایت کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ ایم این اے اورایم پی اے فارم 45 کی تصاویر بنائیں فارم 45 کی تصاویر الیکشن سے ایک روز پہلے بنائی گئیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا شکریہ جنہوں نے تصویر کا دوسرا رخ بھی سنا،سپریم کورٹ کےفیصلے نے مسلم لیگ ن کے بےبنیاد بیانیےکو بےنقاب کردیا ہے،

  • آزاد کشمیر انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

    آزاد کشمیر انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

    سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کے آزاد کشمیر انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں جس کے لئے فرحت اللہ بابر نے ہدایت دی کے درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائیں اور درخواست کے ساتھ 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کیا جائے۔ درخوستیں 5 اپریل تک زرداری ہاوس اسلام آباد یا بلاول ہاوس کراچی کے پتے پر پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے؟ ،مریم اورنگزیب

    چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے؟ ،مریم اورنگزیب

    چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے؟ ،مریم اورنگزیب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے، صبح دپہر شام صرف پی ڈی ایم کی بات کر رہا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان آج کل اخلاقیات دوستی کی بات کرتے ہیں،انکو پتا ہوتا ہے کہ کب سٹیٹ بنک جیسے اداروں کو گروی رکھنا ہوتا ہے شہباز شریف کی جیل میں اپنی میڈیکل رپورٹس ہی نہیں دی جاتی ،ایک مہینے پہلے ٹیسٹ ہوئے اور ابھی تک انکی میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی شہباز شریف کے خلاف جب کوئی کرپشن نہیں ملی تو میڈیکل رپورٹ چھپا لی یہ وہ چور ہیں جو چوری کر رہے ہیں جو خود چور ہیں وہ مہنگائی کو 3 سے 16 فیصد پر لے گئے . گیس کی قیمت پر 800 سے 1400 تک لے گئے 14 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے کر ریکارڈ بنا لیا چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے کاغذ لہرانے والا ٹائوٹ وفاق میں نہیں جا سکتا، دوسروں پر الزام لگاتا ہے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوانے کے خلاف مکمل جنگ کریں گے 22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف غلام بنانا چاہتے ہیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب کو ایک مقدس گائے بنا کرپیش کیا جا رہا ہے،نیب اپنی حرکتیں ٹھیک کر لے ،جیل جائیں تونوازشریف،جیل جائیں توشہبازشریف،آٹا چینی کس نے چوری کیا پوری قوم جانتی ہے،بجلی کے کارخانوں والے کابینہ میں بیٹھے ہیں،جس نے ادویات چوری کیں اسے پارٹی کاجنرل سیکرٹری بنایا گیا،

  • لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

    لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

    لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ،جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہا کہ کیا والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے ماحولیاتی اثرات کا تعین کیا گیا ہے، عدالت ماحولیاتی اثرات کے تعین تک والٹن ایئرپورٹ کے اردگرد درخت کاٹنے سے روک دیا .عدالت نے ایل ڈی اے کی کارگاردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے اپنے کام پر توجہ نہیں دے رہا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت سے معاونت مانگی لی ،درخواست پر سماعت یکم اپریل کو ہو گی

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ 126 ایکٹر زمین فلائنگ کلب کی ملکیت ہے، درخواست گزار کے وکلا کی طرف سےکہاگیا کہ والٹن ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے آرڈیننس کا اجراء خلاف قانون ہے

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو والٹن ائیر پورٹ پر کسی قسم کی مداخلت سے روکا جائے، اس موقع پر عدالت کے روبرو والٹن ایئرپورٹ کے ملکیتی کاغذات پیش کئے گئے

  • پیپر لیک اسکینڈل ، اینٹی کرپشن کو ملی بڑی کامیابی

    پیپر لیک اسکینڈل ، اینٹی کرپشن کو ملی بڑی کامیابی

    پیپر لیک اسکینڈل ، اینٹی کرپشن کو ملی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن نے پیپر لیک اسکینڈل کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے . کاروائی کر کے مرکزی ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا۔

    اینٹی کرپشن کی جانب سے پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل میں بڑی کامیابی سمیٹی گئی ہے . ،پیپرز لیک اسکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کواینٹی کرپشن نے دھر لیا ہے ۔اینٹی کرپشن حکام نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم کوعدالت اشتہاری قراردےچکی تھی تاہم ملزم اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

    ملزم عثمان کی بڑی کگرفتاری جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے حکام نے بتایاکہ ملزم کوخصوصی ٹیم نےجیوفینسنگ کے ذریعے ٹریپ کیا پھر اس کو چھاپہ مار کے گرفتار کر لیا ، ملزم کوآج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اسکینڈل کے دیگر ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا، یہ ملزمان گینگ کی صورت میں کام کررہے تھے، امیدواروں سے پیسوں کی ڈیلنگ بھی ملزمان مل کر کرتے تھے۔

    اینٹی کرپشن کو پانی تفتیش میں ملزم عثمان ہے،مزیدانکشافات کی توقع ہے جو کہ اس گینگ کا سرغنہ تھا .