Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم کی نیب پیشی، بڑی منصوبہ بندی کر لی گئی، پیپلز پارٹی کا بھی بڑا اعلان

    مریم کی نیب پیشی، بڑی منصوبہ بندی کر لی گئی، پیپلز پارٹی کا بھی بڑا اعلان

    مریم کی نیب پیشی، بڑی منصوبہ بندی کر لی گئی، پیپلز پارٹی کا بھی بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی جائیں گے،خان صاحب کی حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کریگی۔ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں.

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی مریم نواز کی نیب پیشی کو حتمی شکل دے دی،مریم نواز نیب پیشی کے لئے ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوں گی، ایک بڑا جلوس ان کے ساتھ جائے گا، ن لیگ نے لاہور بھر سے اراکین اسمبلی کو کارکنان کو نیب آفس لانے کی ہدایت کی ہے مریم نواز ریلی کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی اور نیب آفس میں پیش ہوں گی، مریم نواز کی ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے

    ن لیگ کی جانب سے مریم نواز پر پھولوں کی پتیاں پھینکنے کے لئے بھی کارکنان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ،حمزہ شہباز کی بھی جلوس میں نیب آفس متوقع ہے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دے دیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی .مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں کہا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، درخواستگزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے

    نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی۔

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا،مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں،نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، انصاف کا ادارہ نہیں،

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں گھبرنے والا نہیں آئین پاکستان کا دفاع کروں گا نیب کے دفاتر سے اسپتال اور یونیورسٹی قائم کیے جاسکتے ہیں نیب نے ہمیشہ آمریت کو تحفظ فراہم کیا ہے،ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مریم نواز نیب کے سامنے ضرور پیش ہو ں گی

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ حکمران اس ملک اور قوم کو کہاں پہنچانا چاہتے ہیں؟سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو معاشی لحاظ سے غلام بنانے کی بھونڈی سازش کی جا رہی ہے،ایسی سازش کو تسلیم نہیں کر سکتے،پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

    نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

  • لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت۔

    لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت۔

    لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ جس کے نتیجے میں عدالت نے راوی ریور اربن پراجیکٹ پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ ماحولیاتی اثرات کا جائزہ خود مختار ادارے سے کروایا جائے۔ عدالت نے شیخوپورہ میں بھی اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کے شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینار کے تمام اینٹوں کے بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم کا یہ بھی کہنا تھا کے راوی ریو پراجیکٹ سے متعلق تمام درخواستیں علیحدہ کر رہا ہوں بے شک حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت لگا رہی ہےاور بلند عمارتوں کا ماحول پر اپنا ایک اثر ہے۔
    جسٹس شاہد کریم کا سرکاری وکلاء سے مکالمہ ہوا جس میں اُنہو نے کہا کے راوی ریور پراجیکٹ پر آپ اشتہار جاری کر رہے یہ نہ ہو کہ مجھے تعمیرات پر بھی حکم امتناعی جاری کرنا پڑ جائے۔ اُنہو نے ایل ڈی اے کو بھی آگاہ کیا کے لاہور میں زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں اور ان سوسائٹیوں کو بنانے کیلئے کوئی نہ کوئی تو رولز ہونے چاہئیں، ایل ڈی اے شہر کیلئے عذاب نہ بنے، رولز کے بغیر بننے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کے متعلق بھی حکم جاری کریں گے،اب تو ساری دنیا اس زمین کو بچانے میں لگی ہوئی ہے اور ایل ڈی اے اس زمین کو تباہ کرنے میں لگا ہوا ہے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کے اس ایل ڈی اے سے ہم یہ کام نہیں کر سکتے، میں دیکھوں گا کہ اس میں کیا کر سکتا ہوں, ایل ڈی اے کو مسقبل کی فکر نہیں ہے؟
    عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی

  • بلاول میرے بھائی،عمران خاں پوسٹر پر لگی ایک تصویر،پیچھے کوئی اور ہے، کیپٹن ر صفدر

    بلاول میرے بھائی،عمران خاں پوسٹر پر لگی ایک تصویر،پیچھے کوئی اور ہے، کیپٹن ر صفدر

    بلاول میرے بھائی،عمران خاں پوسٹر پر لگی ایک تصویر،پیچھے کوئی اور ہے، کیپٹن ر صفدر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ عوامی راج کے لیے آگے بڑھو گے تو پھر نیب میں پیشیاں تو ہوں گی

    کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ 73 سال سے پاکستان ریڈ زون بنا ہوا ہے۔اس ریڈ زون کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا میں بہت احترام کرتا یوں۔گڑھی خدا بخش میں 4 دن انکے گھر رہا ہوں۔گھر جیسا ماحول تھا۔مجھ سے کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ پر تنقید کی توقع نہ کریں میں جنہوری جدوجہد کرنے والوں کا احترام کرتا ہوں پیپلز پارٹی والے جمہوریت پسند لوگ ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کا بہت احترام کرتا ہوں بلاول بھٹو میرے بھائی ہیں ۔ آصف علی زرداری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں۔پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی۔عمران خاں پوسٹر پر لگی ایک تصویر ہے پس پردہ اقتدار پر کوئی اور ہے ،2018 میں ہماری انتخابی گھٹری چوری ہوگئی تھی۔اگلے الیکشن میں ہر جماعت اہنے منشور کے مطابق انتخابات میں حصہ لے گی۔انتخابات کے لیے آزاد ماحول فراہم کیا جانا چائیے ۔ ہم ہر قانون اپشنز استعمال کریں گے۔ کل پاکستان کی بیٹی پیش ہورہی ہے، سب جماعتیں ساتھ جائیں گی،لوگوں کے اتنے بیٹے بہادر نہیں ہوتے جتنی نوازشریف کی بیٹی بہادر ہے

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    مریم نواز کے باہر جانے کے اعلان کے بعد کیپٹن ر صفدر نے کیا کام شروع کر دیا؟

    "اندھیری” رات گزار لی، کیپٹن ر صفدر نے کس پر لگایا شرمناک الزام

    میری توبہ، میں یہ کام نہیں کر سکتا، کیپٹن ر صفدر نے کس کو ایسا کہہ دیا؟

  • عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ؟ ریاست کہاں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

    عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ؟ ریاست کہاں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

    عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ؟ ریاست کہاں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نےمریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنوں کو لانے کے خلاف نیب کی درخواست نمٹا دی

    عدالت نے کہا کہ اگر کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرے،درخواست آئین کے آرٹیکل 5 کی عملداری کیلئے دائر کی گئی، دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بنائے،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ہیں؟ ریاست کہاں ہے؟ عدالت کو سیاسی کام میں کیوں لایا جا رہا ہے؟ کیا ریاست کو نہیں پتہ کہ اگر کوئی قانون پر عمل نہیں کرتا تو کیا کرنا ہے؟ آپ کے پاس ڈپٹی کمشنر کی اتھارٹی ہے آپ وہاں جائیں، آپ جو چاہتے ہیں وہ کریں، عدالت کیوں اس میں مداخلت کرے، عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی، نیب اس معاملے سے خود نمٹے،یہ ریاست کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے ن لیگی کارکنوں کو پیشی پر آنے کے اعلان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کر رکھا ہے،مریم نواز نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے ساتھ پیش ہونے کا اعلان کیا ہے ،مریم نواز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہوں گی ، مریم نواز کے بیان سے ظاہر ہے کہ وہ تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں عدالت مریم نواز کو دو افراد کے ہمراہ نیب میں پیش ہونے کا حکم دے اور کارکنوں کو نیب کے دفتر پہنچنے سے روکے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دے دیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی .مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں کہا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، درخواستگزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے

    نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی۔

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا،مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں،نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، انصاف کا ادارہ نہیں،

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں گھبرنے والا نہیں آئین پاکستان کا دفاع کروں گا نیب کے دفاتر سے اسپتال اور یونیورسٹی قائم کیے جاسکتے ہیں نیب نے ہمیشہ آمریت کو تحفظ فراہم کیا ہے،ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مریم نواز نیب کے سامنے ضرور پیش ہو ں گی

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ حکمران اس ملک اور قوم کو کہاں پہنچانا چاہتے ہیں؟سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو معاشی لحاظ سے غلام بنانے کی بھونڈی سازش کی جا رہی ہے،ایسی سازش کو تسلیم نہیں کر سکتے،پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

    نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

  • شہباز شریف نے عدالت سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی تو کیا جواب ملا

    شہباز شریف نے عدالت سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی تو کیا جواب ملا

    شہباز شریف نے عدالت سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی تو کیا جواب ملا

    باغی ٹی وی شہباز شریف نے کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا کر دی عدالت میں ‏اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے عدالت سے اپیل کی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی لہذا ‏عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ کورونا ویکسین لگوائی جائے.‏ جس پر عدالت نے میاں شہباز شریف کی اپیل مانتے ہوئے .عدالت نے 2 دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا.

    پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین لگائی جا رہی ہے . اس سلسلے میں ضعیف اور معمر افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق کل 7892 مرد و خواتین کو ویکسینیشن لگائی گئی اور گیارہ روز میں 56 ہزار 839 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگا دی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے شہری کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خاصےمطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بتایا تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سہولیات میں پارکنگ سے فیلڈ ہسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات دی گئی ہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس ، آپ ابا بننے کی کوشش نہ کریں ، جج نے جھاڑ پلادی

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس ، آپ ابا بننے کی کوشش نہ کریں ، جج نے جھاڑ پلادی

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس ، آپ ابا ببنے کی کوشش نہ کریں ، جج نے جھاڑ پلادی

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سوال پر تفصیلی بیان کرنے پر گواہ کو جھاڑ پلا دی

    عدالت نے کہا کہ آپ ابا بننے کی کوشش نہ کریں،اگر آپ اتنے لائق ہوتے تو ملک ترقی کر چکا ہوتا،

    htt ps://twitter.com/Rana_Sameer143/status/1374959838275510276?s=20

    اپنے افسری اور علم گھر چھوڑ کر آیا کریں، یہاں پر آپ ایک گواہ ہیں، جس پر گواہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو تنویر حسین نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی
    اس سے قبل شہبازشریف اور حمزہ شہباز نےاحتسا ب عدالت میں حاضری لگوائی.میاں شہباز شریف نے بیٹھنے کی اجازت طلب کی جس پر احتسا ب عدالت نےشہبازشریف کو بیٹھنے کی اجازت دے دی.احتسا ب عدالت کی شہبازشریف کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی .

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا.

     

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط۔ لکھا، تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی، شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے

  • ایک عورت نے پوری دنیا کو چونا لگا دیا، 15 ارب ڈالر کا ڈاکہ کیسے پڑا…؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک عورت نے پوری دنیا کو چونا لگا دیا، 15 ارب ڈالر کا ڈاکہ کیسے پڑا…؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک عورت نے پوری دنیا کو چونا لگا دیا، 15 ارب ڈالر کا ڈاکہ کیسے پڑا…؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتایا کہ خود کو کرپٹو کوئین کہلوانے والی
    Dr. Ruja Ignatovaکون تھی؟اس نے کیسے لوگوں سے اربوں ڈالر کا فراڈ کیا؟اور اب تک اس نے خود کوکہاں چھپایا ہوا ہے؟؟

    کرپٹو کرنسی اس وقت شروع ہوئی جب 2009 میں ایک شخصSatoshi Nakamotoنے ایک کمپیوٹرائزڈ کرنسی ایجاد کی اور اس کا نام Bitcoin
    رکھا۔ بٹ کوائن کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور بھی کئی لوگوں نے اسی طرح کی کرپٹو کرنسی کو لانچ کرنا شروع کر دیا۔ اور
    Dr. Ruja Ignatovaبھی انھیں میں سے ایک ہیں۔دراصل کرپٹو کرنسی کے بیک گراونڈ میں یہ فلاسفی بتائی جاتی ہے کہ۔۔۔

    لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے بنک کا سہارہ لیتے ہیں بنک لوگوں پیسہ استعمال کرتا ہے۔انکے پیسے سے بزنس کرتا ہے۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گھر، گاڑی یا رقم قرض کی صورت میں دیکر بنک لوگوں کے پیسے سے ہی پیسہ کما رہا ہے۔
    کسی بھی بنک کی 1000 سے زیادہ برانچیں ہیں 5000
    سے زیادہ ATM موجود ہیں روزانہ کروڑوں کی ٹرانسیکشن ہو رہی ہیں۔ اور ہر ٹرانسیکشن پے بنک ٹرانسیکشن فیس بھی چارج کر رہا ہے۔
    اب سوچیں کہ بنک آپ کو کیا دے رہا ہے؟
    تو جواب ملتا ہے کچھ بھی نہیں بنک پیسہ ہمارا استعمال کرتا ہے اور کماتا صرف بنک ہے۔
    ہمارا پیسہ استعمال کر کے ہمیں کچھ نہیں دیتا۔۔۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بات عام عوام کو سمجھا کر انھیں motivate کیا جاتا ہے کہ اگر یہی پیسہ آپ کرپٹو کرنسی میں لگائیں گے تو اس سے آپ خود بغیر کچھ کئے چند دنوں، ہفتوں یا مہینوں میں کئی گنا سرمایہ کما سکتے ہیں۔
    جہاں تک اس فلاسفی کی بات ہے تو یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے۔
    لیکن کرپٹو کرنسی کے بارے میں بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ جب تک کسی کرپٹو کرنسی کے پاس بلاک چین نہ ہو وہ محفوظ نہیں سمجھی جاتی کیونکہ بلاک چین کی مدد سے کرپٹو کرنسی کے لین دین کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کرنسی کو کتنی بار استعمال میں لایا گیا ہے۔۔
    یعنی بلاک چین کی مثال ایک بہت بڑی نوٹ بک کی ہے۔ اور جب کوئی کرپٹو کرنسی خریدتا ہے تو اس نوٹ بک کی ایک کاپی اس شخص کو بھی مل جاتی ہے۔ اور جب بھی کوئی شخص کرپٹو کرنسی کسی دوسرے شخص کو بھیجتا ہے تو یہ چیز اس نوٹ بک میں
    mention ہو جاتی ہے جس کی ایک کاپی کرپٹو کرنسی کے تمام صارفین کے پاس موجود ہوتی ہے۔

    جس کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو کوئی حکومت، کوئی بینک اور نہ ہی وہ شخص جو اس کرپٹو کرنسی کو ایجاد کرتا ہے، اس سکے کو تبدیل کر سکتا۔ اس ساری چیز کے پیچھے ریاضی کے اصول کام کرتے ہیں جس سے اس بات کی گارنٹی ملتی ہے کہ اگر کسی کرپٹو کرنسی کے پاس بلاک چین ہے تو پھر نہ تو اس کرپٹو کرنسی کی نقل بنائی جا سکتی ہے، نہ ہی اس کی نوٹ بک کو ہیک کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کرپٹو کرنسی کے کسی سکے کو دو مرتبہ خرچ کیا جا سکتا ہے۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب بات کرتے ہیں Dr. Ruja اور ان کی ون کوائن کرنسی کی۔ Dr. Ruja ایک پڑھی لکھی اور ذہین خاتون تھیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد مشہور مینیجمنٹ کمپنیMcKinsey & Company
    میں ملازمت بھی کی۔ دی اکانومسٹ میگزین کی میزبانی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی ڈاکٹر روجا نے شرکت کی اور تقریر بھی کی تھی۔
    اس کے علاوہ جس طرح کا لباس اور لائف سٹائل اس خاتون نے اپنایا ہوا تھا ان تمام باتوں کی وجہ سے اس نے لوگوں کا یقین بہت آسانی کے ساتھ جیت لیا تھا۔انٹرنیٹ پر
    Dr. Ruja Ignatova
    کی ایک تقریر آج بھی موجود ہے جو اس نے جون 2016 میں کی تھی۔ لندن کے مشہور
    Wembley Stadium
    میں یہ سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔ اور جب
    Dr. Ruja
    سٹیج پر آئی تو اس نے انتہائی مہنگا لباس کانوں میں ہیروں کی لمبی لمبی بالیاں پہنی ہوئیں تھیں۔
    اور ساتھ ہی وہ سٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگوں کے سامنے یہ دعوی کر رہی تھیں کہ وہ دن دور نہیں جب ون کوائن دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بن جائے گی اور دنیا میں کسی بھی مقام سے لوگ مالی ادائیگیوں کے لیے اس کرنسی کو استعمال کر سکیں گے۔ ون کوائن اصل میں بٹ کوائن کا قاتل ثابت ہو گا اوردو سال بعد کوئی بٹ کوائن کا نام بھی نہیں لے گا۔
    لوگ جو پہلے ہی بٹ کوائن کو کامیاب ہوتا دیکھ چکے تھے تو انہوں نے ون کوائن نامی اس کرپٹو کرنسی پر بھی جلدی یقین کر لیا اور اس کے زریعے دولت بنانے میں دلچسپی لے کر سرمایہ کاری کرنا شروع کر دی۔
    کچھ خفیہ دستاویزات کے مطابق 2016 کے پہلے چھ ماہ میں صرف برطانیہ میں لوگوں نے ون کوائن میں تقریبا 30 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی تھی۔ جن میں سے دو ملین یورو صرف ایک ہفتے کے دوران
    invest
    کئے گئے تھے۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں بھی مارچ 2017 تک کے عرصے میں لوگوں نے چار ارب یورو کے بٹ کوائن خریدے۔ ان ممالک میں پاکستان سے لے کر برازیل، ہانگ کانگ سے لے کر ناروے اور کینیڈا سے لے کر یمن تک کے ممالک شامل تھے، یہاں تک کے فلسطین بھی۔
    ون کوائن کو کرنسی سے زیادہ ایک پراڈکٹ کی طرح لوگوں کو بیچا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ون کوائن کتنی زبردست ہے اور یہ کس طرح آپ کی قسمت بدل سکتی ہے۔ اس کام کے لئے مختلف Promotersکو بھی hire کیا گیا۔ جو لوگوں کو یقین دلاتے کہ اگر آپ واقعی اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ون کوائن کا کوئی بڑا پیکج لینا چاہیے۔ سب سے چھوٹا پیکج 140 یورو کا تھا اور سب سے بڑا ایک لاکھ 18 ہزار یورو کا جس کے زریعے لوگوں سے اس سکیم میں سرمایہ کاری کروائی جاتی تھی۔ لوگوں نے تیزی کے ساتھ خود بھی اس میں سرمایہ کاری کی اور ساتھ ہی اپنے فیملی ممبرز اور دوستوں سے بھی اس میں سرمایہ لگوایا۔
    یہ لوگ سرمایہ کاری کرنے کے بعد روزانہ ون کوائن کی ویب سائٹ پر اس کی
    valueکو بڑھتے ہوئے دیکھتے اور خوش ہوتے کہ کچھ ہی عرصے میں ان کے پیسے کیvalueکئی گنا زیادہ ہو گئی ہے۔
    ڈاکٹر روجا ابھی تک مختلف ممالک کے دورے کرکے اور جگہ جگہ جا کر ون کوائن فروخت کر رہی تھیں۔ جس کی وجہ سے ون کوائن کے خریداروں میں اضافہ ہو رہا تھا اور ڈاکٹر روجا نے ون کوائن سے ہونے والی بے شمار کمائی استعمال کرنا شروع کر دی تھی۔ وہ بلغارریہ کے دارالحکومت صوفیہ اور بحیرہ اسود کے
    seaside resorts Sozopolمیں کروڑوں ڈالر کی جائیداد خرید رہی تھی۔ اپنے فارغ وقت میں وہ DAVINAنامی Luxury Yachtپر پارٹیاں
    arrange کرتی تھی۔ جولائی 2017 میں ہونے والی ایسی ہی ایک پارٹی میں مہمانوں کے لیے امریکی پاپ سٹار Bebe Rexha
    کو بھی پرفارمنس کے لئے بلایا گیا تھا۔

    لیکن اس بظاہر کامیابی کے پیچھے معالات خراب ہونا شروع ہو چکے تھے۔ ون کوائن کا شروع دن سے دعوی تھا کہ وہ اپنے سرمایہ کاروں کے لئے ایک ایکسچینج بنائیں گے جس سے وہ اپنے ون کوائن کے بدلے میں کوئی بھی دوسری کرنسی حاصل کرسکیں گے۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزر رہا تھا ون کوائن کی
    valueتو بڑھ رہی تھی لیکن ساتھ ہی اس ایکسچینج کے کھلنے میں تاخیرہوتی جا رہی تھی جس سے سرمایہ کاروں کو تشویش ہونے لگی تھی۔
    ساتھ ہی جب ایک
    recruiting agency نے بلاک چین بنانے والے مختلف expertsکو بلانا شروع کیا اوریہ بتا کراچھی تنخواہ پرجاب آفر کی گئی کہ بلغاریہ میں کرپٹو کرنسی کی ایک نئی کمپنی کو چیف ٹیکنیکل آفیسر درکار ہے تو ون کوائن کا یہ بھانڈا بھی پھوٹ گیا کہ ان کے پاس بلاک چین موجود ہی نہیں ہے جو کسی بھی کرپٹو کرنسی کے لئے سب سے ضروری ہوتا ہے۔
    سرمایہ کاروں کو انٹرنیٹ پر بھی ون کوائن کے بارے میں ایسی
    negative
    رپورٹس ملنا شروع ہو گئیں جس سے ان میں خدشات نے جنم لینا شروع کر دیا اور انھوں نے سوال اٹھانا شروع کر دئیے۔
    اور پھر آخر وہ دن بھی آگیا جب ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اکتوبر 2017 میں پرتگال کے دارالحکومت
    Lisbon
    میں یورپ بھر کے ون کوائن کے پروموٹرز کا بہت بڑا اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا اس اجلاس میں باقی سب تو پہنچ گئے لیکن ڈاکٹر روجا جن کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ وقت کی بہت پابند ہیں وہ وہاں نہیں پہنچیں۔ ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ وہ تقریب میں پہنچتی ہی ہوں گی لیکن کسی کو نہیں پتا تھا کہ وہ کہاں ہے۔ لوگوں نے پریشانی میں بار بار ان کو فون کیا، موبائل پر پیغامات بھی چھوڑے لیکن دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آ رہا تھا۔ حتی کہ صوفیہ میں قائم کمپنی کے ہیڈ آفس میں بھی کوئی نہیں جانتا تھا کہ ڈاکٹر روجا کہاں ہیں۔ وہ غائب ہو چکی تھی۔
    کچھ لوگ فکرمند تھے کہ شاید انھیں مار دیا گیا ہے یا انھیں کسی ایسے بینک کے کہنے پر اغوا کر لیا گیا ہے جو کرپٹو کرنسی کی دنیا میں اتنے بڑے انقلاب سے ڈر گئے تھے۔
    لیکن حقیقت یہ تھی کہ ڈاکٹر روجا خود سے under groundہو گئی تھی۔ Lizban
    والے اجلاس کے محض دو ہفتے بعد 25 اکتوبر 2017 کو وہ صوفیہ سے ایتھنز جانے والی رائن ایئر کی ایک پرواز پر سوار ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ بالکل غائب ہو گئی۔ یہ آخری دن تھا جب کسی نے ڈاکٹر روجا کو دیکھا یا ان کے بارے میں سنا۔
    اور اس طرح ایک خاتون چند سالوں میں تقریبا پندرہ ارب ڈالرز کا فراڈ کرکے غائب ہو گئی۔
    لیکن یہاں میں آپ کو بتاوں کہ وہ خاتون اکیلی نہیں تھی یہ دراصل ایک مافیا تھا۔ جس نے لوگوں کے ساتھ اربوں ڈالر کا فراڈ کیا اور جس جس نے اس فراڈ کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی اس کو قتل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
    ڈاکٹر روجا کے بعد اسکے بھائی
    Konstantin Ignatov سے یہ کام کروایا گیا جسے چھ مارچ 2019 کو لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا تھا اس پر اور اسکی بہن پر ون کوائن کے حوالے سے فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ لیکن اس سب کے باوجود ون کوائن کا کام چلتا رہا اور لوگ اس میں پیسہ لگاتے رہے۔
    ڈاکٹر روجا کے محل نما مکان کو تالے لگا دئیے گئے تھے لیکن صوفیہ میں ون کوائن کا دفتر کھلا تھا اور وہاں کام جاری تھا۔
    اور بعد میں
    investigations سے یہ بات سامنےآئی کہ دراصل ڈاکٹر روجا پلاسٹک سرجری کروا کر اپنا چہرہ تبدیل کروا چکی ہیں تاکہ کوئی ان کو پہچان نہ سکے اور اپنے تعلقات کی بنیاد پر وہ اپنی شناخت بھی تبدیل کر چکی ہے کیونکہ عدالت میں دئیے گئے ان کے بھائی کے بیان کے مطابق ان کے پاس پہلے ہی کئی ممالک کے پاسپورٹ موجود تھے۔اس انفارمیشن کے اس دور میں جب جھوٹ اور سچ کو علیحدہ کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ اورساتھ ہی دنیا میں ایسے مایوس، لالچی یا الجھے ہوئے لوگ موجود ہوں گے جو آسانی سے کسی کے بہکاوے میں آ سکتے ہیں۔ تو ڈاکٹر روجا اور اس کے ساتھ چھپے مافیا کے لئے کوئی مشکل نہیں کہ وہ لوگوں کے ساتھ فراڈ کریں اور دولت سمیٹ کر غائب ہو جائیں کیونکہ ان جیسے لوگوں کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ عوام کو بچانے والے قانون ساز ادارے، پولیس، اور میڈیا کو یہ فراڈ سمجھنے میں بہت دیر لگے گی اور تب تک وہ اپنا کام دکھا چکے ہوں گے۔

  • آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار ریسٹ کیلئے ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کر دیا۔

    آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار ریسٹ کیلئے ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کر دیا۔

    آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار ریسٹ کیلئے ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کر دیا۔ ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ فورس کے مرکزی ڈیٹا بیسHRMISاورتھانوں کےPSRMSکے ساتھ انٹی گریٹڈ ہے۔ سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کے جدید آٹو میٹک سسٹم کے تحت تمام نفری کا”ہفتہ وار ریسٹ روسٹر“ بنے گا اور متعلقہ اہلکار ریسٹ کا ایس ایم ایس پہنچ جائے گا۔
    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ہفتہ وار ریسٹ پولیس فورس کے ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے جسکی اجازت نہ دینے والے انچارجز اور سپروائزری افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس اہلکار انتہائی سخت حالات میں پریشر ڈیوٹیز سر انجام دیتے ہیں چنانچہ ہفتہ وار ریسٹ ملنے سے ان پر کام کا دباؤ اور بوجھ کسی حد تک کم ہوسکے گا اور انکی کارکردگی میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس فورس بالخصوص جونیئر رینک اہلکاروں کی ویلفیئر اور انہیں دوران ڈیوٹی بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ زیارہ محنت، توجہ اور بلند مورال کے ساتھ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار ریسٹ کا جدید انٹی گریٹڈ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ایک احسن اقدام ہے جسے آج سے ہی فوری طور پر فعال کردیا جائے تاکہ اہلکاروں کوہفتہ وار ریلیف کی فراہمی بلاتاخیر شروع ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار ریسٹ کیلئے ڈیزائن کردہ خصوصی سسٹم’’لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ کے افتتاح کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے آئی جی پنجاب کو نئے سسٹم کے فیچرز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
    ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ پولیس فورس کے مرکزی ڈیٹا بیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم(HRMIS) اور تھانوں کے ورکنگ نظام پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم(PSRMS) کے ساتھ انٹی گریٹڈ ہے اور اس جدید آٹو میٹک سسٹم کے تحت ہر تھانے یا پولیس دفتر میں موجودتمام نفری کا”ہفتہ وار ریسٹ روسٹر“ بنا کرے گا اور”ہفتہ وار ریسٹ روسٹر“ کے مطابق ہر اہلکار کو اس کی چھٹی سے قبل سسٹم کے ذریعے ایس ایم ایس چلا جایا کرے گاجسے وہ باآسانی حاصل کرسکے گا۔ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیرنے بتایا کہ چھٹی پر جانے والے اہلکار کا پروفائل چھٹی کے روز ڈی ایکٹویٹ ہوجایا کرے گا اور ایس ایچ اواور محرریا کوئی بھی سپر وائزری افسر ریسٹ کے روز اسکی کوئی ڈیوٹی نہیں لگا سکیں گے اور متعلقہ اہلکار لازمی ریسٹ حاصل کرے گا۔ آئی جی پنجاب نے ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“کو سراہتے ہوئے کہاکہ جدید سسٹم فعال ہونے سے آپریشنل سسٹم میں مزید شفافیت آئے گی اور اہلکاروں کی ہفتہ وار چھٹی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہفتہ وار ریسٹ کے جدید ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ میں جاری کی گئی ایس او پیزاور ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جوسپر وائزری افسر اِن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے اسے جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرااور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر پی آئی ٹی بی کے افسران بھی موجود تھے۔

  • لاہور شمالی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک

    لاہور شمالی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک

    لاہور شمالی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کا واقع سامنے آیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے اور ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او فاروق اعظم زخمی ہوگئے۔ ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان یہ مقابلہ چونگی مین بازار کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوئوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے SHO سرور روڈ سمیتھ چوکی گلدشت کے دو کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس مقابلہ کے دوران کراس فائرنگ سے دس سالہ راہگیر بچہ احمد بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پونچ گئی تھی اور زخمیوں کی عیادت کے لئے سی سی پی او لاہور سروسز ہسپتال پونچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

  • مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور پیشی کا معاملہ: مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنہ آگیا۔

    مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور پیشی کا معاملہ: مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنہ آگیا۔

    مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور پیشی کا معاملہ پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہدایت کی کے تمام پارٹیوں کی سنئیر قیادت بھی نیب لاہور پہنچیں گے۔ جےیوائی کی جانب سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نیب لاہور مریم نواز کے ہمراہ پہنچیں گے۔ جےیوآئی نے مشاورت کے بعد ن لیگ کو ناموں سے اگاہ کردیا ہے۔ جےیوآئی نے کارکنان کو بھی 26 مارچ کو نیب لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔