Baaghi TV

Category: لاہور

  • عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا،راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا،مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

    عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کردیا تھا-

    ایشیا کپ 2025: بھارتی اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کئےجانےکاامکان

    جلسے کے دوران فائرنگ سے زخمی کولمبیا کے صدارتی امیدوار جاں بحق

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

  • 9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

    لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےپی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مجرموں کی سزا کے لیے جیل وارنٹ بھی جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عدالت نے میاں محمودالرشید کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عمر سرفراز کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج تھے۔

    ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ، مزید 3 خوارج ہلاک

    عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کردیا تھا،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی۔

    فائٹرز کی کمی: بھارتی فضائیہ نے فرانس سے مزید رافیل مانگ لئے

    واضح،رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھااس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

    ژوب،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،مزید 3 دہشتگردوں کی ہلاکت،کل 50 جہنم واصل

    مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا،اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

  • پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس اور راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا، جبکہ میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمران خان کے گارڈ حافظ ارشد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔اسی کیس میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا دی گئی۔ تھانہ شادمان کیس میں 13 ملزمان کو سزا اور 12 کو بری کیا گیا، جبکہ راحت بیکری کیس میں 7 ملزمان کو سزا اور 10 کو بری کیا گیا۔

    فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نے ایکس پر بیان میں کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں پارٹی قیادت اور کارکنوں کو دی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

    پنجاب میں دریائے ستلج اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

    شوگر مافیا نے کسانوں کے 3 ارب سے زائد دبالیے، آڈٹ میں انکشاف

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

    کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا

  • پنجاب میں دریائے ستلج اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

    پنجاب میں دریائے ستلج اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

    صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ بالائی آبی ذخائر سے اخراج کے باعث بھی دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بھاکڑا ڈیم 61 فیصد، پونگ ڈیم 76 فیصد اور تھین ڈیم 64 فیصد بھر چکے ہیں۔ انہوں نے لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے کمشنرز سمیت ریسکیو اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دریاؤں کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور عوام کو ہر لمحے کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

    کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا

    ویسٹ انڈیز سے شکست، پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

    پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک،بھارتی بیان مسترد

  • زرتاج گل پہلے سرنڈر کریں پھر سزا کیخلاف اپیلیں سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

    زرتاج گل پہلے سرنڈر کریں پھر سزا کیخلاف اپیلیں سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض سماعت کے دوران چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست گزار کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں، پھر اپیل سنیں گے،لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں، پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔

    ایران نے اپنے نئے سائنسدانوں کوخفیہ مقامات پر پہنچا دیا

    زرتاج گل نے سینئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔

    ادھرفیصل آباد میں واقع انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کے 9 مئی کے مقدمات میں 3 فیصلوں کے خلاف 3 الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں، تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے،اے ٹی سی فیصل آباد کے جج نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 3 الگ الگ مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

    سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

  • مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی ، فلڈ ایڈوائزری جاری

    مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی ، فلڈ ایڈوائزری جاری

    لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے،مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

    سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    غزہ پراسرائیلی مظالم،متعدد ممالک میں احتجاج، غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

    عوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز مت نہائیں، ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

  • تیسرا ٹی 20:منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان کی آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

    تیسرا ٹی 20:منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان کی آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

    پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    منیبہ علی نے کیرئیر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی،آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے، پاکستانی ویمن ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 17.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،منیبہ نے 14 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا، عمدہ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے منیبہ علی کے ساتھ مل کر 101 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، عالیہ ریاض 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

    آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    قبل ازیں، آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے، اورلا پرینڈرگاسٹ 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی جب کہ گیبی لیوئس 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں،پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے آئرلینڈ کے نام رہی، پہلے دو میچز میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے جب کہ دوسرے مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کی دنیا والوں کیلئے وصیت،پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار

  • سب سے زیادہ گدھے پنجاب میں ،انکشاف

    سب سے زیادہ گدھے پنجاب میں ،انکشاف

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے جاری کردہ زراعت شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہو چکی ہے، جس میں پنجاب صوبہ سب سے آگے ہے جہاں گدھوں کی تعداد دیگر تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24لاکھ3ہزار، سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار، خیبرپختونخواہ میں 7 لاکھ82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی،بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 17 لاکھ73ہزار زیادہ بنتی ہے، پنجاب میں خیبر پختونخواہ کےمقابلے گدھوں کی تعداد 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13لاکھ 22 ہزار زیادہ بنتی ہے۔

    یہ اعداد و شمار نہ صرف پاکستان کے گدھوں کی مجموعی آبادی کی جھلک پیش کرتے ہیں بلکہ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ پنجاب میں گدھے کی افزائش اور پالنے کا رجحان دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔یہ رپورٹ زراعت کے شعبے کی ترقی اور ملک میں مویشیوں کی تعداد کی درست معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی، جس سے مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے گی۔

  • پنجاب کا ثقافتی ڈاکخانہ اور سیاسی تھیٹر

    پنجاب کا ثقافتی ڈاکخانہ اور سیاسی تھیٹر

    پنجاب آرٹس کونسل کا قیام ایک روشن خیال ثقافتی ادارے کے طور پر ہوا تھا تاکہ پنجاب کی گہری ثقافتی روایات کو محفوظ رکھا جا سکے، فنکاروں کو پروان چڑھایا جائے اور ثقافت کو فروغ دیا جائے۔ لیکن آج اس ادارے کی صورتحال اس کے قیام کی ابتدائی امیدوں سے کہیں مختلف ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل ایک ایسا ثقافتی ڈاکخانہ بن چکا ہے جہاں پرانی روایات، سیاسی سازشوں اور ذاتی مفادات نے ادارے کی شان و شوکت کو مدھم کر دیا ہے۔

    پنجاب آرٹس کونسل تقریباً پچاس سال پرانا ادارہ ہے، جو کہ پنجاب کی ثقافت کا گہوارہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس ادارے نے ابتدا میں پنجاب کے مختلف فنون، ادب، موسیقی اور تھیئٹر کو فروغ دیا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس کی حکمرانی سیاسی مفادات کے ہاتھوں میں آ گئی۔ ادارے کے بیساکھی پچاس سال کی عمر اس کے لیے ایک ثقافتی ورثہ کے بجائے ایک بوجھ ثابت ہو رہی ہے۔ابتدائی دور میں ادارے نے کئی بڑے فنکاروں اور ادیبوں کو پروان چڑھایا، مگر جیسے جیسے وقت گزرا، سیاسی مداخلتیں بڑھتی گئیں اور ادارہ اپنی اصل پہچان کھانے لگا۔ مختلف ادوار میں ادارے کے افسران اور ملازمین کی بھرتیاں سیاسی سفارشات اور غیر قانونی طریقوں سے کی گئیں، جس نے ادارے کی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔

    پنجاب آرٹس کونسل کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی تھئیٹر کا چلنا ہے۔ ادارے کے اندر سیاسی رہنما، مختلف وزارتوں اور دفاتر کے نام نہاد افسران نے قبضہ جما رکھا ہے، جو ادارے کو اپنے ذاتی یا پارٹی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی دیواریں اب سیاسی سازشوں، رقعے کی بھرتیوں اور نجی منافع کے لیے میدان بن گئیں۔مثال کے طور پر 2019-2020 کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے بھرتی سکینڈل نے ادارے کی شہرت کو مٹی میں ملا دیا۔ ایسے معاملات جہاں میرٹ کا تقدس پامال کیا گیا، ادارے کی ثقافتی ساکھ کو شدید دھچکہ پہنچایا۔ اس کے علاوہ، غیر متعلقہ اور نااہل افراد کی ملازمتوں میں بھرتی نے کام کے معیار کو بھی متاثر کیا۔پنجاب آرٹس کونسل میں داخلی چپقلشیں اور ذاتی مفادات کی جنگیں ادارے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔سرکاری حکومتی ادیبوں،فنکاروں اور ادبی رنگیلوں نے پنجاب آرٹس کونسل سے نکلی لاہور آرٹس کونسل میں بھی خوب حکومتی منجن بیچا ایک بار تو منجن کا نام ناروے پڑ گیا جہاں غائبی اور رقعوں کی بھرتی کا سلسلہ لاہور آرٹس کونسل کا خاصہ رہا وہیں محل وقوع نے فیض اور جالب کو روساء سے بغلگیر کیا مگر استاد دامن اور سائیں اختر لہوری روساء کی بیٹھکوں میں سما نہ سکے اور نہ ہی حکومتی دربار انکے الفاظ کی تاب لاسکتے ہیں۔

    روایتوں کا امین اوپن ائیر تھئیٹر باغ جناح، پنجاب آرٹس کونسل جہاں کبھی صادقین تو کبھی شاہ ہمدان بھی براجمان رہے وہیں ثمن راۓ کے عہد میں داخل ہوتے ہی اسکے خدوخال بھی سنورتے ہیں شخصی چکی پیستے افسر سانس لیتے ہیں وقت گزرتا ہے تو رقعے کے جعلی سیاسی بھرتیوں کا شور اور اونچا ہوتاہے، جہاں ادارے کے کچھ ذمہ دار افسر اور ملازمین ادارے کی بہتری کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، وہیں کئی لوگ سیاسی تحفظات کی بنیاد پر ادارے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔مثلاً رضا رضوان جیسے افسران نے کرونا کے دوران ادارے اور ثقافت کو بچانے کی کوشش کی، مگر اندرونی چپقلشوں اور سیاسی رکاوٹوں نے ان کے کام کو مشکل بنا دیا۔ ادارے کے کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ادارے کی بنیادی اقدار کو پامال کرتے رہے، جس سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی۔

    رانا تنویر ماجد کے دور میں پنجاب آرٹس کونسل نے سیاسی مفادات کو ثقافت پر فوقیت دی۔ انہوں نے ادارے کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا اور اپنے افسران کو مکمل آزادی دی کہ وہ ثقافتی سرگرمیوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلائیں۔ اس دوران ادارے میں سیاسی تھئیٹر نے زور پکڑا اور ثقافت کو ایک سیاسی اوزار میں تبدیل کر دیا گیا۔شاہ ہمدان کے دربار کی حمایت میں ادارے نے خود کو سیاسی حلقوں کے حوالے کر دیا، جہاں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں اور ثقافت کی عزت کو پامال کیا گیا۔ ایسے حالات میں جہاں ادارے کے اندرونی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، وہاں بیرونی عناصر نے بھی اس ثقافتی ادارے پر حملے تیز کر دیے۔

    دوسری جانب پلاک میں بلال کی بہادر مدبر رفیق بینش نے ہمیشہ اپنی عاجزی سے بلال کی سخت گیری پر چہ مے گوئیوں کا جواز ہمیشہ دیا۔پھر جامعہ پنجاب میں غیر قانونی بھرتی کے چھوٹےکلیدی کردار کے بعد رانا تنویر ماجد کا عہد ہمارے سامنے ہے جہاں سیاسی بقاء کے لئے ایندھن کے طور پر رانا تنویر ماجد نے بغیر شرط کی خود کو اور اپنے افسران کو سیاسی تھئیٹر کے مذبح خانے اور ثقافتی سپرمیسی کے لیے پیش کیا۔ساندل بار کے اس سپوت نے اپنی بار کاتو بھرم رکھا ہی مگر دوسری طرف کمیٹی چوک سے بھی وارد خصوصی نشست کو بمعہ افسر بے دریغ ملکہ کوہسار کی کونسل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی رہائش بطور ریسٹ ہاؤس ہفتوں تک مفت دئیے رکھی اجازت دی اور بدلے میں کیا ملا کہ ہمدان کے پارسا نے ہر موقع پر حیران کن طور سیاسی تھئیٹر کو ثقافت پر فوقیت دی سیاسی زہد زدہ عناصر کو اندھیرے میں رکھا اور فیوض و برکات کا سلسلہ جاری رکھا مگر راناتنویر ماجد حملہ آور ہو کر نجس کیسے ہوا جس نے افسروزاہد کے معاملات پر شاہ ہمدان کے کہنے پر پٹی باندھے رکھی قانون کی دھجیاں دربار ہمدان میں اڑنے دیں البتہ ثقافت کی عصمت دری پر کسی طاہر و زاہد کی عفت دری نہ ہونے دی۔اندر بیٹھےبھیڑیوں کے لیۓ عباسیوں کے میوزیم کو پناہ گاہ بنایا افسر کے لئے تھئیٹر سے سرکاری وظیفے اکٹھے کرنےوالے بلند اقبال عناصر کو تطہیر کے لئے گوشہ طاہر بھیجا۔

    پنجاب آرٹس کونسل میں غیر قانونی بھرتیاں اور سیاسی سفارشات کی وجہ سے ادارے میں میرٹ کا نظام مفقود ہو گیا ہے۔ گریڈ بیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سفارشات کو جانچنے کے لیے غیر قانونی کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہی گریڈ سترہ کے سیکشن افسر کے پاس ہے۔ یہ خود ادارے کی بے توقیری ہے کہ اعلیٰ سطح کے افسروں کو بھی اس نظام کے تابع ہونا پڑتا ہے۔ایسے ماحول میں جہاں ادارے کے اندر بنیادی اصول و ضوابط کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں، وہاں ادارے کی اصل شناخت کھو جاتی ہے۔ ملازمین کی شفاف بھرتیاں نہ ہونا، غیر متعلقہ افسران کا آنا جانا، اور ادارے کے اختیارات کا زوال پنجاب آرٹس کونسل کے زوال کا سبب بن چکا ہے۔

    پنجاب آرٹس کونسل کے پچاس سال مکمل ہونے کے باوجود یہ ادارہ آج بھی ایک نامکمل اور مخدوش شکل میں ہے۔ اس کی بنیادی وجہ زائد العمر اور غیر قانونی بھرتیاں، سیاسی مداخلت اور ادارے میں سیاسی تھئیٹر کا تسلط ہے۔ اس ادارے کو حقیقی معنوں میں ترقی دینے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور ادارے کو خودمختاری دی جائے۔ملازمین کی بھرتیاں مکمل میرٹ پر مبنی ہوں، اور غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔ادارے کے تمام افسران اور ملازمین کو ثقافت کی حقیقی خدمت کا جذبہ دیا جائے، نہ کہ سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال کیا جائے۔ثقافتی پروگرامز اور تھیئٹر کو سیاسی اقتدار سے آزاد کیا جائے تاکہ پنجاب کی حقیقی ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے۔ادارے کے اندر شفافیت، جوابدہی اور معیار کو بلند کرنے کے لیے جدید اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

    پنجاب آرٹس کونسل آج ایک ایسا ادارہ ہے جو ثقافت کے بجائے سیاسی تھیئٹر کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی اصل پہچان اور ثقافتی عظمت کو بحال کرنے کے لیے سخت اصلاحات اور شفافیت کی اشد ضرورت ہے۔ اگر اس ادارے کو عوام کی حقیقی خدمت کرنی ہے تو سیاسی دخل اندازی کو ختم کرکے اس کی خودمختاری کو یقینی بنایا جانا چاہیے، تب ہی پنجاب کی ثقافت ایک بار پھر روشن اور زندہ ہو سکے گی۔

    CamScanner 08-07-2025 11.56

  • پنجاب کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالرشپ پورٹل دوبارہ کھل گیا

    پنجاب کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالرشپ پورٹل دوبارہ کھل گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ "میرے پیارے پنجاب کے طلبہ، آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے اب تک 80 ہزار نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اس سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مزید 30 ہزار اسکالرشپ دی جائیں گی اور یہ تعداد آئندہ مزید بڑھے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال سے یہ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو وہ مہارتیں اور وسائل ملیں جن کے وہ حق دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکالرشپ کے اگلے مرحلے کے لیے پورٹل کھل چکا ہے، طلبہ یقین اور شوق کے ساتھ اپلائی کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ "طلبہ کی کامیابی میرا سب سے بڑا فخر ہے، اپنے خوابوں پر یقین رکھیں اور انہیں حاصل کرنے سے کبھی باز نہ آئیں۔”

    پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ عہدے سے برطرف

    زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا

    ایران کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کی مخالفت کا اعلان

    اسد قیصر کی جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے فیصلے پر قوم سے معذرت