Baaghi TV

Category: لاہور

  • پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل ، خواجہ بردران احتساب عدالت میں پیش

    پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل ، خواجہ بردران احتساب عدالت میں پیش

    لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔

    نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے،جس میں خواجہ برادران اور ندیم ضیاءنے 4 ارب روپے کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی۔

    فاضل جج کی خراب صحت کے باعث سماعت میں آج کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پی ڈی ا یم قیادت کو اہم  پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پی ڈی ا یم قیادت کو اہم پیغام

    لاہور میں عثمان بزدار کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے، مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ا یم کی ہر سازش ناکام رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا- اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے اس ٹولے کی گھٹیاسیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔ مرکز کے بعد پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام رہی او رآخر کار یہ خود مکافات عمل کا شکار ہوئی اور قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

  • سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم: اہم اجلاس آج طلب۔

    سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم: اہم اجلاس آج طلب۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قبضہ گروپوں کے خلاف ہونے والی کارروائی سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جانے والی اراضی کے بارے میں بھی بریف کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔

  • لاہور کی  ضلعی انتظامیہ ان ایکشن: بھاری جرمانے عائد کر دئیے

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ ان ایکشن: بھاری جرمانے عائد کر دئیے

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک ہو گئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 48 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز سیل کئے گئے ہیں اور 10 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 12 ہوٹلز و ریسٹورنٹس اور 12 دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 9 دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا اور 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے بھی 11 دکانوں و سٹوروں اور 4 میرج ہالز کو سیل کیا۔

    تحصیل سٹی میں امجد ہوٹل، حمزہ ہوٹل، وی آئی پی چکن پلاؤ، ضیاء سندھی بریانی، کراچی بریانی، بسم اللہ ہوٹل، حیدر ریسٹورنٹ، مکہ ریسٹورنٹ، ظہور شہید ہوٹل، باقر ہوٹل، حاجی سلطان حلیم، الکشمیر ہوٹل، بھورجن شوز، ہاپسکاچ گارمنٹس، مغل الیکٹرک، عائشہ ٹریڈ فوم، مغل ہارڈویئر، ایکس مین گارمنٹس، آئیز آپٹیکل شاپ، طارق موبائل سنٹر اقبال، بسم اللہ کولڈ کارنر، وسیم ٹک شاپ اور عظیم ٹائر شاپ کو سیل کیا گیا۔ تحصیل کینٹ میں جیدی شاپ، خرم اینڈ گائیز ہئیر سیلون، سٹون ورلڈ، مومو آٹو مارٹ، جردان کافی، کراچی نصیب بریانی، ماسٹر موبائلز اینڈ کمپیوٹر، یونائیٹڈ موبائل اور تمباکو ہب کو سیل کیا گیا.

    تحصیل شالیمار میں فرنیچر شاپ جی ٹی روڈ اپوزیٹ شالیمار گارڈن، استاد جی پام شاپ، سحر پان شاپ، اعظم فوٹو سٹوڈیو، نثار ڈیجیٹیل سٹوڈیو، حسیب سٹوڈیو، یاسر بروسٹ ضرار شہید، کمال شنواری فتح گڑھ، ریحان پان شاپ، سنوکر کلب لعل پل، بلال میرج ہال چائنہ سکیم، مہک مارکی جی ٹی روڈ، مہر پیلس کنال روڈ سنگھ پورہ اور گولڈ پیلس چائنہ سکیم کو سیل کیا گیا۔ یہ تمام کاروائیاں ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

  • وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد بزدار ان ایکشن، ایسا حکم دے دیا کہ افسران کی دوڑیں لگ گئیں

    وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد بزدار ان ایکشن، ایسا حکم دے دیا کہ افسران کی دوڑیں لگ گئیں

    وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد بزدار ان ایکشن، ایسا حکم دے دیا کہ افسران کی دوڑیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی لہر میں شدت آ رہی ہے۔شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے۔این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں تجویز کئے گئے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انسداد کورونا ویکسین کی کسی بھی سنٹر بھی کمی نہ آنے دی جائے۔شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔احتیاط سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے اور اسی میں زندگی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اضلاع میں مانیٹر کریں، نہ صرف کرونا ایس او پیز بلکہ پنجاب میں مہنگائی کے خاتمے کے لئے بھی ،اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے متحرک ہوں اور کردار ادا کریں

    ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

    مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

    پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1,824 نئے مریض سامنے آئے۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11,023 تک پہنچ گئی ہے۔24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 43 مریض انتقال کر گئے۔ پنجاب میں کورونا سے 5,894 اموات ہو چکی ہیں۔24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 17,127 ٹیسٹ کئے گئے۔پنجاب میں اب تک کورونا کے 3,583,075 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

    دوسری جانب ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے،لاہور میں کل ایک دن میں 6166 مرد و خواتین کو ویکسینیشن لگائی گئی. آٹھ روز میں 35 ہزار 780 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگا دی گئی ہے.ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شہری کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خاصے مطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش کا اظہار کر رہے ہیں. تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں. پارکنگ سے فیلڈ ہسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات دی گئی ہیں.

  • شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی

    شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی

    شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    شہبازشریف کے مزید 25 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی،شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، شہبازشریف نے حتساب عدالت میں حاضری لگوائی جج کی خراب صحت کے باعث کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا

    قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں

    یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

    سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار

    شہباز شریف عدالت پیش،میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،جج نے ایسا کیوں کہا؟

    جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

  • مریم نواز کیخلاف مزید کیسز کھلنے لگے ، ایک اور کیس میں بھی طلبی ہو گئی

    مریم نواز کیخلاف مزید کیسز کھلنے لگے ، ایک اور کیس میں بھی طلبی ہو گئی

    مریم نواز کیخلاف مزید کیسز کھلنے لگے ، ایک اور کیس میں بھی طلبی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو ایک اور کیس میں بھی طلب کرلیا

    مریم نواز 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں 26 مارچ کوطلب کیا ہے،مریم نواز کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور ضروری کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز اس کیس میں پہلے بھی پیش ہو چکی ہیں، نیب نے اسی روز مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی طلب کر رکھا ہے،مریم نوازکےنام جاتی امرامیں 1500 کنال اراضی کی غیرقانونی منتقلی کا الزام ہے ،مریم نواز پر الزام ہے کہ شریف فیملی نے2013میں تقریباً ساڑھے 3 ہزار کنال اراضی انتظامیہ کی مدد سے حاصل کی،انتظامیہ کی مدد سے جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو گرین لینڈ ایریا ڈکلیئر کروایا گیا،افسران میں اس وقت کے ڈی سی اونورالامین مینگل،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ و دیگر شامل ہیں بیوروکریسی کی مدد سے2015 میں لاہور کا ماسٹر پلان ہی تبدیل کروا دیا گیا

    مریم نواز کی پیشی،نیب نے مریم نواز کو کیا دستاویزات ہمراہ لانے کو کہا ہے پتہ چل گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز سے 2008 میں 1 کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار شئیرز منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ ایک کروڑ 15 لاکھ شیئرز خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی؟ 3غیر ملکی شخصیات کے ساتھ معاہدوں کی اصل دستاویزات ہمراہ لائیں، دوران ریمانڈ آپ غیر ملکی افراد سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں تھیں، 23 اور 31 جولائی 2019 کو بھی شیئرز کی خرید وفروخت سے متعلق جواب نہیں دے سکیں

    گزشتہ برس ماہ اگست میں مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا ،نیب لاہور کے باہرمسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراوَ کیا گیا،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا تھاجس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

    مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،نیب نے مریم نواز کو مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کو رائیونڈ اور نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

    گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا موقف میڈیا کو جاری کیا ہے نیب لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نوازکیخلاف چودھری شوگرملز اورمنی لانڈرنگ میں مبینہ طور پرملوث ہونے کے مقدمات زیرتحقیقات ہیں،ملکی فضا کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ، نیب،عدلیہ اور لاءاینڈ آرڈرسےمتعلقہ اداروں کیخلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی کی جاتی رہی ،بیان بازی کا مقصدشریف خاندان کی کرپشن،منی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالناتھا،مریم نواز کی جانب سے نیب کی معززعدلیہ میں دائر درخواست پرانتہائی غلط انداز میں تبصرہ کیا گیا،مریم نواز کی جانب سے اصل حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ،

    نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے بھی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے،نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں،مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نومبر 2019 میں عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

    نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

  • ڈائریکٹرجنرل اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ ڈی آئی جی محمد سلیم کی پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹرآمد

    ڈائریکٹرجنرل اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ ڈی آئی جی محمد سلیم کی پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹرآمد

    لاہور ڈائریکٹرجنرل اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ ڈی آئی جی محمد سلیم نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ڈی جی اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ کواتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محمد سلیم نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا بطور ڈائریکٹر جنرل چارج سنبھالنے کے بعد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ٹیکنالوجی آفیسر طارق ملک اورآپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا نے ڈی جی اسلام آبادسیف
    سٹی پراجیکٹ محمد سلیم کواتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور بریفنگ دی۔

    دورے کے موقع پر اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرز پراپ گریڈکرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ نے اتھارٹی کی بنائی گئی پہچان، ویمن سیفٹی ایپس اورای چلاننگ سسٹم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ا

    س موقع پر انہوں نے کہاکہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہمارے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کررہی ہے۔اتھارٹی کے تجربے سے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ میں جدت لائیں گے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو اپ گریڈیشن میں ہر ممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی کواتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

  • صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم امور پر بات۔

    صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم امور پر بات۔

    صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی۔ اراکین نے اپنے حلقوں کیلے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو اُنکے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اُنہو نے حکم دیا کے نمائندوں کے جائز کاموں میں کوئی آڑ نہ آئے۔
    وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ عثمان بزدار نے کہا کے میں صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور عوامی خدمت کے مشن کو عبادت سمجھ کر مزید آگے بڑھاؤں گا- وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کے پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔

    اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء پیرسید سعید الحسن شاہ، محمد اخلاق،معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی،ا راکین صوبائی اسمبلی فدا حسین وٹو،سید خاور علی شاہ اورسبین گل شامل تھے چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بڑے اقدامات۔

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بڑے اقدامات۔

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ادارے کی مضبوطی اور شہریوں کو بہترین صفائی نظام مہیا کرنے کے لیے فورٹ روڈ پرورکرز سے خصوصی ملاقات کر کے ایک احسن اقدام کیا۔ ورکرز کی حوصلہ افزائی اور کام کی مزید لگن پیدا کرنے کے لیے اس ملاقات کے ذریعے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کی جانب سے راوی ٹاؤن کے تمام ورکرز اور سپروائزرز کے مسائل کو نا صرف سنا گیا بلکہ ان کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے پر زون 1 سے جابر،زون 2 سے عارف اور زون 3 سے ریاض مسیح کو نقدی انعامات دئیے گئے۔
    اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان، جی ایم آپریشن سہیل ملک، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور سمیت دیگر افسران،ادارے کے سوشل موبلائزرز اور راوی ٹاؤن کے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکرز سے اس بالمشافہ بیٹھک نے ورکرز کے شہر صاف کرنے کے عزائم میں مزید جوش اور ولولہ پیدا کیاانہوں ورکرز کی ادارے میں اہمیت کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بات کے کہنے میں کوئی دو رائے نہیں کہ ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہے اورانکا خیال کرنا ادرے کی اولین ترجیح ہے۔
    شہر کی صفائی کے لیے ورکرز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں یہی وجہ ہے کہ ادارہ بھی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔اپنی صحت اور جان کی پرواہ کیے بغیر ورکرز نے ہمیشہ شہریوں کی سہولت کے لیے کام کیا ہے یہ ورکرز روزانہ کی بنیاد پر شہر کا 5500 ٹن ویسٹ اکٹھا کرتے ہیں انہوں نے ورکرز کو خوشخبری دی کہ اُن کی صحت اور حفاظت کے لیے جوتوں،ماسک اور یونیفارم کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے۔مزید برآں نئی مشینری کے بھی جلد آنے کا عندیہ دے دیا گیا مرکزی شاہراؤں پر اگر ایک ایک مکینکل سوئپر بھی کام کرے تو یہ ورکرز کے مفاد اور سہولت میں ہو گا۔
    مزید براں ہر فارم پر ورکرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گااس کے لیے ہر ٹاؤن کے ورکرز سے ملاقات کی جائے گی اور ورکرز کی صحت و تندرستی ادارے کی اولین ترجیحات میں سے ہیں جس کے پیشِ نظر ورکرز کا میڈیکل کروایا جائے گا۔ورکرز کی رائے کے ساتھ آگے قدم بڑھایا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اُن سے مراعات کے بہت سے وعدے کیے گئے مگر اب وقت آچکا ہے کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جائے ماضی میں ہونے والی تمام کمی کوتاہیوں کا جلد ازالہ کر کے ورکرز کو تمام بنیادی حق اور سہولیات مہیا کی جائیں گی۔