ملت پارک پولیس نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں مفرور اشتہاری ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری ملزم کے خلاف مقدمہ تھا کہ نے مدعی مقدمہ کے گھر میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی تھی۔ ملزم محکمہ پولیس سے عرصہ 03 سال سے برخاست ہو چکالیکن خود کو ابھی بھی پولیس ملازم ظاہر کرتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے ملت پارک پولیس کو شاباش دی۔ مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Category: لاہور
-

عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنہ آگیا
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنہ آگیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2013 میں لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا تھا۔ شہبازشریف حکومت نے 6ارب روپے کی لاگت سے اس پروجیکٹ کو 80فیصد تک مکمل کیا اور یہ نالائق تین سال بھی وہیں کھڑے ہیں۔ خادمہ صاحبہ شہبازشریف دور میں پنجاب کی 145تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سینٹر پر سروسز کا آغاز کردیا گیا تھا۔ کیوں بار بار شہبازشریف کے منصوبوں پر زبردستی عثمان بزدار کے نام کے ”فیتے کاٹنے“آجاتی ہیں۔ خادمہ جی ہر روز نئے وزیر کے ساتھ ٹی وی پر آکر بزدار حکومت کی کارکردگی بتانے آجاتی ہیں۔ جعلی نمود و نمائش اور جھوٹی کہانیاں سناکر عثمان بزدار کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔ پنجاب کے گیار کروڑ عوام جان چکے ہیں عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں کونسے ”تیر ماردیے ہیں”۔ ایک وفاق میں بیٹھا ”تیس مار خان“روز قوم کو ابھی گھبرانا نہیں کا درس دینے آجاتا ہے اور دوسرا ”چابی والا طوطا“ٹی وی پر پہلے سے رٹا رٹایا خبرنامہ پڑھنے آجاتا ہے۔ چارسو ارب کے چینی ڈاکے میں جہانگیرترین کے علاوہ خسرو بختیار اور مونس الٰہی کے بھی نام ہیں۔ اکیلے جہانگیرترین کےخلاف کاروائی سے انصاف کا بول بالا نہیں ہوسکتا۔ خسرو بختیار اور مونس الٰہی کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا۔
-

حمزہ شہباز کا عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج فوری دینے کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج فوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے اور اب تک نااہل حکومت رمضان پیکج بھی عوام کو نہیں دے سکی۔ بڑے بڑے بیانات اور دعووں کے بجائے عمران نیازی عوام کے لئے فوری رمضان پیکج کا اعلان کریں۔ افسوس اور نااہلی کی انتہاء ہے کہ اب تک عوام کو رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی میں حکومت ناکام ہے۔ تنخواہ دار، سفید پوش اور کمزور طبقات کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور ان کی مجبوریوں کا احساس کیا جائے۔ عمران نیازی کم از کم رمضان میں تو عوام کی بددعاوں سے بچیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم عمران نیازی رمضان کے مقدس مہینے میں ہی عوام کے لئے کسی ریلیف کا کوئی بندوبست کریں۔ روزہ داروں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب دام پر فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام کورونا، معیشت کی تباہی اور بے روزگاری ومہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران نیازی رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کریں۔ آٹا، چینی، کھجوریں، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے۔
-

جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی سمیت گرفتار
جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی سمیت گرفتارکر لیا گیا۔ لیاقت علی نامی جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی تاج محمد سمیت کاہنہ پولیس لاہور نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے جرمانے وصول کرتے تھے۔ ملزمان دکان سیل کرنے سمیت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے پیسے وصول کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے نیلی لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، جعلی جرمانہ بک،کارڈ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-

رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے، آپ ثواب کمالیں.شوگر ملز مالکان کو ایسا کس نے کہا
رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے، آپ ثواب کمالیں.شوگر ملز مالکان کو ایسا کس نے کہا
باغی ٹی وی : چینی کی قیمت میں کچھ عرصہ سے بے تہاشا اضافہ ہوا ہے اور رمضان میں اس میں کچھ کمی ہوتی دکھائی دیتی ہے . رمضان المبارک میں چینی کی 85 روپے کلو فروخت یقینی بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے اہم فیصلے میں کہا کہ چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان کے بعد طے کریں گے۔ رمضان میں شوگر ملز سے چینی 80 روپے کلو میں اٹھائی جائے۔
عوام کو ریلیف دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایک لاکھ پچپن ہزار ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عدالت نے شوگر ملزم کے وکیل سے کہا کہ رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے، آپ ثواب کمالیں.
ذرائع کے مطابق شوگر مافیا ایک سال کے دوران چینی کی ایکس مل قیمت میں 70سے90 روپے تک اضافے کا سبب بنا ، گزشتہ ماہ فیڈر ل انویسٹی گیشن ( ایف آئی اے) نے شوگرسٹہ مافیا کے خلاف کمرکس لی تھی اور دس بڑے گروپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے تھے جس کے بعد لاہور اورفیصل آباد میں گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں تھیں ،
ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چینی کے بڑے ڈیلرز کے گوداموں اور دفاتر پر چھاپے بھی مارے اور اہم ریکارڈ قبضے میں لیا تھا، چھاپوں کے بعد ڈیلرز نےچینی کی سپلائی بند کر دی تھی،جس سے مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ شوگر مافیا نے کمائی چھپانے کیلیے سینکڑوں خفیہ اور جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں
-

ن لیگ جہانگیر ترین سے رابطہ کریگی یا نہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا
ن لیگ جہانگیر ترین سے رابطہ کریگی یا نہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جہانگیرترین نے کہا میرے کاروبار کو جرم بنا کرمقدمہ درج ہورہا ہے،
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے 90 کی دہائی میں کاروبار شروع کیا تھا، شریف فیملی نے 80 سال پہلے کاروبار شروع کیا تھا، جب شریف فیملی پرمقدمہ ہوا جہانگیرترین مذمت نہیں کرسکتے تھے، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا، آج جہانگیرترین کہہ رہے ہیں میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے،جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ کا الزام لگتا ہے توظلم یاد آتا ہے،مسلم لیگ ن کے قائدین کو اب انصاف ملے گا،کل جہانگیر ترین کے ساتھ جواراکین تھے وہ اس بات کا ثبوت ہیں،حکومت بنانے کے لیے جہاز ا ڑائے،اس بار جہاز کی بھی ضرورت نہیں،جہانگیر ترین سے رابطہ نہیں ہوا،ہوگا توپارٹی مشاورت سے ہوگا،
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا
پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا
جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا
جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
ووٹ چور ٹولہ ڈسکہ میں پکڑا گیا ہے،پی ڈی ایم کے بنیادی مقاصد پرتمام جماعتیں متفق ہیں،کوئی جماعت اپنی جدوجہد الگ سے کرنا چاہتی ہے تواعتراض نہیں،پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں لائحہ عمل طےہوگا،ڈسکہ کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے،سروے بتارہے ہیں ن لیگ ڈسکہ الیکشن واضح اکثریت سے جیتے گی،
-

شہباز شریف عدالت پیش، مریم کے بعد حمزہ بھی بیمار ہو گئے
شہباز شریف عدالت پیش، مریم کے بعد حمزہ بھی بیمار ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران حمزہ شہبازکے وکیل کی جانب سے انکی حاضری کی درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، انہیں ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ان کی حاضری سے معافی کی درخواست قبول کی جائے۔ احتساب عدالت نے حمزہ شہبازکی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔
شہباز شریف کی عدالت میں پیشی#baaghitv #pakistan #lahore #court #nab #PMLN @pmln_org pic.twitter.com/Dn8h3oy8GN
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 8, 2021
عدالت میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے ملاقات کی ،خواجہ آصف کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، لاہور کی احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ،احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 22 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی ہے ۔
قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے
-

لاہور میں سالانہ ’سنی کانفرنس“ کا انعقاد
تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مسقیم کے زیر اہتمام محمود بوٹی لاہور میں سالانہ ’سنی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید محمد عبد الشکور شاہ نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔ صیح العقیدہ انسان ہی کامیاب زندگی بسر کر سکتا ہے۔ اعتقادی بگاڑ نماز، روزے، حج، زکو جیسے اعمال صالحہ کوبرباد کر دیتا ہے۔ اسلام دشمن قوتوں کا اولین ھدف مسلمانوں کے نظریات کوخراب کرنا ہے۔ نظریات کی تبدیلی کے بعد اُمت مسلمہ کو کنٹرول کرنادشمنانِ اسلام کے لیے بہت آسان ہوجاتا ہے۔راسخ العقیدہ مسلمان بڑا باہمت اور طاقتور ہوتا ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے عمل پیہم سے پہلے یقین محکم بہت ضروری ہے۔ دور صحابہ رضی اللہ عنھم ہو جب جبریہ، قدریہ، خوارج، روافض جیسے فرقے بن گئے۔ تو اہل حق کی پہچان اھل سنت کے لقب سے ہوئی ہیں۔کانفرنس میں علامہ مظہر اقبال نورانی، علامہ صفدر عباس جلالی، چوہدری عبد الحفیظ ودیگر نے شرکت کی۔
-

لاہور پولیس کے شہداء کے بچوں کو نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے بالکل مفت تعلیم فراہم
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کو معروف تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لئے کاوش ہی درحقیقت روشن پاکستان کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں لاہور پولیس کی جانب سے شہداء اور حاضر سروس افسران و اہلکاروں کے بچوں کی فلاح بہبود کے لئے صوبائی دارالحکومت کے معروف نجی تعلیمی ادارے(یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز) کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور پولیس جبکہ ریکٹر امجد علی خان نے تعلیمی ادارے کی طرف سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔نجی تعلیمی ادارے کے پروفیسر ملک جہانذیب، ریاض الحق، زاہد اکبر،پولیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن سمیت متعلقہ پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔معاہدے کی رو سے لاہور پولیس کے شہداء کے بچوں کو نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے بالکل مفت تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ حاضر سروس اور مستقل طور پر معذورپولیس ملازمین کے بچوں کونصف فیس کی رعائیت دی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے فیسوں میں رعایت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے شہداء اور ملازمین کے بچوں کوتعلیمی سہولیات کی فراہمی پر ادارے کے مشکور ہیں۔ فورس کی فلاح و بہبوداورمعیارزندگی بلندکرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھانالاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ لاہورپولیس کی جانب سے فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات سے کئی نسلیں استفادہ کرسکیں گی۔ریکٹر امجد علی خان نے کہا کہ امن و امان کے قیام، شہریوں کو تحفظ کی فراہمی اور دوران ڈیوٹی جان کانذرانہ پیش کرنے کے حوالے سے لاہور پولیس کی خدمات شاندار ہیں۔
-

پولیس خدمت مراکز کی ماہِ مارچ کی رپورٹ
ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے پولیس خدمت مراکز کی ماہِ مارچ کی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مراکز نے مجموعی طور پر 5953 شہریوں کو پولیس خدمات فراہم کی۔ گذشتہ ماہ میں مجموعی طور پر 5518 شہریوں کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ شہریوں کی جانب سے پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس، گلبرگ، اقبال ٹاؤن، گریٹر اقبال پارک، ٹاؤن ہال، ارفع کریم ٹاور، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بحریہ ٹاؤن خدمت مرکزاورپولیس موبائل خدمت مرکزمیں شہریوں کی جانب سے کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع کروائے گئے۔ جنرل ویریفکیشن کے لئے 3217 شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکز سے رجوع کیا جبکہ غیر ممالک سے موصول ہونے والی 112 درخواستوں پربھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔مجموعی طور پر 435 شہریوں کو گمشدگی رپورٹ، اندراج کرایہ داری سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں جن میں 194کرایہ داری اندراج، 204گمشدگی رپورٹس، 02کرائم رپورٹس، 35شہریوں کو ایف آئی آرز نقول فراہم کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہاکہ اس وقت شہر بھر میں پولیس موبائل سمیت 09 خدمت مراکز شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جہاں شہریوں کو ایک چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو 8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی روزانہ باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
