Baaghi TV

Category: لاہور

  • ۴ افراد قتل: عدالت میں اقبال جرم

    ۴ افراد قتل: عدالت میں اقبال جرم

    ضلع کچہری میں پب چی سٹائل میں چار افراد کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنہ آگئی۔ مقدمہ میں ملوث ملزم نے کمرہ عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ عدالت نے مقدمہ کے ملزم رانا بلال کا 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ عدالت کا استفسار کیا کہ تم نے شریف لوگوں کا قتل کیوں کیا جس پر ملزم کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک سٹار ہوں, ایمو سٹار ہوں, فیس بک سٹار ہوں میرے ساتھ دھوکہ ہوا نس وجہ سے میں نے غصے میں قتل کر دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔ ملزم کی فائرنگ سے بھائی، بہن، بھابھی اور دوست قتل ہوا تھا۔

  • راوی اربن پراجیکٹ کے ایکوزیشن کنٹرولر کو نوٹس جاری

    راوی اربن پراجیکٹ کے ایکوزیشن کنٹرولر کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت اور راوی اربن پراجیکٹ کے ایکوزیشن کنٹرولر نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس شاہد کریم نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود زرعی اراضی ایکوائر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ عدالت نے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے روکا تھا لیکن عدالتی احکامات نظر انداز کردیئے گئے تھے۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 20 اپریل کو ہو گی۔

  • ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار  بڑھانے کا اصولی فیصلہ

    ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھانے کا اصولی فیصلہ

    ٹیکرز نمبر589
    لاہور7 اپریل:
    عوام کیلئے ویکسینیشن، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اہم اعلان کر دیا
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس منقعد کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کیلئے مزید سینٹر زبھی قائم ہوں گے۔ پی کے ایل آئی میں ویکسینیشن سنٹر فعال کر دیا گیا جس کے بعد لاہور میں ویکسینیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔ پنجاب میں 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ شہری 1166 پر شناختی کار ڈ کا نمبر بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت شہریوں کو ویکسین لگانے کے لئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی- پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پنجاب کے زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کورونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔ محض ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

  • راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کے سی ای او کی تنخواہ کے ہر طرف چرچے ، جان کر حیران ہو جائیں .

    راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کے سی ای او کی تنخواہ کے ہر طرف چرچے ، جان کر حیران ہو جائیں .

    راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کے سی ای او کی تنخواہ کے ہر طرف چرچے

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے راوی اربن منصبے کے لیے عمران امین کو راوی اربن اٹھارٹی کا سی ای او مقرر کیا ہے . اس معاہدے میں پنجاب حکومت کی طرف سے جو مراعات اور سہولیات عمران امین کی دی گئی ہیں اس پر سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے . پنجاب حکومت نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین عمران امین کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کی ہے۔ جس میں کافی دیگر مراعات اور سہولیات بھی ہیں

    . کفایت شعاری کا ہرطرفف ڈھنڈوراپیٹنے والی حکومت کو اتنی تنخواہ دینے پر کافی سوالات کا سامنا ہے .لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ سب عوام کے ٹیکس سے ہی کیوں ہو رہا ہے .

    میڈیکل الاؤنس’ ٹی اے ڈی اے’ گاڑی اور ڈرائیور تنخواہ کے علاوہ ملے گا۔یہ بحث بھی کی جارہی . عمران امین ایک متنازعہ شخصیت ہے ، یہ والٹن ڈسٹرکٹ پراجیکٹ فناشل ہیڈ ہیں ، اسی طرح عرب امارات میں مین ہیڈ فرم میں بھی اہم عہدے پر فائز رہے ہیں . اس لیے یہاں مفادات کا چکر تو نہیں چل رہا یا اپنوں کو نوازنے کا سلسہ جاری ہے . عمران امین کی تعیناتی پر پنجاب حکومت پر بہت زیادہ اعتراضات کھڑے ہوگئے ہیں .
    ثاقب نثار نے PKLI ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سعید اختر کی 15 لاکھ تنخواہ پر سوموٹو نوٹس لے لیا تھا۔

    وزیراعظم لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

  • ڈولفن سکواڈ نے ناکہ نیوراوی پر فائرنگ کرنیوالے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

    ڈولفن سکواڈ نے ناکہ نیوراوی پر فائرنگ کرنیوالے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

    ابتدائی معلومات کے مطابق ناکہ نیوراوی پر 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو اہلکاروں نے روکا تھا۔جس کے نتیجہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ڈولفن ٹیم ناکے سے چند گز کے فاصلے پر کرائم ہاٹ سپاٹ پر سنیپ چیکنگ کر رہی تھی۔ ڈولفن ٹیم 380 فائرنگ کی آواز سنتے ہی موقع پر پہنچ گئی جس کے نتیجہ میں تعاقب کے بعد 2 ڈاکو گرفتار اور 1 ڈاکو فرار ہوگیا۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں 1 ٹخنے پر فائر لگنے سے معمولی زخمی ہوا جس کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

  • قبضہ گروپوں کیخلاف صوبائی محتسب پنجاب کے بھی سخت فیصلے۔

    قبضہ گروپوں کیخلاف صوبائی محتسب پنجاب کے بھی سخت فیصلے۔

    حکومتِ پنجاب نے 351 کنال 14مرلہ سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے۔ زمین کی مالیت 275 ملین روپے ہے۔صوبائی محتسب نے گورنر پنجاب کو رپورٹ پیش کردی ہے۔ صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے ملاقات میں گور نر پنجاب کو سالانہ رپورٹ پر بریفنگ بھی دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی محتسب کی کار کردگی کو مثالی قرار دیا ہے۔ چوہدری محمدسرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ناجائز قابضین کیخلاف حکومت کی دوٹوک اور واضح پالیسی ہے اور فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ محتسب کے فیصلوں کے خلاف میرے پاس جتنی اپیلیں آئیں ہیں سب نمٹا دی گئیں ہیں۔ اعظم سلیمان نے گورنر کو بتایا کہ ایک سال کے دوران صوبائی محتسب کو 13,191 شکایات موصول ہوئیں تھی اور الحمد للہ موصول شکایات میں سے 11,817 شکایات کا فیصلہ کردیا ہے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز پر بھی کام کر رہے ہیں۔ صوبائی محتسب نے بتایا کے ہیڈ أفس اور 41 ریجنل دفاتر میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانچ کر دیا ہے اور عام نوعیت کے کیسز کا فیصلہ 30 سے 35 دنوں کے اندر کر دیا جاتا ہے۔ مالی معاملات کے کیسز کا فیصلہ 45 سے 50 دنوں کے اندر ہوجاتا ہے۔

  • شہباز شریف کے قریبی ساتھی کی ضمانت منظور

    شہباز شریف کے قریبی ساتھی کی ضمانت منظور

    شہباز شریف کے قریبی ساتھی کی ضمانت منظور
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی،احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کی گئی،عدالت نے 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

    اداروں کے قانونی معاملات افسران کے ذمہ ہونا چاہیے کلرکوں کے نہیں،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ جج کو گھر پر اپروچ پر کرنے پرعدالت برہم، بڑا حکم دے دیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    احد چیمہ کو فروری 2018 میں نیب نے مالی بدعنوانی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔ احد چیمہ پر الزام تھا کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے، اپنے بھائی، بہن اور کزن کے نام کی تھی۔ احد چیمہ  کئی روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے

  • والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے والٹن ائیر پورٹ پر درخت نہ کاٹنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹادی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، ماحولیات، ایوی ایشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے کہا کہ والٹن ائیرپورٹ کے علاقے میں بڑے بڑے درخت بن چکے ہیں، یہ جگہ والٹن ائیرپورٹ کیلئے مختص کی گئی تھی،لاہور کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کئے بغیر والٹن ائیرپورٹ پر تجارتی مرکز بنایا جارہا ہے،قانون کے مطابق والٹن ائیرپورٹ کی جگہ پر کمرشل تجارتی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکتیں،

    درخواست گزارنے کہا کہ والٹن ائیرپورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے مرکز بنانا خلاف آئین اور قانون ہے،عدالت حکومت کو والٹن ائیر پورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے سے روکے، عدالت حکومت کو درخت کاٹنے اور نرسریاں ختم کرنے سے روکنے کا حکم دے، استدعا

  • چینی کی قیمتوں کا تعین،عدالت نے کب تک مہلت دے دی ؟

    چینی کی قیمتوں کا تعین،عدالت نے کب تک مہلت دے دی ؟

    لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے حکومت اور شوگر ملز مالکان کو 4بجے تک مشاورت کے لیے وقت دے دیا ،عدالت نے کہا کہ چیف سکرٹری آفس میں بیٹھیں اور فیصلہ کریں آفیسر مسنٹری آف انڈسٹری نے کہا کہ 2006 سے عدالتی حکم پر باقاعدہ قیمت کے تعین کا سسٹم بنایا,عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا, حکام نے کہا کہ ان کی طرف سے کوئی باقاعدہ جواب نہیں آیا, عدالت نے کہا کہ یہ تو تیار ہیں آنے کے لیے , حکام نے کہا کہ ان کو کال کرتے ہیں کال نہیں اٹھاتے فقط 20 شوگر مل پر مشتمل بات کرنا چاہتے ہیں, عدالت نے کہا کہ کیا طریقہ ہے آپ ان کو بٹھا کر قیمت کا تعین سے متعلق بات کرلیں , آرٹیکل 18 کیمطابق شوگر ملز مالکان کا حق ہے عدالت سے رجوع کریں,
    حکومت کو اختیار ہے قیمتوں کے تعین کا, آپ کاسٹ سے نیچے کریں گے تو آپ کو سبسڈی دینا پڑے گی, اگر آپ ان کو سنے بغیر کریں گے تو ان کا بھی حق یے بات سنی جائے , ان کو سنیں اور پھر باہمی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کریں, رمضان آرہا ہے آپ کی قیمتوں کے تعین کی اتھارٹی کو چینلج کیا گیا ہے, اس میں کیا مسئلہ ہے کہ آپ بیٹھ کر بات کرلیں,

    وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ ان کو بلوایا,اخبار میں اشتہار دیا مگر بات ہی نہیں سنتے, اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں پارٹیوں کی رضامندی کیساتھ 70 روپے کی قیمت مقرر ہوئی, اور اب یہ 85 روپے میں فروخت کرنے پر رضامند نہیں, جس پر عدالت نے کہا کہ اہف بی آر کا ڈیٹا رکھ لیں اور دونوں پارٹیز بیٹھ کر باہمی مشاورت کرلیں, اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے, عدالت پروسیس پر عملدرآمد چاہتی ہے, وکیل شوگر مل نے کہا کہ جنرل خریدار کے لیے قیمیتوں کا تعین کررہے ہیں, لیکن آج تک حکومت نے کوئی ڈیٹا ہی نہیں بنایا, حکومت کو جنرل اور کمرشل خریداروں کے مسائل کو دیکھنا چاہیے, حکومت شوگر اٹھا کر کمرشل خریدار کو دے دیتی یے, عدالت نے کہا کہ آپ مشاورت کرکے آئیں عدالت اس کو دیکھے گی کہ قانون کیمطابق مشاورت ہوئی یانہیں, اس پر فیصلہ آج ہوگا 4بجے تک مشاورت کرکے آجائیں

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت میں پیش ہوئے،سیکرٹری انڈسٹریز، کین کمشنر اور ایف بی آر کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس شاہد جمیل خان نے تاندلیانوالہ شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی

  • مریم کی ضمانت منسوخی کی درخواست،کس نے عدالت سے وقت مانگ لیا؟

    مریم کی ضمانت منسوخی کی درخواست،کس نے عدالت سے وقت مانگ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی

    نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کےلیے وقت مانگ لیا،عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، مریم نواز کی ضمانت منسوخی پر اب سماعت 28 اپریل کو ہو گی، عدالت نے 28 اپریل تک مریم نواز کو گرفتار کرنے سے روک دیا،چودھری شوگر مل کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا تھا،مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی،مریم نواز نے جواب میں کہا کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے مریم نواز نے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل میں ضمانت منظور کی ،مریم نواز نے جواب میں یہ بھی کہا کہ بظاہر لگتا ہے چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے ن لیگی رہنما مریم نواز سے جواب طلب کیا تھا جو عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے،نیب نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تا ہم گرفتاری سے بچنے کے لئے مریم نواز نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 7 اپریل تک مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دیا تھا جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تھی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی