Baaghi TV

Category: لاہور

  • مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین بھی سینیٹ الیکشن پر بول پڑے

    مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین بھی سینیٹ الیکشن پر بول پڑے

    مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے۔ اور عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہو پکار کر رہی ہے۔” ووٹ کو عزت د””ووٹ اور نوٹ کی عزت کا پرچار کرنے کیے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔

    مہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کاے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔ سیاسی اکابرین اپنی بحث عدالتوں میں ارجنٹ کہہ کرمکمل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہے

  • جلسے سے قبل ہی تحریک لبیک نے ماحول گرما دیا،حافظ سعد رضوی کرینگے اہم اعلان

    جلسے سے قبل ہی تحریک لبیک نے ماحول گرما دیا،حافظ سعد رضوی کرینگے اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف مذہبی جماعت تحریک لبیک نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جلسے کا اعلان کیا ہے

    لاہور کے علاقے چاہ میراں میں تحریک لبیک کا جلسہ آج بروز ہفتہ بعد نماز عشا ہو گا، جلسہ سے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ حافظ سعد حسین رضوی خطاب کریں گے،جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وسیع و عریض پنڈال بنایا گیا ہے ، جس میں کرسیاں لگائی گئی ہیں، علاقہ میں حافظ سعد حسین رضوی کا خیر مقدم کرنے کے لئے بینرز بھی لگائے ہیں

    تحریک لبیک کے جلسے میں لاہور بھر سے کارکنان شریک ہوں گے، تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چاہ میراں پہنچنے پر انکا بھر پور استقبال کیا جائے گا، استقبال کے لئے گلاب کے پھولوں کی کئی من پتیاں بھی منگوا لی گئی ہیں

    تحریک لبیک کے لاہور جلسے کے لئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں گے، ٹی ایل پی کے کارکنان سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی، جلسہ سے اہم اعلانات متوقع ہیں

    تحریک لبیک کے لاہور میں جلسے کے لئے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا ہے ، ٹاپ ٹرینڈ میں لبیک کے کارکنان جلسے میں شرکت کے حوالہ سے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں

    https://twitter.com/TLP_786_/status/1370709078893330433

    https://twitter.com/Kamran_Rizvi_12/status/1370707697537015815

    https://twitter.com/moiz_dawoodi/status/1370707242287255552

    https://twitter.com/ifllh2/status/1370705790785495046

    واضح رہے کہ علامہ خادم رضوی کی وفات کے بعد انکے بیٹے حافظ سعد رضوی کو جماعت کا امیر بنایا گیا ہے، حافظ سعد رضوی لاہور میں کسی پہلے جلسہ عام سے خطاب کریں گے.،

  • مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

    مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

    مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نےلاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی پٹیشن دی ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب مریم نواز کی زبان بندی چاہتا ہے، ضمانت منسوخی بہت ہی مخصوص حالات میں منسوخ کی جاتی ہے، نیب کو تکلیف ہے کہ مریم نواز ملکی اداروں کے خلاف بات کرتی ہیں، نیب کوتکلیف ہے کہ مریم نواز قومی نوعیت کے معاملات پر گفتگو کرتی ہے،مریم نواز اگر اداروں کیخلاف بات کرتی ہیں تو ادارے کارروائی کرسکتے ہیں،اگر مریم نواز حکومت کیخلاف بات کرتی ہیں تو حکومت کارروائی کرسکتی ہے، نیب چیئرمین سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں ان کو قانون کا پتا ہے، کیا یہ درخواست چیئرمین نیب کی مرضی کیساتھ دی گئی ہے یا ان کی مرضی کے بغیر،نیب کو مریم نواز سے تکلیف ہے وہ تکلیف بھی دور ہوجائے گی،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکوجس کیس میں ضمانت دی گئی ہے اس درخواست میں اس کا ذکرتک نہیں،نیب احتساب کا ادارہ نہیں ہے،یہ سیاسی وفاداری تبدیل کرانے کا ادارہ ہے،پٹیشن میں کہاگیا کہ مریم نوازنے نیب کو دھمکانے کی کوشش کی ہے،نیب کہہ رہا ہے کہ مریم نواز نے ادارے کو مفلوج کررکھا ہے، یہ سارے تماشے مریم نواز کی زبان بندی کی کوشش ہے،یہ سارے تماشے ڈرانے دھمکانے کی کوشش ہے،نیب شاہ سے زیادہ شاہ کاوفادار ہورہاہے،نیب کی حقیقت اس پٹیشن سے سامنے آگئی ہے،حکومت نیب کے پیچھے کھڑے ہو کر سیاست کرنا چاہتی ہے،نیب ملک میں سیاست کا فرنٹ لائن کھلاڑی ہے،امید ہے وقت ضائع کرنےپر عدالت پٹیشن مسترد بھی کرے گی اور جرمانابھی کریگیبراڈ شیٹ میں نیب نے جرمانا دیا ہے،یہاں بھی جرمانا دے کرگھر جائےگا،نیب کےادارے نے پوری حکومت کو مفلوج کررکھا ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے ادارے احتساب سے بالاتر نہیں ہوتے، جتنی جلد یہ بات نیب چیئرمین کو سمجھ آجائے بہتر ہوگا، ہم نا کیسوں سے گھبراتے ہیں اور نا جیل سے گھبراتے ہیں،مریم نواز اور مسلم لیگ ن حق کی بات کرتی رہے گی، زبان بندی اور آئینی حق سے محروم کرنے کی کوشش ہے،نیب کا ایک مقصد رہ گیا ہے کہ سیاست کھیلی جائے،

    دوسری جانب مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں 15 مارچ کو نیب کی درخواست پر سماعت ہو گی

    نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا,نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں،مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نومبر 2019 میں عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

    نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

  • جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا
    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میاں جاوید لطیف کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی ن لیگ نے جمہوری اداروں کو کمزور رکھ کر اپنے اقتدار کو طول بخشا۔ میرا مطالبہ ہے کہ میاں جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔موجودہ حکومت پاکستان کی اندرونی و بیرونی دشمنوں سے حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نوازشریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

    دوسری طرف میاں جاوید لطیف کی اس گفتگو کے بعد ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے

  • فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس،اہم امور پر تبادلہ خیال

    فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس،اہم امور پر تبادلہ خیال

    فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں شروع

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس شروع ہو چکا ہے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں-

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور جی ایم مارکیٹنگ بھی اجلاس میں شریک ہیں-

    فرسٹ بورڈز کے تمام سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں-


    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے بتایا کہ اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی گوررننس، اسٹرکچر اور اسٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-


    سلمان نصیر نے بتایا کہ اجلاس میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی-

  • حمزہ شہباز کس کا پیغام لے کر شہباز شریف سے ملنے جیل پہنچے؟

    حمزہ شہباز کس کا پیغام لے کر شہباز شریف سے ملنے جیل پہنچے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل آمد ہوئی ہے

    حمزہ شہباز نے اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر گفتگو کی، حمزہ شہباز نے اپنے والد سے سینیٹ کے الیکشن، ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات، پی ڈی ایم تحریک کے حوالہ سے بات چیت کی

    شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو آئندہ تحریک اور لائحہ عمل کے لئے اہم ہدایات دیں، شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس پی ڈی ایم جو فیصلے کرے گی ن لیگ ان کی پابند ہو گی، حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو بلاول کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور ٹیلی فونک گفتگو بارے بھی آگاہ کیا اور بلاول کا پیغام بھی پہنچایا

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مریم صفدر کا ہوا، ن لیگ ارکان نے کل گیلانی کو ووٹ نہیں ڈالا، خراب کردیا،ن لیگ کا اندرونی انتشار کہ گدی نشین کون ہوگا، مریم نواز کے جلسے، استعفے، دھمکیاں، سینیٹ الیکشن سب ناکام ہوگیا، لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم صفدر کے درمیان ہوگا،

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

  • سینئر صحافی مستنصر عباس کی وفات پر سیاسی و صحافی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    سینئر صحافی مستنصر عباس کی وفات پر سیاسی و صحافی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    سینئر صحافی مستنصر عباس کی وفات پر سیاسی و صحافی رہنماؤں کا اظہار افسوس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سینئر صحافی مستنصر عباس وفات پا گئے، سینئر صحافی کی وفات پر پی ایف یو جے، مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوس کا اظہار کیا ہے

    پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ ،سیکرٹری پی یو جے اشرف مجید کا سینئر صحافی لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور پبلک نیوز کے رپورٹر سید مستنصر عباس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

    سیکریٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم اور صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ کا کہنا ہے کہ مستنصر عباس ایک بہت ہی پیارا انسان اور محنتی رپورٹر تھا جو سردی اور گرمی کی پروا کئے بغیر ہمشیہ فیلڈ میں کام کرتا نظر آیا عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باوجود ہر وقت اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کرتا جبکہ ادارے میں کام کی زیادتی اور اوپر سے بروقت تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پریشان رہتا تھا اور اس دنیا سے اسی پریشانی میں چلا گیا میڈیا مالکان کی جانب سے صحافیوں کے معاشی قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان کے بقایا جات اور اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں اللہ پاک مستنصر عباس کے درجات بلند فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحافی مستنصر عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مستنصر عباس محنتی، باصلاحیت، بااخلاق رپورٹر اور ایک اچھے انسان تھے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پبلک نیوز کے رپورٹر مستنصر عباس کے ا نتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • افغانستان کے سابق وزیراعظم لاہور میں اہم شخصیت سے ملنے پہنچ گئے

    افغانستان کے سابق وزیراعظم لاہور میں اہم شخصیت سے ملنے پہنچ گئے

    افغانستان کے سابق وزیراعظم لاہور میں اہم شخصیت سے ملنے پہنچ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار منصورہ پہنچ گئے

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےگلبدین حکمت یار کا استقبال کیا،اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان گلبدین حکمت یا ر کا دوسرا گھر ہے افغانستان میں جب دشمن کو شکست ہونے لگی تو ٹینکوں سے حملہ کردیا گیا،افغانستان پر ایسے لوگ مسلط کیے گئے جن کے جانے کے بعد جنگ چھڑ گئی،جب کسی کی جہدوجہد تسلیم نہیں کی جاتی تو وہ نظام کامیاب نہیں ہوسکتا،

    حزب اسلامی کے سربراہ ،سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ منصورہ آ کر خوشی ہوئی، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، افغان حکومت ان سے کئے گئے وعدے پورے کرے، وہ امن معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔ملک میں امن بحال کیا جائے، ٹارگٹ کلنگ روکی جائے، قومی خزانے میں ہونے والی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے۔

  • اندر سے اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی ہیں، اہم شخصیت کا دعویٰ

    اندر سے اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی ہیں، اہم شخصیت کا دعویٰ

    اندر سے اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی ہیں، اہم شخصیت کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی آخری رسومات چل رہی ہیں،

    احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صوبائی وزیر سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہ یوسف رضا گیلانی کی شکست سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو گئے،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑی، ووٹ خراب نہ کیے گئے ہوتے تو سنجرانی کی جیت کی شرح مزید بڑھتی، اپوزیشن کے اراکین کو ممکنہ شکست کا پہلے سے خدشہ تھا،ایوان بالا ہو یا ایوان زیریں، ہنگامہ آرائی اپوزیشن کا شیوہ بن چکا ہے، اندر سے اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی ہیں،

    صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کی ثقافت اور روایات کا امین ہے۔ مہمان نوازی، خوش اخلاقی، کشادہ دلی، محبت، بھائی چارہ، رواداری پنجاب کی ثقافت کے بنیادی رنگ ہیں۔ حکومت پنجاب مختلف کلچرل ڈے منا کر ہر علاقے کی ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو اجاگر کرتے ہوئے وہاں کی ترجمانی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔ ایسا آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ یہ کریڈٹ تحریک انصاف حکومت کو ہی جاتا ہے۔ ا ہماری ثقافت ہماری شان اور پہچان ہے۔ ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی زندہ رہتی ہیں۔

    انہوں نے کلچرل ڈے منانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت مختلف علاقوں اور صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کا اقدام نئی نسل میں مثبت روایات منتقل کرنے کا باعث بنے گا۔ ماڈرنائزیشن کی وجہ سے ہمارا کلچر ختم اور اقدار ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا نے ہماری اقدار و روایات اور رسوم و رواج کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہیں پھر سے آگے لا کر بحال اور پروموٹ کرنے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی آخری رسومات چل رہی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی شکست سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی جمہوریت دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ووٹ خراب نہ کئے گئے ہوتے تو سنجرانی کی جیت کی شرح مزید بڑھتی۔ اپوزیشن کے اراکین کو ممکنہ شکست کا پہلے سے خدشہ تھا۔ ایواں بالا ہو یا ایواں زیریں، ہنگامہ آرائی اپوزیشن کا شیوہ بن چکا۔ تحریک انصاف جمہوریت کی بقا کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی حامی ہے۔ جمہوری عمل کو تقویت دینے کیلئے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ جنہوں نے ووٹ خراب کئے، ان کی سمجھداری نے عمران خان کو مزید مضبوط کیا۔ ووٹ خراب کرنے والے اراکین گیلانی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے۔ اندر سے اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی اور اپنی قیادت سے نالاں ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملی،دونوں افراد کا انتخاب بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے،ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ یا پیچھے رہ گئے تھے،خوشی ہےیہ 2 عہدے بلوچستان اورسابق فاٹا کوملے،ماضی میں پیچھےرہ جانے والےعلاقوں کو قومی دھارےمیں لانا ہماری پالیسی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا

  • بزدار بڑا کھلاڑی نکلا،کس جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی ؟

    بزدار بڑا کھلاڑی نکلا،کس جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی ؟

    بزدار بڑا کھلاڑی نکلا،کس جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے منیر احمد خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر حیدر کھرل، سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پنجاب ذکریا بٹ اورسابق نائب صدر پیپلز پارٹی لاہور میاں طاہرحمید شامل تھے،صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،سید صمصمام علی بخاری اورسردار آصف نکئی بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک انصاف میں شمولیت پر منیر احمد خان کا خیر مقدم کیا،

    منیر احمد خان اوروفد نے صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کے ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کومبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ چیئرمین و ڈپٹی چیرمین سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی شفاف پاکستان کی فتح ہے۔ پی ڈی ایم کے پورے ٹولے نے چیئرمین وڈپٹی چیرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اپوزیشن کو اب منفی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ہم عوامی خدمت کے لئے آئے ہیں اورعوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ سازشیں کرنے والے ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔ پی ڈی ایم والے تماشہ لگاتے لگاتے خود تماشہ بن چکے ہیں۔ مسترد شدہ عناصر کل بھی ناکام تھے، آج بھی ناکام ہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ رونااپوزیشن کا مقدر ہے اوریہ روتے ہی رہیں گے۔