لاہور فیصل ٹاؤن پولیس نے مدثر نامی جعلی انفورسمنٹ انسپکٹر کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے گرفتار کر لیا۔ملزم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے جرمانے وصول کرتا تھا۔ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر نے بتایا کہ ملزم دکان سیل کرنے سمیت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،غازی روڈ اور ٹاؤن شپ بازار سے پیسے وصول کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے جعلی جرمانہ بک، نقدی بھی برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتش کا آغاز کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ملزم فراڈ کے مقدمہ میں اشتہاری اور سرور روڈ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
Category: لاہور
-

مرحوم ڈاکٹر مبین احمد شیخ کی نماز جنازہ کا اعلان کردیا گیا
مرحوم ڈاکٹر مبین احمد شیخ کی نماز جنازہ کا اعلان کردیا گیا
باغی ٹی وی : ڈاکٹر مبین احمد شیخ ولد پروفیسر شہر یار شیخ کا نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں یکم اپریل am 10:00
کوادا کیا جائے گا. جو احباب نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہیں وہ یکم اپریل کو صبح دس بچے جامعہ اشرفیہ لاہور میں پہنچ کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں.خیال رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر مبین احمد سمندر میں ڈوب گئے تھے اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر مبین کیریبین سمندر میں تعطیلات کے دوران تیراکی کررہے تھے جس دوران وہ حادثے کا شکارہوگئے. ڈاکٹر مبین ڈاکٹر شیر یار کا اکلوتے بیٹے تھے
ڈاکٹر مبین جو اپنے بچوں کے ساتھ تھے اوراپنے بیٹے کے ساتھ تیراکی کررہے تھے تو اس دوران دونوں باپ بیٹا اس حادثے کا شکارہوئے
دوسری طرف ریسکیو نے ڈاکٹرشہریارکے پوتے اور ڈاکٹر مبین کے بیٹے کو بحفاظت گہرے پانیوں سے نکال لیا تھا
دوسری طرف ڈاکٹرشہریارکے اکلوتے بیٹے کی وفات پرپاکستان بھرسے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں باغی ٹی وی بھی خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اوراس موقع پررب جلیل سے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ خداندان کو صبر جمیل عطافرمائے اورمرحوم ڈاکٹرمبین کی مغفرت فرما کردرجات بلند کرے
-

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں پر پریس کانفرنس
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی۔ جس میں اُنہوں نے بتایا کے قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث13 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے گونگے شہری سلمان راشد کو قتل کرنے والے گونگے ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول اور ملزم دونوں کی بیویاں بھی گونگی ہیں، ملزم کے مقتول کی بیوی کیساتھ گزشتہ 5سال سے تعلقات تھے۔ ملزم تنویر نے مقتول کی بیوی کے کہنے پر راشد کے سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا اور نعش ہڈیارہ کے علاقے میں BRB نہر کے پاس پھینک دی تھی۔
انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے شہری جمع خان کو قتل کرنے والے 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول نے 8سال قبل ملزم دولت خان کی بیوی کو بھگاکر اس سے شادی کرلی تھی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ملزم نے اپنے بھتیجے رسول خان کے ساتھ مل کر جمع خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے اپنے شوہر کو فائر مار کر قتل کرنیوالی اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ حسینہ بی بی نے اپنے شوہر عبدالسلام کو گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر سوتے ہوئے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ذیشان نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر بھائی عثمان کی مدد سے اپنی بیوی ارم شہزادی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے ڈنڈے اور چھریوں کے وار کر کے قتل کی سنگین واردات کے بعد گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے امام مسجد کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے کی رنجش پر ملزمان نے امام مسجد حافظ امان اللہ کے گھر پر فائرنگ کر دی تھی۔ سر میں فائر لگنے سے مقتول حافظ امان اللہ کی موت واقع ہو گئی تھی،ملزمان سے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔
انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے زمین کے تنازعہ پر شہری محمد شعبان کو قتل کرنے والے2ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزم ابرار نے 5کینال اراضی کے تنازعہ پر علی احمد عرف ارشد کے ہمراہ دن دیہاڑے فائرنگ کر دی تھی۔ اندھا دھند فائرنگ کے بعد مقتول شعبان جسم پر 16فائر لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے کیری ڈبہ ڈرائیور عبدالرحمان کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری ملزم اشرف عرف ارشد نے اپنی ساتھی کے ہمراہ قصور جانے کے لیے کیری ڈبہ بک کروایا تھا۔ ملزمان نے منڈی عثمان والا ضلع قصور کے قریب عبدالرحمان کو گلا کاٹ کر قتل کر دیااور نعش وہیں پھینک دی تھی۔ ملزمان نے کیری ڈبہ کراچی لے جا کر فروخت کر دیا تھا جسے ٹریس کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی شارق جمال خان کا کہنا تھا کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
-
داتا دربار پولیس کی کارروائی پر نوسرباز گرفتار
ایس پی سٹی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایت پر سٹی ڈویژن کی کارروائی کی۔ داتا دربار پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجہ میں 02 نوسرباز گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 15 وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزمان چھینا جھپٹی، جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ ملزمان پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں میں مسافروں سے نوسربازی بھی کرتے تھے۔ ملزمان سے 02 لاکھ 26 ہزار سے زائد کی ریکوری کی گئی اور اُن سے متعدد موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ شہریوں سے وارداتوں کی شکایت پر ریکی کرتے ہوئے ملزمان کو دھرا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں مزید ملوث ملزمان کو بھی پکڑا جائے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی پولیس ٹیم کو شاباشی۔
-

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں سادہ و پروقار رسمی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان، سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک سمیت دیگر فاضل ججز نے الوداعی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان، جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس محمد طارق عباسی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا۔ جسٹس محمد طارق عباسی تمام معزز ججز، لاہور ہائی کورٹ کے افسران اور عدالتی سٹاف سے فرداً فرداً ملے۔ جسٹس محمد طارق عباسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ ججز کی تعداد 38 رہ گئی ہے۔
-

کورونا ایس او پیز کی خلاف ڈی سی لاہور کی ہدایت پر کاروائیاں
ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہو گئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بتایا کہ مجموعی طور پر 31 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل اور 94 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے اقبال ٹاؤن مارکیٹ کا دورہ کیا اور 05 دکانوں کو سیل کروایا جبکہ 03 افراد کو گرفتار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 05 دکانوں، 03 ہوٹلز، 03 بس ٹرمینلز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی کرنے والی بسز کو قبضے میں لے لیا اور 02 میرج ہالز کو سیل جبکہ 40 ہزار روپے کا جرمانہ کیا عائد کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 13 دکانوں و میرج ہالز کو سیل کیا 04 کو جرمانے کیا جبکہ 08 کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا اور 54 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ تحصیل سٹی میں عارف خرید مشین پارٹس، میاں شاپر پارٹس، ریحان پان شاپ، سٹائلش ہئیر سیلون، اسلم سیلون، حافظ فوڈ کارنر، کوزی حلیم، مہر حافظ ہوٹل، بلال ٹریول کی دو بسز، نیازی اڈہ کی دو بسز، سکائی وے کی 02 بسز سیل کی اور ایف آئی آر کا بھی اندراج کروایا۔ باجوہ میرج ہال اور وینس میرج ہال کو بھی سیل کیا گیا۔
تحصیل شالیمار میں اذلان میرج ہال، فائن پیلس، میلاپ گارڈن، گرینڈیل مارکی، احمد فیبرکس، دعوت خانہ، رحمٰن ڈی جے ساؤنڈ سسٹم شاپ، مبین پان شاپ، مدینہ سینیٹری، یو ایم ایس موبائل جلو، گارمنٹس شاپ جلو موڑ کو بھی سیل کیا گیا۔
یہ تمام کاروائیاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کی گئیں ہیں۔
-

پاکستان کے ادارے عدالتوں کو نہیں مانتے تو ان اداروں کو بند کر دیں،عدالت
پاکستان کے ادارے عدالتوں کو نہیں مانتے تو ان اداروں کو بند کر دیں،عدالت
سول جج سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنرسرگودھا کے درمیان تنازعہ ،عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔
عدالت نے معاملہ کے حل کے لے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ م ڈی جی ایف آئی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ،ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ ہڑتال کرنے والے 49 بیوروکریٹس کی نشاندہی ہو گئی ہے ۔اسد باجوہ وفاقی وکیل نے کہا کہ بیوروکریٹ شوکت عظیم کے فون کی سی ڈی آر لی گئی ہے اسنے غلط فون دیا ،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کاروائی کس نے کرنی ہے عدالت نے سبق نہیں پڑھانا ۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی اپنی بیٹی کی شادی اور کرونا کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پاکستان کے ادارے عدالتوں کو نہیں مانتے تو ان اداروں کو بند کر دیں ۔آپ نے زمہ داروں کے خلاف کیا کاروائی کی۔ سیکرٹری داخلہ کون ہیں ۔انکو بلائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کیوں نہیں کیا۔ لگتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کو حکومت نے عدلیہ کے خلاف بیان بازی پر ایوارڈ دیا ہے۔ کیوں ہڑتال کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ۔ایف آئی اے کا کردار شرمناک ہے اپ تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ایف آئی اے نے کام نہیں کرنا تو اسکو بند کر دیں ۔
عدالت کے طلب کرنے پر وفاقی سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس پیش ہوگئے ،عدالت کے طلب کرنے پر چیرمین پیمرا اور ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عبدالرب پیش ہوئے عدالت نے سول جج سے جھگڑا کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے چیف جسٹس نے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ تم اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ پر رہنے کے اہل نہیں ہو۔گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ہڑتال کی کال دینے والے بیوروکریٹ عظیم شوکت اعوان کا موبائل فرنزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے
-

پنجاب میں تبدیلی آنی چاہئے؟ سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا
پنجاب میں تبدیلی آنی چاہئے؟ سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے باہر کےحالات کا علم نہیں
صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم آگے چلے گی،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھےباہر کے حالات کا علم نہیں ،میں توکوٹ لکھپت جیل میں ہوں مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھیں،بیٹوں کی شوگر ملوں کو ایک روپے کا فائدہ نہیں دیا، شہباز شریف سے سوال کیا کہ پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی بات ہورہی ہے،تبدیلی آنی چاہیے؟،جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ بھائی میں اپنے کیس کا رونا رو رہا ہوں مجھے کیا پتا،میں نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں،درخواست ضمانت میں تمام الزامات کا جواب دیا ہے،میٹرو بس اور اورنج لائن چل رہی ہیں،کوئی کرپشن نہیں کی ،ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہے تو قصوروارہوں ،میں تونیب کےالزامات پرعدالتوں میں بتارہاہوں،کرپشن نہیں کی،بی آرٹی کاحال دیکھ لیں،کرپشن پھرکہاں ہوئی بی آرٹی یااورنج لائن ٹرین میں،
قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے
-

جہانگیر ترین کی گرفتاری کا مطالبہ آ گیا
جہانگیر ترین کی گرفتاری کا مطالبہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احدخان چیمہ اسلئے قید ہے کہ دباؤ کے باوجود شہباز شریف کے خلاف بیان نہیں دیا،
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب کو بجلی منصوبوں میں چوری نظر نہیں آتی، عمران خان کی ناک کے نیچے اسکینڈل ہورہے ہیں،احد خان چیمہ نے کہا جھوٹ نہیں بولوں گا ، ایک لائن لکھ کر نہیں دوں گا، احد خان چیمہ شہباز شریف کے خلاف بیان نہ دینے پر قید ہے، ندیم بابر کے بجلی کے کارخانے ہیں،وہ کرپشن میں ملوث ہے،چوری کی وجہ سے ادویات 5 سو گنا مہنگی کردی گئیں، ندیم بابر اور جہانگیر ترین کو گرفتار کیا جائے، ریکوری کی جائے،گرفتاری کے بعد انہیں کسی تحقیقاتی ادارے کو ریمانڈ پر دیں، حفیظ شیخ کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں،یہ کہیں گےعمران نیازی چورہے،اس کی جیب بھرنے کیلئے چوری کی،آپ کرپشن کرتے ہیں، اوپر سے چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں، سرکاری خزانے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی، جب ہم کہتے تھے منہگائی نے لوگوں کوماردیا،آپ کوسمجھ نہیں آتی تھی،آٹا چوری،ادویات چوری سے ثابت ہوا آپ سب سے بڑے چورہیں،یہ کرپشن میں ڈوبے ہیں،ان کے احتساب کا وقت آنے والاہے،
یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا
سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟
علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟
پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا
جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا
جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا
-

جج صاحب کرونا عروج پر،یہ کام کر دیں، شہباز شریف، آئندہ سوچیں گے، عدالت
جج صاحب کرونا عروج پر،یہ کام کر دیں، شہباز شریف، آئندہ سوچیں گے، عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاوَسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئیقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت پیش ہوئے،شہباز شریف نے روسٹرم پر عدالت سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ، تاریخ لمبی دے، جس پر عدالت نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ آپ کی استدعا پر آئندہ سماعت پر غور کریں گے ،عدالت نے شہباز شریف کو پارٹی رہنماوَں سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی اجازت دے دی ملاقات میں ملک احمد خان ،ملک ریاض احمد اور عطا تارڑ سمیت دیگرموجود ہیں
قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
شہباز شریف نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے، عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اپریل تک جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے ،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے
