وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بُلایا گیا جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ٹرین کے سٹیشنز کیلئے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ای ٹکٹنگ کیلئے سافٹ ویئر بروقت نہ خریدنے پر اور تنصیب میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کے معاملے کی جامع تحقیقات کرکے 15 روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں پیش کی جائے اور ہدایت دی کہ اس ضمن میں ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے، بزنس پلان اور دیگر امورطے کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشنل اخراجات کو کم کرنے کیلئے جامع پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔
کمیٹی اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلقہ امور کے بارے میں ٹائم لائن کے ساتھ 15 روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔
سٹیشنز پر کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے منفرد انداز میں منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اورسٹیشنز پر صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جس میں ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین اور میٹرو بس سروس کے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Category: لاہور
-

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور۔
-

انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی بر وقت کارروائی سے چورگینگ گرفتار۔
انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی بر وقت کارروائی سے چورگینگ گرفتار کر لئیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ رنگ لی آیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاوَن کے مطابق ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ملواس اسدعرف اسدی گینگ کے3ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کا سر غنہ اسد نواز عرف اسدی اور اُس کے ساتھی شہزاد اور کاشف بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فونز اور اسیسیریز برآمد کرلی گئی۔ ایس پی عاصم افتخار کمبوہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلافت تھانہ کوٹ لکھپت میں ڈکیتی وچوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر کوٹ لکھپت پولیس کی ٹیم کو شاباشی دی گئی، اور ڈی آئی جی کا کہنا تھا کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ایسے ہی جاری رہیں گی۔
-

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو شدید صدمہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو شدید صدمہ
باغی ٹی وی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب ان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے بتایا کہ ان کی والدہ کا آج دوپہر میں انتقال ہوگیا ہے۔
My mother has passed away this afternoon inna lillah hi wa inna eliehi rajion.. soon will inform details regarding janaza but I have request to follow SOP’s for COVID when attending the janaza. Plz make dua for her
— Azhar Ali (@AzharAli_) March 22, 2021
انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ کب اور کہاں ہوگی، اس سے متعلق وہ جلد آگاہ کردیں گے۔اظہر علی نے درخواست بھی کی کہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کورونا ایس او پیز پہ ضرور عمل کریں اور ان کی والدہ کے لیے دعا کریں۔ -

نیب پیشی کیسے ہو گی؟ مریم نے کس کو مشاورت کیلئے بلا لیا؟
نیب پیشی کیسے ہو گی؟ مریم نے کس کو مشاورت کیلئے بلا لیا؟
مریم نواز کی نیب پیشی سے متعلق ن لیگی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
رانا ثنااللہ،کھوکھر برادران اوررانا مبشر کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا،ملک پرویز، ملک ریاض،علی پرویز ملک، وحید عالم کوبھی ذمہ داریاں دی گئیں ،بلال یاسین کوبھی ذمہ داریاں دے دی گئیں،چودھری شہباز اور باؤ اختر کو بھی ذمہ داریاں دے دی گئیں،خواتین ارکان اسمبلی اور لیگی خواتین کو لانے کی ذمہ داری شائستہ پرویز ملک کے سپرد کر دی گئیں نیب پیشی کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا اجلاس کی صدارت نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کریں گی
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا،مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں،نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، انصاف کا ادارہ نہیں،
مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں گھبرنے والا نہیں آئین پاکستان کا دفاع کروں گا نیب کے دفاتر سے اسپتال اور یونیورسٹی قائم کیے جاسکتے ہیں نیب نے ہمیشہ آمریت کو تحفظ فراہم کیا ہے،ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مریم نواز نیب کے سامنے ضرور پیش ہو ں گی
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
-

حمزہ شہباز سے اہم امریکی شخصیت کی لاہور میں ملاقات
حمزہ شہباز سے اہم امریکی شخصیت کی لاہور میں ملاقات کے بعد اہم اجلاس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت لاہو رماڈل ٹاوَن سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوان لیگی رہنما پرویز رشید اور جنرل سیکریٹری احسن اقبال اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور زیربحث لائے گئے،اجلاس میں مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی سے متعلق امورپر بھی گفتگو کی گئی،ڈسکہ ضمنی انتخابات اور شہباز شریف کی ضمانت سےمتعلق معاملے پراجلاس میں گفتگو کی گئی ،اجلاس میں طے پایا کہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست جلد دائر کی جائے گی اس ضمن میں وکلاء نے تیاری مکمل کر لی ہے، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی تمام قیادت انتخابی مہم چلائے گی اور ووٹ چوری کو روکا جائے گا، پی ڈی ایم کی تحریک میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کہاں تک کھڑے ہونا ہے اس پر بھی بات چیت کی گئی، پیپلز پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
قبل ازیں نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف سے قائم مقام امریکی کونسل جنرل لاہور بیری جنکرکی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کی طویل المعیاد حکمت عملی، آئندہ انتخابات، نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات پاکستان اور انڈیا سے متعلق ریجنل صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں Covid SOPs کا سختی سے اہتمام کیا گیا۔
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

اداروں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ، پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں یا نہیں؟ شفقت محمود نے بتا دیا
اداروں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ، پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں یا نہیں؟ شفقت محمود نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اداروں پر فزیکلی حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہےوزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، اگر نیب پر حملہ کیا تو بہت بڑی زیادتی ہو گی اپوزیشن جماعتیں نیب پر حملے نہ کریں ،ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہیں ن لیگ کیساتھ کوئی نہیں چل سکتا ن لیگ کی من مرضی کے باعث کسی بھی جماعت سے انکا اتحاد نہیں ہو گا ،ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و امان قائم رہے ،اگر نیپ پر پر امن جلوس لاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،حکومت کہیں نہیں جا رہی، پی ٹی آئی نا صرف اپنی مدت پوری کرے گی ،بلکہ اگلا الیکشن بھی جیتے گی
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل صورتحال میں ٹیلی ا سکول لانچ کیا، دوبارہ اسکول کھولنے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے ،محکمہ تعلیم کی خواہش ہے کہ اسکول کھل جائیں، سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر سلیبس اردو میں پڑھایا جاتا ہے،ایلیٹ اسکولوں میں سلیبس انگریزی میں ہے،تقسیم کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے یکساں تعلیمی نظام بنایا ہے، پنجاب،خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں یکساں نظام تعلیم لایا جائیگا،کوروناصورتحال میں متعدد اقدامات کیے، ہم تو پبلشرز کو ریپڈ طریقے سے رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں،پنجاب میں رجسٹریشن کے لیے مشکلات ہیں،وزیر اعلی ٰسے ملاقات ہوئی امید ہے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، تعلیمی اداروں سے متعلق 24 مارچ کو فیصلہ کیا جائے گا آن لائن پڑھائی سے طلبا خوش نہیں، آن لائن تعلیم میں وہ بات نہیں جیسے کلاسز میں ہوتا ہے،
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا
تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا
تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند رہیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنی خواہش بتا دی

تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند رہیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنی خواہش بتا دی
تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند رہیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنی خواہش بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل صورتحال میں ٹیلی ا سکول لانچ کیا، دوبارہ اسکول کھولنے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے ،محکمہ تعلیم کی خواہش ہے کہ اسکول کھل جائیں، سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر سلیبس اردو میں پڑھایا جاتا ہے،ایلیٹ اسکولوں میں سلیبس انگریزی میں ہے،تقسیم کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے یکساں تعلیمی نظام بنایا ہے، پنجاب،خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں یکساں نظام تعلیم لایا جائیگا،کوروناصورتحال میں متعدد اقدامات کیے، ہم تو پبلشرز کو ریپڈ طریقے سے رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں،پنجاب میں رجسٹریشن کے لیے مشکلات ہیں،وزیر اعلی ٰسے ملاقات ہوئی امید ہے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، تعلیمی اداروں سے متعلق 24 مارچ کو فیصلہ کیا جائے گا آن لائن پڑھائی سے طلبا خوش نہیں، آن لائن تعلیم میں وہ بات نہیں جیسے کلاسز میں ہوتا ہے،
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا
تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

کسی کو اجازت نہیں کہ ماورائے عدالت ٹھوک دے، جاوید لطیف،درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ آ گیا
کسی کو اجازت نہیں کہ ماورائے عدالت ٹھوک دے، جاوید لطیف،درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت نے ضمانت منظور کر لیسیشن کورٹ نے ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی 30 مارچ تک ضمانت منظور کر لی عدالت نے جاوید لطیف کو ٹاؤن شپ پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنجوتہ نے 50،50ہزار مچلکوں کےعوض درخواست ضمانت منظور کی عدالت نے آئندہ سماعت پرپولیس سے جاوید لطیف کا ریکارڈ طلب کرلیا
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نےضمانت کیلئے سیشن عدالت سےرجوع کیا تھا ،جاوید لطیف کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں لگائےجانے والے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں،ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد درخواست گزار کو بلیک میل کرنا اور دباؤ ڈالنا ہے،
عدالت پیشی کے موقع پر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مریم نواز نواز شریف کی تصویر ہیں، مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت ہم سب ساتھ جائیں گے، یہ شخص ایک ادارہ سے خوش ہے، وہ اسے انتقام کیلئے استعمال کرتا ہے، آپ اداروں کو استعمال نہ کریں، کسی کو اجازت نہیں کہ ماورائے عدالت ٹھوک دے، اگر آئین اور دھرتی تحفظ نہیں دیتی تو کون کہے گا زندہ باد، آئین و قانون کی بالادستی سے ملک چل سکتا ہے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ طاقتور ہو تو کسی کو ٹھوک دو، عوام کے مسائل آئین و قانون پر عمل کے بغیر حل نہیں ہوسکتے،ہم پاکستان کی حفاظت کے لئے مر مٹنے کیلئے تیار ہیں،
واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نوازشریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے
دوسری طرف میاں جاوید لطیف کی اس گفتگو کے بعد ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے اس بارے میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا
جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔

کوہ نور ہیرا برطانیہ سے لانے کے لیے درخواست ،عدالت نے آفس ہائیکورٹ کو دی اہم ہدایت
کوہ نور ہیرا برطانیہ سے لانے کے لیے درخواست ،عدالت نے آفس ہائیکورٹ کو دی اہم ہدایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کوہ نور ہیرا برطانیہ سے لانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔عدالت نے آفس ہائی کورٹ کو کیس جلد سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی،مسٹر جسٹس شاہد وحید نے بیرسٹر جاوید اقبال کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔
درخواستگزار نے کہا کہ کوہ نور ہیرا حکومت پاکستان کی ملکیت تھا۔اسکو سابق حکمرانوں نے سیاسی بنیادوں پر ملکہ برطانیہ خو دے دیا ۔اس ہیرا کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کو حکم دیا جائے
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہِ نور دنیا کے بڑے ہیروں میں شمار ہونے والا 105 کیرٹ کا ہیرا ہے جسے برطانیہ کے شاہی زیور کے طور پر ٹاور آف لندن میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ ہیرا مہاراجا رنجیت سنگھ کی خلعت کی زینت بنا رہا۔ 1839ء میں مہاراجا کا انتقال ہو گیا 1846ء میں سکھ انگریز جنگ میں سکھوں کو شکست ہوئی یہ ہیرا بھی برطانیہ کے قبضہ میں چلا گیا۔سکھ حکمران مہاراجا دلیپ سنگھ سے یہ ہیرا برطانیہ کے ہاتھ لگا اور یہ ہیرا سر لارنس گورنر پنجاب کے پاس موجود رہا اسے ایک حکم ملا کہ خفیہ طور پر یہ ہیرا لندن بھیجا جائے اس حکم کی فوراً تعمیل ہوئی۔ لندن میں اس ہیرے کو تراشنے کے بعد تاج برطانیہ کی زینت بنایا گیا۔ اب تاج برطانیہ کی زینت ہے۔ اس کی عظمت چمک دمک کی بنا پر اکثر چیزوں وغیرہ کا نام کوہ نور رکھ لیتے ہیں۔

پارکنگ پلازہ کے حصول کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
پارکنگ پلازہ کے حصول کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
لاہور ہائی کورٹ میں پارکنگ پلازہ کے حصول کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے مسٹر جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دی ۔عدالت نے کہا کہ اس طرع کے کیسوں پر مسٹر جسٹس شاہد کریم پہلے ہی سماعت کر چکے ہیں ایسے میں مناسب ہے کہ وہ اس کیس پر بھی سماعت کریں ۔ شہری منیر احمد نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ۔آیل ڈی اے اور لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔وکیل درخواستگزار نے کہا کہ لاہور میں پارکنگ کا مسئلہ شدید اور درپیش مسائل کا شکار ہے ۔اس ٹریفک مسائل کی وجہ سے مال روڈ کی خوبصورتی متاثر ہوکر رہ گئی ہے ۔مال روڈ پر جگہ جگہ بل بورڈ اور سائن بورڈ نے مال روز کی خوبصورتی کو ماند کرکے رکھ دیا ہے ۔
درخواستگزار نے کہا کہ ٹریفک پرابلم کی وجہ سے مال روڈ پر گزرنا محال ہو چکا ہے ۔حکومت پنجاب کے اعلان کے باوجود ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور پارکنگ ممکن بنانے کے لیے پارکنگ پازہ بنایا نہیں جا رہا عدالت پارکنگ ایریا اور پارکنگ پلازہ کی فوری تعمیر کا حکم دے ۔عدالت مال روز پر موثر ٹریفک پلان اور تریفک مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم دے