Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آج لاہور میں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آج لاہور میں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کر لیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والٹن ائیرپورٹ پر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
    اور اس تقریب میں انہوں نے کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،پہلے فیز میں 1300 ارب روپے کی بزنس و کمرشل ایکٹویٹی ہوگی۔یہ منصوبہ مجموعی طور پر 300 ایکڑ اراضی پر بنے گا،پہلا فیز 128 ایکڑ کاہوگا،کمرشل،ڈیجیٹل اورریذیڈنشل ڈسٹرکٹ بنیں گے
    ہائی رائز بلڈنگز بنیں گی، ڈیزائن لاہور کی ثقافت کا آئینہ دار ہوگا، تاریخی دروازوں کی طرز پر داخلی و خارجی راستوں کو تعمیر کیا جائیگا۔ عمارتوں کے روف ٹاپ پر درخت اور پودے لگا کر ماحول دوست اقدامات کیے جائینگے، شجرکاری کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی
    ماضی میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے جس کا خمیازہ نہ صرف عوام بلکہ حکومت کو ابھی بھی بھگتنا پڑ رہا ہے
    ان تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے تحت آگے بڑھایا جائے گااور لاہور کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے
    وزیراعلیٰ سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمدندیم قریشی کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی حلقے کے مسائل فوری حل کی یقین دہانی
    ملتان کے شہریوں کے لئے اربوں روپے کے منصوبے دیئے، 200بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنایا جائیگا
    اپوزیشن معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،ان عناصر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیراعلیٰ کی پنجاب سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق)کے سینٹ امیدواروں کو مبارکباد دی۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام،2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کافیصلہ کیا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے والٹن ائیرپورٹ پر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آج لاہور میں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کیاہے۔معاشرے کی پائیدار ترقی میں کاروباری سرگرمیوں کا دیر پا فروغ کلیدی اہمیت رکھتا ہے اورکاروباری سرگرمیوں سے ہی روزگار کی فراہمی کے ساتھ غربت میں بھی کمی ہوتی ہے۔ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد اسی عظیم مقصد کی جانب بہت بڑا اقدام ہے۔لاہور کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آ رہی ہے اور اس تبدیلی کا آغاز راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے کیاگیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد ر کھ کر تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا اوریہ منصوبہ مجموعی طور پر 300 ایکڑ اراضی پر بنے گا۔پہلا فیز 128 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور پہلے فیز کی زمین والٹن ایئرپورٹ اور فلائنگ سکول کیلئے مختص تھی تاہم اب اس اراضی کو اربن ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال میں لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پہلے فیز میں تقریباً 1300 ارب روپے کی بزنس و کمرشل ایکٹویٹی ہوگی۔پہلے فیز میں کمرشل ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ اور تیسرے فیز میں ریذیڈنشل (رہائشی) ڈسٹرکٹ قائم ہوگا۔اس میگاپراجیکٹ میں ہائی رائز بلڈنگز بنیں گی۔منصوبے کا ڈیزائن لاہور کی ثقافت کا آئینہ دار ہوگا۔لاہور کے تاریخی دروازوں کی طرز پر اس پراجیکٹ کے داخلی و خارجی راستوں کو تعمیر کیا جائے گا۔عمارتوں کے روف ٹاپ پر درخت اور پودے لگا کر ماحول دوست اقدامات کیے جائیں گے اور منصوبے کے حوالے سے شجرکاری کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریا، کارپوریٹ آفس، اپارٹمنٹ بلڈنگ، ہوٹل، آئی ٹی اینڈ ٹریڈ ٹاور، بینک سکوائر، شاپنگ مال قائم ہونگے۔پارکس اینڈ گرین ایریاز، ہیلتھ کلب، یوٹیلٹی سروسز اور ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ بھی قائم کی جائیں گی۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا عظیم الشان منصوبہ ایک گیم چینجرپراجیکٹ ہے۔ ترقی کا یہ سفر دیرپا اور ٹھوس فوائد کا حامل ہے۔ اس منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے اور انسانی وسائل کی پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔ غربت میں کمی ہوگی اور ہزاروں گھروں کے چولہے جلیں گے۔ماضی میں لاہور سمیت بعض شہروں میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے جس کا خمیازہ نہ صرف عوام بلکہ حکومت کو ابھی بھی بھگتنا پڑ رہا ہے اوران منصوبوں کو بغیر پلاننگ اور ترجیحات کا تعین کئے بغیر آغاز کیا گیا اور آج ان منصوبوں کی وجہ سے حکومت کے وسائل پر بے پناہ مالی بوجھ پڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کی ترقی کا مشن ریڈار پر آ چکا ہے۔ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت راوی کے کنارے ایک ایسا شہر آباد کیاجارہاہے۔ جہاں 20لاکھ سے زائد لوگوں کو بہترین رہائشی سہولتیں ملیں گی۔ لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ویژن بہت واضح ہے۔لاہور کے تمام پسماندہ علاقوں خاص طورپر ایسے علاقے جنہیں گزشتہ ادوار میں بری طرح نظر انداز کیا گیاہے کو دوسرے علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ماضی کے برعکس ہم درخت کاٹنے کی بجائے درخت لگانے پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں خاص طور پر اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے تحت ایسے درخت لگائے جا رہے ہیں جو زیادہ کاربن جذب کرنے اور زیادہ آکسیجن خارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے لاہور میں اس پراجیکٹ کا ”میاواکی“ پودا لگا کر آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے لعل شہباز قلندرؒانڈرپاس مکمل ہو چکا ہے۔شاہکام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر انڈر پاس اور فلائی اوور بنائے جائیں گے۔فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب اوربند روڈ پر سمن آباد کی جانب جانیوالے چوک پر انڈر پاس بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اندرون شہر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے اوورہیڈ برج بھی بنایاجائیگا۔ فیروز پور روڈ پرایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال 124 کنال اراضی پر -9 اب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال پر کام جاری ہے اور اس ہسپتال کو تقریبا 4ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا درجہ دیا گیا ہے۔سروسز ہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک مکمل ہو چکا ہے۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور ان ماحول دوست بسوں سے شہر کی فضا آلودہ نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج اور ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک بن چکا ہے۔ 10مزید انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرانی بوسیدہ سیوریج لائن کو بتدریج بہتر کیا جائیگااوراس کا آغاز حاجی کیمپ سے راوی کی جانب نکاسی کی بڑی پائپ لائن سے کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کی طرف ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ پنجاب بینک اور ایل ڈی اے کے درمیان لاہور میں 4 ہزار فلیٹس کی تعمیر کے سلسلے میں معاہدہ طے پاچکا ہے۔ مجموعی طور پر 8 ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ فلیٹ کم آمدن والے طبقات کو آسان شرائط پر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس لاہور کا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں۔ شہرکی ترقی، شہریوں کی ضروریات اور سہولت کے پیش نظر یہ منصوبے ناگزیر ہیں اوران تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے تحت آگے بڑھایا جائے گااور لاہور کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمدندیم قریشی کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی حلقے کے مسائل فوری حل کی یقین دہانی:وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمدندیم قریشی نے ملاقات کی۔محمد ندیم قریشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر شہر کے مسائل کے حل اورفلاح عامہ کی سکیموں کیلئے جامع منصوبہ بنایا ہے۔پنجاب کے اضلاع کے دورے کرکے خود عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم ترین شہر ہے۔ملتان کے شہریوں کے لئے اربوں روپے کے منصوبے دیئے ہیں۔ملتان میں 200بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ اس ہسپتال کی منظوری دے چکی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اوراخلاص کیساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن پھلتی پھولتی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے-ان عناصر کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔
    وزیراعلیٰ کی پنجاب سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق)کے سینٹ امیدواروں کو مبارکباد:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق)کے سینٹ امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکومتی اتحاد کے نومنتخب سینیٹرز سیف اللہ نیازی،اعجاز احمد چوہدری،عون عباس بپی،بیرسٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا تیموراورکامل علی آغاکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب میں حکومتی اتحاد کے سینیٹرزکابلامقابلہ منتخب ہوناہماری کامیاب حکمت عملی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پنجاب میں نوٹوں کے ذریعے ووٹ خریدنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔منڈیاں لگانے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑگئی۔پنجاب میں جمہوری روایات کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سینٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسزکرنے کی ہر سازش ناکام بنائی۔پنجاب کے سینٹ الیکشن میں شفافیت کا بول بالا ہوا ہے۔ حکومتی اتحادکے امیدواروں کابلامقابلہ منتخب ہونا نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔امید ہے کہ نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں اپنا بھر پور جمہوری کردارادا کریں گے۔
    وزیراعلیٰ کا قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام،2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کافیصلہ:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پرپنجاب حکومت نے بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ 2مارچ کو صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گااورلاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں بلوچ کلچر ڈے پر ثقافتی شوز اور کلچرل تقریبات منعقد ہوں گی۔تقریبات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی پرفارم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔پنجاب حکومت کا یہ اقدام بلوچ بہن بھائیوں کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا حامل ہے۔ہم سب پاکستانی ہیں اور ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے کے ذریعے اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملے گا۔ بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی محب وطن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کی مشترکہ سرحدیں محبت اور پیار کی آئینہ دار ہیں۔بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور قدیم ثقافت کا امین ہے۔

  • پنجاب کے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ،لاہور سمیت 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقراررکھی گئی ہے

    31 مارچ تک 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی، گجرات، لاہور،ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی،

    جاری نوٹفکیشن کے مطابق کورونا کے باعث 100 فیصد طلبا کی حاضری کی اجازت نہیں، کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے،

    واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020 کو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تا ہم بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے میں کلاسز میں نصف طلبا کو بلانے کی اجازت تھی

    وفاقی نظامت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں،موسم گرما کی چھٹیاں 2سے31جولائی تک ہوں گی، پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31مئی تک ہوں گے،

    پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15جون تک لیں گے،پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا ،پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ کام ہو رہا ہے، وزیراعظم نے غریب عوام کو خوشخبری سنا دی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ کام ہو رہا ہے، وزیراعظم نے غریب عوام کو خوشخبری سنا دی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ کام ہو رہا ہے، وزیراعظم نے غریب عوام کو خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرتے ہیں راوی اربن پراجیکٹ اور اس منصوبے میں اوورسیز کی دلچسپی ہے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انوائرمنٹلسٹ خود کو سمجھتا ہوں،جنگلوں کی زمینوں پر قبضے ہوگئے پہلی دفعہ درخت لگانے کا میں نے سوچا اورخیبرپختونخوا میں درخت لگائے،کسی نے آج تک پاکستان میں درخت لگانے کا نہیں سوچا تھا،کہا جا رہا ہے یہاں درخت کٹ رہے ہیں

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ والٹن ایئرپورٹ کے لیے الگ جگہ دے دی ہے،راوی سٹی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبہ آمدنی کاباعث ہوگا،پوری کوشش کررہے ہیں بینک چھوٹے ملازمین کو قرض دیں ،پہلی بار ملکی تاریخ میں کوشش ہو رہی ہے تنخواہ دار کے لیے گھر بنائے جائیں دبئی چھوٹا شہرتھا جو اتنا بڑا اور تبدیل ہوگیا،اس تبدیلی کے پیچھے ایک ویژن تھا کوشش ہے جو لوگ ماہانہ کرایہ دیتے ہیں وہ قسطوں پر گھر حاصل کریں ،راوی سٹی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبہ پاکستان کےلیے ویلتھ جنریٹ کرے گا،

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    چیئرمین نیب پر دفتر میں خاتون کو جنسی حراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ رانا ثناء اللہ

    نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

    سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کامشکور ہوں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے دلی خوشی ہور ہی ہے ، ماضی میں معاشی نظام کو صحیح سمت نہیں رکھا گیا ،قرضو ں کے باعث روپے کی قیمت پر دباوَ آیا اور مہنگائی ہوگئی،ہم نے اخراجات کم کیے ہیں اور کررہے ہیں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے

  • حکومت کا ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    حکومت کا ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے،‏یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان‏ ہے

    اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھے گی ،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے،

    فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیاگیاپیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی،

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

    عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

    ‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

    مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

    کیا حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ باربار قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں ،وفاقی اداروں سے پوچھا جائے قیمتوں میں کس طرح اضافہ کیا جارہا ہے ۔عدالت نے کہا کہ بتایا جائے پٹرولیم قیمتیں کس طرح بڑھائی جاتی ہے ،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزارت خزانہ کا جواب آچکا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے قیمتیں اوگراطے کرتا ہے ،عدالت نے چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔

  • حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر ن لیگ لاہور شہر میں کیا کرنے جا رہی؟

    حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر ن لیگ لاہور شہر میں کیا کرنے جا رہی؟

    حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر ن لیگ لاہور شہر میں کیا کرنے جا رہی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن لاہور نے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی

    کمیٹی میں پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر،رانا مشہود اورعمران علی گورائیہ سمیت دیگر شامل ہیں ،کمیٹی کوٹ لکھپت جیل سے ماڈل ٹاؤن تک جگہ جگہ حمزہ شہباز کا استقبال کرے گی مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ان کیمپوں میں حمزہ کا استقبال کریں گے،کمیٹی نے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو کل کوٹ لکھپت جیل کے باہر 2 بجے پہنچنے کی ہدایات کی ہیں

    حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر ہو گی، حمزہ شہباز کو جلوس کی شکل میں ماڈل ٹاؤن لے جایا جائے گا، حمزہ شہباز کی رہائی کے حوالہ سے ن لیگ نے استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں.

    لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا  جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا عدالت نے حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ 7 صفحات پر مشتمل ہے

    عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہارڈ شپ گراوَنڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ حمزہ شہباز ہر تاریخ پر عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں، جب تک ان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ نہ ہو وہ ذاتی حثیت میں پیش ہوتے رہیں، عدالت نے شریک ملزمان فضل داد عباسی اور شعیب قمر کی رہائی تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے شعیب قمر اور فضل داد عباسی کو 10 دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.عدالت نے دوسرے کیس میں انکی ضمانت منظور کرلی ہے

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کیوں منظور کی؟ تحریری فیصلہ میں عدالت کا حکم جاری

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کیوں منظور کی؟ تحریری فیصلہ میں عدالت کا حکم جاری

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کیوں منظور کی؟ تحریری فیصلہ میں عدالت کا حکم جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا عدالت نے حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ 7 صفحات پر مشتمل ہے

    عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہارڈ شپ گراوَنڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ حمزہ شہباز ہر تاریخ پر عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں، جب تک ان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ نہ ہو وہ ذاتی حثیت میں پیش ہوتے رہیں، عدالت نے شریک ملزمان فضل داد عباسی اور شعیب قمر کی رہائی تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے شعیب قمر اور فضل داد عباسی کو 10 دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.عدالت نے دوسرے کیس میں انکی ضمانت منظور کرلی ہے

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • سردار عثمان بزدار نے صوبے میں مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی

    سردار عثمان بزدار نے صوبے میں مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی

    بزدار حکومت کے زچہ و بچہ کو معیاری ہیلتھ کیئر کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے،مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔ اٹک، لیہ، راجن پور، بہاولنگر اور سیالکوٹ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر پر28 ارب روپے لاگت آئیگی۔ معیاری علاج معالجے کی سہولتوں تک رسائی زچہ و بچہ کا حق ہے، ہسپتالوں کے منصوبو ں سے متعلقہ امو رکو جلد نمٹانے کی ہدایت
    ان ہسپتالوں کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا، وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دیں گے 8 مارچ سے 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا، 75 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائیگی۔ بزرگ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے اضلاع میں خصوصی سینٹرز بنائے جائینگے، سینٹرز پر ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ لاہور میں پری فیبریکیٹڈ انفیکشن ڈیزیز کا ہسپتال بنانے کی تجویز،وزیراعلیٰ کی ہسپتال بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس، عوام کو معیاری علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 5 ہسپتالوں کی تعمیر کے منصوبوں پر تقریباً 28 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک، لیہ، راجن پور، بہاولنگر اور سیالکوٹ میں بنائے جائیں گے اور ان ہسپتالوں کے منصوبوں کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال اگلے دو برس میں مکمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے کیونکہ معیاری علاج معالجے کی سہولتوں تک رسائی زچہ و بچہ کا حق ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور متعلقہ محکمے مدر اینڈچائلڈ ہسپتالوں کے منصوبو ں سے متعلقہ امو رکو جلد نمٹائیں۔ان ہسپتالوں کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔ ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 8 مارچ سے صوبے میں 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا اور پنجاب میں 60 برس سے زائد عمر کے تقریباً 75 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔بزرگ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے اضلاع میں خصوصی سینٹرز بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے خصوصی سینٹرز پر ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بھی خصوصی سینٹرز کا وزٹ کرکے سہولتوں کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 47 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ پروفیشنلز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے اور سوا دو لاکھ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ پروفیشنلز کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرنٹ لائن ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وباء میں مثالی کام کررہے ہیں اور پنجاب حکومت ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کی معترف ہے۔اجلاس میں لاہور میں پری فیبریکیٹڈ انفیکشن ڈیزیز کا ہسپتال بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پری فیبریکیٹڈہسپتال بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پری فیبریکیٹڈ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو 5 اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 583 نئے کیس سامنے آئے جبکہ کورونا کے 40 مریض انتقال کر گئے اور پنجاب میں اب تک 5308 کورونا مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 16002 کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور پنجاب میں اب تک 3245203 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • لاہور پولیس نےموٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ  تشکیل دے دیا

    لاہور پولیس نےموٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ تشکیل دے دیا

    سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتیں، ایک اور سکواڈ تشکیل دیدیا لاہور پولیس نے ابابیل سکواڈ تشکیل دے دیاشہر بھر میں 518 ہاٹ سپاٹ علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی۔ 20 موٹر سائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑے گا۔
    اے کیٹیگری کے 35 تھانوں کی حدود میں 20 موٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ابابیل سکواڈ کا ایک سیکشن، چار سب سیکشن میں گشت کریں گے۔ ایک سیکشن کا انچارج ایک اے ایس آئی، ایک محرر، ایک نائب محرر اور 25 کانسٹیبل ہوں گے۔ ابابیل سکواڈ کے ہر موٹر سائیکل پر دو مسلحہ جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ہدایات کی روشنی میں ابابیل سکواڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں ڈیوٹی کریں گے۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے گا موٹرسائیکل چلانے والے پولیس ملازم کے پاس سرکاری پستول، گولیاں اور وائرلیس سیٹ ہوں گے۔ رواں سال ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں کے بعد ابابیل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

  • منشيات فروش مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں،سی سی پی او

    منشيات فروش مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں،سی سی پی او

    لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ڈویژنل افسران کو کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کےلئے آپریشن و انوسٹی گیشن مشترکہ کارروائیاں کریں۔نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے۔ جوئے کے اڈے جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں ہیں، قلع قمع کیا جائے۔
    انہوں نے گٹکا فروخت کرنےوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت بھی دی۔
    رواں سال میں منشیات فروشوں کےخلاف 1514 مقدمات درج ہویے ہیں۔منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 1530 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے 625 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں سے 11 کلو 960 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔06 کلو افیون، 588 گرام آئس اور شراب کی 18 ہزار 356 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ لاہور پولیس نے قماربازی پر 02 سو سے زائد مقدمات درج کئے، قمار بازی کے جرم میں 07 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس کا کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف بھی ایکشن جاری، سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

  • رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مریم نواز کا دعویٰ

    رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مریم نواز کا دعویٰ

    رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مریم نواز کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ضمنی الیکشن کا فیصلہ آنے پر ن لیگ کے رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنے کے لیے مکمل سازش کی گئی تھی،

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ گولیاں چلتی رہیں، ایسی فضا پیدا ہوئی لوگوں کو ووٹ ڈالنا مشکل ہوگیا، دھاندلی کے حربوں پر الیکشن کمیشن بھی حیران ہوگیا،عمران خان کے خلاف فیصلہ آنا چاہیے تھا، دھاندلی کرنے والوں کیخلاف فیصلہ نہیں آئیگا،انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخ میں لکھا جائے گا،دھاندلی کا راستہ ہم نے روک دیا ہے،

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، عمران خان کی دھاندلی بےنقاب ہوگئی،کس کس نے سازش کی جب تک سامنے نہیں آئے گا،انصاف نہیں ہوگا،

    ن لیگ کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی فیصلہ ہے،ووٹ چوروں کا آیندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کروں گی، آج کا فیصلہ ہر لحاظ سے ایک تاریخی فیصلہ ہے میں ڈسکہ کی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں کہ ان کی آواز سنی گئی.میں میڈیا کی بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے بھرپور آواز اٹھائی.اللہ کا شکر ہے آج سرخرو ہوئے ہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔۔۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ نا صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔زندہ باد۔

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے،18 مارچ کو دوبارہ اس حلقے میں انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    ڈسکہ ضمنی انتخابات فیصلہ، حکومت کا ردعمل بھی آ گیا، شبلی فراز بھی بول پڑے