Baaghi TV

Category: لاہور

  • مجھے معلوم ہے کہ کس جرم کی سزا ملی ہے میں یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا،پرویز رشید

    مجھے معلوم ہے کہ کس جرم کی سزا ملی ہے میں یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا،پرویز رشید

    مجھے معلوم ہے کہ کس جرم کی سزا ملی ہے میں یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا،پرویز رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پیسے وہ مجھ سے لینے کا کلیم کر رہے ہیں ، جب میرے کاغذ رکوانے ہوں تو کہتے ہیں کہ پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں لیکن جب پرویز رشید پیسے دینے کیلئے آتاہے تو وہ کہتے ہیں ہم نے پیسے نہیں لینے ہیں ،

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت میں پنجاب ہاﺅس کے کنٹرولرنے جج کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ جس دن انہوں نے پیسے جمع کروانے تھے میں بیماری کی وجہ سے غیر حاضر تھا اس لیے پیسے نہیں لیے۔ کنٹرولر خود تسلیم کر رہا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے جو موقع مجھے فراہم کیا تھا وہ جان بوجھ کر مجھ سے چھین لیا گیا ۔ پی ٹی آئی والے ، انصاف والے اب دھند والے کہلاتے ہیں ، وہ دھند والوں نے پنجاب ہاﺅس کے پیسوں کے معاملے کو ایک طرف رکھا اور ایک دوسرے مقدمے کا حوالہ دیدیا جس میں وہ جو ڈیم بنانا چاہتے تھے اور اس کیلئے پیسے بھی اکھٹے کرتے رہے اور اپنے آپ کو بابا رحمتے کہتے تھے ،

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وہ ایک فیصلے میں میرے ذمے ساڑھے چار کروڑ روپے ڈال گئے ہیں کہ کسی نے تنخواہیں لی ہیں اور وہ تنخواہیں میں واپس کروں ، وہ فیصلہ بھی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے ، اس طرح کے فیصلے کبھی نہیں سنے تھے لیکن اس فیصلے کے خلاف میں نے نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے اور وہ زیر التوا ہے ۔ جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمہ داری نہیں بنتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ کس جرم کی سزا ملی ہے میں یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا 2019 میں انہوں نے جعلی رجسٹر بنایا جس میں میرے خلاف بقایا جات بناٸے ،ریٹرننگ افسر نے لکھا کہ آپ پیسے جمع کرواٸیں تاکہ کاغذات منظور کروں یہ ایک اور اعتراض سامنے لے کر آٸے سپریم کورٹ نے ایک کیس میں میرے اوپر واجبات ڈالے جس سے میرا تعلق نہہں تھا

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے جس کو پرویز رشید نے چیلنج کر رکھا ہے ۔ لیگی رہنما پرویزرشید نادہندگی کے شواہد نہیں پیش کر سکے پرویزرشید پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    سینیٹ الیکشن ،جوڑ توڑ جاری، یوسف رضا گیلانی نے کس اہم شخصیت سے کیا رابطہ؟

    ایک کمرہ 2 تین سال استعمال کیا تو اسکا کرایہ کیوں نہیں دیا؟ عدالت کا پرویز رشید سے استفسار

  • الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی  اپیل  ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی

    الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی

    لاہور: ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے ن لیگی رہنما پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔وکیل رانا مدثر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ رہنما مسلم لیگ (ن) پنجاب ہاؤس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ پرویز رشید اپنے کاغذات نامزدگی میں پنجاب ہاؤس کے واجبات کے ثبوت دینے میں ناکام رہے۔

    ٹربیونل جج جسٹس شائد وحید نے فیصلہ سنایا عدالت نے اپیل کنندہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو بحال رکھا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپیل کی مخالفت کی ، ن لیگی رہنما نے الیکشن کمیشن کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین نے ریکارڈ لاہو رہائی کورٹ میں جمع کرایا۔

    وکیل خالد اسحاق نے مؤقف اپنایا کہ پرویز رشید کے بقایا جات سے متعلق نوٹس یا اطلاع نہیں ملی۔عدالت نے ریمارکس دیے اگر نوٹس پر صرف پرویز رشید بھی لکھ دیں تو انکو پہنچ جائے گا۔وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق اگر امیدورا کے علم میں کوئی یوٹیلیٹی بل وغیرہ نہیں تو وہ ادا کر سکتا ہے۔ پنجاب ہاوَس کے کنٹرولر عدالت میں موجود ہے کیش بھی دینے کےلیے تیار ہیں۔ اگر یہ کیش میں لینا چاہتے ہیں تو ہم ایک گھنٹے کے وقفے تک کیش دے دیں گے۔ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویزرشید کی اپیل مسترد کر دی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

  • ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی پر ظالم کو ترس نہ آیا،

    ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی پر ظالم کو ترس نہ آیا،

    پولیس گردی اور ماں کی دوہائی ، ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔پر ظالم کو ترس نہ آیا، پولیس اہلکاروں نے ماں اور بہنوں کے سامنے نوجوان کو مار مار کر دانت توڑاور چہرہ بگاڑدیا۔
    کیا ایسے اہلکاروں سےتھانہ کلچر کی تبدیلی اور کمیونٹی پولیسنگ ممکن ہے؟اکبری گیٹ پولیس نے فیملی کے ہمراہ وہاڑی سے شادی کی شاپنگ کے لئے لاہور آنے والے نوجوان وقاص کو مار مار کر اس کے تین دانت توڑ دئیے اور چہرہ بگاڑ کر رکھ دیاہے۔پولیس نوجوان کو اٹھا کر تھانے لے آئی۔اس کی ماں،بہنیں تین گھنٹے سے زائد تھانے کے باہر روتی پیٹتی اورخوار ہوتی رہیں،مگر انہیں بیٹے سے نہ ملنے دیا گیا۔

    خواتین کی چیخ وپکار اور احتجاج کی اطلاع ملنے پر میڈیا وہاں پہنچا تو افسران کو ہوش آیا اوراہلجانہ کو وقاص سے ملنے دیاگیا۔ماں بیٹے کے ٹوٹے دانت، بگڑا منہ اورحالت دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتی اور اپنے بیٹے کا قصور پوچھتی رہی۔

    میڈیا پر خبریں چلنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی عنصر کو معطل کر دیااور ایس ایچ او کو اس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے احکامات جاری کیے۔جس پر ایس ایچ او نے ملزم اے ایس آئی کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے تھانے سے فرار کرا دیا ہے۔

  • ماں نے تین بچوں کے ساتھ ایسا کیوں کردیا

    ماں نے تین بچوں کے ساتھ ایسا کیوں کردیا

    ماں نے تین بچوں کے ساتھ ایسا کیوں کردیا

    باغی ٹی وی : سندر کے نواحی علاقہ مانگامنڈی میں دل دہلا دینے والا افسوس ناک واقعہ پیش
    تفصیلات کیمطابق گاؤں کوٹ اسداللہ خان میں ماں نے کمرے میں آگ لگا کر اپنے ہی دو بچے جلا کر مار ڈالے کوٹ اسداللہ خان کا وقاص جو کہ فیکٹری میں ملازم ہے اور اس کے تین بچے تھے اس کے اور اس کی بیوی تنزیلہ کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا رات کے جھگڑے کے بعد بچوں کی ماں تنزیلہ نے آج (سوموار) صبح گیارہ بجے بچوں کو کمرے میں بند کر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے تین سالہ فیضان اور دو سالہ عبدالرحمان جھلس کر جاں بحق ہو گئے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا چلتا رہتا تھا

    اس اندوہناک واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ کی فضا قائم ہے ہر آنکھ اشکبار ہے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا پولیس نے حالات مشکوک دیکھ کر تحقیقات کیں تو ماں تنزیلہ نے گھر میں خود ہی آگ لگانے کے جرم کا اعتراف کر لیا پولیس نے تنزیلہ کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے

  • اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نے کیا کئی پراجیکٹس کا اعلان

    اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نے کیا کئی پراجیکٹس کا اعلان

    اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نے کیا کئی پراجیکٹس کا اعلان

    باغی ٹی وی : فتح جنگ (بیورورپورٹ) فتح جنگ شہر کے نوجوانوں کی فلاح اور بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، سپورٹس سٹیڈیم پر کام شروع، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے ساتھ دو عدد ڈائیلسز مشینیں اور بلڈ بینک بھی لگائیں گے ، یکم مارچ سے 6مارچ تک فتح جنگ کے نوجوانوں کے ساتھ ہفتہ صفائی منائیں گے،23مارچ کو جناح پارک کا افتتاح کرکے آپ کے حوالے کریں گے، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک نوجوانوں اور سماجی کارکنوں سے خطاب میں کیا، فتح جنگ پبلک لائبریری میں نوجوانوں کے مطالبے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک نوجوانوں نے اے سی فتح جنگ سے کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور فتح جنگ کی بہتری کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان نے کہا فتح جنگ کے نوجوانوں کا شہر کی بہتری کیلئے جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، کوئی بھی نوجوان کسی بھی مسئلے کیلئے کسی بھی وقت میرے دفتر آسکتا ہے،

    انہوں نے جاری منصوبہ جات کے حوالے سے بتایا کہ ٹراما سنٹر پر تیزی سے کام جاری ہے ، دو عدد ڈائیلسز مشینیں انسٹال کریں گے ، فتح بلڈ ڈونیشن سیل کی درخواست پر اے سی فتح جنگ نے کہا کہ ٹراما سنٹر کے اندر ہی بلڈ بینک قائم کریں گے، گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو مختلف شاہرات کو ون وے بنانے کے احکامات جاری کیے، شہر کے سماجی کارکنان کی خواہش پر اے سی فتح جنگ نے یکم مارچ سے 6مارچ تک ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کیا، جبکہ فتح جنگ شہر کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کرنے والوں کیلئے فتح جنگ ایوارڈز کا بھی اعلان کیا، جناح پارک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسے 23مارچ کو فتح جنگ کی عوام کے حوالے کریں گے،

    اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان نے نوجوانوں کے مسائل سنے اور فوری احکامات جاری کیے، فتح جنگ پریس کلب رجسڑڈ کے جنرل سیکرٹری رضی طاہر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سیمینار کیلئے وقت عنایت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا شکریہ ادا کیا۔

  • ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا شہرلاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم،منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے
    منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے لاہور پولیس آپریشنز ونگ کو منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔نوجوان نسل کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے عناصرکے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ رواں ماہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 742منشیات فروش گرفتار جبکہ 729 مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 373کلو گرام سے زائد چرس، 07کلو763گرام ہیروئن،550گرام آئس، 8515لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور ایسے عناصرکے بارے پولیس کو آگاہ کریں۔

  • جماعةالدعوة کے چار رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا

    جماعةالدعوة کے چار رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا

    لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعةالدعوة کے چار رہنماﺅں کے خلاف ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ سوموار کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور لقمان شاہ کے خلاف مقدمہ نمبر 22/19کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اورجرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔

    مذکورہ کیس میں جماعةالدعوة کے تین رہنماﺅں کو پانچ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ مقدمہ سی ٹی ڈی ساہیوال کی طرف سے درج کیا گیا تھا۔ جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کی طرف سے نصیر الدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ اے ٹی سی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ 

  • لاہور فلائنگ کلب نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی

    لاہور فلائنگ کلب نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی

    لاہور فلائنگ کلب نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی

    باغی ٹی وی : لاہور فلائنگ کلب نے حکومت سمیت ، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے خلاف حکم امتناعی کے لیے مقدمہ دائر کردیا . پیٹشن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے والٹن ایئر پورٹ پر حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے منصوبے سے شہری ہوا بازی کی سرگرمیاں متاثر ہوں گی. نارتھ انڈیا فلائنگ کلب کو باقاعدگی سے 1932 میں اس جگہ کو شہری ہواز بازی کے لیے مختص کیا تھا تقسیم کے بعد نارتھ انڈیا فلائنگ کلب کو تبدیل کرکے لاہور فلائنگ کلب کردیا گیا تھا.


    والٹن ایئرپورٹ 1918ء میں برطانوی حکومت نے قائم کیا تھا اور یہ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کا بیس کیمپ بھی رہا۔ 12 سو سے زائد کنال پر مشتمل یہ ایئرپورٹ لاہور میں گلبرگ ماڈل ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کے سنگم پر واقع ہے جہاں 7 ہزار سے 9 ہزار چوٹے بڑے درختوں پر مشتمل ایک چھوٹا سا جنگل ہے جو گلبرگ فیروزپور روڈ اور ماڈل ٹاؤن کے لاکھوں مکینوں کو روزانہ نہ صرف ہزاروں ٹن آکسیجن فراہم کرتا ہے بلکہ لاہور کی اس آبادی کو صاف شفاف ہوا بھی فراہم کر تا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں شہر کے دیگر علاقوں کی نسبت فضائی آلودگی انتہائی کم ہوتی ہے۔

    اسی رقبے پر قائم سات سے زائد نرسریوں میں مختلف قسم کے پھل دار پودوں اور خوبصورت دلکش حسین پھولوں کی خرید و فروخت بھی ہوتی جو ماحول کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں۔ ان نرسریوں میں دو ہزار کے قریب لوگ اپنا روزگار بھی حاصل کرتے ہیں جبکہ لوگوں کو شہر کے سنگم میں قائم ان نرسریوں سے اپنی پسند کے پودے بھی مل جاتے ہیں۔

    بزنس حب کی وجہ سے یہ نرسریاں بھی ختم کر دی جائیں گی اور 25 سے 17 ایکڑ رقبے پر پھیلے اس چھوٹے سے جنگل کو بھی ختم کرکے آلودگی میں اضافہ ہوگا بلکہ دو ہزار سے زائد یہ لوگ بے روزگار ہوں گے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ بزنس حب میں انہیں نوکری ملے گی یا نہیں، کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم نرسری ابھی نہ جانے کہاں جائیں گے اور ان کو متبادل جگہ بھی ملے گی یا نہیں۔

    دوسر ی جانب اگر والٹن ایئرپورٹ کو ختم کیا جاتا ہے تو مختلف یونیورسٹیوں کے 200 سے زائد طلباء جو پائلٹ بن رہے ہیں اور روزانہ تربیت لیتے ہیں ان کا مستقبل بھی داؤ پر لگ چکا ہے۔ والٹن ایئرپورٹ پر جو لاہور کلب کے نام سے بھی مشہور ہے ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ قائداعظم سمیت برصغیر کے بہت سے رہنماؤں اور برطانوی راج میں بہت سے افسران نے اسی ایئرپورٹ کو استعمال کیا اور یہ ائیر پورٹ ایمرجنسی کے طور پر سابقہ اور موجودہ اراکین اسمبلی بھی استعمال کر رہے ہیں۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    لاہورڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کردیئے۔ 05ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور کے11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز جبکہ 05 تھانو ں کے ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے انسپکٹر وجیہ الحسن ایس ایچ او رائیونڈسٹی،سب انسپکٹرماجد بشیر ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن،انسپکٹر ظہیر الدین ایس ایچ اوستوکتلہ،سب انسپکٹر علی شیرایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت،انسپکٹر مقصود گجر ایس ایچ او شفیق آباد، پولیس لائنز سے انسپکٹر عبدالواحدایس ایچ او اقبال ٹاؤن،ایس یچ او شفیق آبادانسپکٹر عتیق ڈوگر ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر عمران خان ایس ایچ او اسلام پورہ،ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن عاصم حمیدکوایڈیشنل ایس ایچ او شالیمار،ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ سب انسپکٹرشہریارایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ اورایس ایچ او موچی گیٹ انسپکٹر ریحان ضیاء کو ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اونواب ٹاؤن سب انسپکٹر اسد اقبال، ایڈیشنل ایس ایچ او ستوکتلہ سب انسپکٹر شاہد حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر نیر نثار،ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر طاہر محمود اور ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمارسب انسپکٹرآصف ادریس کوہیڈ کورارٹرز پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ،  پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ، پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ، پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی : میڈیا پراس وقت یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں وزیرصحت یاسمین راشد کی بیٹی عائشہ کے لئے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ بنایا گیا، انہیں گریڈ 19 میں ڈائرہکٹ/ پرماننٹ اپائنٹ کر کے ایکس پاکستان لیو بھی دے دی گئی اور وہ سرکاری نوکری لے کر لندن چلی گئیں۔

    سٹی 42 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزادی کو نوازنے کے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیا شعبہ قائم کر کے انوکھے انداز میں بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا۔ وزیر صحت کی بیٹی کو براہ راست گریڈ انیس میں اسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کر لیا گیا۔

    تاہم اس پر اب حکومت پنجاب کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان اظہر مشہوانی کا کہنا ہے کہ کل سے کچھ میڈیا چینلز ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔لیکن حقائق یہ ہیں کہ پنجاب کی دو میڈیکل یونیورسٹیوں KEMU اور FJMU نے گائنی کے شعبے میں 4-4 نئی specialties کا اضافہ کیا اور ہائرنگ ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو نہ کوئی خصوصی رعایت دی گئی نہ یہ کوئی خصوصی ہائرنگ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماں بچے کی صحت کے بہت بڑے منصوبے پر کام کر ہو رہا ہے اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 7 نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالجز بن رہے ہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی جو کہ فیٹل میڈیشن کی سپیشلسٹ ہیں اور انگلینڈ میں پریکٹس کر رہی ہیں وہ کنگ ایڈورڈ میں ان 8 پوزیشنز میں سے ایک پر میرٹ پر، کنٹریکٹ پر، اسسٹنٹ پروفیسر سیلیکٹ ہوئیں اوریو کے سے اپنی نوکری چھوڑ کر پاکستان آ رہی ہیں، ڈاکٹر عئاشہ 4 ہفتےبعد مکمل طور پر کنگ ایڈورڈ جوائن کریں گی۔