لاہور ہائی کورٹ کا عدالتی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے ہدایت نامہ جاری ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم کی ہدایات پر صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کی ہونے والی انسپکشنزکے دوران عدالتی کارروائیوں میں مختلف بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔جس کی روشنی میں چیف جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے عدالتی کارروائی کے دوران پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو ختم کرنے اور عدالتی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب صوبہ بھر کے سیشن ججز کو جاری مراسلے کے مطابق تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر قسم کے عبوری حکم نامے جوڈیشل افسران خود لکھیں گے، چاہے ہاتھ سے لکھے جائیں یا متعلقہ سٹاف کو ڈکٹیٹ کئے جائیں، لیکن کوئی بھی عبوری حکم نامہ سٹاف کی جانب سے خود سے نہیں لکھا جائے گا۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی دلائل کے بعد مقدمات میں غیر ضروری اور لمبی تاریخ نہیں دی جائے گی اور ضابطہ دیوانی کے تحت متعین وقت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالتیں تکنیکی بنیادوں پر بار بار نوٹسز جاری نہ کریں۔ جوڈیشل افسران مقدمات کو انکے تنازعات کے مطابق سنیں، پرکھیںاور فیصلے کریں۔ ججز شواہد کو ریکارڈ کرتے وقت سپریم کورٹ کے 2015 اور2020 کے فیصلوں کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجداری عدالتیں ضابطہ فوجداری پر سختی سے عمل کرتے ہوئے چارج فریم کریں اور فوجداری مقدمات میں 249اے اور 265 کے کی درخواستوں کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق متعین وقت میں نمٹایا جائے۔ فوجداری عدالتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کی کارروائی کے دوران شہادتیں ریکارڈ کریں ۔ مزید برآں فوجداری مقدمات میں دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دستیاب تمام شواہد اسکے سامنے رکھیں جائیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کی تمام عدالتوں کے ریکارڈزکی انسپکشن کریں گے اور15 یوم کے اندر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو اس حوالے سے سرٹیفیکیٹ ارسال کریں گے۔ مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔
Category: لاہور
-

لاہور ہائی کورٹ کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لئے ہدایت نامہ جاری
-

لاہور، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان گرفتار
لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی لاہور میں سپلائی ناکام بنادی۔ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 18کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ انسپکٹر آصف عطا نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کراچی،کوئٹہ اور پشاور سے ہےملزمان لاہور میں منشیات کی سپلائی کیلئے آئے تھے۔ملزمان میں وجاہت،نزیز اور عمر خطاب شامل ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے غالب مارکیٹ پولیس کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں
-

بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں، سی سی پی او لاہور
کیپٹل سٹی پولیس آفس، لاہور کا آئس کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ جس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تمام ڈویژنل افسران کو کریک ڈاؤن کی ہدایت دی۔
بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کےلئے آپریشن و انوسٹی گیشن افسران کو مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
گٹکا فروخت کرنےوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہنوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے۔ رواں سال میں منشیات فروشوں کےخلاف 1344 مقدمات درج ہویے ہیں۔
منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 1364 ملزمان کو گرفتار اور ملزمان کے قبضہ سے 05 سو کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں سے 09 کلو 511 گرام ہیروئن برآمد ہویے۔ 06 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 669 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ لاہور پولیس نے قماربازی پر 122 مقدمات درج کئے۔ قمار بازی کے جرم میں 581 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور پولیس کا کینال روڈ پر نشئیوں کےخلاف بھی ایکشن جاری ہو گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او لاہورکا آرڈر ہے کہ جوئے کے اڈے جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں ہیں، قلع قمع کیا جائے۔ -

امریکہ سے علاج بھی کروایا لیکن پاکستانی ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کیا، چودھری شجاعت
امریکہ سے علاج بھی کروایا لیکن پاکستانی ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کیا، چودھری شجاعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کامیاب آپریشن ہوا ہےچودھری شجاعت حسین نے ہسپتال سے گھر واپسی پر غیر رسمی گفتگو کی ہے، چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے
پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا .ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا اور دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے
چودھری شجاعت حسین نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا، ،آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی موجود تھے
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی ،ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے
-

آپ ٹائی کوٹ اتار دیں،دوران سماعت عدالت نے کس کو دیا حکم؟
آپ ٹائی کوٹ اتار دیں،دوران سماعت عدالت نے کس کو دیا حکم؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں قتل کے ملزم پر جعلسازی سے ضمانت لینے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی
چیف جسٹس قاسم خان نے کمرہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرا دیا،چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو روسٹرم پر بلا لیا ،چیف جسٹس قاسم خان نے آئی جی پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ شاہکار دیکھ لیں پولیس نے فوت شدہ شخص کی جگہ جعلی شخص کی شناخت کی،ملزم کی ضمانت کا حکم واپس لے رہےہیں، اسے حراست میں لے لیں،
سی سی پی او لاہور کی ہائیکورٹ پیشی، عدالت کا بڑا حکم
8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے
چیف جسٹس لاہو ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ایڈووکیٹ فرمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹائی کوٹ اتار دیں، ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ معافی چاہتا ہوں، درگزرکی درخواست کرتا ہوں لاہورہائیکورٹ نے وکیل کی معافی قبول کر لی
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی
سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا
آئی جی صاحب آپ کو اسلیے نہیں بلوایا کہ مزید مہلت لے لیں،لاہور ہائیکورٹ
-

ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی،سی سی پی او لاہور کا عدالت میں بیان
ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی،سی سی پی او لاہور کا عدالت میں بیان
لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
عدالت نے ملزم کہ ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا،
عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور پیش ہوئے، سی سی پی او لاہور نے عدالت میں کہا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کی تحقیقات جاری ہیں اس معاملہ کی انکوائری کے لیے ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی
8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ ملزم وارث علی پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ تھانہ سٹی رائونڈ میں درج ہے، ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی
سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا
سی سی پی او لاہور کی ہائیکورٹ پیشی، عدالت کا بڑا حکم
آئی جی صاحب آپ کو اسلیے نہیں بلوایا کہ مزید مہلت لے لیں،لاہور ہائیکورٹ
-

آئی جی صاحب آپ کو اسلیے نہیں بلوایا کہ مزید مہلت لے لیں،لاہور ہائیکورٹ
آئی جی صاحب آپ کو اسلیے نہیں بلوایا کہ مزید مہلت لے لیں،لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ میں جعلی چیک کے مقدمہ ملزمہ سمیرا عندلیب کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ خاتون کا شوہر بھی جعلی چیکس کا ملزم ہے لیکن وہ گرفتار نہیں ،چیف جسٹس قاسم خان ملزم کہ عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ کو اسلیے نہیں بلوایا کہ آپ مزید مہلت لے لیں آپ لکھ کر دیدیں کہ پنجاب پولیس جعلی چیک کے معمولی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی
8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی
سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا
چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے رزلٹ چاہیے یہ کونسا کوئی بہت بڑا گینگ ہے جس کو آپ پکڑ نہیں سکے
تفتیشی افسران نے عدالت میں کہا کہ خاتون کے خلاف 50لاکھ روپےکا جعلی چیک کا مقدمہ ہے عدالت نے خاتون ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی
-

مریم نواز کی سرجری دماغ کی ہونی ہے؟ اہم شخصیت کا اہم انکشاف
مریم نواز کی سرجری دماغ کی ہونی ہے؟ اہم شخصیت کا اہم انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس اشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست کے آثار نمایاں نظر آ رہے ہیں
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان نے ہمیشہ راہ فرار کے لیے جعلی رپورٹس کا بہانہ تلاش کیا ،ن لیگ کے باغی پی ٹی آئی کوووٹ دینا چاہتے ہیں ،عمران خان نے کرپٹ عناصر کی سرجری کا فیصلہ کیا تو اپوزیشن کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ،دنیا میں کرپشن کی سرجری کے سرٹیفائیڈ ڈاکٹر عمران خان ہیں پہلے پتا چلے کہ مریم نواز کی کون سی سرجری ہونی ہے وہ فرار کے بہانے تلاش کررہی ہیں
سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری، شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
کس کام کے لئے فون کرائے جاتے ہیں؟ مریم نواز کا نیا انکشاف
سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سرجری دماغ کی ہونی ہے یا ان آنکھوں کی جنہوں نے ہجوم دیکھنا تھا یوسف رضاگیلانی کی نامزدگی دلچسپ ہے ان کے تجویز اور تائید کنندہ دونوں سابق وزرائے اعظم نیب زدہ ہیں تعداد کم ہونے کے باوجود یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا مطلب پیسے کا استعمال ہے چمک اور بریف کیس عمران خان کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میڈیا کی ڈارلنگ ہیں ان کے بیان کے پیچھے کوئی نہ کوئی منطق ضرور ہوتی ہے آنسوگیس والا بیان سنا نہیں اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتی۔
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ
بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ
مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان
ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے نہ آئے، اگلا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ مولانا نے سر پکڑلیا
قانون اور آئین کے تحت کاروائی پر یقین رکھتے ہیں،وزیر خارجہ کا پی ڈی ایم کو پیغام
مریم نواز کا اسلام آباد میں لال جوڑا پہن کربڑا اعلان، مولانا بھی خاموش نہ رہ سکے
مریم اپنے والد نواز شریف کا پیغام لیکر کس اہم شخصیت کے پاس پہنچ گئی؟
مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ
گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا شہر، پنگا لینے کی ضرورت نہیں،مریم نواز
مریم نواز بھی پاکستان سے جانے کو تیار، کیسے جانا ہے ؟بتا دیا
-

رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے دیا کیا حکم؟
رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے دیا کیا حکم؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے راہنما رانا ثناءاللہ کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواستگزار کو راناثناء اللہ کے تصدیق شدہ کاغذات نامزدگی لف کرنے کی ہدایت کر دی ،آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا۔ اور کہا گیا تھا کہ درخواست کے ساتھ رانا ثناءاللہ کے تصدیق شدہ کاغذات نامزدگی لف نہین کیے گئے ۔
مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن، رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں اثاثوں کا زکر نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں فارم ہاوس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا زکر نہیں کیا رانا ثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔
رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے
رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت رانا ثناءاللہ سے کاغزات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے۔عدالت رانا ثناءاللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دے۔ا
-

مریم نواز کے باہر جانے کے اعلان کے بعد کیپٹن ر صفدر نے کیا کام شروع کر دیا؟
مریم نواز کے باہر جانے کے اعلان کے بعد کیپٹن ر صفدر نے کیا کام شروع کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ یہ مجھے نااہل قرار دینا چاہتے ہیں میں پاکستان کے لیے اہل ہوں
کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں پٹواریوں کی حکومت ہے ،سب چابی گروپ ہے میں سیاسی حالات اور موجودہ صورتحال پر کتاب لکھ رہا ہوں ،
کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ پہلے کیس بنتا تھا اب پوچھتے ہیں کفن کہاں سے آیا، خدا کے لئے کوئی قانون بناؤ، یہ ایسا ٹریند بنا رہے ہیں کہ جتنے پاکستانی محنت مزدوری کر کے پیسے گھر بھیجتے ہیں وہ نہ بھیجو ، نیب ڈرا رہا ہے، پیسے کہاں سے آئے، نیب یہ پوچھتا ہے، مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اتنے پیسے کہاں سے آئے، میں نے کہا کہ داتاحضور جا کر بیٹھ جائیں اور دیکھیں کتنا پیسہ آیا، میں تو ولیوں کی اولاد ہوں میں بتا سکتا ہوں کہ پیسہ کہاں سے آیا
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ لوگ محنت کرتے ہیں، ترقی کرنا ہر ایک کا حق ہے، مجھ سے نیب پوچھ رہے ہیں، تین سو سال کا ریکارڈ نیب کو دے رہا ہوں،ایک شخص پارلیمنٹ کا جو رکن رہا ہو اسکو دس سال کے لئے نااہل کروا دیا، ہم ووٹ کو عزت دو کی تحریک میں کھڑے ہوں گے،آج پٹواریوں کی حکومت ہے، تھانے بک رہے ہیں، ایک ایسا پٹواری ہے جس کانیب احتساب نہیں کر سکتا،ویڈیو سے نہ ڈرو،جرات سے کہو کہ چلاؤ فلم ہم بھی چلائیں گے
کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، چوہنگ تھانے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست دی ہوئی ہے، جن لوگوں کو آئین پاکستان کافر قرار دے رہا ہے آج وہ موجیں کر رہے ہیں، جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا، نواز شریف کو اندر کروا دیا، اقامے پر نااہل کروا دیا،قانون کا مذاق نہ بناؤ،ہماری عدالتوں کو انصاف دینے دو،