Baaghi TV

Category: لاہور

  • کیپٹن (ر ) صفدر کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت،عدالت نے دیا بڑا حکم

    کیپٹن (ر ) صفدر کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت،عدالت نے دیا بڑا حکم

    کیپٹن (ر ) صفدر کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت،عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور  ضلع کچہری عدالت میں کیپٹن (ر ) صفدر کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی

    آئندہ سماعت پر مقدمہ میں ملوث ملزمان طلب کر لئے گئے، عدالت نے کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے حکم دیا کہ کیپٹن (ر )صفدر سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر کاپیاں تقسیم کی جائیں ، جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے سماعت کی

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

    مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ سمیت 27 افراد نے ضمانت دائر کر رکھی ہے،

    واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں رائیونڈ سے پتھر بھر کر لائے گئے تھے اور نیب آفس کے باہر پولیس پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا

    ،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

    دوسری جانب اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،

    دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، پولیس نیب کے آفس سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی ہے، اگر آپ اتنا مسلم لیگ ن سے ڈرتے ہیں ،نواز شریف سے تو پھر مریم نواز کو بلاتے کیوں ہو، جب اتنا خوف ہے تو بلاتے کیوں ہو، بلاتے ہو تو حوصلہ رکھو

  • ایک اور طالبہ نے دنیا بھر میں  پاکستان کا نام روشن کردیا

    ایک اور طالبہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا

    ایک اور طالبہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا

    باغی ٹی وی :پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار نے اکاؤنٹنگ کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر لیے اور انعام کی حقدار قرار پائیں

    زارا نعیم اے سی سی اے کی طالبہ ہیں، انہوں نے گزشتہ سال 2020 دسمبر میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس مشکل امتحان میں دنیا بھر سے5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نےحصہ لیا، شب وروز محنت کرتے پاکستانی طلبہ نے اس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

    زارا انعم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کو پاس کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کے لیے انتہائی پر وقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقع کے لیے دروازے کھلتے ہیں۔

    اے سی سی اے امتحان میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے کہا ہے کہ اس مفروضے کو ختم کرنا چاہتی تھی کہ فنانس اور اکاؤنٹنسی صرف مردوں کے لئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیتی ہیں، وہ میرے لئے رول ماڈل ہیں، میں نے انہیں کامیابیاں حاصل کرتے دیکھا جس سے متاثر ہو کر میں ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کی۔

    اے سی سی اے کے انتخاب کے حوالے سے زارا نعیم نے بتایا کہ یہ ان کا فطری انتخاب تھا۔ اکثر فوجی خاندان چند سالوں بعد دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں تو میں ہمیشہ سے جانتی تھی کہ مجھے ایک ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جسے حاصل کرنے کے بعد عالمی سطح پر کہیں بھی جایا جا سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ اے سی سی اے کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد اپنی مشاورتی فرم شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ زارا نعیم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کو پاس کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کے لیے انتہائی پروقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقع کے لیے دروازے کھلتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہوں، وطن عزیز کی لاج رکھتے ہوئے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کر رہے ہیں، اس کامیابی کا کریڈٹ ان اساتذہ کو جاتا جن کی بدولت وہ آج دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔

    ہونہار طالبہ کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک ایسا خزانہ ہے جو انسان کو کندن بنا دیتا ہے۔ انسان فرش سے عرش پر پہنچ جاتا ہے۔ نیز دنیا میں آج جو ترقی ہو رہی ہے، سب تعلیم ہی کی مرہون منت ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی ہونہار طالبہ زارا نعیم نے اے سی سی اے کے گلوبل پروفیشنل اکاﺅنٹنسی کے امتحان میں دنیا بھر سے ٹاپ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔

    زارا نعیم اے سی سی اے کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 2020ء دسمبر میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    اس مشکل امتحان میں دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ شب وروز محنت کرتے ہوئے پاکستانی طالبہ نے اس امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹنے کی عجیب و غریب اور افسوس ناک کہانی سامنے آگئی

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹنے کی عجیب و غریب اور افسوس ناک کہانی سامنے آگئی

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹنے کی عجیب و غریب اور افسوس ناک کہانی سامنے آگئی

    باغی ٹی وی : لاہور میں دو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اغواء کرکےڈیڑھ کروڑ کی لوٹ مار کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، ان حالات میں غیر ملکی سرمایہ کار کیسے آئیں گے؟۔

    واردات سوئٹزرلینڈ کے رہائشی اہرہارڈٹ سٹیفن اور جرمنی کے میگروین ماریہ سپاری کے ساتھ ہوئی۔دونوں غیر ملکی سرمایہ کار سوٹرزلینڈ زیورچ سے 10 فروری 2021کو لاہور آئےاور پی سی ہوٹل میں ٹھہرے۔

    رانا عرفان محمودنامی شخص نے ان غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر پاکستان لاہور بلایاتھا۔ راناعرفان محمود ان کو کچھ لوگوں سے ملوانے اور کھانا کھلانے کے بہانے رات ساڑھے نو بجے پی سی ہوٹل کی گاڑی پر ان کو لے کرباہر نکلا۔

    اس نے کچھ سڑکوں پر گھمانے کے بعد گاڑی ایک جگہ ویرانے میں روک دی۔جس کے بعد وہاں دو اور گاڑیاں آکر رکیں۔انہوں نے غیر ملکیوں کو ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ بٹھادیا۔ڈیڑھ گھنٹے بعد انہوں نے ایک تنگ سڑک پر گاڑی روکی۔وہاں ایک اورگاڑی میں تین افراد سوار تھے،جن کے پاس اسلحہ تھا اور گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پولیس والی نیلی لائٹ بھی پڑی تھی۔

    انہوں نے غیر ملکیوں کے کپڑوں پرشاپرسےپاؤڈر نکال کر ( منشیات)ملنا شروع کردیااور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دونوں غیر ملکیوں کوایک ڈیرے پر لےجا کرگن پوائنٹ پر12 لاکھ سے زائد مالیت کے یوروچھیننے کے بعد 1.86بٹ کوائن کرنسی بزریعہ لیب ٹاپ ٹرانسفر کرالئے۔

    جس کے بعد ملزمان نے غیر ملکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک شخص جس نے جعلی پریس کی شرٹ پہن رکھی تھی۔اس سے دونوں کی ویڈیو بنوائی۔

    ملزمان نے ان سے مزید30 کروڑکا مطالبہ کیااور کہا کہ پاکستان میں منشیات کی سزا موت ہے،اگر30 کروڑ نہ دئیے تو وہ یہ ویڈیو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔

    غیر ملکیوں کے جان بچانے کے لئےرقم دینے کے وعدے پر ملزمان ان کو ایک ٹیکسی سٹینڈ پر چھوڑگئے۔

    تھانہ ریس کورس پولیس نے یو جی ایس کمپنی کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مترجم عطاء النور ثاقب کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکاہے۔

  • ایک اور ننھی کلی کو بے رحمی  سے مسل دیا گیا

    ایک اور ننھی کلی کو بے رحمی سے مسل دیا گیا

    باغی ٹی وی : ایک اور ننھی کلی کو بے رحمی سے مسل دیا گیا

    شاہ کوٹ محلہ ڈولٹاں کی رہائشی 3 سالہ بچی اسوا کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا .اطلاعات کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے بچی کو اغوا کیا،شاہ کوٹ: ملزمان تیز دھار آلے سے 3 سالہ اسوا کا گلا کاٹ کر نعش لاری اڈا کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے .

    تھانہ سٹی پولیس نے بچی کی لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا. ادھر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ضلع ننکانہ صاحب کے تھانہ سٹی شاہ کوٹ کی حدود میں تین سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے –

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائے جائے- وزیر اعلی عثمان بزدارنے غمزدہ خاندان سے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے –

  • بریکنگ : قصور میں مبینہ طور پر قرآن جلانے کا واقعہ ، علاقے میں شدید کشیدگی

    بریکنگ : قصور میں مبینہ طور پر قرآن جلانے کا واقعہ ، علاقے میں شدید کشیدگی

    قصور میں مبینہ طور پر قرآن جلانے کا واقعہ ، علاقے میں شدید کشیدگی

    باغی ٹی وی : قصور میں ایک عورت نے مبینہ طور قرآن پاک کو نذر آتش کردیا.باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قصور کے علاقے پیرو والا میں ایک عورت نے مبینہ طور پر قرآن پاک کو آگ لگا کر جلا دیا . یہ خبر علاقے میں‌ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی .
    اس واقعے کے فورا علاقے میں پولیس اور سکیورٹی کے ادارے پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعے کی ملزم کو حراست میں لے لیا اور گرفتار کر کے اس عورت کو اپنے ساتھ لے گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق خبر کے بعد میڈیا کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے ، واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کا ماحول ہے لوگوں میں اس واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے .

    باغی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس عورت کا ذہنی توازن درست نہیں‌ہے .جب کہ اس عورت کے تین بچے ہیں‌.واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے اس بارے کچھ نہیں‌کہا گیا.

  • پی ایچ اے نے  ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

    پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

    ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضانے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 22فروری سے بھر پور شجر کاری کریں گے۔ بی سی جی چوک تا بہاولپور بائی پاس290 سے زائد و تیار درختوں کی شجر کاری کر رہے ہیں جن میںایلسٹونیا اور ٹرمینلیا قابل ذکر ہے۔ اس سلسلے میں گرین بیلٹ پر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاہے۔ تیا درختوں کی شجر کاری سے ماحول میں خو شگوار تبدیلی آئے گی۔

    اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ بی سی جی چوک تا بہاولپور بائی پاس گرین بیلٹ دور کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چوہدری غلام نبی بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ پی ایچ اے نے شہر بھر تیار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ جس میں ضلعی ابتظامیہ کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔

    اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ بارہ فٹ سے زائد درختوں کی شجر کاری سے ان کی بقا اور نشو نما یقینی ہو گی۔ بارہ فٹ سے زائد بڑے سایہ دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ مستقل میں بھی جاری رکھے گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں کہ وہ کلین اینڈ گرین مہم میں سنجیدگی سے بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہے ہیں۔اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گے۔

    شعبہ تعلقات عامہ

  • وزیر آباد کیا لینے آئی ہوں مریم نواز نے بھرے  مجمعے میں‌ بتادیا

    وزیر آباد کیا لینے آئی ہوں مریم نواز نے بھرے مجمعے میں‌ بتادیا

    وزیر آباد کیا لینے آئی ہوں مریم نواز نے بھرے مجمعے میں‌ بتادیا

    باغی ٹی وی : وزیرآبادمیں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کےعلاوہ کوئی اورہےجس نےوزیرآبادکی خدمت کی ہے؟کیاایک کروڑنوکریوں میں سےکسی کوایک نوکری ملی؟50لاکھ گھروں میں سےکیاکسی کوایک کمرہ ملا؟جب یہ لوگ ووٹ مانگنےآئےتوگیس اوربجلی کابل دکھاناکہ یہ لوووٹ،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےلوگ ووٹ مانگےتوایک کروڑنوکریوں کاپوچھنا،وزیرآبادووٹ مانگنےنہیں نوازشریف اورشہبازشریف کادوریادکرانےآئی ہوں.ڈسکہ میں پنجاب کی بات کرنےپرکہاگیاکہ مریم نےپنجابیوں کی بات کی،مریم پنجاب کی بیٹی ہےپنجابیوں کی بات کیوں نہیں کرےگی،


    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم جب سندھ جاتی ہےتوسندھیوں کی بات کرتی ہے،بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں وہاں کےلوگوں کی بات کرتی ہوں،مریم پورےپاکستان کی بیٹی ہے،ڈسکہ میں پنجاب کی بات کی توکہاگیاکہ پنجاب کارڈکھیل رہی ہوں،آج لوگوں کےپاس دوائی اورآٹاخریدنےکیلئےپیسےنہیں،آٹا،چینی اورگھی عوام کی پہنچ سےدورہوگئےہیں،پشاورمیٹروبس چلتی کم اورجلتی زیادہ ہے،

    https://twitter.com/azzam_cheema/status/1361291532377214980?s=20

  • اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے پروزیر اطلاعات کی زارا نعیم کو مبارکباد

    اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے پروزیر اطلاعات کی زارا نعیم کو مبارکباد

    اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے پروزیر اطلاعات کی زارا نعیم کو مبارکباد
    پاکستانی طالبہ زارا نعیم کو دسمبر2020 میں ہونے والے اے سی سی اے(ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس) کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے اسکانز اسکول آف اکانٹینسی کی طالبہ زارا نعیم نے اے سی سی اے کے تمام طلبہ میں فنانشنل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔

    خیال رہے کہ اکانٹینسی کے شعبے میں اے سی سی اے کی تعلیم کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179ممالک میں اسے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے بھی زارا نعیم کی کامیابی کو سراہا گیا ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے

    حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے کی گئی ٹوئوئٹ میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کو فخر ہے کہ زارا نعیم کو اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی بچی زارا نعیم ڈار قوم کا فخر ہے ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر زارا نعیم ڈار کو مبارکبادپیش کرتے ہیں

  • چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کی اہم شخصیت سے ملاقات

    چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کی اہم شخصیت سے ملاقات

    چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کی اہم شخصیت سے ملاقات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی کی فیڈرل سیکریٹری منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر اشرف خواجہ سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ہوئی۔ پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر رفیق قریشی نے 11فروری کو وزیر اعظم صاحب کو خط لکھا تھا۔ خط میں ریسٹورنٹس انڈسٹری کے ساتھ ناروا سلوک کی بابت انصاف کی اپیل کی گئی تھی۔ ملاقات کی دعوت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر 13فروری کو دی گئی۔

    ملاقات آج دوپہر کو ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے سیکرٹری ہیلتھ سے ریسٹورنٹس کی اِن ڈور ڈائننگ کے حوالے سے موثر گفتگو ہوئی۔ عامر اشرف خواجہ نے یقین دلایا کہ وہ ان انڈور ڈائننگ کھولنے کے حوالے سے کیبنٹ میٹنگ اور NCOCمیٹنگ میں آواز اٹھائیں گے۔ عامر رفیق قریشی کا کہنا ہے کہ ان ڈور ڈائننگ جلد ہی کھل جائے گی۔

    سرکاری املاک پر موجود ریسٹورنٹس کے کرایوں کی بابت بھی متعلقہ منسٹری کو وفاق میں فیڈرل سیکریٹری انڈسٹریز سے بھی وزیراعظم کی ہدایت پر ملاقات متوقع ہے،ملاقات مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔

  • متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بزدار سے ملاقات میں لاہوریوں کو سنائی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بزدار سے ملاقات میں لاہوریوں کو سنائی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بزدار سے ملاقات میں لاہوریوں کو سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،متحدہ عرب امارات نے تعمیراتی شعبے اورہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ا ورمتحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں،اماراتی سرمایہ کار ریور راوی اربن فرنٹ اوروالٹن بزنس حب کےمنصوبوں میں سرمایہ کیلئے آگے آئیں،آئندہ سے غیر ملکی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرانے کی پلاننگ کی ہے،اسٹیڈیم اور ہوٹل کو ملانے کیلئے انڈر گراؤنڈ یا اوور ہیڈ برج بھی بنایا جائے گا،

    سفیر متحدہ عرب امارات نے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں،لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزا سینٹر بھی جلد کھولاجائے گا،