Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی کارکن نے اپنی پارٹی کے سینیٹ امیدوار پر الیکشن کمیشن میں گھناؤنا الزام لگا دیا

    پی ٹی آئی کارکن نے اپنی پارٹی کے سینیٹ امیدوار پر الیکشن کمیشن میں گھناؤنا الزام لگا دیا

    پی ٹی آئی کارکن نے اپنی پارٹی کے سینیٹ امیدوار پر الیکشن کمیشن میں گھناؤنا الزام لگا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا دن ہے

    پرویز رشید، اعجاز چودھری اور عرفان صدیقی کواسکروٹنی کیلئے آج بلایا گیا ہے ،پی ٹی آئی کے سینیٹ میں امیدواراعجازچودھری کے کاغذات پربھی اعتراض دائرکردیا گیا،پی ٹی آئی کے اپنے ہی کارکن کی جانب سے اعتراضات ریٹرننگ جمع کرائے گئے۔

    تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے سینیٹ کے امیدوار اعجازچودھری پرقبضہ مافیا اورمنافع خوروں کی پشت پناہی کاالزام عائد کیا گیا ہے، اعتراض کنندہ اعجاز خان کا کہنا ہے کہ اعجاز چودھری کی نا اہلی کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل کل تک جاری رہے گا۔امیدوارکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف ہفتہ کے روز اپیلیں دائر کرسکتے ہیں اور ان اپیلوں کونمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست چوبیس فروری کو آویزاں کی جائے گی۔

    امیدواراپنے کاغذات رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو واپس لے سکیں گے۔سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر پولنگ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

  • ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے، مریم نواز

    ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے، مریم نواز

    ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے، مریم نواز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان وفات پا گئے

    مشاہد اللہ خان کی وفات پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی مشاہداللہ خان ہمیں چھوڑ گئے،مشاہد اللہ کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی رنجیدہ ہوں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے،مشاہداللہ خان نوازشریف کے وفادار اور دیرینہ ساتھی تھے،مشاہد اللہ کی وفات پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے،افسوس ناک خبر سن کر مجھے انتہائی صدمہ پہنچا،مشاہد اللہ نے ہمیشہ باپ جیسی محبت اور شفقت دی،

    مخدوم جاوید ہاشمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ ،مشاہد اللہ خان کی خبر سن کر دل صدمہ میں یے ایسا شاندار انسان اور سیاستدان ہمیشہ یاد رکھے جائے گا اللہ تعالی درجات بلند فرمائے آمین

    https://twitter.com/MJavedHashmii/status/1362146352348692482

    مشاہد اللہ خان کی وفات پر ن لیگی رہنماون نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے،مشاہد اللہ خان کو ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ سینیٹ کے امیدوار تھے

    مشاہد اللہ خان کئی ماہ سے علیل تھے، اطلاعات کے مطابق انکی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں ن لیگی رہنما ، کارکنان شریک ہوں گے

  • بھارتی حکومت نےسکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا

    بھارتی حکومت نےسکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا

    بھارتی حکومت نے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے پاکستان آنے والے سکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں آخری لمحات میں پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ ساکہ ننکانہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت کے مختلف شہروں سے 600 سکھوں کا جتھہ آج واہگہ کے راستے پاکستان آرہا تھا۔ 17 فروری کی شام کو نئی دہلی میں وزارت داخلہ کی طرف سے امرتسر شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کور بھیگووال کے نام لکھے گئے متضاد دعووں سے بھر پور خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان جانے والے بھارتی شہریوں کی جان کو خطرہ ہے اور اس بارے میں بھارتی حکومت کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں جس کے پیش نظر حکومت 600 بھارتی شہریوں کی جان داو پر نہیں لگا سکتی۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاک بھارت سرحد بند ہے جو اس وقت کھولنا مناسب نہیں اس لئے بھارتی حکومت سکھوں کے جتھے کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

    دریں اثنا پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر نے بھارتی حکومت کے اقدام پر احتجاج کیا ہے۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کورکا کہنا ہے کہ ان کی اپنی حکومت نے سکھوں کے ساتھ دھوکا کیا یے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کی اس حرکت سےسکھوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ حکومت کا سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا ایک اور ہتکھنڈا سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ جتھے کوپاکستان آنے سے روکنا انتہائی ماہوس کن ہے۔ مختلف ریاستوں سے یاتری شری دربارصاحب امرتسرپہنچ چکے ہیں اور آج انہوں نے بارڈرکراس کرنا تھا لیکن بدھ کی شام کو بھارت کی ہوم منسٹری کی طرف سے پیٍغام آگیا کہ یاتری پاکستان نہیں جاسکتے.

    انہوں نے کہا کہ نومبر میں یاتری پاکستان گئے تھے اس وقت سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں تھا جب کہ کورونا کے باوجود اٹاری بارڈر بھی کھولا گیا لیکن اس وقت جب کہ ساکہ ننکانہ صاحب کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنیوالے 730 بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی طرف سے ویزے جاری کیے گئے انہیں روکنا مناسب نہیں۔ بی بی جاگیرکور کے مطابق پاکستان جانے والے یاتریوں نے مکمل تیاری کرلی تھی لیکن اب ہماری ہی حکومت نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے 27 لاکھ روپے سے 20 بسوں کی بکنگ کروائی گئی تھی جب کہ آج واہگہ بارڈر پر بھرپور استقبال کیا جانا تھا لیکن بھارتی حکومت نے آخری وقت پر سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے سے روکنے سے تمام انتظامات دھرے رہ گئے۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار کی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں کے ساتھ دشمنی کھل کرسامنے آرہی ہے۔ شری اکال تخت صاحب کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ساکہ ننکانہ صاحب پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

  • خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم  ہوا گرفتار تو کیا ہوا برآمد

    خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم ہوا گرفتار تو کیا ہوا برآمد

    خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم ہوا گرفتار تو کیا ہوا برآمد

    باغی ٹی وی : لاھور میں خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، تھانہ چوہنگ پولیس نے کارروائی میں خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کیا۔
    ملزم احساس ادارے کی وردی پہن کر کارروائیاں کرتا تھا۔ملزم اپنا نام حساس ادارے کا آفیسر فائق کے نام سے ظاہر کرتا تھا۔

    ملزمان نے جوبلی ٹائون سے گزشتہ رات شہری کی گاڑی چھینی ہے۔ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ اور بلو لائٹ والی گاڑی دوران واردات استعمال کرتے تھے ۔

    ملزمان کے قبضہ سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی، حساس ادارے کی جعلی جیکٹ ، واکی ٹاکی اور جعل سازی کا دیگر سامان برآمد ہوا.

    ڈاکوں کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے اڑے جا رہے ہیں ۔ ملزمان کی شناخت کا عمل حساس اداروں سے بھی مکمل کر لیا گیا ہے
    گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

  • موٹی ویشنل  اسپیکر جواد حفیظ کی  ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات

    موٹی ویشنل اسپیکر جواد حفیظ کی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات

    باغی ٹی وی : معروف موٹی ویشنل اسپیکر اور بزنس کنسلٹنٹ جواد حفیظ نے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی

    معروف موٹیویشنل اسپیکر اور بزنس کنسلٹنٹ جواد حفیظ نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں واقع ان کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی۔
    ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشاد اولکھ اور جواد حفیظ نے اپنی ملاقات کے دوران نوجوانوں کے امور ، اسکل ڈویلپمنٹ اور بزنس ایڈمنسٹریشن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    جواد حفیظ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشاد اولکھ نے کہا: ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور انہیں صرف مناسب طریقے سے تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جواد حفیظ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وہ اپنی موٹی ویشنل تقریروں کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کے شعور کو بڑھا سکتا ہے۔
    ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب آئندہ نوجوانوں کے امور کے پروگراموں میں ان کی خدمات حاصل کرے گا۔ "ہمارے باصلاحیت نوجوان انٹرپرینیورشپ ، فنانس اور اسٹاک مارکیٹ وغیرہ کے شعبوں میں جواد حفیظ سے بھی قیمتی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں

  • پی آئی اے ملازمین سڑکوں پر رُل گئے حکومت سے انصاف کی اپیل

    پی آئی اے ملازمین سڑکوں پر رُل گئے حکومت سے انصاف کی اپیل

    پاکستان ائیر فورس (پی آئی اے) ملازمین کا احتجاج کہا پی آئی کو بچانے کےلئے وقت سے پہلے ریٹائرڈ ہوئے حکومت ہمارے حال پررحم کرے-

    باغی ٹی وی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سکیم (وی ایس ایس) متعارف کروائے جانے کے بعد پی آئی اے ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر ہم پی آئی اے سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں تو ہمیں اس کا اچھا معاوضہ ملے گا۔ اور اگر یہ اسکیم ادارے کو معاشی بحران سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو گی تو ہم ادارے کا ساتھ دیں گے-

    یاد رہے کہ وی ایس ایس سکیم زیادہ تر تب متعارف کروائی جاتی ہے جب کوئی ادارہ بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالنا چاہتا ہو۔ ’ملازمین بغیر کوئی مقدمہ کیے چھوڑ کر چلے جائیں تب تو ٹھیک ہے، ملازمین کو ایک پرکشش سا پیکج دے دیا جائے گا۔ لیکن جو رہ جاتے ہیں، انھیں آج نہیں تو کل فارغ کر دیا جاتا ہے۔

    تاہم بعد ازاں اس سکیم کے تحت نکالے جانے والے اہلکاروں کو ابھی تک کوئی واجبات ادا نہیں کئے گئے جس پر پی آئی اے کے دوسٹاف ممبرز نے حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تاہم اب پی آئی اے کے ملازموں نے احتجا ج کیا ہے اور ان واقعات کی پُرزور مذمت کی ہے- اور حکومت سے مدد اور انصاف کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ادارے نے ہمیں دھوکا دیا ہے اور ہم پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور ہمارا معاشی قتل ہونے سے بچایا جائے-

    احتجاج میں شامل پی آئی اے ملازمین نے پی آئی اے ملازمین کے معاشی قاتلوں شیخ خلیل اللہ سی ایف او چیف ایچ آر او کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا-

    احتجاج میں ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم اس فنانس منسٹر حفیظ شیخ نے واجبات کی رقم ڈی جی سول ایوی ایشن کے اکاؤنٹ میں کیوں رکھی جبکی وی ایس ایس کا ایچ بی ایل کا اکاؤنٹ کھلا ان ملازمین کے لئے کُھلا تھا تو یہ ادائیگی بروقت ہو جاتی-

    ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ہماری بات کو نا مانا تو ہم تمام دفاتر تمام پی آئی کے آفس اور ملک گیر ہڑتال کریں گے جگہ جگہ دھرنا ہو گا اور اسلام آباد کی طرف رُخ کریں گے-

    احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ ادارے کے معاشی بحران کی وجہ سے ہم نے اپنی ملازمت چھوڑنے کی قربانی دی ہمارے بچوں نے قربانی دی انہوں نے ہمیں کہا تھا کہ 31 جنوری تک آپ لوگوں کو واجبات دیئے جایئں گے لیکن ہماری قربانی کا یہ صلہ دیا کہ پندرہ دن اوپر ہوگئے ابھی تک ہمیں واجبات نہیں دیئے گئے-

    وی ایس ایس سکیم کیا ہے ؟

    وی ایس ایس سکیم ان کی جامع اصطلاحات کا حصہ ہے جو پی آئی اے کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اس سکیم کا آئیڈیا پہلی بار 2018 میں حکومت کو پیش کیا گیا تھا جس کے بعد تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد ملازمین کو پیش کیا گیا تھا۔

    اس کے بارے میں سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اس سکیم سے ملازمین کا فائدہ ہوگا اس سکیم کے ذریعے پہلے سال میں 4.5 ارب کی بچت ممکن ہوسکے گ۔ جبکہ ضروری اور غیر ضروری ملازمین کی تقسیم سے پچیس فیصد فائدہ ہوسکے گا تاہم گزشتہ برس 14 دسمبر کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کو اپنے بزنس پلان کے بارے میں ایک رپورٹ جمع کروائی۔

    یہ رپورٹ پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ادارے سے طلب کی تھی تاکہ ادارے کے معاشی پلان اور اس کے مستقبل کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ پی آئی اے نے 14 دسمبر کو جمع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خسارے کے باعث ادارہ اپنے ملازمین کی تعداد کو 13000 سے کم کر کے 7500 تک لانا چاہتا ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق ایسا دو طریقوں سے ممکن بنایا گیا: ایک طرف ملازمین کے لیے ادارے سے رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کی سکیم متعارف کروائی جائے گئی جسے ’والنٹری سیپریشن سکیم‘ (وی ایس ایس) کہا جاتا ہے۔ اس سکیم کو 58 سال سے کم عمر کے افراد اپنے لیے منتخب کرسکتے تھے اس سکیم کے ذریعے 2500 ملازمین کو پی آئی اے آپشن دے گا کہ انھیں ‘عزت و احترام کے ساتھ’ ادارے سے علیحدہ کر دیا جائے۔

    دوسری جانب، بہت ضروری اور غیر ضروری سروسز کے تحت ملازمین کو علیحدہ کرنے کی سکیم متعارف کرائی گئی اس میں ائیرپورٹ سروسز سٹاف شامل تھے جن میں بالخصوص کچن، مینٹیننس اور انجنئیرنگ کے کچھ سٹاف کو بھی علیحدہ کیا گیا-

    اس سکیم کے تحت کہا گیا تھا کہ معاوضے کی ادائیگی، جمع شدہ چھٹیاں، گریجوٹی، پراوڈنٹ فنڈ، میڈیکل اور 65 سال تک کی پینشن کی یک مشت ادائیگیوں پر مشتمل ہوگی۔

  • ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ  مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

    ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

    ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

    باغی ٹی وی : (محمد اویس)پاکستان ریلوے نے شعبہ ایچ آر اور پلاننگ کو مکمل ڈیجیٹل کردیا،تمام ملازمین کی تفصیلات اور ریلوے ترقیاقی منصوبوں کی معلومات افسران آن لائن وموبائل پر دیکھ سکتے ہیں ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنانظام ڈیجیٹل کرناشروع کردیاہے ۔ریلوے نے اپنے تمام ملازمین کاڈیٹا بھی ڈیجیٹل کردیاہے جس میں ملازمین کاتمام ڈیٹا ڈالاگیاہے ملازم کب بھرتی ہوا،کیاکورس کیا ،

    اس کواگر سزا ہوئی تو اس کی تفصیل اگر اچھی کارکردی دیکھائی ہے تو اس کی بھی تفصیل درج ہے اس کے ساتھ ملازمین نے کب ریٹائرڈ ہوناہے وہ تمام تفصیلات ایک کلک کے ساتھ متعلقہ افسردیکھ سکتاہے اس ڈیٹا تک صرف مجازافسران کی رسائی ہے اس کے ساتھ ریلوے نے اپنے تمام منصوبوں کوبھی ڈیجیٹل پر منتقل کردیاہے جس میں منصوبوں کے نام ،ان کی پیش رفت پی سی ون سے لے کر مکمل ہونے تک معلومات دستیاب ہوتی ہے اور جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوتی ہے وہ ساتھ ہی اپڈیٹ کردی جاتی ہے جس سے افسران اپنے موبائل پر ڈیش بورڈ دیکھ سکتے ہیں کہ منصوبے پر کتنی پیش رفت ہوگئی ہے اگر منصوبہ میں کوئی مسئلہ آتاہے یا مقرروقت میں مکمل نہیں ہوتا تو پہلے ہی متعلقہ افسران کواس کوعلم ہوجاتاہے ۔

    اس خبر رساں ادرے کو ایک ریلوے افسرنے بتایاکہ اس نظام کے فعال ہونے کی وجہ سے وقت کی بچت ہوگی اور منصوبوں کے پیش رفت کے بارے میں ایک کلک سے بتایاجاسکتاہے کہ کون سامنصوبہ کس پوزیشن میں ہے ریلوے کے تمام ترقیاتی منصوبے جن میں پی ایس ڈی پی،پی پی پی ،بی اوٹی سمیت ریلوے کے اپنے ترقیاتی منصوبے بھی ڈال دیئے گئے ہیں

  • وفاقی وزیر کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا

    وفاقی وزیر کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور حماد اظہر کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا

    باغی ٹی وی : ٹرسٹ میڈیا کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر حماد اظہر کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا . ادارے کی جانب سے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے سینئر اداکار شجاعت ہاشمی ، مسعود اختر، سہیل احمد ، افتخار ٹھاکر اور صباپرویز کو ان کے فن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ان کا اعتراف کرتے ہوئے اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا .

    اس سلسلے میں ایوان اقبال یا فلیٹیز ہوٹل میں‌پروگرام منعقد کیے جانے کا امکان ہے . وفاقی وزرا اس تقریب میں‌مہمان خصوصی کے طور پر مدعو ہیں.

  • حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیاہے

    وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سپریم کورٹ میں 10 ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التواء رہی تھی ، سپریم کورٹ نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 11 جون 2019ء کو گرفتار کیا، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا،

    درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے سولہ ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 ملزم نامزد اور 11 ملزموں کا ٹرائل ہو رہا ہے، تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلاء ہیں ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ہے، کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا حتمی فیصلے سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے،عدالت حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے،

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

  • جج‌ صاحب، مجھے یہ کام کرنے دیں. شہباز شریف نے کس بات کی مانگی اجازت؟

    جج‌ صاحب، مجھے یہ کام کرنے دیں. شہباز شریف نے کس بات کی مانگی اجازت؟

    جج‌ صاحب، مجھے یہ کام کرنے دیں. شہباز شریف نے کس بات کی مانگی اجازت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے لیگی امیدواروں کے سینیٹ کیلئے پارٹی ٹکٹس پر دستخط کردئیے

    احتساب عدالت میں شہبازشریف سمیت دیگرکےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف نے فاضل جج سے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹس پردستخط کی اجازت مانگ لی جس پر فاضل جج نے کہا کہ ٹکٹس پر دستخط کرنے کی مجھ سےکیوں اجازت مانگ رہے ہیں،شہباز شریف نے عدالت میں جواب دیا کہ قانون مجھ سے پوچھ سکتا ہےکہ کس کےسامنے دستخط کیے ،

    شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت، عدالت نے نیب کے 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے، آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی گئی

    شہبازشریف اورنوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے،شہبازشریف نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی دونوں رہنماوَں میں سیاسی امورپربھی گفتگو ہوئی،سینیٹ انتخابات، پی ڈی ایم تحریک کے حوالہ سے بھی شہباز شریف اور نواز شریف میں بات چیت ہوئی،

    گزشتہ ایک ہفتے میں عدالت پیشی کے دوران نواز شریف اور شہباز شریف کا دوسری بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے