Baaghi TV

Category: لاہور

  • مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے رابطہ کیا ہے

    مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے انکی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی ،مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی صاحبزادی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،گزشتہ روز مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں

    مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النسا کو لاہور میں حادثے میں سر پرشدید چوٹ آنے پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے

    ن لیگ کی ترجمان کے مطابق مہرالنسا اس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم اب وہ خطرے سے باہر ہیں،صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے ۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

    بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

    مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

    ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے نہ آئے، اگلا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ مولانا نے سر پکڑلیا

    قانون اور آئین کے تحت کاروائی پر یقین رکھتے ہیں،وزیر خارجہ کا پی ڈی ایم کو پیغام

    مریم نواز کا اسلام آباد میں لال جوڑا پہن کربڑا اعلان، مولانا بھی خاموش نہ رہ سکے

    مریم اپنے والد نواز شریف کا پیغام لیکر کس اہم شخصیت کے پاس پہنچ گئی؟

  • ساجد کیانی کن  حفاظتی اقدامات کو  عمل میں لا  رہے ہیں؟

    ساجد کیانی کن حفاظتی اقدامات کو عمل میں لا رہے ہیں؟

    لاہور 07فروری 2021:
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے شہر کے مختلف گرجا گھروں، نیو راوی بریج چیک پوسٹ سمیت اہم مقامات کا دورہ کیا. ساجد کیانی نے پولیس کی طرف سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں.انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور مشکوک افراد اور گاڑی پر کڑی نظر رکھیں. ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ناکوں پر انہیں غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے.ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا.ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی شکایت پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔ قصوروار ثابت ہونے پر سخت مہکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ناکے اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں.

  • جناح پولو اینڈ کنٹری کلب: ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء کس ٹیم نے جیتا ؟؟

    جناح پولو اینڈ کنٹری کلب: ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء کس ٹیم نے جیتا ؟؟

    لاہور: جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء ٹیم ایف جی پولو / ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو 7-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سب سڈری فائنل ٹیم ایچ این پولو نے جیت یا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ پینٹس کے سپانسر کور کمانڈر پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز ہلال امتیاز ملٹری تھے۔ ان کے ساتھ جی او سی الیون ڈیو میجر جنرل محمد رضا ایزد، سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر خزیمہ احمد، میر ثناء احمد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور سینئر پولو کھلاڑیوں ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کے درمیان زبردست فائنل میچ ہوا جو ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے 7-3 سے جیتا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں رومیر زیولیٹا نے دو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے رولوٹروٹز نے دو جبکہ نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ایچ این پولو ٹیم نے نیوایج کیبلزکو 8.5-4 سے ہرا دیا۔ ایچ این پولو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ اور الوکیو سیلسٹینیو نے تین تین، راجہ میکائل سمیع اور حیدر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے تراب رضوی نے دو، المان جلیل اعظم اور مارکوس پنیلو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں لاہور گیریژن پولو اکیڈمی کی دوچھوٹے بچوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ ہوا جو ٹیم وائٹ نے ٹیم ریڈ کو 5-0 سے ہرا کر جیت لیا۔ ٹیم وائٹ کی طرف سے محمد مطلوب ایزد نے چار گول سکور کیے۔ میچ سے قبل کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب احمد نے کلب کے متعلق بتایا کہ 109 ایکٹر پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ کلب میں 224 انٹرنیشنل سٹینڈرڈز سٹیبلز، اڑھائی کلو میٹر واکنگ ٹریک، رائیڈنگ سکول، ارینا پولو کے ساتھ ساتھ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب پاکستان کی بڑی پولو کی سہولت ہے۔ انہوں نے ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔

  • ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کا قلع قمع کریں۔
    ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی
    لاہور،07 فروری2021:
    ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ڈولفن سکواڈ کا کلیدی کردار ہے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کا قلع قمع کریں۔ پولیس جوان اور شہری کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
    ایس پی راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام321کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث65 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے26موٹرسائیکلیں،19موبائل فونزاور43ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے34پسٹلز،06رائفلز،02 پمپ ایکشن،43میگزین اور849گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے44افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ01لاکھ45ہزار590 موٹر سائیکلوں،2981 گاڑیوں اور01لاکھ50ہزارسے زائداشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ81موٹر سائیکلوں،03 گاڑیوں اور34اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑیوں اور05موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث27 جبکہ پتنگ و آتش بازی میں 02،02ملزمان گرفتار کئے گئے۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ اشتہاری سمیت 110 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

  • قبضہ گروپ کے خلاف لاہور پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی

    قبضہ گروپ کے خلاف لاہور پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر اندرون شہر ناجائز تعمیرات کے خلاف کامیاب ایکشن
    کشمیری گیٹ میں غیر قانونی زیر تعمیر کثیر المنزلہ پلازہ سر بمہر کر دیا گیا. پولیس،والڈ سٹی اتھارٹی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نےمشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔
    والڈ سٹی اتھارٹی کی 02کنال اراضی اور غیر قانونی سٹرکچر کی مالیت 03 ارب روپے سے زائد ہے۔پلازہ بدنام زمانہ طیفی بٹ قبضہ گروپ نےناجائز تجاوزات کے طور پر غیر قانونی تعمیر کیا۔سی سی پی او لاہور
    لاہور میں اب قبضہ مافیا کے لئے کوئی جگہ نہیں،شہریوں کی املاک پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے۔غلام محمود ڈوگر
    سی سی پی او لاہور کی قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی کو شاباش۔ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ناجائز تجازات کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا گیا۔اینٹی رائٹ فورس،ایلیٹ فورس،02 ڈی ایس پی،09 ایس ایچ اوز اور سینکڑوں جوانوں نےاینٹی تجاوزات آپریشن کو مکمل سکیورٹی فراہم کی۔
    علاقے کو آپریشن سے قبل مکمل طور پر گھیرے میں لیا گیا،بلند عمارات پر پولیس جوان تعینات رہے۔آپریشن کے دوران کسی بھی ممکنہ مزاحمت کو روکنے کے لئے واٹر کینن اور پرژن وین بھی موقع پر موجود رہی۔

  • اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہیں، حکومت قائم رہے گی،چوہدری محمدسرور کا بیان

    اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہیں، حکومت قائم رہے گی،چوہدری محمدسرور کا بیان

    گورنر ہاؤس میں پنجاب چوہدری محمدسرور کا بیان سامنے آگیا ہے-

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 26مارچ کے بعد 27مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا۔ دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی ۔ 2023 تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے اور نہ ہی ان میں اتفاق ہے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کاخاتمہ ہوجائے گا ۔ اتحادی جماعتیں اور عوام بھی حکومت کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ۔ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔

    ٭ سیاسی مخالفین کو مشورہ ہے صبر کے ساتھ2023 کے انتخابات کا انتظار کر یں ۔ سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی ہی کامیاب ہوں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ۔ معاشی سمیت تمام شعبوں میں ملک کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ۔

  • عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

    عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

    عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

    باغی ٹی وی : ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے لاہور میں واقع گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔

    اس حوالے سے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع میرے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔

    عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع میرے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ عابد باکسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

  • لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر حمیرا ارشد سمیت دیگر فنکار لاہور پولیس کے شکرگزار

    لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر حمیرا ارشد سمیت دیگر فنکار لاہور پولیس کے شکرگزار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار طارق ٹیڈی کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر پولیس کے مشکور ہیں-

    باغی ٹی وی : حمیرا ارشد اور طارق ٹیڈی نے اپنے ویڈیو پیغامات میں پولیس کا شکریہ ادا کیا- حمیرا ارشد نے کہا فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔

    جبکہ اداکار طارق ٹیڈی نے کہا وعدے کے مطابق لاہور پولیس نے دو دن میں ہمیں انصاف دلایا۔ پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق قابضین نے عرصہ دراز سے اسکیم موڑ پر واقعہ پلازہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ سخی سرور نامی شہری نے پلازے پر قبضہ واگزار کروانے کے لیے سی سی پی او لاہور سے درخواست کی جس پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا۔

    اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جان و مال کا مکمل تحفظ دیا جارہا ہے لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے شہر میں کسی قبضہ گروپوں، نوسربازوں اور بدمعاشوں کی کوئی جگہ نہیں۔

  • برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

    برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

    تین روز برائیڈل کیٹور ویک 2021 کی رنگا رنگ تقریب میں جہاں خوبصورت عروسی ملبوسات کی نمائش اور پرفارمنس پیش کی گئیں تو وہیں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری فیشن ویک کے آخری روز 8 ڈیزائنرز کے ملبوسات ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔

    آخری روز دلکش موسیقی کے ساتھ عروسی ملبوسات اور ماڈلز کی حسین اداؤں نے میلہ لوٹ لیا فیشن شو کے آخری روز کی اہم بات یہ تھی اس روز وفاقی وزیر شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی۔

    جبکہ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ نے برائیڈل اور پارٹی وئیر ملبوسات کی نمائش سے خودکو انڈسٹری میں متعارف کروایا۔

    فیشن ویک کے آخری روز اداکارہ حریم فاروق، منیب فاروق، اسفر رحمٰن، سونیا حسین اور ریشم شوز ٹاپر بنیں۔

    دوسری جانب تین روز برائیڈل کیٹور ویک 2021 کی رنگا رنگ تقریب میں جہاں خوبصورت عروسی ملبوسات کی نمائش اور پرفارمنس پیش کی گئیں تو وہیں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن کے ذریعے لوگوں کو ایک پیغام بھی دیا۔

    معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن ‘نمائش’ کے ذریعے جہیز خوری کے خلاف لوگوں کو پیغام دیا اور ان کی اس کلیکشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں جہیز نہ لینے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

    برائیڈل فیشن ویک کے آخر روز ڈیزائنر علی ذیشان کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی ریمپ واک کر کے لوگوں کے دل موہ لیے ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی مائرہ کو لیمن ییلو رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس دیکھا گیا۔

    تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک اختتام پذیر

  • اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری پر تشدد اور ہراسانی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

    اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری پر تشدد اور ہراسانی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

    لاہور میں اسٹیج اداکارہ زونیرش بانو عرف ارم چوہدری پر تشدد اور ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ زونیرش بانو عرف ارم چوہدری نےحبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور ہراساں کرنے پر ملزمان کے خلاف سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو درخواست دی تھی۔

    سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے مرکزی ملزم خرم اور اس کے ساتھیوں زوہیب اور عدنان کو گرفتار کر لیا۔

    اداکارہ کی درخواست پر ویمن پولیس نے بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔