Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور پولیس کی فوری کاروائی، فنکاروں کے تشکرانہ پیغامات

    لاہور پولیس کی فوری کاروائی، فنکاروں کے تشکرانہ پیغامات

    لاہور پولیس نے سکیم موڑ پر واقعہ پلازے پر سے قبضہ واگزار کروایا جس پرفنکار برادری اور مختلف آرٹسٹوں نے لاہور پولیس سے تشکر کا اظہار کیا-

    گلوکارہ حمیرا ارشد اور ادکار طارق ٹیڈی نے لاہور پولیس سے اظہارِ تشکر کےلئے ویڈیو پیغامات جاری کیے- ترجمان لاہور پولیس نے بتایا قابضین نے عرصہ دراز سے سکیم موڑ پر واقعہ پلازہ پر قبضہ کیا ہوا تھا- سخی سرور نامی شہری نے پلازے پر قبضہ واگزار کروانے کیلئے سی سی پی او لاہور سے درخواست کیتھی- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا- سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کو جان و مال کا مکمل تحفظ دیا جارہا ہے- لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے- شہر میں کسی قبضہ گروپ، نوسرباز، بدمعاش کی جگہ نہیں-

    گلوکارہ حمیرا ارشد نے تشکرانہ انداز میں کہا کہ فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں- طارق ٹیڈی نے کہا کہ وعدے کے مطابق لاہور پولیس نے دو دن میں ہمیں انصاف دلایا- آرٹسٹ نے پیغام جاری کیا کہ پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے-

  • ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ ماننے پر کیا اہم اعلان

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ ماننے پر کیا اہم اعلان

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ ماننے پر کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی :ایم آئی ٹی آرڈیننس کیخلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن اسلام آبادکا نئی حکمت عملی پر غور . ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس مارچ کرنے کا عندیہ دے دیا.صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آرڈیننس واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا،

    لاہور ہائیکورٹ نے ایم ٹی آیی ایکٹ کیخلاف دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ایکٹ کو چیلنج کیا گیا اْس ایکٹ بنا ہی نہیں تھا مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر افراد کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں ایم ٹی آئی کو چیلنج کرتے ہوئے قانونی اعتراض اٹھائے گئے تھے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے وکیل عابد ساقی کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ گورنمنٹ ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ غیرقانونی ہے،

    اس سے ہسپتالوں میں مفت علاج ختم ہو جائے گاجو بلاجواز اور آئین کے منافی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ایم ٹی ایکٹ کی متنازعہ شقیں کالعدم قرار دی جائیں۔

  • قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ، سنسنی خیز مقابلے، فائنل میں پہنچی کون سی ٹیمیں؟

    قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ، سنسنی خیز مقابلے، فائنل میں پہنچی کون سی ٹیمیں؟

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ2021ء
    لاہور اور فیصل آباد ڈویژنز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے

    پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 3-2سے شکست دی، دوسرے ہاف میں بہاولپور ڈویژن نے جارحانہ کھیل کا مظاہر کیا مگر کامیابی حاصل نہ کرسکی

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور ڈویژن نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سرگودھا ڈویژن کو 6-5سے ہرایا، میچ کا فیصل سڈن ڈیتھ پر ہوا

    سیمی فائنلز میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے جس سے ماضی کی یاد تازہ ہوگئی، تمام ٹیموں نے بہت محنت کی،فائنل یادگار ہوگا،

    لاہور (پ ر)6فروری2021ء۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ2021ء کے سیمی فائنلز میں فیصل آباد ڈویژن اور لاہور ڈویژن کی ٹیمیں سنسنی خیز مقابلے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں،

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سیمی فائنلز میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے جس سے ماضی کی یاد تازہ ہوگئی، تمام ٹیموں نے بہت محنت کی اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،

    چیمپئن شپ میں ٹیلنٹڈ کھلاڑی سامنے آئے ہیں، یہ ٹیلنٹ قومی سرمایہ ہے جس کو ضائع نہیں جانے دیں گے، جن کو آگے لے کر جائیں گے تاکہ قومی ہاکی ٹیم مضبوط بنے،چیمپئن شپ سے ہاکی کو بہت فروغ ملا ہے، نئے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے، فیصل آباد اور لاہور ڈویژنز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں،

    دونوں ٹیمیں بہت جاندار ہیں امید ہے کہ چیمپئن شپ کا فائنل یادگار ہوگا۔ چیف سلیکٹر پاکستان ہاکی ٹیم اوراولمپئن منظور جونیئر، اولمپئن توقیر ڈار، ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید، سینئر سپورٹس اینکر یحییٰ حسینی، صدر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن خواجہ خاور، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف باجوہ اور تمام ڈویژنل سپورٹس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،

    ہفتہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کھیلے گئے،پہلا سیمی فائنل فیصل آباد ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا، میچ میں لاہور ڈویژن نے پہلے تین گول کرکے میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط بنالی،دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا،

    بہاولپور ڈویژن نے فیصل آباد ڈویژن پر بھرپورتوڑ حملے کئے اور دو گول کرلئے مگر وہ تیسرا گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اس طرح پہلا سیمی فائنل فیصل آباد ڈویژن نے 3-2سے جیت لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی، فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے محمد ساجد نے 2اور معظم نے ایک گول کیا جبکہ بہاولپور ڈویژن کی جانب سے ابصار بن رؤف اور محمد عزیر نے گول کئے۔

    دوسرا سیمی فائنل لاہورڈویژن اور سرگودھا ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے، کھیل کے اختتام تک میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، میچ میں لاہور ڈویژن کی جانب سے کپتان حنان شاہد اور سرگودھا کی جانب سے ابرار ارشد نے گول کئے،جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنلٹی شوٹ آؤٹ دیئے گئے جس میں بھی مقابلہ 3،3گول سے برابررہا،لاہور کی جانب سے شاہزیب، محمد ربیعہ اورمحمد عمار جبکہ سرگودھا کی جانب سے شاہیر،افراہیم منگا اورابرار ارشد نے گول کئے، پنلٹی شوٹ آؤٹ برابر ہونے سے میچ مزید دلچسپ ہوگیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سڈن ڈیتھ(sudden death) پر ہوا جس میں لاہور ڈویژن نے سیمی فائنل 6-5سے جیت لیا

    ۔لاہور ڈویژن کی جانب سے عمار، کپتان حنان شاہد اور محمد ربیعہ نے گول کئے جبکہ افراہیم منگا اور ابرار ارشد نے گول کئے، شاہیر نے گیند نیٹ سے باہر پھینک دی۔

  • زلزلہ زدگان کی لاکھوں پونڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    زلزلہ زدگان کی لاکھوں پونڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، موجودہ حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے
    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں سکولوں میں داخلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

    لاہور6فروی : معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی لاکھوں پاونڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے- کل جعلی راجکماری کو مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کوئی شرم نہیں آئی- پی ڈی ایم نے کل مظفر آباد میں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ نہیں بلکہ بھارت اور مودی کے ساتھ یکجہتی کا دن منایااور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی-جعلی راجکماری نے مودی کی اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کی پوری قیمت ادا کی اور ایک بار بھی مودی کے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی مذمت نہ کی۔ عوام نے مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں دیکھ لیا کہ کون مودی کا یار ہے اور کس نے مودی کے تحفوں اور مبارکبادیوں پر کشمیری حریت پسندوں کے خون کا سودا کیا۔پی ڈی ایم نے مظفرآباد میں پاکستانی اور کشمیری عوام کی نہیں بلکہ مودی اور بی جے پی کی زبان بولی اور مودی کا بیانیہ پڑھ کر سنایا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن مودی کو لعن طعن کی بجائے قومی یکجہتی کے دن کو اپنے سیاسی نشے کے لئے استعمال کیا پوری اپوزیشن کی سوچ کا محور اپنی ذات کے ساتھ جڑا ہے۔جعلی راجکماری یہ کیوں نہیں بتاتی کہ ایون فیلڈ کے محلوں کیسے بنائے۔ بیروزگار سیاست دان مولانا فضل الرحمن جو کئی دہائیوں تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کی قوم ان سیاسی بہروپیوں سے واقف ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت نے پاکستان میں کھڑے ہوکر کشمیریوں کے خون کا سودا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شریف فیملی کو جھوٹ بولنے کا سرٹیفکیٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے جاری کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ خواہش تھی سینٹ کا الیکشن بکرا منڈی میں تبدیل نہ ہواورحرام کی کمائی سے اسمبلیوں کی خریدو فروخت نہ ہو۔عمران خان سینٹ کے الیکشن کو ماڈل بنانا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے قومی مفاد کی بجائے اپنی ذات کو فوقیت دی۔انہوں نے ایک ایسی خاتون جس کے اکاونٹ سے منی ٹریل کو نیب نے ثابت کیا ہے وہ اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے اپنے عہدے کے مزے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہوں کے قاتلوں کو پکڑنا حکومتی اداروں کا فرض ہے۔قانون پر عمل درآمد کیلئے وزیر اعظم نے جو ہدایت دی ہے اس میں کسی کی ذات کو نشانہ بنانا مقصود نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے مذاکرت ملک اور قوم کے مفاد کے ایجنڈا پر ہونگے۔ تاہم حکومت نیب کیسز سے کسی کو ریلیف نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔
        قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ میں سکولوں میں داخلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں قومی تعلیمی نصاب کے نفاذ کی منظوری، صوبہ بھر کے 1227 سکولوں کی اپ گریڈیشن، 2000 سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر،110 ماڈل سکولوں کا قیام،سکولوں میں ”آفٹرنون شفٹ” کا آغاز،نئی ایجوکیشن پالیسی کے نفاذ سمیت پہلی بار 40 ہزار اساتذہ کے گھر بیٹھے بغیر رشوت/سفارش ٹرانسفرز کی گئی۔ یہ سب باتیں اس بات کی عیاں ہیں کہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم لانے پر کام کا آغازموجودہ حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400 لائبریریاں،1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز کی بحالی تاریخ میں پہلی بار پرائمری سکولز کے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ تاریخ میں پہلی بار بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لئے تین زبانوں اردو،انگلش اور عربی زبان کے اندر بین الاقوامی معیار کی ”ECE Little Library” کتاب کی اشاعت اور مفت فراہمی ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے تاریخی فیصلوں سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو عالمی معیار کے تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
        ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یونیورسٹی آف چکوال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، مری کے پنجاب ہاؤس کو کوہسار یونیورسٹی مری میں تبدیل جبکہ سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 14 ارب کی لاگت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے TEVTA کے ایک لاکھ طلباء کی فیس معاف کی گئی ہے۔ سینٹر آف ایکسیلنس چکوال کا سنگِ بنیادرکھا گیا اور یونیورسٹی سپورٹس لیگ کا انعقادکیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی تربیتی اکیڈمی کا قیام عمل میں لائی ہے اور دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی تقرری کے لیے شرائط میں نرمی کی گئی ہے پہلے سے بنی 18 یونیورسٹیوں کے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے اہم اقدام کئے جارہے ہیں اور پہلی بار 15 یونیورسٹیوں، 250 کالجز اور 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی میرٹ پر آزاد سلیکشن بورڈز کے ذریعے تقرری ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ 3 ٹیکنیکل یونیورسٹیوں سمیت 10 نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور 50 کالجز میں BS کلاسز کا آغاز کیاگیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔اساتذہ طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں۔ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔ کھیل کود بچوں کے اعصاب کو مضبوط کرتا ہے۔ سپورٹس مین سپرٹ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رسہ کشی کے مقابلہ میں حصہ لیا اور سی او ایجوکیشن کی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا اور ٹینس بھی کھیلا۔ انہوں نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن اور فارمل سکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں میں کتابیں اور گفٹ تقسیم کئے۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی جناح ہسپتال آمد، حادثہ میں زخمی ڈولفن جوان کی عیادت

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی جناح ہسپتال آمد، حادثہ میں زخمی ڈولفن جوان کی عیادت

    ساجد کیانی نے زخمی اہلکار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعا.
    ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس پی ڈولفن سکواڈ کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
    لاہور،06فروری2021:
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اورگذشتہ رات دوران ڈیوٹی موٹر سائیکل حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکارکانسٹیبل واجد کی عیادت کی۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے زخمی ڈولفن جوان کو پھولوں کا گلدشتہ پیش کیا۔انہوں نے جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ڈولفن اہلکار کی علاج معالجہ بارے دریافت کر رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے ایس پی ڈولفن کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی ڈولفن اہلکار واجد کے اہل خانہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

  • غریب کی عزت بھی گئی اوراصل مسئلہ بھی دبادیاگیا!!!۔

    غریب کی عزت بھی گئی اوراصل مسئلہ بھی دبادیاگیا!!!۔

    لاہورمیں لڑکی کےساتھ زیادتی کےمقدمےمیں پولیس نےگھرپرقبضےکاذکرہی نہ کیا۔متاثرہ لڑکی کےوالدنےگھر کاقبضہ چھڑانے کے لئےوزیراعظم پورٹل پردرخواست دےرکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پورٹل پرشکایت کیوں کی؟ لاہورکےعلاقےمزنگ میں غریب کی بیٹی کوزیادتی کانشانہ بناڈالاگیا۔ پولیس نےمقدمہ درج کرتےوقت حقائق سےمنہ پھیرلیا۔گھرپرقبضےکاذکرہی نہ کیااورصرف زیادتی کا مقدمہ درج کیا۔غریب کی عزت بھی گئی اوراصل مسئلہ بھی دبادیاگیا۔

    متاثرہ لڑکی کےوالدکاکہناہےکہ ملزم آدھےگھرپرقابض ہیں اورپورے قبضہ جمانے کے لئے ڈراتےدھمکاتےرہتےہیں،گھرکاقبضہ چھڑانے کے لئے وزیراعظم پورٹل پردرخواست کی تو ملزم بپھرگئے۔متاثرہ اہلخانہ درخواست میں پولیس پرملزمان کےساتھ سازبازکرنےکاالزام عائدکرچکےہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز مزنگ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ہوئی، پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاتھاجن میں ملزم احسان اور حسن شامل ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں محلے کے لڑکوں نے زیادتی کی ، ملزمان کسی تیسرے شخص کی فون کال آنے پر فرار ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔

    آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

    یاد رہے کہ شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔

  • لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

    لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

    لاہور 6 فروری
    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان
    ہر بار کی طرح اس بار بھی ن لیگی رہنماؤں کو انگریزی سمجھ نہ آئی۔ ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی پہلی پیشی پر فتح کے اعلان کرنے پر لیگی ترجمانوں کو اکیس توپوں کی سلامی۔ ن لیگی ترجمانوں نے ابتدائی مرحلے پر ہی شہباز شریف کی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا۔ برطانوی جج کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے منی لانڈرنگ کے داغ دھل نہیں جائیں گے۔ بہتر ہو گا آل شریف سمیت ساری ن لیگ اپنے دعوے کی حمایت میں ثبوت اکٹھے کرے۔
    جیت کے کھوکھلے دعووں اور بیانات سے لندن تو کیا، پاکستانی عوام بھی بے وقوف نہیں بنے گی۔
    لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

  • ہماری ٹیم انتہائی قابل افراد پر مشتمل ہے، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کا بیان

    ہماری ٹیم انتہائی قابل افراد پر مشتمل ہے، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کا بیان

    لاہورمیں پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چودھری عمر سعید نے کہا ہے کہ پنجاب ایسوسی ایشن سکواش کی پرموشن کیلئے کام جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم انتہائی قابل افراد پر مشتمل ہے۔ ماضی میں بھی سکواش کی پرموشن کیلئے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے اہم رول ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی سکواش میں پنجاب بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ وہ منتخب ہونے کے بعد اپنی ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ عمر سعید نے سابق صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے گزشتہ دور پنجاب سکواش میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عمر سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز الیکشن پنجاب سکواش کے آئین کے مطابق ہوئے اور ہمارے آئین میں کوئی یونیورسٹی ہماری ممبر نہیں ہے۔

    تمام ممبر یونٹس، پاکستان سکواش، پنجاب سپورٹس بورڈ نے الیکشن میں شرکت کی۔ طارق صدیق ہمارے سیکرٹری ہیں اور وہ ایک بہترین منتظم ہیں۔ چودھری عمر سعید کے مطابق سینئر نائب صدر طارق فاروق رانا، نائب صدور میں شیراز سلیم، حیدر عزیز، عمران مختار، عمر مسعود، جمشید فخری جبکہ خزانچی رضوان ظہور ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز میں سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد لاہور زون سے، فیصل آباد زون سے نعیم دستگیر،راولپنڈی زون سے ڈاکٹر ایرج ملک، بہاولپور زون سے ڈاکٹر مغیز امین، ایس این جی پی ایل سے ہی عدیلہ مرزوک جن کا تعلق بھی لاہور زون سے ہے، لیڈی ممبر تانیہ ملک شامل ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ بہترین ٹیم اگلے چار سال تک پنجاب میں سکواش کی بہتری کیلئے عمدہ کام کرے گی۔

  • الحمراء آرٹس کونسل کشمیری رنگ میں ڈھل گیا، نمائشیں،واک اورڈرامے کا بھی انعقاد

    الحمراء آرٹس کونسل کشمیری رنگ میں ڈھل گیا، نمائشیں،واک اورڈرامے کا بھی انعقاد

    لاہور الحمراء آرٹس کونسل میں ”عزم یکجہتی کشمیر“ کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں- ان تقریبات میں نمائشیں،واک،ڈرامہ میں کشمیری ثقافتی کے رنگ بکھیرے گئے ہیں جس کی وجہ سے الحمرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء نے اس موقع پر کہا کہکشمیری پُرامن قوم ہے- منفرد و خوبصورت ثقافتی رسوم و رواج کی حامل یہ قوم دُینا میں اپنی الگ شناخت رکھتی ہے۔

    ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے کشمیری ثقافت کو موضوع بحث بناتےہوئے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کشمیری زبان وادب،تہذیب و ثقافت کو فروغ دے کر کشمیر ی کازاجاگر کر رہا ہے۔ سربراہ الحمراء کے بقول ”عزم یک جہتی کشمیر“کے پہلے روز نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں فن پاروں میں کشمیری قربانیاں،قائدین کشمیر کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا-

    نوجوانوں نے کشمیر ملبوسات زیب تن کر کے منفرد انداز میں واک کی،سٹالز بھی لوگوں کی دل چسپی کا باعث بنے-

    سہ روزہ تقریبات آج بھی جاری رہیں گی اوراس میں بڑی تعدا د میں لوگ شرکت کریں گے۔

  • شریف فیملی کے کتنے افراد کرونا کا شکار ہو گئے؟ تہلکہ مچ گیا

    شریف فیملی کے کتنے افراد کرونا کا شکار ہو گئے؟ تہلکہ مچ گیا

    شریف فیملی کے کتنے افراد کرونا کا شکار ہو گئے؟ تہلکہ مچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکوں سے قرضہ لیکرواپس نہ کرنے کا معاملہ لاہوربینکنگ کورٹ میں نوازشریف کے کزنزکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    ملزمان وکیل نے کہا کہ نوازشریف کے پانچوں کزن کوروناوائرس کا شکارہوچکے ہیں،نوازشریف کے کزن عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،عدالت حاضری سےاستثنیٰ دے،جس پر عدالت نے کہا کہ اگرملزمان کو کورونا وائرس ہوا ہے توثبوت فراہم کریں،رپورٹس پیش کی جائیں ورنہ قانون کےمطابق حکم جاری کروں گا،

    عدالت سے وکیل نے کوروناوائرس کی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی،عدالت نے شام4 بجےتک کورونا وائرس کی رپورٹس پیش کرنے کاحکم دے دیا،بینکنگ کورٹ کےجج منیراحمدجوئیہ نےمختلف بینکوں کی درخواستوں پر سماعت کی،ملزمان میں شفیع،طارق شفیع سمیت 5ملزمان شامل ہیں

    بینکنگ جرائم عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ کے روبرو نجی بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اتفاق مل اور کشمیر مل نے ستر کروڑ روپے قرضہ لیا، واپسی کیلئے متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود قرضہ واپس نہیں کررہیں، عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

    بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

    مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

    ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے نہ آئے، اگلا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ مولانا نے سر پکڑلیا

    قانون اور آئین کے تحت کاروائی پر یقین رکھتے ہیں،وزیر خارجہ کا پی ڈی ایم کو پیغام

    مریم نواز کا اسلام آباد میں لال جوڑا پہن کربڑا اعلان، مولانا بھی خاموش نہ رہ سکے

    مریم اپنے والد نواز شریف کا پیغام لیکر کس اہم شخصیت کے پاس پہنچ گئی؟