Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف سے جیل میں "اہم شخصیات” کی ملاقات،کس کا پہنچایا پیغام؟

    شہباز شریف سے جیل میں "اہم شخصیات” کی ملاقات،کس کا پہنچایا پیغام؟

    شہباز شریف سے جیل میں "اہم شخصیات” کی ملاقات،کس کا پہنچایا پیغام؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے

    شہباز شریف سے جیل میں صرف اہلخانہ کی ملاقات ہوئی ہے،جیل حکام کے مطابق ملاقات کےدوران صرف فیملی ممبران موجود تھے،ملاقات کے موقع پر جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اہلخانہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست دی اور جیل حکام نے ملاقات کروائی

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

    شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

    مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

    یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

    شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نصرت شہبازکواشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پرنیب نے جواب جمع کرا دیا،نیب نے تحریری جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرا دیا،نیب نے لاہورہائیکورٹ میں نصرت شہبازکی درخواست کی مخالفت کردی۔

    نیب نے ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاہے کہ طلبی کے باوجودنصرت شہباز پیش نہیں ہوئیں،احتساب عدالت نے قانون کے مطابق اشتہاری قراردیا،نیب کاکہناہے کہ نصرت شہبازشریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں نامزدہیں،نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کرداراداکیا۔نیب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نصرت شہبازکے نام کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے،عدالت اشتہاری قراردیئے جانے کیخلاف درخواست مستردکرے۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد

  • مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تصویر "لیک” کر دی،لگایا گھناؤنا الزام

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تصویر "لیک” کر دی،لگایا گھناؤنا الزام

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تصویر "لیک” کر دی،لگایا گھناؤنا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹڈ تھی،

    مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں برطانوی صحافی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاوَس میں ہوئیں، شہباز شریف نے کہا اگرایک دھیلےکی کرپشن ثابت ہوجائےتووہ سیاست چھوڑدیں گے ،شہباز شریف پرالزام لگایا گیا کہ زلزلہ زدگان کے فنڈزمیں سے کمیشن لیا،شہزاداکبرنے یہ اسٹوری لکھوائی،کیا شہباز شریف پرجوالزامات لگائے گئے اس کے کوئی ثبوت ہیں،ڈیلی میل اسٹوری کے سہولتکارشہزادا کبر تھے ،اسٹوری سے پہلے ڈیوڈ روزاورعمران خان کی ملاقات ہوئی،قسمیں کھا کر رانا ثنااللہ کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا،

    احتساب کے مشیر کا جھوٹ بولنے کے لیے تقرر کیا گیا ہے، وہ وقت دورنہیں کہ عوام کاہاتھ اورشہزاد اکبرکا گریبان ہوگا،آپ خود کبھی بریف کیس اوربراڈشیٹ میں کمیشن لیتے پکڑے جاتے ہیں،عمران خان اپنی چوری چھپانےکیلیے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے ملتان میٹرو اور اورنج لائن کو متنازع بنا دیا، شہزاد اکبر نے نیب میں قیدیوں کو ہراساں کرکے بیانات لکھوائے،لندن کی عدالت نے پوچھا کہ اسٹوری میں لگائے گئے الزامات کے آپ کے پاس ثبوت ہیں ؟ڈیلی میل کی اسٹوری میں لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے،6سال ہوگئےابھی تک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہیں ہوا،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں فیصلہ آنے کے بعد شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ شہبازشریف کی بے گناہی اور عمران صاحب کے مصدقہ جھوٹے ہونے کی بین گواہی ہے شہبازشریف کی ایمانداری پرکیچڑ اچھالنے والوں کے سیاہ چہروں کی کالک میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ لندن کی عدالت سے شہبازشریف کی سچائی کی گواہی آئی لندن عدالت کے فیصلے کے بعد کچھ بھی شرم ہوتو عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان معافی مانگیں

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

    شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

    لندن عدالت نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق شدید ترین درجے میں شہبازشریف کو بدنام کیاگیا برطانوی جج نکلین نے قرار دیا کہ شہبازشریف کے خلاف برطانوی ہتک عزت کے قانون کے اول درجے کا جھوٹ بولاگیا ،برطانوی جج نکلین نے قرار دیا کہ شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل نے سراسر جھوٹ اور مفروضے پر مبنی خبر شائع کی، کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی عمران صاحب اپنے سیاسی انتقام، حسد اور جھوٹ کی آگ سے پاکستان کی جو ہتک آپ نے کرائی، اس کا ازالہ کون کرے گا؟جھوٹے کاغذ لہرانے والوں میں زرا سی بھی شرم ہوتو برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد چلو بھر پانی میں ڈوب مریں شہزاد اکبر نے جو کاغذلہرائے تھے وہ لندن کی عدالت میں کیوں پیش نہیں کئے؟ثابت ہوا کہ جن کی اپنی کوئی عزت نہیں ، ان کا کام صرف شرفاءکی عزت اور پگڑیاں اچھالنا ہے

    برطانوی عدالت کے فیصلے سے براڈ شیٹ کے کمشن خور شہزاد اکبر کے چہرے پر جھوٹ کی سیاہی میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے عمران صاحب نے یہ جھوٹا انٹرویو خود کرایا تھا، عمران صاحب آپ کے ہر جھوٹ کا انجام انشائ اللہ ایسا ہی نکلے گا عدل اور انصاف جب بھی ہوا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت سرخروہوئی، انہیں جیل بھجوانے والے خود جیل گئے انشاءاللہ جب بھی عدل اور انصاف ہوگا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پھر سرخرو اور ان پر جھوٹ بہتان باندھنے والے جیل میں ہوں گے شہبازشریف کے دس ارب کے ہتک عزت کے مقدمے میں پانچ سال سے عمران صاحب مفرور ہیںپاکستان میں اس ہتک عزت کے مقدمے میں بھی انشاءاللہ عمران صاحب کا جھوٹ بے نقاب ہوکر رہے گا

    یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

  • مہنگائی کی شرح میں اضافہ، البتہ انڈے سستے ہو گئے، کتنے؟

    مہنگائی کی شرح میں اضافہ، البتہ انڈے سستے ہو گئے، کتنے؟

    مہنگائی کی شرح میں اضافہ، البتہ انڈے سستے ہو گئے، کتنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ واررپورٹ جاری کر دی گئی

    حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ 53 فیصد کااضافہ ہوا،مہنگائی کی مجموعی شرح 7.82فیصدتک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں31اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    ایک ہفتےمیں چکن کی فی کلو قیمت میں 6 روپےکا اضافہ ہوا،رواں ہفتےدال ماش،دال مسور،مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں گھی کی قیمتوں میں4روپےتک اضافہ ہوا،رواں ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی،

    ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر4روپے،پیازکی قیمت میں ایک روپے کمی ریکارڈ کی گئی،انڈے ایک روپے فی درجن سستے ہوگئے،رواں ہفتے کے دوران دال ماش کی قیمتوں میں کمی آئی،200گرام پسی ہوئی سرخ مرچ کی قیمت میں25 روپے اضافہ ہوگیا،11کلوایل پی جی کاسلنڈر1531روپے سے بڑھ کر 1567 روپے کا ہوگیا،

    ایک ہفتے میں 13اشیاضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،ماہانہ17ہزارروپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 8.72 فیصد تک پہنچ گئی،17سے 22 ہزارکے درمیان ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح8.67 فیصدریکارڈ کی گئی

    یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم

  • رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

    لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 فروری کورانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کرے گا ،نیب نے راناثنااللہ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کرانے کیلئےعدالت سے رجوع کیا تھا

    لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ آمدن سےزائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں، انہیں گزشتہ برس مارچ میں عبوری ضمانت دی گئی تھی۔نیب درخواست میں کہا گیا کہ بینچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکا، رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

    نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ رانا ثناء اللہ کیس میں فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ، نیب نوٹس ملنے پر رانا ثناءاللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی۔

    رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

    رانا ثناء اللہ نیب میں پیش، نیب نے کیا سوال کئے؟ سوالنامہ منظرعام پر آ گیا

  • خواجہ سرا کا یہ کام  دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سرافیض اللہ کے امتحان میں نہ بیٹھنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا

    جسٹس فیصل زمان نے 4 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواستگزار کے ساتھ نارواسلوک پرافسوس ہوا ،قانون بن چکا ہے لیکن معاشرہ خواجہ سراوَں کو تسلیم نہیں کر رہا،ایک خواجہ سرا کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کیلئے ہمت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، خواجہ سرا کو تعلیم کی حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے،

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایک خواجہ سرا کا تعلیم حاصل کرنا دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،درخواستگزارنے لیکچرارکیلئے اپلائی کیا تھا،خواجہ سراکی درخواست تضحیک آمیزر ویے کے ساتھ مسترد کردی گئی،درخواست مسترد کرنا آئین کیخلاف ورزی کرنا ہے،حکومتی محکمے  نے قانونی دباوَ پرخواجہ سرا کا حق تسلیم کیا،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کیلئے کوٹہ مختص نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے خواجہ سرا فیاض اللہ کو پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے خواجہ سرا فیاض اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست منظور کیوں نہ کی؟ اس پر وکیل پی پی ایس سی نے کہا کہ اگر ہائیر ایجوکیشن اجازت دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ اس موقع پر سیکشن افسر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی عدالت کو بتایا کہ انہیں خواجہ سرا کی درخواست منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، وہ بطور خاتون ( درخواست منظور کررہے ہیں۔اس پر عدالت نے خواجہ سرا فیاض اللہ کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ درخواست جمع کرائے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

    خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

  • منشیات فروشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں:سی سی پی او لاہورکی ہدایت پر کریک ڈاؤن شروع

    منشیات فروشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں:سی سی پی او لاہورکی ہدایت پر کریک ڈاؤن شروع

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع-

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17 منشیات فروش گرفتارکرلیا گئے- تھانہ اچھرہ اور شادمان میں 06 مقدمات درج،نصیر آباد،غالب مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن اور لیاقت آباد میں بھی07 مقدماتدرج کرلیے گئے- نشتر کالونی،کاہنہ،کوٹ لکھپت اور فیصل ٹاؤن میں04 منشیات فروش گرفتارکرلیے گئے- گرفتار ملزمان کے قبضے سے04 کلو 800 گرام چرس برآمد،01کلو520گرام ہیروئن اور 123لیٹر شراب بھی برآمد، گرفتارکریے گئے- ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات شروع-

    مزید کہا کہ ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے- نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

  • وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہیں:گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہیں:گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر محمد سرور اور دیگر شخصیات کی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت

    دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا:عثمان بزدار
    وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں، انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا ہے
    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں، بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو سرخرو کرینگے-

    پنجاب حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر آج گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سردار تنویر الیاس، عون چوہدری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری اطلاعات، متعلقہ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر شخصیات نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔ دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ یورپ کے مختلف پارلیمنٹیرین اور غیر جانبدار عالمی ادارے بھی بھارتی جارحیت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں اور انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریو ں کی سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔ بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو سرخرو کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی تقریب سے خطاب کیا-

  • جنرل ہسپتال نے کینسر مریضوں کو نئی امید سے روشناس کروایا، پرنسپل پی-جی-ایم-آئی

    جنرل ہسپتال نے کینسر مریضوں کو نئی امید سے روشناس کروایا، پرنسپل پی-جی-ایم-آئی

    جنرل ہسپتال میں کینسر سے صحت یاب ہونے والے بچوں میں تحائف تقسیم، والدین خوشی سے نہال
    سرطان کے مرض میں مبتلا بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:پرنسپل پی جی ایم آئی

    پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ بچوں کو طویل عرصہ تک اپنا دودھ پلا کر خواتین بریسٹ کینسر میں بھی کمی لا سکتی ہیں-
    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال بچوں میں کینسر کے علاج معالجے کا منفرد ادارہ ہے جہاں تمام متعلقہ سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ اسی طرح بچوں کی آنکھوں کے سرطان کا علاج بھی ملک بھر میں صرف اسی علاج گاہ میں ہوتا ہے جہاں تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں اور کسی بھی مریض کی ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوتی۔

    ان خیالات کا اظہارپرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بچہ وارڈ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سال کا تھیم” آئی ایم اینڈ آئی ول” ہے جس کا مقصد پر عزم،استقامت اور ثابت قدمی کی علامت ہے اور معالجین کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی بیماری کے خلاف لڑنے اور کبھی ہار نہ ماننے کے مصمم ارادے کی تلقین دیتا ہے لہذا ہمیں مستقل مزاجی اور اللہ تعالیٰ پر یقین کے ساتھ علاج معالجہ جاری رکھنا چاہیے۔اس موقع پر پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر آغاشبیر علی،پروفیسر محمد معین، ڈاکٹر آفتاب انور، ڈاکٹر ثناء ریاض، ڈاکٹر مزمل اعظم، نصرت طاہرہ،زنیرہ انور،شازیہ فاروقی اور ینگ ڈاکٹرز کے علاوہ بچوں کے والدین بھی شریک تھے۔ تقریب میں جنرل ہسپتال سے شفاء یاب ہو کر جانے والے کینسر کے مریض بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اُن میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جبکہ بچوں کے والدین نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کا مرض ایک مہلک بیماری ہے جس کے علاج معالجے پرلاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں جو غریب اور متوسط طبقے کیلئے نا ممکن ہے لیکن جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسز اور انتظامیہ نے انسانیت کی عظیم خدمت کرتے ہوئے ہمارے بچوں کو مفت طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کر کے دل جیت لیے ہیں جن کیلئے ہمیشہ ہمارے دلوں سے دعائیں نکلیں گی۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر اور پروفیسر آغا شبیر علی کا مزید کہنا تھا کہ غیر متحرک زندگی گزارنا بھی کینسر کی وجوہات میں سے ایک ہے،30سال سے کم عمری میں بچوں کی پیدائش اور بچوں کو طویل عرصہ تک اپنا دودھ پلا کر خواتین بریسٹ کینسر میں بھی کمی لا سکتی ہیں۔ پاکستان کینسر کے شکار افراد کے حوالے سے ایشیا کا سر فہرست ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی سطح پر تشخیص اور مناسب علاج کی سہولیات سے کینسر مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اس ضمن میں خبردار کیا جا چکا ہے کہ 2030تک دنیا بھر میں 3کروڑ سے زائد افراد کینسر کا شکار ہو جائیں گے لہذا کینسر کی وجہ بننے والے انفیکشنز سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں،ورزش کریں اور سادہ زندگی کو شعار بنائیں۔

    پروفیسر محمد شاہد و دیگر ڈاکٹرزنے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آج کے دور میں کینسر قابل علاج مرض بن چکا ہے تاہم اس مرض کی تشخیص کا سنتے ہی مریض و لواحقین کے ہوش اُڑ جاتے ہیں، مایوسی چھا جاتی ہے لیکن جنرل ہسپتال کے معالجین اور والدین کی مایوسی کو نئی امید سے روشناس کروایا ہے اور یہ بچے مکمل صحت کے ساتھ نارمل انسان کی طرح زندگی گزار سکیں گے۔تقریب کے اختتام پر صحافیوں کو کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خصوصی تیار کردہ کچن بھی دکھایا گیا جس کا مقصد بچوں کو معیاری غذا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ بچوں میں خون، گلٹی اور آنکھوں کے سرطان کیلئے سرگودھا، خوشاب،میانوالی، شیخوپورہ اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے علاج کے لئے آتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر کینسر کے مریض بچوں کی صحت کی بحالی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا

  • کیپٹن محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن گرینڈ آپریشن

    کیپٹن محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن گرینڈ آپریشن

    لاہور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز سجاد کیانی کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن کا گرینڈ آپریشن۔مجموعی طور پر21 ملزمان کو گرفتار کرکے 13 کلوگرام سے زاید چرس اور 65 لٹر شراب برآمد۔نواں کوٹ پولیس نے 07ملزمان کے قبضہ سے 04کلو415گرام چرس اور 25 لٹر شراب برآمد۔ساندہ پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔وحدت کالونی پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے 02 کلو 80 گرام چرس برآمد کی.گلشن راوی پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کلو 240 گرام چرس برآمد کی۔ملت پارک پولیس نے 03 ملزمان سے 480 گرام چرس اور 20 لٹر شراب برآمد کی۔اقبال ٹاؤن پولیس نے 02 ملزمان سے 01 کلو 100 گرام چرس اور 20 لٹر شراب برآمد ۔شیراکوٹ پولیس نے 01 کلو 30 گرام چرس برآمد کی۔مسلم ٹاؤن پولیس نے 02 ملزمان سے 01 کلو گرام سے زاید چرس اور 10 لٹر شراب برآمد۔سمن آباد پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد کی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر)محمد اجمل

  • وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا کشمیر کی  مناسبت سے  ریلیوں سے خطاب

    وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا کشمیر کی مناسبت سے ریلیوں سے خطاب

    دکھ، بے بسی اور مجبوری کا نام کشمیر ہے،عمران خان اور مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر جنگلات

    لاہور5 فروری:صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ مختلف ریلیوں اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی نصف سال سے زائد عرصہ پر مشتمل جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ گذشتہ 7 دہائیوں میں کشمیریوں نے سماجی، سیاسی اور عسکری محاذوں سمیت ہر میدان میں قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ، بے بسی اور مجبوری کا نام کشمیر ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر جہاں کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے وہیں دنیا کو یہ بتانے کا دن بھی ہے کہ عمران خان اور مسلم امہ کشمیریوں ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بھی کشمیر بارے سفارتی و سیاسی کردار کو سراہا اور مزید کہا کہ عمران خان صحیح معنوں میں کشمیریوں کی آواز بنے ہیں جس نے کشمیر پر کامیاب لابنگ کرتے ہوئے ایک پروفیشنل وکیل کا کردار ادا کیا اور بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ سبطین خان نے کہا کہ عمران خان کی سنجیدہ کاوشوں کی بدولت آج اقوام عالم کشمیر جانب توجہ پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائی آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے