Baaghi TV

Category: لاہور

  • سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے ملاقاتیں آخری مراحل میں ،پی ڈی ایم کے نامزد امیدوار یوسف رضا گیلانی شہباز شریف سے ملنے احتساب عدالت پہنچ گئے ،سیف الملوک کھوکھر بھی شہباز شریف سے ملنے پہلی بار عدالت پہنچ گئے

    شہباز شریف کو احتساب عدالت نمبر 5 میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پیش کیا گیا،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت نمبر 2 میں موجود ہیں شہباز شریف سماعت کے بعد یوسف رضا گیلانی سےعدالت نمبر 2 میں ملاقات کریں گے ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے سید یوسف رضا گیلانی ووٹ کی درخواست کریں گے، ملاقات میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جائے گی

    شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت آج ہوگی عدالت شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کر چُکی ہے عدالت نے نیب کو اپنے گواہ پیش کرنے کا حُکم دے رکھا ہے شہباز شریف کو ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا

    نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف کے خلاف سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی، شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے ، 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی ، 1998 میں ان کے اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی ، 2018 میں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی مالیت بینامی کھاتے داروں ، فرنٹ مین کی وجہ سے 6 ارب کے قریب پہنچ گئی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کرپشن کرکے اس وقت 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنا لیے ہیں،

    منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں. شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کے خلاف نیب منی لانڈرنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے ۔ شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں نے نو انڈسٹریل یونٹس سے دس برسوں میں اربوں کے اثاثے بنائے، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین ، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے،:شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

  • گلبرگ پولیس کی ایک اور کامیابی پرویز مسیح موبائل چور گینگ گرفتار!!

    گلبرگ پولیس کی ایک اور کامیابی پرویز مسیح موبائل چور گینگ گرفتار!!

    انوسٹی گیشن پولیس گلبرگ کی کاروائی سے پرویز مسیح موبائل چور گینگ گرفتار ہو گیا۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث پرویزچورگینگ کے 2 ملزمان گرفتار ہو گئے ۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ پرویز مسیح اور اسکا ساتھی علی مقدس شامل تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بر آمد6موبائل فونزاور نقدی برآمد۔ گرفتار سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان سے متعدد چوری کی وارداتیں ٹریس ہوئی۔
    انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ انسپکٹر عدنان بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کو اللہ اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے،لیاقت بلوچ

    وزیر اعظم عمران خان کو اللہ اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے،لیاقت بلوچ

    وزیر اعظم عمران خان کو اللہ اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے،لیاقت بلوچ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کی زیر نگرانی کرائے گئے ناچ گانے سے مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں حیا باختگی و لچر پن سے پاکستان کے نظریاتی کردار کو مسخ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو ﷲ اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے

    وہ منگل کو شینکہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے لیاقت بلوچ نے سینئر صحافی نثار علی خان کےسوال سینیٹ انتخابات میں پی پی پی اور یوسف رضا گیلانی نے آپ سے مدد مانگی ہے تو جماعت اسلامی کیا فیصلہ کرنے جارہی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ”بس جی اﷲ سب کی مدد کرے”۔

    ملک میں انارکی اور فساد ہے ،حالات پہلے سے زیادہ بدتر اور سیاست کے محاذ پر سب دست و گریبان ہیں، کسی کو غریب، مزدورپیشہ اور محنت کش طبقہ کی فکر نہیں جبکہ بالا تر طبقہ کو دنیا کی تمام آسائشیں دستیاب ہیں ، پارٹیوں کے اندر اخلاقی طاقت، جمہوری اقدار ، خود انتخابی پارلیمانی نظام موجود نہیں سینیٹ انتخابات میں منڈی لگی ہوئی ہے ،سیاسی بے وفائی ، پیسے کے استعمال کے ذریعے انتخابی عمل کی پامالی کی روش نے نظام کو خراب کر دیا ہے۔

    مسجد وزیر خان میں وفاقی وزیر فواد چودھری کی نگرانی میں ناچ گانے کے خلاف احتجاج کرنے والے ختم نبوت اور پاکستان کی نظریاتی اساس کے محافظ شہیر سیالوی کی گرفتاری اور مسجد میں ڈانس کے سوال پر نائب امیر جماعت اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد وزیر خان ایک تاریخ اور ہمارا ورثہ ہے ، قبل ازیں بھی فلم شوٹنگ میں مسجد کا تقدس پامال کیا گیا جس پر پوری قوم نے احتجاج کیا یوں دکھلاوے کیلئے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا گیا لیکن اب اس سے بھی بڑا جرم ایک وفاقی وزیر کی موجودگی میں کرکے اسی طریقے سے ناچ گانا کیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ریاست مدینہ کے بار بار اعلانات کرنے والی حکومت نے اس کے بعد پی ایس ایل کے افتتاح میں جس حیا باختگی اور اخلاق باختگی کا مظاہرہ کیا اس سے پاکستانی قوم کو شرمسار کر دیا گیا ہے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا ریاست مدینہ میں یہ نظام رائج تھا؟۔

  • کیپٹن محمد اجمل محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔

    کیپٹن محمد اجمل محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز آفس، ایس پی اقبال ٹاؤن کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ ایس پی کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ وہ محنتی،ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔کیپٹن (ر)محمد اجمل کا شمار پروفیشنل اورمحنتی افسران میں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ایس پی اقبال ٹاؤن کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقادکے موقع پر کیا۔ نئے تعینات ہونے والے ایس پی اقبال ٹاؤن تصور اقبال بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ ایس پی کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس پی اقبال ٹاؤن تصور اقبال کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

  • یوسف رضا گیلانی ووٹ لینے کے لئے متحرک، کن اہم شخصیات سے کیا رابطہ؟

    یوسف رضا گیلانی ووٹ لینے کے لئے متحرک، کن اہم شخصیات سے کیا رابطہ؟

    یوسف رضا گیلانی ووٹ لینے کے لئے متحرک، کن اہم شخصیات سے کیا رابطہ؟

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سینیٹ میں اسلام آباد سیٹ سے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کل لاہور کا دورہ کریں گے

    یوسف رضا گیلانی کل لاہورمیں صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کرینگے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ الیکشن سےمتعلق حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا جائیگا ،یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن کے لئے شہباز شریف سے پارٹی کے اراکین کی جانب سے ووٹ کی درخواست کریں گے ،یوسف رضا گیلانی لاہور میں دیگر ن لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے

    قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کا سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،یوسف رضا گیلانی نے اخترمینگل کوپی ڈی ایم عشائیے میں شرکت کی دعوت دی،

    قبل ازیں سینٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بات چیت ہوئی تھی،نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،یوسف رضا گیلانی جیل میں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، یوسف رضا گیلانی جیل میں ملاقات کے د وران شہباز شریف سے سینیٹ کے ووٹ کی درخواست کریں گے

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان

  • ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجرم گرفتار۔

    ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجرم گرفتار۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی سربراہی میں اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ کاہنہ پولیس کی کاروائی سے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق اور حسین شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

  • بھارتی فورسز کی جانب سے گھناونے جرائم میں مزید تیزی آئی ہے،دنیا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی فورسز کی جانب سے گھناونے جرائم میں مزید تیزی آئی ہے،دنیا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی فورسز کی جانب سے گھناونے جرائم میں مزید تیزی آئی ہے،دنیا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین پر منظم تشدد کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔

    منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں منظم تشدد اور اجتماعی زیادتی کے واقعات یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سمیت متعدد آزاد کمشنز،انسانی حقوق کی تنظیموں،عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی تنظیموں نے دستاویزی شکل میں جاری کی ہیں۔ آج ہم، 23فروری 1991کو مقبوضہ کشمیر کے گاوں کنن اور پوشپورہ میں کشمیری خواتین کی اجتماعی زیادتی کے المناک واقعات کو یاد کر رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمت دن عالمی برادری کے اجتماعی یادداشت پر ایک سیاہ دھبہ کی مانند نقش ہے۔ ذمہ داروں کے احتساب کے فقدان اور متاثرین کیلئے انصاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھارت نے اب بھی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ بھارت اب بھی اپنے غیر قانونی زیر تسلط علاقے میں ریپ،تشدد اور کشمیری خواتین کے قتل کو ریاستی دہشت گردی کے آلہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے گھناونے جرائم میں مزید تیزی آئی ہے

  • حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت،عدالت نے نیب کو کیا حکم دے دیا؟

    حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت،عدالت نے نیب کو کیا حکم دے دیا؟

    حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت،عدالت نے نیب کو کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی

    حمزہ شہباز کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے لاہور ہائیکورٹ نے کل نیب کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کا حکم دے دیا

    جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،وکیل حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ پہلی بارجب ہائیکورٹ نے ضمانت مسترد کی اس وقت ریفرنس فائل نہیں ہوا تھا،جن بنیادی وجوہات پر پہلے ضمانت خارج ہوئی وہ ریفرنس میں موجود ہی نہیں،گرفتاری وجوہات میں کہا ملازمین اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے ایک ارب وصول کیے ریفرنس میں حمزہ کو شہبازشریف کا بے نامی دار قراردیا گیا،ریفرنس سے پہلے نیب نے کہیں بھی حمزہ کیلئے بے نامی دارکا لفظ استعمال نہیں کیا

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز کے نام پر ملزمان پیسے لیتے رہے ،مشکوک ترسیلات تھیں، الیکشن کا ریکارڈ، 4 بے نامی کمپنیوں اور دیگر کا ریکارڈ اکٹھا کرنے میں وقت لگا۔ نیب کو اگر 6 ماہ کا وقت دیا جائے تو کیس کا ٹرائل مکمل ہو جائے گا،

    درخواست گزار حمزہ شہباز کے وکلا کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے نیب وکلا کو کل تک حتمی دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • سیاست میں آئیں تو مردوں کو آگے لگا کر رکھیں، فردوس عاشق اعوان

    سیاست میں آئیں تو مردوں کو آگے لگا کر رکھیں، فردوس عاشق اعوان

    سیاست میں آئیں تو مردوں کو آگے لگا کر رکھیں، تمام بچیوں کو مستقبل کی فردوس عاشق اعوان بنتا دیکھنا چاہتی ہوں،فردوس عاشق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گرلز گائیڈ کی آنکھوں کی چمک بتا رہی ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کسی سے کم نہیں ہمارا اصل مسئلہ یہ ہے کہ خواتیں کو مواقع نہیں ملتے سماجی رویوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں امن کا پیغام اسلام سے جڑا ہے امن کے بغیر کوئی معاشرہ نہ ترقی کر سکتا ہے نہ آگے بڑھ سکتا ہے بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی رہی

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن لانے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں آج کا دن امن کے لئے جانیں دینے والے افواج پاکستان کے شہدا اور لواحقین کے نام کرتے ہیں سول اور ملٹری قیادت پر فخر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم رہے دنیا کے سامنے امن قائم کر کے مثال قائم کی پاکستان آج امن پسند ملک کے طور پر جانا جاتا ہے پاکستان میں امن لانے میں سب اداروں نے کردار ادا کیا وزیر اعظم اور وزیر اعلی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین بنا رہے کہ خواتیںن کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں حکومت پنجاب کی ترجیح ہے کہ خواتیں کو معاشی محاذ پر خود مختار بنانا ہے خواتین جہاں بھی کام کر رہی ہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے عمران خان کا ریاست مدینہ کا خواب ہے

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام بچیوں کو مستقبل کی فردوس عاشق اعوان بنتا دیکھنا چاہتی ہوں سیاست میں آئیں تو مردوں کو آگے لگا کر رکھیں مردوں کو اپنے حقوق نہ چھیننے دیں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن نے ڈسکہ سے گدی نیشن کا جنازہ نکالا،جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے باوجود ن لیگ کو ڈسکہ میں شکست ہوئی،ن لیگ نے الیکشن کےبجائے ہمیشہ سلیکشن کو ترجیح دی ان میں جرات ہے نہ اخلاقی طاقت کے ہارتسلیم کرسکیں چند کلومیٹر دور ڈسکہ میں انہیں دھاندلی نظر آ رہی ہے ،مسلم لیگ ن نے وزیرآباد سے الیکشن جیتا وہ ٹھیک، وہ الیکشن جہاں ن لیگ جیتی وہ شفاف دکھائی دیا، مریم نوازنےڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا،دھاندلی کاذکرنہیں جیسے ہی نتیجہ مکمل ہوا تو راجکماری نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا،رانا ثنا اللہ کے ڈیتھ اسکواڈ نے الیکشن خراب کرنے کی کوشش کی،گولیاں برساں کر لوگوں کی جان لی گئی،

    فردوس عاشق اعوان کے بیان حلفی میں عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس

  • حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکیل کا اہم انکشاف

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکیل کا اہم انکشاف

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکیل کا اہم انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،وکیل حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ پہلی بارجب ہائیکورٹ نے ضمانت مسترد کی اس وقت ریفرنس فائل نہیں ہوا تھا،جن بنیادی وجوہات پر پہلے ضمانت خارج ہوئی وہ ریفرنس میں موجود ہی نہیں،گرفتاری وجوہات میں کہا ملازمین اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے ایک ارب وصول کیے ریفرنس میں حمزہ کو شہبازشریف کا بے نامی دار قراردیا گیا،ریفرنس سے پہلے نیب نے کہیں بھی حمزہ کیلئے بے نامی دارکا لفظ استعمال نہیں کیا

    لاہور ہائیکورٹ میں نیب نے حمزہ شہبازکی ضمانت کی مخالفت کردی ۔نیب نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے، حمزہ شہبازکی پہلے ہی درخواست ضمانت خارج ہوچکی،حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اورناجائزاثاثے بنائے،حمزہ شہبازکے کیس میں غیرمعمولی حالات نہیں ہیں۔

    نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا کہ حمزہ شہبازنے درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت لف نہیں کیے،حمزہ شہبازکے نیب پرلگائے گئے الزامات مفروضوں پرمبنی ہیں،نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.