سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا – محمود الرشید
بعض سیاسی جماعتو ں کی طرف سے شو آف ہینڈ کے طریقہ کار کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے
لاہور05فروری:وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میا ں محمود الرشید نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے نتیجے میں سیاسی عمل سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا -شو آف ہینڈز کے طریقہ کار سے سیاسی عمل کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی لیکن بعض سیاسی جماعتو ں کی طرف سے اس کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاسی گندگی کی صفائی کے ذریعے ہی ملک میں جمہوری روایات اور صحت مند رویوں کا فروغ ممکن ہے – اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہاکہ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں – پیپلز پارٹی، ن لیگ اور بعض دیگر سیاسی جماعتوں کا مخالفت برائے مخالفت کا رویہ جمہوری اورسیاسی طرز عمل کے منافی ہے -ایسا کرکے وہ ملک اور جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کررہیں بلکہ ایک گلے سڑے نظام کے تسلسل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں -میاں محمود الرشید نے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ سے سیاسی عمل کی بہت سی پیچیدگیوں خصوصا ہارس ٹریڈنگ اور دیگر منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی – انہو ں نے کہاکہ جمہوری،سیاسی سوچ کا تقاضا ہے کہ جماعتی مفاد سے بالاتر ہوکر ان حکومتی اقدامات کی حمایت کی جائے تاکہ سیاسی عمل کو شفاف بنایاجاسکے –
Category: لاہور
-

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے متعلق محمود الرشیدکا اہم اعلان
-

لاہور سے مریم نواز نے ن لیگ کا صفایا کر دیا
لاہور سے مریم نواز نے ن لیگ کا صفایا کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم یک جہتی کشمیر کا معاملہ،کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے موقعہ پر مسلم لیگ ن اپنے گڑھ لاہور کے منظر سے آوٹ ہو گئی
پاکستان کی تمام چھوٹی بڑی جماعتیں یوم یک جہتی کشمیر پر لاہور میں ریلیوں ور احتجاجی جلسے کر رہی ہیں۔مال روڈ پر تحریک انصاف۔جماعت اسلامی ۔پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتی یوم یک جہتی کشمر پر اپنے اپنے پروگرام کر رہی ہیں۔مسلم لیگ ق اپنے پارٹی سیکرٹریٹ ڈیوس روڈ پر کشریوں سے اظہار یک جہتی کر رہی ہے۔
مسلم لیگ ن لاہور یوم کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی منانے میں ناکام ہو گئی ہے،5 فروری یوم یک جہتی کشمیر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ن لیگ نے اپنے قائد کے فیصلے پر ہی عدم اعتماد کر دیا۔
ن لیگ نے پہلے 4 فروری گزشتہ روز کو پارٹی سیکرٹریٹ میں تقریب منانے کا اعلان کیا تھا۔مسلم لیگ ن لاہور نے 4 فروری کا پروگرام ملتوی کرکے 6 فروری کو یوم کشمیر کی تقریب کا اعلان کیا ہے۔ہی ڈی ایم آج مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کا جلسہ کر رہی ہے۔ن لیگ 5 فروری یوم یک جہتی کشمیر پر کوئی بھی تقریب کا انعقاد نہ کر سکی۔
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”
یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف
مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام
خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان
یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
سفیر کشمیر، وزیراعظم پاکستان کوٹلی سے مودی سرکار کو دیں گے اہم پیغام،پنڈال سج گیا
-

یوم کشمیر سائیکل ریس کس نے جیتی
یوم کشمیر سائیکل ریس کس نے جیتی
باغی ٹی وی :جامعہ پنجاب کے سید عاقب شاہ نے یوم کشمیر سائیکل ریس جیت لی جس نے 1 گھنٹہ 21 منٹ اور 33 سیکنڈ میں 55 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لئے اس میگا ریس میں صوبہ پنجاب بھر سے 59 کل سائیکل سواروںنے حصہ لیا تھا۔۔ کامران امین صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن قذافی میٹرو بس اسٹیشن نے صبح 10 بجے ریس کا آغاز کیا . پاک سائیکلنگ ڈاٹ کام کی ٹیم بھی اس میں موجود تھی اور وہ ریس کے تمام شرکاء اور عہدیداروں کو سافٹ ڈرنک مہیا کرتی رہی ۔

اختتامی اور انعام تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد حفیظ بھٹی ڈائریکٹر (اسپورٹس) اسپورٹس بورڈ پنجاب تھے۔ جنہوں نے سینئر اور جونیئر دونوں کیٹیگریز کو کیش ایوارڈز اور ٹرافی دیں۔ دونوں اقسام کے نتائج درج ذیل ہیں: –
سینئر مین ریس لاہور سے لالیانی اور واپس لاہور۔
1. سید محمد عاقب شاہ یوسی پی ۔ ایک گھنٹہ بیس منٹ 33 سیکنڈر
2. محمد کفایت اللہ یوسی پی ایک گھنٹہ 20 منٹ 43سکینڈ
3. محمد شریف یو سی پی 1 گھنٹہ 20 منٹ 53 سیکنڈز
جونیئر بوائز ریس لاہور سے لالیاں اور واپس لاہور۔
1. محمد عثمان فیصل آباد 1 H 27M 16 S ایک گھنٹہ 16 منٹ
2. زینالی فیصل آباد ایک گھنٹہ 27 منٹ
3. عادل رضا فیصل آباد ایک گھنٹہ 27 منٹ 36 سیکنڈ
ریس میں پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 ساتھ رہے اور انہیوں نے آخر تک کامیابی سے ہمکنار کرایا -

بھارت خطے کا امن خراب کرنے سے باز رہے ۔ چودھری شجاعت حسین
بھارت خطے کا امن خراب کرنے سے باز رہے ۔ چودھری شجاعت حسین
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیر پاکستان کا ہے اور انشا اللہ رہے گا،
چودھری برادران کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جان لے کہ وہ ظلم سے کشمیریوں کے جذبہ کو نہیں دبا سکتا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حقیقت پسندانہ بات کی ہے ، آرمی چیف نے واضح پیغام دیا ہے کہ افواج پاکستان ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،
چودھری برادران کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی قوم ایک بار پھر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد کرتی ہے ، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے ۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہو گا، بھارت خطے کا امن خراب کرنے سے باز رہے ۔
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”
یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف
مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام
خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان
یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام
اگر یہ کام نہ ہوتا تو چند روز میں کشمیر آزاد کروا لیتے، صدر مملکت کا دعویٰ
-

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی ، کورایج کی اجازت ہوگی یا نہیں ؟
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی ، کورایج کی اجازت ہوگی یا نہیں ؟
باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی ٹیموں کے ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے.. دونوں ٹیمیں اب پانچ سے آٹھ فروری تک بیک وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی.
نیئے ٹریننگ شیڈیول کے مطابق شام 6:30 بجے: دونوں ٹیموں کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گی . نیوز رپورٹرز، کیمرہ مینز اور فوٹو گرافرز کو فار اینڈ بلڈنگ سے کوریج کی اجازت ہوگی.
پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا سکواڈ لاہور دو دن پہلے پہنچا تھا م جنہیں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کلیئر ہونے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی گئی ۔
ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ کے معروف کھلاڑیوں کی تعداد کم ہے کیونکہ کوینٹن ڈی کوک، ریسی وینڈرڈوسن، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی اور اینرچ نورٹجے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ جنوبی افریقہ ٹی 20 سکواڈ کی قیادت ہینرچ کلاسن کریں گے جبکہ پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے اوکولے سیلے، وکٹ کیپر ریان ریکلیٹن اور بلے باز جیکس سنائیمن پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے بے تاب نظر آئیں گے۔جنوبی افریقی سکواڈ بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو گیا ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے تین کھلاڑی راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز 11 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی جبکہ دوسرا میچ 13 اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کی ٹی 20 ٹیم پاکستان کے دورے پرہے جہاں وہ دو ٹی 20 میچ کھیلے گی. اس سلسلے میں جنوبی آفریقن ٹیم کے لیے خاص انتظام کیے گئے ہیں . جس میں سکیورٹی کو لے کر کے بھی بہت ڈائٹ شیڈیول ہے.
-

سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ کس کو دیں ، ن لیگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
ن لیگی قیادت تاحال فیصلہ نہ کرسکی،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے سینیٹر بننے کے لیے نظریں پنجاب پر رکھ لیں،۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کو پورے پاکستان میں صرف پنجاب سے سینیٹ کی 4 سے 5 سیٹیں حاصل ہونے کی امید ہے جس کے باعث ن لیگ کے مرکزی قائدین پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار بننے کے خواہاں ہیں ۔
سابق گورنر سندھ اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر،مفتاح اسماعیل،راجہ ظفر الحق،شاہ محمد شاہ پنجاب سے ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں مشاہد اللہ خان بھی پنجاب سے سینیٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
ن لیگ سینیٹ ٹکٹ کے لئے تاحال پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب نہ کر سکی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ اور سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی کے اجلاس کے حوالے سے ن لیگ کے اہم قائدین میں مشاورت کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے مطابق مظفر آباد کے جلسے کے بعد پارلیمانی پارٹی اور پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔11 فروری سے قبل سینیٹ کے تمام معاملات طے کر لیں گے ۔
-

پاک ساوتھ افریقہ سیریز۔پولیس کے سیکورٹی بارے اہم فیصلے
ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک کی پاک ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے حوالہ سے میٹنگ
کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال
لاہور،04 فروری
ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔قیام گاہ اور قذافی سٹیڈیم پرشفٹوں میں تعینات نفری کے متبادل نفری بروقت پہنچائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے حوالہ سے پولیس لائنز سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈی ایس پیز فرحت عباس، سہیل کاظمی،قیصر مشتاق، آر آئی لائن محمد نعمان اور لائن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران احمد ملک نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی قیام گاہ، قذافی اسٹیڈیم میں تعینات اہلکاروں کو پروگرام کے مطابق بروقت کھانا مہیا کیا جا ئے۔
مزید برآں ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے فائرنگ رینج، وردی گودام،ایم ٹی سیکشن، میس، کینٹین اور ہاسپٹل سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس پی عمران احمد ملک نے پولیس لائنز عملہ سے بھی ملاقات کی۔ تمام شعبوں کے انچارجز نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو اپنے اپنے سیکشن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ -

قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی بڑ ی زيادتی؟
عامر رفیق قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن
ریسٹورنٹس کے ساتھ زیادتیوں کی ایک اور کڑی بوجہ PSLقذافی سٹیڈیم لاہور کے ارگرد نواح کے ریسٹورنٹس بغیر نوٹس بند کروالیے۔ ریسٹورنٹس کو سول انتظامیہ اور پولیس نے بند کر وایا۔ ریسٹورنٹس پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ کی جائے۔پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے کھولے گئے لیکن ریسٹورنٹس اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ناانصافی ہے۔
بازاروں اور دیگر جگہوں پر کرونا وائرس نہیں آتا لیکن ریسٹورنٹس جیسی محفوظ جگہ پرآجاتا ہے؟ حکومت دو گلی پالیسیاں بدلے۔
ریسٹورنٹس بند کرنے سے ریسٹورنٹس کے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟قذافی سٹیڈیم موجود ریسٹورنٹس کے پاس کھانے پینے کی اشیاء جیسے مٹن، چکن وغیرہ ضائع ہوجائے گا۔
حکومت ایسے مواقع پر بروقت مطلع کرے تاکہ ریسٹورنٹس مؤثر اقدامات کر سکیں۔ -

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کو امن کاگہوارہ بنانے کا عزم
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مزید بہتر اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کی طرف سے کئے جانے والے گشت کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی پانے والے ڈکیت گینگز اور انکے کارندوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہور شہر کو امن کاگہوارہ بنانے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ دوران ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی جیسی وارداتوں میں ملوث 89گینگزکے203 ملزمان گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے01کروڑ04لاکھ روپے سے زائدمالیت مال مسروقہ برآمد کر کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔صدر ڈویژن پولیس نے41، سٹی 50، ماڈل ٹاؤن43،اقبال ٹاؤن26، کینٹ 33 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے10 گینگز گرفتار کئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید120 مقدمات ٹریس ہوئے۔گرفتار مجرمان میں سے200 سے زائد مجرمان سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی پائے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور ان علاقوں میں پٹرولنگ موثر بنائی جائے۔شہریوں کو ان کے اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
-

حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے کس ہستی کے نقش قدم چلنا ہوگا
04-02-2021
لاہور( )تحریک لبیک یار سول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے ”یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ کے موقع پر کہا: قیامت تک نظام اسلام کا محور خلافت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہے۔ حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے حضر ت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسیلمہ کذاب کی سرکوبی کرکے تحفظ ختم نبوت کا طریقہ بتا دیا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت بیک وقت سلاطین اور مقرّبین کیلئے درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔آپ صرف خلیفہ راشد ہی نہیں تھے بلکہ دیگر خلفاء راشدین کے لیے رہبرورہنما بھی تھے۔آپ نے نظام مصطفی ٰ ﷺ کی قوّت سے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا آپ نے نہایت گھمبیر حالات میں امت کو سہارا دیا اور دین مصطفی ٰ ﷺ کی حفاظت کا حق ادا کر دیا آپ کے خطبے خاندان رسول ﷺ کی محبت سے لبریز ہیں آپکی خلافت بلا فصل سے دیگر خلفائے راشدین نے بھی راہنمائی حاصل کی۔ جن حالات میں آپ نے ملّت کی کشتی کنارے پر لگائی وہ آپ ہی کا حصہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت اور دین اسلام کے دفاع کیلئے آپکی خدمات تاریخ اسلام کا عظیم سہرا ہیں۔ملک میں قادیانی لابی کی بڑھتی ہوئی ارتدادی شرانگیزیاں تشویشناک ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دورہ خلافت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملک سے الحادی اور گستاخانہ سوچوں کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیر اہوکرہی کیا جاسکتا ہے