Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور فلائنگ کلب نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی

    لاہور فلائنگ کلب نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی

    لاہور فلائنگ کلب نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی

    باغی ٹی وی : لاہور فلائنگ کلب نے حکومت سمیت ، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے خلاف حکم امتناعی کے لیے مقدمہ دائر کردیا . پیٹشن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے والٹن ایئر پورٹ پر حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے منصوبے سے شہری ہوا بازی کی سرگرمیاں متاثر ہوں گی. نارتھ انڈیا فلائنگ کلب کو باقاعدگی سے 1932 میں اس جگہ کو شہری ہواز بازی کے لیے مختص کیا تھا تقسیم کے بعد نارتھ انڈیا فلائنگ کلب کو تبدیل کرکے لاہور فلائنگ کلب کردیا گیا تھا.


    والٹن ایئرپورٹ 1918ء میں برطانوی حکومت نے قائم کیا تھا اور یہ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کا بیس کیمپ بھی رہا۔ 12 سو سے زائد کنال پر مشتمل یہ ایئرپورٹ لاہور میں گلبرگ ماڈل ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کے سنگم پر واقع ہے جہاں 7 ہزار سے 9 ہزار چوٹے بڑے درختوں پر مشتمل ایک چھوٹا سا جنگل ہے جو گلبرگ فیروزپور روڈ اور ماڈل ٹاؤن کے لاکھوں مکینوں کو روزانہ نہ صرف ہزاروں ٹن آکسیجن فراہم کرتا ہے بلکہ لاہور کی اس آبادی کو صاف شفاف ہوا بھی فراہم کر تا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں شہر کے دیگر علاقوں کی نسبت فضائی آلودگی انتہائی کم ہوتی ہے۔

    اسی رقبے پر قائم سات سے زائد نرسریوں میں مختلف قسم کے پھل دار پودوں اور خوبصورت دلکش حسین پھولوں کی خرید و فروخت بھی ہوتی جو ماحول کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں۔ ان نرسریوں میں دو ہزار کے قریب لوگ اپنا روزگار بھی حاصل کرتے ہیں جبکہ لوگوں کو شہر کے سنگم میں قائم ان نرسریوں سے اپنی پسند کے پودے بھی مل جاتے ہیں۔

    بزنس حب کی وجہ سے یہ نرسریاں بھی ختم کر دی جائیں گی اور 25 سے 17 ایکڑ رقبے پر پھیلے اس چھوٹے سے جنگل کو بھی ختم کرکے آلودگی میں اضافہ ہوگا بلکہ دو ہزار سے زائد یہ لوگ بے روزگار ہوں گے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ بزنس حب میں انہیں نوکری ملے گی یا نہیں، کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم نرسری ابھی نہ جانے کہاں جائیں گے اور ان کو متبادل جگہ بھی ملے گی یا نہیں۔

    دوسر ی جانب اگر والٹن ایئرپورٹ کو ختم کیا جاتا ہے تو مختلف یونیورسٹیوں کے 200 سے زائد طلباء جو پائلٹ بن رہے ہیں اور روزانہ تربیت لیتے ہیں ان کا مستقبل بھی داؤ پر لگ چکا ہے۔ والٹن ایئرپورٹ پر جو لاہور کلب کے نام سے بھی مشہور ہے ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ قائداعظم سمیت برصغیر کے بہت سے رہنماؤں اور برطانوی راج میں بہت سے افسران نے اسی ایئرپورٹ کو استعمال کیا اور یہ ائیر پورٹ ایمرجنسی کے طور پر سابقہ اور موجودہ اراکین اسمبلی بھی استعمال کر رہے ہیں۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    لاہورڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کردیئے۔ 05ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور کے11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز جبکہ 05 تھانو ں کے ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے انسپکٹر وجیہ الحسن ایس ایچ او رائیونڈسٹی،سب انسپکٹرماجد بشیر ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن،انسپکٹر ظہیر الدین ایس ایچ اوستوکتلہ،سب انسپکٹر علی شیرایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت،انسپکٹر مقصود گجر ایس ایچ او شفیق آباد، پولیس لائنز سے انسپکٹر عبدالواحدایس ایچ او اقبال ٹاؤن،ایس یچ او شفیق آبادانسپکٹر عتیق ڈوگر ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر عمران خان ایس ایچ او اسلام پورہ،ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن عاصم حمیدکوایڈیشنل ایس ایچ او شالیمار،ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ سب انسپکٹرشہریارایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ اورایس ایچ او موچی گیٹ انسپکٹر ریحان ضیاء کو ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اونواب ٹاؤن سب انسپکٹر اسد اقبال، ایڈیشنل ایس ایچ او ستوکتلہ سب انسپکٹر شاہد حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر نیر نثار،ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر طاہر محمود اور ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمارسب انسپکٹرآصف ادریس کوہیڈ کورارٹرز پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ،  پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ، پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ، پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی : میڈیا پراس وقت یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں وزیرصحت یاسمین راشد کی بیٹی عائشہ کے لئے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ بنایا گیا، انہیں گریڈ 19 میں ڈائرہکٹ/ پرماننٹ اپائنٹ کر کے ایکس پاکستان لیو بھی دے دی گئی اور وہ سرکاری نوکری لے کر لندن چلی گئیں۔

    سٹی 42 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزادی کو نوازنے کے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیا شعبہ قائم کر کے انوکھے انداز میں بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا۔ وزیر صحت کی بیٹی کو براہ راست گریڈ انیس میں اسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کر لیا گیا۔

    تاہم اس پر اب حکومت پنجاب کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان اظہر مشہوانی کا کہنا ہے کہ کل سے کچھ میڈیا چینلز ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔لیکن حقائق یہ ہیں کہ پنجاب کی دو میڈیکل یونیورسٹیوں KEMU اور FJMU نے گائنی کے شعبے میں 4-4 نئی specialties کا اضافہ کیا اور ہائرنگ ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو نہ کوئی خصوصی رعایت دی گئی نہ یہ کوئی خصوصی ہائرنگ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماں بچے کی صحت کے بہت بڑے منصوبے پر کام کر ہو رہا ہے اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 7 نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالجز بن رہے ہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی جو کہ فیٹل میڈیشن کی سپیشلسٹ ہیں اور انگلینڈ میں پریکٹس کر رہی ہیں وہ کنگ ایڈورڈ میں ان 8 پوزیشنز میں سے ایک پر میرٹ پر، کنٹریکٹ پر، اسسٹنٹ پروفیسر سیلیکٹ ہوئیں اوریو کے سے اپنی نوکری چھوڑ کر پاکستان آ رہی ہیں، ڈاکٹر عئاشہ 4 ہفتےبعد مکمل طور پر کنگ ایڈورڈ جوائن کریں گی۔

  • سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

    سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

    سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

    باغی ٹی وی: دھند اور تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے تو عام ہو رہے ہیں لیکن یہ حادثہ بہت ہی درد ناک ہے جب بہاولپور کی نواحی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے قریب دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں چھ بچے جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثہ کھنڈ موڑ اڈہ اسرانی کے قریب اسوقت پیش آیا جب خیرپور ٹامیوالی سے بہاولپور جانے والی سکول وین شدید دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئی۔ حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی۔

    وین میں سوار بچوں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 7 شدید زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، وین ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

    سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

    سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی

    ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اتحادی قیادت کی مشاورت میں متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے سینیٹ کیلئے لائحہ عمل کوحتمی شکل دی جبکہ مختلف گروپس تشکیل دے کر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیرقانون راجہ بشارت بھی شریک تھے جنہوں نے ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ارکان اسمبلی سے رابطے کریں گے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں، مل کر نامزد امیدواروں کامیاب کروائیں گے۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ نمبرز گیم پورا کرلیاہے انشا اللہ کامیابی ملے گی، سینیٹ کے حوالے سے مزید رابطے بھی جار ی رہیں گے۔

  • چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات،چیئرمین نیب نے بڑا حکم دے دیا

    چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات،چیئرمین نیب نے بڑا حکم دے دیا

    چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات،چیئرمین نیب نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلٰی سطح کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر ز میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی شفاف، غیر جانبدرانہ،آزادانہ،، میرٹ اورقانون کے مطابق تحقیقات کیلئے تجربہ کاراور محنتی افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT) تشکیل دی گئی تھی۔ اجلاس میں مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات اور ا ب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT)کر رہی ہے جس میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کے علاوہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کررہے ہیں۔

    چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی کہ تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے۔

    چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ مبینہ چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کیا جائے اور غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن کو قواعد و ضوابط کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے نہ صرف چینی سبسڈی دی گئی بلکہ قومی خزانے کو بھی مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔

  • ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی متحرک كارواہياں

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی متحرک كارواہياں

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہو گئے اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کاروائیاں جاری.05 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا گیا. نیز نصرت روڈ بہار کالونی میں کارروائیاں کی گئیں.
    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا لینڈ ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن کا بھی دورہ جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا. ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا.
    ایک ایس سی او ڈیوٹی سے غیر حاضر، جواب طلبی کر لی گئی. انتقال اراضی کیسز اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا. اے ڈی ایل آر اور انچارج کو زیر التوا 122 انتقال اراضی کیسز کو فوری نمٹانے کی ہدایات جاری کیں. اے ڈی ایل آر کو 13 کھیوٹ کیسز کو بھی 02 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی. لینڈ ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے بھی بات چیت کی. سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا. سنٹر انتظامیہ کو سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں.
    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے.

  • لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری.مجموعی طور پر 10 دکانوں و سٹوروں کو سیل، 03 کو وارننگ جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 02 دکانوں کو سیل جبکہ 03 کو وارننگ دی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 05 ہزار اور اوورچارجنگ پر بھی 05 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 ریسٹورنٹس اور 04 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا. تحصیل کینٹ میں راکس الیکٹرک سٹور اور باٹا شوز کو سیل جبکہ حمید تکہ شاپ، سعید کریانہ سٹور اور شہزاد بونگ پائے کو وارننگ جاری کی گئی. تحصیل سٹی میں حاجی اشفاق بٹ پکوان ہوٹل سمن آباد عبداللہ ہوٹل سمن آباد، حیدری ہوٹل یتیم خانہ، کراچی نصیب بریانی سمن آباد، کو نیکا سٹی فوٹوز، ہئیر شاپ گلشن راوی، حافظ بٹ کراکری سٹور اور رائل بوٹس شوز کو سیل کر دیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.
    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی.

  • 11تھانوں کے نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05پولیس لائنز حاضر کر لئے گئے ،

    11تھانوں کے نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05پولیس لائنز حاضر کر لئے گئے ،

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلے، 11تھانوں کے نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05پولیس لائنز حاضر کر لئے گئے ، ایڈیشنل ایس ایچ اونواب ٹاؤن اسد اقبال، ایڈیشنل ایس ایچ او ستوکتلہ شاہد حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت نیر نثار لائن حاضر کر لئے گئے ، ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر طاہر محمود، ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمارآصف ادریش بھی لائن حاضر کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے11 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔

    انسپکٹر وجیہ الحسن کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او رائیونڈ تعینات کیا گیا۔پولیس لائنز سے سب انسپکٹرماجد بشیر ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن تعینات۔انسپکٹر ظہیر الدین کو پولیس لائن سے ایس ایچ اوستوکتلہ تعینات کیا گیا۔پولیس لائنز سے سب انسپکٹر علی شیر ایس ایچ او کوٹ لکھپت تعینات۔انسپکٹر مقصود گجر پولیس لائنز سے ایس ایچ او شفیق آباد تعینات۔انسپکٹر عتیق ڈوگر ایس یچ او شفیق آبادکو ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی تعینات کیا گیا۔ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر عمران خان ایس ایچ او اسلام پورہ تعینات۔انسپکٹر عبدالواحد پولیس لائنز سے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا

    ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن عاصم حمیدکوایڈیشنل ایس ایچ او شالیمار تعینات کیا گیا۔ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ شہریارایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ تعینات کر دیا گیا ، ایس ایچ او موچی گیٹ انسپکٹر ریحان ضیاء کو ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

  • ڈیفنس میں خواتین کی آڑ لیکر منشیات فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ گرفتار

    ڈیفنس میں خواتین کی آڑ لیکر منشیات فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ گرفتار

    ڈولفن سکواڈ کا مڈ نائٹ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن ، ڈیفنس میں خواتین کی آڑ لیکر منشیات فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ گرفتار کر لیا ملزمان نے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر واکی ٹاکی سیٹ رکھا ہوا تھا۔ڈولفن ٹیم 185نے سیاہ گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

    گاڑی میں 2 خواتین و 3 مرد سوار تھے، ملزمان نے اپنا تعارف بطور پولیس آفیشلز کروایا۔گینگ کا سرغنہ بلال منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہےگاڑی سے آئس، دیگر منشیات، پسٹل و واکی ٹاکی برآمد، تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کیطرف سے ٹیم و سیکٹر انچارج کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان۔سربراہ لاہور پولیس اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں.