Baaghi TV

Category: لاہور

  • اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کرے،ہمایوں اختر خان۔

    اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کرے،ہمایوں اختر خان۔

    سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کے بارےمیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا’ ہمایوں اختر خان۔ قابل تقسیم محاصل سے 60فیصد صوبوں کو ،باقی 40فیصد میں سے بڑ ا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے.
    لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے بعد سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ2017ء کے تحت اوپن بیلٹ پر ہوناہے تاہم اس حوالے سے عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا ،قابل تقسیم محاصل سے 60فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے جبکہ باقی بچ جانے والے 40فیصد میں سے ایک بڑ ا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کئی محاذوں پر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کر دے ، یہ جامع پیکج کہیں ایف اے ٹی ایف اور نیب قانون میں ترامیم کی طر ح کا تو نہیں جس میں اپنی قیادت کو ریلیف دینے کیلئے نکات سر فہرست تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سوائے احتساب کے کسی معاملے پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں کیا لیکن اپوزیشن کی پیشگی شرط ہی احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد میں ابھی کافی وقت پڑا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے بل کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا ، اپوزیشن اس پر بات کرنے کی بجائے ایوان میں گتھم گتھا ہو گئی ،یہاں پر مسلم لیگ (ن) کے دور میں آٹھویں ترمیم صرف اڑتیس منٹ میں پاس ہونے کا منفرد ریکارڈ بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی پابند ہے اور سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ کے حوالے سے معزز عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا

  • لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی

    لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی

    پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کو زمین دینے کیلئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ۔
    ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، طبی اداروں کی مشکلات سے آگاہ کیا
    میڈیکل سٹوڈنٹس کے ہاسٹلز، جنرل ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری۔
    وزیر اعظم پاکستان نے امیر الدین میڈیکل کالج و پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس،میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے ہاسٹلز اور لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی کی نشاندہی کے لئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری کی درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی دعوت پر لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں ان کے علم میں یہ دیرینہ مسئلہ لایا گیا تھا اور انہوں نے اس کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں طبی اداروں کی بلڈنگ، طلباء و طالبات کے ہاسٹل اور ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے زمین فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اس مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرے اور اس مسئلے کے حل کے لئے جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔
    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر سیمی بخاری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ واحد ادارہ ہے جہاں پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں سے بھی ڈاکٹرز سپیشلائزیشن کے لئے آتے ہیں اور اس ادارے کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2012میں امیر الدین میڈیکل کالج قائم ہوا دونوں میڈیکل اداروں کی عمارت، گریجویٹ و انڈر گریجویٹ میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹلز اور ایل جی ایچ ملازمین کی رہائشی کالونی نہ ہونے کے باعث خاصی مشکلات درپیش ہیں جس کا ازالہ کرنے کے لئے ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی نشاندہی پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کسی التوا کے بغیر اس معاملے کے حل کی عملی کوششیں کی جائیں گی جو پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے لئے خوش آئند امر ہوگا.

  • موٹروے زیادتی کیس، خاتون کے انکار پر ملزمان نے کیا دھمکی دی تھی؟ چالان میں اہم انکشاف

    موٹروے زیادتی کیس، خاتون کے انکار پر ملزمان نے کیا دھمکی دی تھی؟ چالان میں اہم انکشاف

    موٹروے زیادتی کیس، خاتون کے انکار پر ملزمان نے کیا دھمکی دی تھی؟ چالان میں اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں موٹروے زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پولیس نے ملزمان کیخلاف چالان میں اے ٹی سی لاہو ر جمع کرا دیا ،چالان200سے زائد صفحات پر مشتمل، 40 گواہان شامل ہے،گواہان میں متاثرہ خاتون، مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے،

    چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحے کے وقت موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی،ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کروائی گئی، متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا،ملزم عابد ملہی اور شفقت سے برآمدگی بھی گئی،

    چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ شفقت نے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا ،عابد ملہی  نے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایا،پولیس نے عابد ملہی اور شفقت بگا کا موبائل فون بھی برآمد کیا ملزمان نے بتایا جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی،عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے، عابد ملہی کے خون کا قطرہ گاڑی ٹوٹے شیشے سے ملا،

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا،

    موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو 12 اکتوبر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا اور اس کی بیوی کو فون اور نمبر فراہم کیا، یہ نمبر بیوی نے عابد سے رابطے کیلئے استعمال کیا۔ پولیس نے اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچا کر سادہ لباس اہلکاروں کا جال بچھایا تھا

    عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔ میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو واردات کے لیے کورول گاؤں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گیا

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

    موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

  • پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں، صوبائی وزیر اوقاف

    پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں، صوبائی وزیر اوقاف

    لاہور: صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا رحیم یار خان کے د ورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں سے ملا قات ہوئی۔ اس ملا قات میں پی ٹی آئی کے ورکرز جن میں شمیل مرزا،حسان علی،عاصم علی،محمد ریاض بٹ،صائمہ طارق اور محمد اقبال شامل ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر جنرل ہسپتال بنائے جانے کا ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔ یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔ پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے دورہ رحیم یار خان کے د ورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں شمیل مرزا،حسان علی،عاصم علی،محمد ریاض بٹ،صائمہ طارق اور محمد اقبال سے ملا قات کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے ماضی میں صوبہ بھرکے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ٹریفک کا مسئلہ مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر حل کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ تیس سال گزر گئے صوبہ کی آبادی میں تیزی سے آبادی میں اضافہ ہوا مگر کسی نے اس بات کو نہ دیکھا نہ کوئی جنرل ہسپتال بنایا جا سکا۔صوبہ بھر میں کے دیگر مقامات پر بھی جنرل ہسپتال بنائے جانے کا ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالفین ایسے نادان دوست ہیں جہاں دشمن کی ضرورت نہیں۔ان لوگوں کو ذرہ بھر بھی خدا کا خوف نہیں۔ اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں۔اپوزیشن کی استعفے دینے کی دھمکی محض گیدڑ بھبکیا ں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ اپنے پاؤں پرکبھی کلہاڑی نہیں مارے گا۔حکومت کو عوام کی مکمل حمایت و تائید حاصل ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پی ٹی آئی قیادت کا عزم ہے۔عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے۔یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں۔ شو ر و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں۔ اپوزیشن متواتر ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں محوہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مارکا حساب دیناہوگا۔یہ عناصرجتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پراوس پڑچکی ہے۔

  • صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے،مریم نواز

    صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے،مریم نواز

    صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پتہ چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف ووٹ چوری نہیں ہوتے، بیچارے الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے، مریم نواز نے ٹویٹر پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ بھی شیئر کر دیا

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اعلامیہ پنجاب حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، انتخابات کے نتائج کو پنجاب حکومت نے متنازع بنایا ہے،نتائج میں رد و بدل کا ذمہ دار کون ہے؟23پولنگ اسٹیشن کا عملہ پوری رات کہاں غائب رہا؟

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 75 کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے، مکمل انکوائری رپورٹ کے بغیر نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

    الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے جس کے باعث نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں، مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے جس کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

    الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوا اور انہوں نے گمشدہ افسران اور پولنگ بیگس کو ٹریس کر کے رزلٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی لیکن تین بجے کے بعد چیف سیکرٹری نے اپنے اپ کو عدم دستیاب کر دیا۔ صبح چھ پرائزیڈنگ افسران بمعہ پولنگ بیگس حاضر ہوئے۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

  • بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ  آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟

    بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟

    دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس کا جواریوں،قماربازوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیاب ہو گیا۔بدنام زمانہ قمار باز، منشیات فروش، جواریا جونا بٹ 10 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 05 جدید رائفلیں ،کلاشنکوف پسٹل اور سینکڑوں زندہ گولیاں برآمد ھوے۔ پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں عبید مرتضیٰ، فہد، عمیر بٹ، آصف، غلام عباس شامل ہیں۔ نعمان، عرفان، حبیب، بلال اور علی رضا کو بھی موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
    جونا بٹ ریکارڈ یافتہ، مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔بدنام زمانہ ملزم جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور اشتہاریوں کو پناہ دیتا تھا۔
    ملزمان کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جواریوں، منشیات فروشوں، بدنام زمانہ بدمعاشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی غنڈا عناصر کو نہیں چھوڑیں گیں، کلاشنکوف کلچر پر زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، جوئے کے اڈئے، جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گیں۔

  • نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

    نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

    نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے تحقیقات بند کرنے کے لیے نیب کو تحریری جواب بھجوا دیا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف کی عدالت میں معاملہ پہلے ہی زیر سماعت ہے، ایک معاملہ پر دو وفاقی ادار بیک وقت تحقیقات نہیں کر سکتے،آئین پاکستان ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، ایک ہی جائیداد کیخلاف متوازی کارروائی تعصب پر مبنی ہے، جے آئی ٹی کو بتایا کہ اے این ایف نے میرے تمام اثاثے منجمد کر رکھے ہیں، میں نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ ہر بار مکمل تعاون کیا،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو وہ تمام ریکارڈ دیا جو موجود تھا، نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،میں اپنے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کر چکا ہوں،

    قبل ازیں رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن، رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں اثاثوں کا زکر نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں فارم ہاوس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا زکر نہیں کیا رانا ثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت رانا ثناءاللہ سے کاغزات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے۔عدالت رانا ثناءاللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دے

  • سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    سبزہ زار پولیس کی کاروائی، موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گیا ۔ گرفتار ملزمان میں بلال عرف کالا اور طیب شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوا۔
    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

  • لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھونڈے طریقے سے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی،ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، شدید دباؤ کا شکار تھے، ہم نے پولنگ کیلئے اضافی وقت مانگا تھا، لیکن کوئی اضافی وقت نہیں دیا گیا، پریذائیڈنگ افسران نے بہانے پیش کئے ،لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،

    شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشن ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے 15 سے 20 کلومیٹر دور تھے، 20 پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر بھی لاپتا ہوگئے، 20 پریذائیڈنگ آفیسر غائب ہوگئے، کسی نے کہا عینک گم ہوگئی تھی، کسی نے کہا نیند آگئی تھی، 20 پولنگ اسٹیشن پر 88 فیصد پولنگ ہوئی ہے، جب یقین ہو ملک میں قانون نہیں تو ایسے کام کئے جاتے ہیں،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پوری انتظامی مشنری بے بس کھڑی ہے، 20 پریذائیڈنگ افسر اور تھیلے غائب ہیں،جب تک الیکشن چوری ہوتا رہے گا ملک نہیں چل سکتا، حلقے کے 361 پولنگ اسٹیشن ہیں، 341 کا رزلٹ آگیا، ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، شدید دباؤ کا شکار تھے،

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھاندلی کرنے کی پوری کوشش کی، کچھ پولنگ سٹیشنز پر گھنٹوں پولنگ بند رکھی گئی، فردوس عاشق نتائج بدلنے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل کی مذمت کی، این اے 75 ڈسکہ میں آر او نے انتخابی نتائج روک دیئے، سرکاری دباؤ برداشت کرنے پر ریٹرننگ آفیسر کی تعریف کرتے ہیں۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟

  • پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھند کو وجہ بنا کر ڈسکہ NA 75 کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے تمام دن حکومتی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے پولنگ کے عمل کو روکنے کی کوشش جاری رہی سارا دن پولنگ سٹیشنز پہ حکومتی بد معاشی کے مناظر عوام نے دیکھے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سارا دن ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ سٹیشنز کا عملہ لا پتہ کردیا گیا پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوگئے الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لئے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پہ ڈاکہ ڈالا گیا الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟ واہ،عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے اب یہ جیت اللہ تعالیٰ کے بعد کوئی تبدیل نہیں کر سکتا

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروانا اِس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے اگر کسی قسم کی گھٹیا حرکت کی جائے گی تو نتائج کے زمہ دار عمران صاحب ہوں گے الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پہ کٹنی چاہئیے پوری کی پوری ریاست عوام کے ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام پہ عذاب ہی آتا ہے؟آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی اور ووٹ چوروں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی چوری کر لیا ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ قومی بدقسمتی ہے جو بھی کر لیں ، فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی، انشاء اللہ