Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کا تھانہ گلشن اقبال کا دورہ، سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ

    ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کا تھانہ گلشن اقبال کا دورہ، سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ

    ایس پی اقبال ٹاؤن نے ناکہ بابو صابو کو چیک کیا ہے اور سکیورٹی کے بارے میں بریف بھی کیا ہے.
    ایس ڈی پی او نواں کوٹ اور ایس ایچ او شیرا کوٹ بھی موجود تھے. ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل رائے نے گلشن اقبال تھانہ کا وزٹ بھی کیا ہے. ایس ایچ او گلشن اقبال بھی موجود تھے.

    تھانہ کے ریکارڈ اور اہلکاران و افسران کی حاضری کو چیک کیا گیا. محرر تھانہ کو تمام تر ریکارڈ کی بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے.حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے.

    تھانہ کی حفاظت پر مامور اہلکار کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں. گیٹ پر موجود انٹری رجسٹر کو چیک کیا گیا. ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق تھانہ میں لگے کیمروں کو چیک کیا گیا اور فنکشنل حالت میں رکھنے کی ہدایت دی گئی. غیر قانونی حراست ,زیر حراست ملزمان پر تشدد اور نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے

    ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری برائے کاروائی متعلقہ افسران کے حوالے کریں.
    انھوں نے کہا کہ کرایہ داران اور پرائیویٹ ملازمان کے اندارج کو یقینی بنائیں.

    ایس پی اقبال ٹاؤن نے تھانہ کے مالخانہ اور صفائی کو چیک کیا اور صفائی کو بہتر رکھنے کی ہدایات دیں. انہوں نے کہا کہ افسران ماتحت اہلکاران کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں، عوام الناس کے ساتھ تحمل مزاجی اور احترام سے پیش آئیں. انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ہر صورت میں صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کریں گے.

    انھوں نے ہدایت دی کہ تھانہ میں آنے والے عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اولین ترجیحات پر عوام الناس کے مسائل کو حل کریں.

  • گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد کا دورہ الحمراء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

    گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد کا دورہ الحمراء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

    لاہور:- گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا ہے. تین رکنی وفد کی سربراہی محکمہ سیاحت کے اہم رکن سلیمان پارس کر رہے تھے۔ وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں مستقبل میں گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگوں کو الحمراء کے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔اجلاس میں دوطرفہ ثقافتی وفوں کے تبادلہ پر بھی غور کیا گیا ہے ۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی ہم آہنگی و یک جہتی کا باعث بنے گے، عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام علاقائی ثقافتیں پاکستان کے مجموعی حسن میں نکھار پیدا کرتی ہیں، ملک بھر کے علاقوں کی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں، گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی بے حد دلکش اور منفرد ہیں، وفد کے دورہ سے ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہونگے۔

    سربراہ وفد سلیمان پارس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا اپنی روایات سے لگاؤ مثالی ہے، الحمراء جیسے فعال پلیٹ فارم پر پرفارمنس کے خواہاں ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔ترجمان الحمراء نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کے ثقافتی رنگوں کو زندہ دلانِ لاہور کے لئے پیش کرنے پر فخر ہے،ہمارا کلچر ایک دوسرے سے محبت سے عبارت ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت کے معروف ستار نواز میر افضال کی الحمراء میں شاندار پرفارمنس کا مظارہ کیا گیا جسے لائیو نشر کیا گیا ہے ، اس پرفارمنس کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور پسند بھی کیا ہے.

  • پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کڑی تنقید

    پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کڑی تنقید

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں. یہ ٹھگ ایک بار پھر پاکستان کو نوچنے کیلئے اقتدار کے لئے بے قرار ہیں. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ٹھگوں کی دال نہیں گلے گی. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے.

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ راجکماری اور شہزادہ وہ دن یاد کریں جب ان کے ابا جان کے ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے تھے،ان کے اباجان کے ادوار میں کمیشن کھائے گئے تھے، ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی تھی،ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا نے بھی اس وقت کی بہتی گنگا میں آشنا کیا ہے.حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوا ہے.

  • لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وزیر ریلوے کی قیادت میں اعلی سطحی اہم اجلاس

    لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وزیر ریلوے کی قیادت میں اعلی سطحی اہم اجلاس

    لاہور، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آج لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میراتھون میٹنگز کی صدارت کی۔ لاہور کے سہ روزہ سرکاری دورے کے دوران ریلوے کے حوالے سے اعلی سطحی اہم اجلاس تین دن تک جاری رہیں گے۔وفاقی وزیر ریلویز نے آج صبح ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے امور پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریلوے کی ایک انچ زمین نہ بیچنی ہے نہ کسی کو دینی ہے ریلوے کی ترقی و بحالی کے لیے اس زمین کی ڈیولپمنٹ کریں گے۔

    ہم یہاں جزا اور سزا کا سسٹم لائیں گے، ریلوے کو بزنس ماڈل پر چلانا ہے۔ آپ کے پاس ریلوے کو بہتر کرنے کا کوئی پلان کوئی تجویز ہو براہ راست میرے ای میل پر بھیجواسکتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کو اجلا س میں ریلوے فریٹ ریونیو کو اگلے 3 ماہ میں 25 فیصد بڑھانے کی حکمت عملی، پسنجر ٹرین کو آﺅٹ سورس کرنے کا پلان، سروسز بہتر کرنا، ریل آپریشن میں حائل ہونے والے انفراسٹرکچر سے جڑے مسائل، چہرہ شناخت سسٹم کو تنخواہوں سے لنک کرنا، کوچز اور ویگنوں کے ٹینڈر اور چائنیز جی ای انجنوں کی مرمت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ ہم ریلوے چلا ئیں یہی ہمارا کام ہے، اسپتال، سکول چلانا ہمارا کام نہیں، اپنے مزدور و افسر کو بہترین سہولیات دینا ہمارا کام ہے اور یہ تبھی ہوگا جب ہم ریونیو بڑھائیں گے۔ میں خود افسران کی پروفائل دیکھ رہا ہوں، کسی کو نہیں جانتا، انٹرویو لے رہا ہوںاور میرٹ پر افسران تعینات کر رہا ہوں۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، جنرل منیجرڈبلیو اینڈایس آئی شاہد عزیز، ڈی آجی ریلوے پولیس، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل سلمان صادق شیخ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرشاہ رخ خان افشار، سپیشل اسسٹنٹ وفاقی وزیر ریلوے غلام دستگیر بلوچ سمیت ریلوے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

  • سی سی پی او لاہور کا انتہائی اہم فیصلہ عدالت میں چیلنج

    سی سی پی او لاہور کا انتہائی اہم فیصلہ عدالت میں چیلنج

    سی سی پی او لاہور کا انتہائی اہم فیصلہ عدالت میں چیلنج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے قبضہ گروپ کی جاری فہرست لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

    عدالت نے درخواست گزار وکیل کو اس نوعیت کے کیسز کے فیصلے پیش کا حکم دیدیا ،عدالت نے درخواست پر سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے رانا فراصت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہائیکورٹ گزشتہ سال جاری کی جاری کی جانیوالی فہرست کیخلاف حکم امتناعی جاری کر چکی ہے، پولیس کی جانب سے جاری بدمعاش، بھتہ خوروں اور قبضہ گروپ کی فہرست غیر قانونی ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے سزا یافتہ ہونے سے قبل درخواست کو قبضہ گروپ، بھتہ خور اور بدمعاش کی فہرست میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، پولیس کی جانب سے گذشتہ برس جاری فہرست کے بعد مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں، درج مقدمات میں عدالتی کارروائی کا سامنا کررہے ہیںعدالت سی سی پی او لاہور کی جاری کردہ نئی فہرست کو کالعدم قرار دے،

  • فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کو کس چیز کا سمبل قرار دیدیا

    فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کو کس چیز کا سمبل قرار دیدیا

    لاہور ، وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے پی ٹی آئی پر بی جے پی کے رہنما اندرجیت دوسانجھ سے فنڈنگ لینے کے الزام پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اپنے بے سر و پا بیانات کے باعث رسوائی اور جگ ہنسائی کا سمبل بن چکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بی جے پی پر ساز باز کا الزام لگانے والی بیگم صفدر اعوان کی اپنی بیٹی کی شادی پر بی جے پی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بغیر ویزہ پاکستان آۓ۔ نریندر مودی اور نواز شریف سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومتے رہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ غلط پرچی کا سہارا لیکر اپنی سبکی کروالی۔ مذکورہ بی جے پی لیڈر اندرجیت دوسانجھ کا پاکستان تو کیا پوری بی جے پی کو بھی ملنا ناممکن نظر آرہا ہے .فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پہلے لاہور میں روٹی تیس روپے ہونے کا دعوٰی کر کے اپنا مذاق بنوایا، اس کے بعد ان کا لندن تو کیا پاکستان میں جائیداد نہیں ہونے کا دعوٰی غلط ثابت ہوا۔

    وزیر جیل خانہ جات نے یہ بھی کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے وکیل پانامہ کیس میں انکی جائیدادوں کی لمبی فہرست پیش کر چکے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے, جسے یہ نہ تو نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکتے ہیں۔

  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکا کی کون سی اہم شخصیات وائٹ ہاوس پہنچ گئیں‌

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکا کی کون سی اہم شخصیات وائٹ ہاوس پہنچ گئیں‌

    واشنگٹن: جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکی کی کون سی اہم شخصیات وائٹ ہاوس پہنچ گئیں‌،اطلاعات کے مطابق امریکا کے چھیالیسویں صدر جوبائیڈن آج اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے، بائیڈن تقریب حلف برداری میں کئی اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن چیف جسٹس جان رابرٹس سے صدارتی حلف لیں گے جبکہ کاملاہیرس سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتو مایر سے نائب صدر کا حلف لیں گی۔

    جوبائیڈن کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری میں سابق صدور، کانگریس اراکین اور سیلیبریٹیز شرکت کرینگے، جن میں سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما شامل ہیں جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کی شرکت بھی متوقع ہے،

    وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق اس صدارتی تقریب میں کانگریس کے متعدد اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔امریکی نو منتخب صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جینیفرلوپیز، بروس اسپرینگسٹین، گارتھ بروکس سمیت متعدد سیلیبریٹیز بھی شریک ہونگی۔

    لیڈی گاگا اس تقریب میں قومی ترانہ پیش کریں گی اور جینیفرلوپیز کنسرٹ کرینگی، امریکی گلوکارہ جیفر لوپیز اپنے پرائیویٹ جیٹ پر واشنگٹن پہنچ چکی ہیں، جنیفرلوپیز کے منگیتر ایلیکس کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار گلوکارہ حلف برادری کی تقریب میں وہ اپنے نئے گانے پرفارم کریگی۔

    ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس تقریب میں نوے منٹ کی اسپیشل ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائص انجام دیں گے, تقریب کی یو ٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹوئچ، ایمیزون, پرائم ویڈیو، مائیکرو سافٹ بنگ، نیوز ناؤ، ڈائریکٹ ٹی وی اور یو-ورس پر بھی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔

    امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوئے تو امریکی تاریخ میں ایک سو ساٹھ سال بعد ایسا ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے، نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

    واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے، ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے، علاوہ ازیں درجنوں سب وے اسٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

  • عثمان بزدار کے 35گاڑیوں کے پروٹوکول سے شہری کیسے پریشان ہوئے

    عثمان بزدار کے 35گاڑیوں کے پروٹوکول سے شہری کیسے پریشان ہوئے

    عثمان بزدار کے 35گاڑیوں کے پروٹوکول سے شہری کیسے پریشان ہوئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار 35 کے قریب گاڑیوں کے پروٹوکول میں چیچہ وطنی پہنچ گئے ۔

    چیچہ وطنی : پروٹوکول کے نام پراوکانوالا روڑ اور کالج روڑ کی دوکانیں بند کروادی گئیں۔چیچہ وطنی کے دونوں بازار بند کروانے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا ہے .
    پی ٹی آئی حکومت جو کہ اپنے الیکشن میں یہ ایجنڈا لیکر آئی تھی کہ وہ وی آئی پی کلچر ختم کرے گی. خود اس وی آئی پی کلچر کا شکار ہو کر رہ گئی ہے . اور اس عمل سے نہ صرف عوام میں بد دلی ہے بلکہ عام شہری اور کاروباری حضرات بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں.

    https://twitter.com/tanzeeldurrani1/status/1351842367943307265?s=20

    ایسے ہی وزیرا علیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کے قافلے کی وجہ سے ہوا ہے . جس سے شہریوں کو بہت اذیت پہنچی ہے. ایسا ہی واقعہ کچھ دیر پہلے پیش آیا تھا جب صدر پاکستان نے پنڈی کے ایک مقام پر دہی بھلے کھانے کے لیے وہاں کا رخ کیا تھا اور ان کی آمد پر تمام بازار کو بند کردیا گیا تھا.اس طرح لوگوں کو بھی گھروں‌سے نکلنے کی اجازت نہیں‌ تھی. جس سے عوام بہت پریشنا ن ہوئی .

  • بنی گالہ اور زمان پارک بھی فارن فنڈنگ سے بنے، مریم اورنگزیب

    بنی گالہ اور زمان پارک بھی فارن فنڈنگ سے بنے، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا ،ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوتی

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو یہ لوگ پہلے برے برے کاغذات لہراتے تھے وہ بھی جھوٹے یوگئے ،جب سوال چینی چوری کا ہوا آٹا چینی چوری پکڑی گئی ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے کھل کر سامنے آگیا ہے فورن فنڈنگ کیس کے تیس کیس سامنے آئے ہیں وہ تمام شواہد ریمو کروائے جارہے ہے اتنا وقت لے کر ,اسرائیل ہندوستان اور دیگر ممالک سے فنڈنگ ہوئی ہے ،شوکت جانم اور یونیورسٹی کے نام سے باہر سے آیا اس کا حصہ دیا گیا ایجنٹوں کو،صحت اور تعلیم کے لیے لوگوں نے آپکو پیسے دیے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بنی گالہ اور زمان پارک بھی فورن فنڈنگ سے بنے ہیں ،الیکشن کمشن نے کہہ کہ بہت جلد اس کا فیصلہ ہو جائے گاآپ کے پاس 30 جنوری کا وقت ہے اپنا استعفیٰ دے دیں.

    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے شفاف طریقے سے پیسا استعمال کیا ہے ،عمران ع سے عثمان دونوں میں مماثلت عثمان کی وجہ سے کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں ،وزیر آج بھی عمران خان کا کچن چلاتے ہیں شہزاد اکبر کو ہم جیل بھج کر چھوڑیں گے ،شہباز گل چھپ کر عدالت میں پیش ہوا اور جج کی گاڑی میں چھپ کر عدالت آیا اور ان کی گاڑی میں باہر آیا ،فیصل ووڈا کا کیس اتنی دیر سے زیرالتوا ہے وہ جلد سامنے آجانا چاہیے،عمران نیازی کو بھی این آر او نہیں ملے گا

  • شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 فروری کو جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے احتساب عدالت کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے سے روک دیا ،عدالت کے روبرو نیب کے وکیل فیصل بخاری نے درخواست کی مخالفت کی ۔نیب وکیل نے کہا کہ جب درخواستگزار بیرون ملک گئی اس وقت نیب میں انکے خلاف انکوائری شروع تھی

    جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ احتساب عدالت کو درخواست گزار کی بیماری کے پیش کردہ میڈیکل سرٹیفیکیٹس اور دستاویزات کو دیکھنا چاہے تھا۔ احتساب عدالت کا یہ کام نہین کہ وہ ہائی کمشنر کے ذریعے درخواستگزار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرتی ۔

    وکلا درخواست گزار نے کہا کہ پراسس سرور نے کبھی احتساب عدالت کے نوٹس کی ان سے تعمیل نہیں کروائی ۔اگر کسی کیس میں انکوائری سے قبل کوئی شخص بیرون ملک چلا جاہے تو عدالت اسکو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہین بنایا سکتی ۔درخواستگزار 19 ماہ سے علاج کے لیے بیرون ملک ہیں اس وقت درخواستگزار کے خلاف نیب میں کسی قسم کی کارروائی زیر التوا نہ تھی ۔

    درخواستگزار کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوئے ،مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل احتساب اپیلٹ بنچ نے نصرت شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرینس دائر کر رکھاہے ۔احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔احتساب نے حاضری معافی کے لیے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ درخواست گزار عرصہ دار سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس کے دائر ہونے سے قبل کی درخواست گزار بیرون ملک ہیںدرخواست گزار عمد رسیدہ ہیں اور مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔دل کی مختلف بیماریوں،جوڑوں کا درڈ، اور چلنے سے قاصر ہیں۔ نصرت شہباز کا بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکتیں۔ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کعلدم قرار دے، عدالت حاضری معافی اور ورانٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے،