Baaghi TV

Category: لاہور

  • ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی اب خیر نہیں،ایس پی صدر حفیظ الرحمن کی بھرپور کارروائیاں!!

    ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی اب خیر نہیں،ایس پی صدر حفیظ الرحمن کی بھرپور کارروائیاں!!

    مانگامنڈی پولیس کی کارروائی سے دو ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
    ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں مانگا منڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں علی اکبر اور علی رضا شامل ہیں ۔ایس ایچ او مانگامنڈی جاوید اقبال چیمہ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل 5میگزین اور درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔جس پر مانگامنڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف صدر ڈویژن میں پولیس کی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

  • افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز

    افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تھانہ غالب مارکیٹ اور گلبرگ کا اچانک دورہ کیا جس میں انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔ کرائم کنٹرول اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پولیس افسران کرائم کنٹرول کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ غالب مارکیٹ اور تھانہ گلبرگ کے دورہ کے موقع پرپولیس افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی گلبرگ سرکل و دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔ساجد کیانی نے تھانوں کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،حسن سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے مثبت تشخص اُجاگر کریں۔پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں۔

  • جمعتہ المبارک پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

    جمعتہ المبارک پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

    جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جس کے تحت لاہور پولیس کی طرف سے جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

  • ڈالر تیزی سے نیچے آنے لگا

    ڈالر تیزی سے نیچے آنے لگا

    ڈالر تیزی سے نینچے آنے لگا
    باغی ٹی وی : ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا ہے .۔ پورے ہفتے امریکی ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوا
    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 159 روپے 7 پیسے سے گر کر 158 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

    واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینی کے گھر کو اڑا کر کیا الزام لگا دیا

    غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینی کے گھر کو اڑا کر کیا الزام لگا دیا

    غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینی کے گھر کو اڑا کر کیا الزام لگا دیا

    باغی ٹی وی: مظلوم فلسطین شریوں پر غاصب اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں. اس سلسلے میں ایک اور فلسطینی باشندے کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
    رپورٹ کے مطبق یہ مکان مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں محمد کبہا نامی ایک فلسطینی باشندے کا تھا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک اسرائیلی کو قتل کرنے کا الزام ہے اور اس الزم میں فسلطینی کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔

    غاصب اسرائیلی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ، تعجب کی بات یہ ہے اس ظلم و ستم پر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالم عرب نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے

    ادھر چند روز پہلے خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جنین شہر کے علاقے الجلامہ پاس کے قریب واقع فلسطینی شہریوں کی درجنوں دکانیں منہدم کر دی ہیں۔

    الجلامہ گاؤں کی دیہی کونسل کے مطابق صہیونی فوج نے پاس کے قریب واقع ہونے کے بہانے سے فلسطینی شہریوں کی ریڑھیوں اور سڑک کنارے لگائے جانے والے اسٹال مسمار کر کے ان کا سامان بھی ضبط کر لیا ہے۔

    اسرا ئیلی فورسز نے فلسطینوں کی درجنوں دکانوں کو مسمار کردیا

  • پی سی بی نے پی ایس ایل سکس کے لیے امپائرنگ پینل کو حتمی شکل دے دی

    پی سی بی نے پی ایس ایل سکس کے لیے امپائرنگ پینل کو حتمی شکل دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل سکس کے لیے امپائرنگ پینل کو حتمی شکل دے دی

    ایونٹ میں مجموعی طور پر دس امپائرز ذمہ داریاں نبھائیں گے دو غیر ملکی امپائرز مائیکل گف اور رچرڈ الینگورتھ بھی ایکشن میں ہوں گے

    امپائرنگ پینل میں علیم ڈار ،احسن رضا ، ضمیر حیدر، فیصل آفریدی شامل ہیں،عمران جاوید ،شوذب رضا، راشد ریاض پینل میں شامل ہیںمائیکل گف اور رچرڈ الینگورتھ بھی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں

    امپائرنگ پینل کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کرے گا ،پی ایس ایل سکس 20 فروری سے شروع ہوگیڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین امپائر آصف یعقوب بھی پینل میں شامل ہیں

    پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی آمد شروع ہو گئی ہے،کراچی کنگز کے کھلاڑی کولن انگرام اورہیڈ کوچ ہرشل گبز بھی شہر قائد پہنچ گئے ،کراچی کنگز کے ویسٹ انڈین کرکٹر چاڈوک والٹن اورافغان کرکٹر نوراحمد بھی پہنچ گئے

    آج جمعے کو ملتان سلطانز کے اینڈی فلاور سمیت کوچنگ اسٹاف کے ارکان بھی آرہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گذشتہ شب سلیف آئسولیشن میں چلی گئی، دفاعی چمپئن کراچی کنگز کے بھی آفیشلز کی طرف سے از خود قرنطینہ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلا ٹیسٹ خود کرانا ہوگا، ہوٹل میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرکرکٹرز و اآفیشلز کیلئے 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہے، جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل میں داخل ہوجائیں گے،

  • سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ق کے امیدوار کامل علی آغا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ آئین سے متصادم کوئی بھی قانون سازی قابل قبول نہیں ہوگی،مسلسل الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ خدمت خدمت اور خدمت ہے ،

    وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنایا تھا، وزیراعظم نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کو یقین دہانی کروائی تھی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے،

    سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جاسکیں گے ،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جا سکیں گے۔
    الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروائیں گے، جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست ہوں گے ان کے نام 14 فروری کو آویزاں کیے جائیں گے۔

    کاغذات نامزدگی کی جانچ  پڑتال 15 تا 16 فروری کو ہو گی جب کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکیے جانے کے خلاف ٹربیونل میں اپیل 18 فروری تک دائر کی جائے گی اور  اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہو گی۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری ہو گی۔

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے

    نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

  • وزیراعظم سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،سینیٹ الیکشن بارے کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،سینیٹ الیکشن بارے کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،سینیٹ الیکشن بارے کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اورترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ انتخاب کی تیاریوں سے وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی صوبائی کابینہ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ ایک ہیں ،

    وزیراعظم کوپسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ تمام شہروں کیلئے یکساں ترقی کی پالیسی اختیار کی،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ عوامی ریلیف کےمنصوبوں کوجلد مکمل کیا جائے،

    وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران جیلانی پارک لاہور میں اربن فاریسٹ کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

    ماحولیاتی تحفظ کے لیے ابتدائی طور پر 51 اربن فاریسٹ سائٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی، سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان لاہور میں کریں گے اہم منصوبے کا افتتاح

  • حکومت کا نصاب تعلیم کا منصوبہ مشرف دور 2006 تعلیمی پالیسی کا چربہ ہے،کاشف مرزا

    حکومت کا نصاب تعلیم کا منصوبہ مشرف دور 2006 تعلیمی پالیسی کا چربہ ہے،کاشف مرزا

    حکومت کا نصاب تعلیم کا منصوبہ مشرف دور 2006 تعلیمی پالیسی کا چربہ ہے،کاشف مرزا

    کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے کہا ہے کہ سنگل ایجوکیشن سسٹم کی بجائے سنگل نیشنل کریکلم کا کھوکھلا نعرہ ناقابل عمل ہے۔

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ نعرہ تعلیمی امتیازکا خاتمہ قابل تعریف ہے،لیکن جو منظور ہواوہ یکساں قومی نصاب بھی نہ ہے،اورنہ یکساں نظام تعلیم ،مارکیٹ میں سنگل نیشنل کریکم SNC کی نئی کتب عدم دستیاب ہیں۔ملک بھر نفاذ کاپہلا مرحلہ کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے ناقابل عمل ہے وفاقی وصوبائی محکمہ تعلیم کی نااھلیت کہ یکساں قومی نصاب ادھورا ہے۔پری نرسری،نرسری اور پریپ پر کا نصاب تیار ہی نہیں کیا گیا۔

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ایلیٹ سکولز کو استثنی دے کر طبقاتی نظام کی آبیاری کی گئی ہے!یکساں قومی نصاب کا حقیقی مطلب ایلیٹ، پرائیویٹ،سرکاری یا مدرسے میں زیر تعلیم بچوں کو ایک معیار کی تعلیم حاصل ہو۔حکومت نےسٹیک ہولڈرز کی بجائےمن پسند لوگوں سےمن پسندفیصلے کرائے،مسترد کرتے ہیں۔ 18ترمیم کے بعد تعلیم دینے کا حق صوبوں کو حاصل ہے۔امتحانات میں صرف رٹا صلاحیت جانچی جاتی ہے۔ نمبرز گیم نظام کو یکسر تبدیل کیے بغیر نظام تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہوسکتا۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے اُردو کی بجائے میڈیم انگریزی رکھنے کی کیا مجبوری ہے۔حکومت کا تیار کردہ نصاب تعلیم کا منصوبہ مشرف دور 2006 تعلیمی پالیسی کا چربہ ہے۔نظام تعلیم یکساں کیا جائے، وگرنہ ون نیشن ون کریکلم محض اک کھوکھلے نعرے کے سوا کچھ نہیں!

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

  • آپ اسسٹنٹ کمشنر  ہی رہیں  کسی کا آلہ کار نہ بنیں،لاہور ہائیکورٹ کے دوران سماعت ریمارکس

    آپ اسسٹنٹ کمشنر ہی رہیں کسی کا آلہ کار نہ بنیں،لاہور ہائیکورٹ کے دوران سماعت ریمارکس

    آپ اسسٹنٹ کمشنر ہی رہیں کسی کا آلہ کار نہ بنیں،لاہور ہائیکورٹ کے دوران سماعت ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کا معاملہ ملاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی اور انکے والد رانا احمد علی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست ضمانتوں میں 26 فروری تک توسیع کر دی ۔عدالت نے آر پی او ساہیوال کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ،عدالت کے طلب کرنے پر مدعی اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر پیش ہوئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ 14 نومبر 2020 کو عمر مارکیٹ مارکی میں شادی کی تقریب ہو رہی تھی ۔شادی تقریب میں خلاف ورزی ہو رہی تھی عدالت ورکنگ ہیں اور انصاف دے رہی ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اسسٹنٹ کمشنر ہی رہیں کسی کا آلہ کار نہ بنیں ۔

    درخواستگزار کے وکیل میاں عرفان اکرم نے گزشتہ سماعت پر عدالت کو اگاہ کیا تھا کہ جس وقعہ کی ایف آئی ار ہوئی ۔وہ وقوعہ ہوا نہیں ہوا۔عدالت نے اس پر اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ، گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن رانا تصور علی نے عدالتی حکم پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کر دیا۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار قرار دے دیا تھا

    مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست گزاروں کے خلاف تھانہ سٹی پاکپتن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے