سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر شہری کا گھر واگذار ہوا۔
شہری عمران نے ہربنس پورہ الفیصل ٹاﺅن 05 مرلہ ایک مکان خریدا جس پر 01 سال پہلے رانا افضل نامی شخص نے قبصہ کیا ہوا تھا۔ شہری نے سی سی پی او آفس میں قبضہ چھڑوانے کی درخواست دی جس پر سی سی پی او لاہور نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے مکان واگذار کروا دیا،
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے،
کسی بھی غنڈا عناصر اور سماج دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے،
گھر ملنے پر شہری نے وزیراعظم پاکستان اور سی سی پی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔
Category: لاہور
-

سی سی پی او لاہور نے شہری کا مکان قبضہ مافیا سے واگذار کروایا۔
-

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف کو پیش کیا گیا
شہباز شریف نے عدالت پہنچ کر اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور بات چیت کی.،شہبازشریف نے نوازشریف سے ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا
میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے ٹئلی فونک گفتگو کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، نوازشریف نے شہبازشریف کو حکومتی جبر و ظلم کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش دی
نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں سینیٹ انتخابات کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ حکومت کیخلاف تحریک پر بھی بات چیت کی گئی
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ
بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ
مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان
ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے نہ آئے، اگلا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ مولانا نے سر پکڑلیا
قانون اور آئین کے تحت کاروائی پر یقین رکھتے ہیں،وزیر خارجہ کا پی ڈی ایم کو پیغام
مریم نواز کا اسلام آباد میں لال جوڑا پہن کربڑا اعلان، مولانا بھی خاموش نہ رہ سکے
وزیراعظم عمران خان یہ کام ہر صورت کریں گے،شیخ رشید نے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے بہانے لندن گئے اور آج تک واپس نہ آئے، لندن میں نواز شریف پارٹی اجلاسوں میں شریک ہو رہے ہیں اور پی ڈی ایم کے جلسوں سے بھی ٹیلی فونک خطاب کر رہے ہیں
نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا
شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.
دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.
خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے
خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف 8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا
-

کوئی ثبوت یا فیصلہ ہے تو عدالت میں پیش کریں، میڈیا کی بات نہ کریں،جج کا شہباز شریف کو حکم
کوئی ثبوت یا فیصلہ ہے تو عدالت میں پیش کریں، میڈیا کی بات نہ کریں،جج کا شہباز شریف کو حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت شروع ہو گئی ہے
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا،شہباز شریف روسٹرم پر آگئے احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں ،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ابھی میرے وکیل نہیں آئے ،
شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ میں آج جو بات کرنا چاہتا ہوں وہ میرے کیس سے متعلق ہے ،جج جواد الحسن نے کہا کہ یہ باتیں آپ جرح میں کریں گے تو مناسب ہے ویسے تو سب ہوا میں ہے،شہباز شریف نے کہا کہ کیس میں منی لانڈرنگ،کک بیکس کے الزامات لگائے ہیں 5فروری کو لندن کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی پہلی سماعت ہوئی،حکومت پاکستان کے بڑےآفیشل کے بیانات ڈیلی میل کے وکیل نے عدالت میں پڑھے جسٹس نکلین میتھو نے واضح کہا کہ الزامات کے ثبوت دیں 58والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا ،یہ 58والیم لندن کی ڈیلی میل کو پہنچائے گئے
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کہا کہ اگرآپ کے پاس اس فیصلے کی کاپی ہے تو عدالت پیش کردیں ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر کسی بیرون ملک کی عدالت نے کوئی بات کی ہے اس سے اس کیس کا کوئی تعلق نہیں .،شہباز شریف نے کہا کہ لندن کی عدالت سے انصاف ملا ہے امیدہے آپ کی عدالت سے بھی انصاف ملے گا ،جج جواد الحسن نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے ڈیلی میل کے فیصلے پر آپ بری ہوسکتے ہیں تو آپ درخواست دے دیں
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ سے ڈر کے کہتا ہوں کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجایے تو میں معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں شہباز شریف کو گفتگو کرنے سے ٹوک دیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، شہباز شریف کو اختیار نہیں کہ وہ عدالت کاروائی میں ایسے دخل اندازی کریں،عدالتی کارروائی میں ایسے مداخلت کرنا غیر قانونی ہے،
عدالت نے کہا کہ کیا ابھی تک لندن ہائیکورٹ سے کوئی فیصلہ آیا ہے؟اگر کوئی ثبوت یا فیصلہ ہے تو عدالت میں پیش کریں، میڈیا کی بات نہ کریں، سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ غیر ملکی فیصلہ یہاں کس قانون کے تحت دیکھا جائے گا؟ اگر آپ کے پاس کوئی بھی ثبوت یا فیصلہ ہے تو وہ عدالت کو پیش کریں، اگر آپ کو لگتا ہے ڈیلی میل کے فیصلے پر آپ بری ہوسکتے ہیں تو آپ درخواست دے دیں
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔
شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف
جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے
کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟
شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام
مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی
یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے
شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی
ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد
کرے کوئی، بھرے کوئی،شہباز شریف نے بھری عدالت میں معافی مانگ لی
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،
حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے
-

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق آئی جی پنجاب پولیس کی پولیس سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے کا معاملہ پر درخواست کی سماعت ہوئی
عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ائیندہ بدھ کو جواب طلب کر لیا ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جب نوٹیفیکیشن معطل کیا تو اس پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا ۔اگر آئندہ سماعت تک عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب پولیس خود پیش ہوں
درخواستگزار کی طرف سے ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے پولیس سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے حکومتی نوٹیفیکشن پر عمل درآمد معطل کر دیا تھا ۔عدالت کے حکم کے باوجود پولیس سیکورٹی اور بلٹپروف گاڑی واپس نہین دی جا رہی ۔عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے
وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسکو بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی واپس دینے کا حکم دے عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے چیف جسٹس قاسم خان نے مشتاق احمد سکھیرا کی متفرق درخواست پر سماعت کی
درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس ۔ایڈشنل سیکرٹری ہوم ۔سیکرٹری سروسز پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وہ سابق آئی جی پنجاب پولیس ہے۔ سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے وہ ہر قسم کے الاونسز اور مراعات کا حق دار ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہے اور کیس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ اسکو سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی دی گئی ۔سیاسی بنیادوں پر اسکو دی گئی پولیس سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی گئی ہے ایسا کیا جانا اسکی جان کے لیے سیکیورٹی رسک ہے
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 13 نومبر کے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے اسکو بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی دینے کا حکم دے
-

عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا
عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست پر ڈی جی پیمرا، مقامی چینل کے اینکر سمیع ابراہیم اور چینل کے سی ای او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد نے اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی طرف سے منیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ 12جنوری کو سمیع ابراہیم نے اپنے پرگرام میں عدلیہ پر تنقید کی۔پرگرام میں عدلیہ کے بارے نازیبا اور توہین آمیز گفتگو کی گئی۔ عدلیہ کے بارے یہ ریمارکس توہین عدالت کے مترادف ہیں ۔پیمرا نے اسکی تحریری درخواست پر چینل اور اسکےپروگرام پر ایکشن نہ لیا
وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی پیمرا۔سی ای او بول نیوز اور سمیع ابراہیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ،
عدالت نے سماعت کے بعد کاروائی 4 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی ہے
-

ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ذہنی معذور سزائے موت کے قیدیوں کوپھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے ذہنی معذور قیدیوں کو پھانسی سے متعلق کیسز کا فیصلہ جاری کردیا،
امداد علی، کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزائیں سنائی گئی تھیں، عدالت نے مجرموں کو پنجاب کے ذہنی امراض کے ہسپتال متنقل کرنے کا حکم دیدیا۔
سانحہ بلدیہ فیکٹری ،مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
سپریم کورٹ نے غلام عباس کی سزائے موت کیخلاف اپیل صدر مملکت کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہا ہے کہ صدر سے توقع ہے وہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں رحم کی اپیل پر فیصلہ کریں گے
-

قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے،لاہور کینٹ میں دل دہلانے والا واقعہ
لاہور کینٹ میں دل دہلانے والا واقعہ تھانہ برکی کی حدود پھلروان چوکی انچارج فرقان کی سرپرستی میں آج پیش آیا
لاہور شہر میں پنجاب حکومت اور سی سی پی او کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے- شہر لاہور میں پولیس کا عوام پر تشدد کا واقعات بڑھنے لگے –
لاہور کے علاقہ کینٹ میں سفاک درندے تھانہ برکی پھلروان چوکی انچارج فرقان اور سادہ کپڑوں میں تقریباً سات افراد نے غریب عورت کے ساتھ شدید زیادتی اور تشدد کر کے زخمی کر دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انچارج پھلروان فرعون بنا ہوا ہے اور آنے جانے والے شریف لوگوں سے بھتہ مانگتا ہے۔ پہلے بھی اشتہاری کو پکڑنے کے بہانے لوگوں کے گھر جھوٹی ریڈ کرواکر لوگوں کو ڈراتا دھمکتا ہے اور پیسے لیتا ہے ۔ زخمی سلمہ بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس میں چھپے سفاک درندے کو گرفتار کر کے قانونی کاراوئی عمل میں لائی جائے گی۔
-

نیب لاہور کی بڑی کامیابی، عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے ملزم کی پلی بارگین منظور
نیب لاہور کی ایک اور اہم جیت سامنے آگئی-
نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عوام کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنیوالے ملزم جاوید مظفر بٹ کی 1 ارب 20 کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت لاہور سے منظور ہوگئی ہے- مزکورہ کیس میں شریک ملزم عثمان ریاض سے نیب لاہور نے 72 کروڑ مالیت کی پہلی پلی بارگین مارچ 2020 میں کی تھی- ملزم کیخلاف عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی شکایات پر نیب لاہور نے مئی 2019 میں تحقیقات کا آغاز کیا- ستمبر 2019 میں تحقیقاتی ٹیم کی درخواست پر ملزم جاوید مظفر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا-
ملزمان کیخلاف ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام پر عوام الناس سے دھوکہ دہی کی مجموعی طور پر 647 مستند شکایات موصول ہوئیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا- اکتوبر 2019 میں ہی نیب لاہور میں ایک تقریب کے زریعے 14 کروڑ مالیت کی 8 نئی گاڑیاں اور 42 گاڑیوں کے مکمل کاغزات متاثرین کے حوالے کئے گئے- چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ عوام کے لوٹے گئے سرمائے کی ترجیحی بنیادوں پر برآمدگی ممکن بنائی جائے- ڈیڑھ سال کے محدود عرصہ کے دوران مزکورہ کیس میں نیب لاہور نے مجموعی طور پر 1 ارب 92 کروڑ کی بڑی پلی بارگین کیں:- پلی بارگین ایک مکمل سزا ہے جس میں ملزمان سے ناصرف مکمل رقوم کی وصولی کی جاتی ہے بلکہ وہ سزا یافتہ بھی تصور کئے جاتے ہیں- نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب کم و بیش 78 فیصد رہا جو نیب لاہور کی شاندار کامیابی کا مظہر ہے-
-

ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان
ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان
باغی ٹی وی .حقوقِ خلق موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمار علی جان نے بھارت کی مودی سرکار کی طرف سے ٹویٹر پر ڈالے جانے والے پریشر پر بات کرتے ہوئے کہا ، بھارت اس وقت دنیا میں ننگا ہو رہا ہے . مودی کے اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اب دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ییں . ٹویٹر پر اثر انداز ہو کر ان آوازوں کو دبایا جائے . اسی طرح پاکستان سے اٹھنے والی آوازوں پر بھی بندش لگائی جارہی ہے .
عمار جان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی نے مودی کے فاشزم کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھا ئی ہے . باغی ٹی وی کے اکاؤنٹ بند کرنے کی مزمت کرتے ہیں . اور ہماری ہمدردیاں اس وقت باغی ٹی وی کے ساتھ ہے . بھارت کے اس ہتھکنڈوں سے اس کا ظلم چھپ نہیںسکتا . حکومت کو ٹویٹر کے اس قدام پر آواز اٹھانی چاہیے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہےمودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے
باغی ٹی وی نے کسان تحریک میں کسانوں کے مطالبات، انکے بھارت بند مارچ، ٹریکٹر مارچ سمیت تمام پروگراموں کی بھرپور کوریج کی اور کسانوں کے مطالبات کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا جس نے کسان تحریک کے دوران کسانوں کے قتل عام کی سازش رچی اور عین وقت پر حملہ آور کسانوں نے پکڑ لیا
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کرنیوالی مودی سرکار پاکستان کے خلاف تو پروپیگنڈہ کرتی ہی رہتی ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، اب باغی ٹی وی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کر دی گئی، گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے تمام ادارے بے نقاب ہوئے پھر بھی مودی سرکار کو شرم نہ آئی بلکہ اب باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کر کے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی مذموم کوشش کی گئی
کشمیریوں کا قتل عام کرنے والی مودی سرکار کو باغی ٹی وی نے آئینہ دکھایا اور مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تو مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی،باغی ٹی وی کا کھرا سچ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد قاتل ،جنونی، انتہا پسند موذی کو ہضم نہ ہو سکا، تا ہم باغی ٹی وی کی انتظامیہ اس امر کا اعلان کرتی ہے کہ ہم دنیا کو حقائق بتلاتے رہیں گے، بھارت میں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتے رہیں گے،مودی سرکار اور ٹویٹر کے دباؤ میں نہیں آئین گے
-

ٹویٹرکو کسانوں کا حمایتی بننا چاہیے ، ان کے حق میںاٹھنے والی آواز بنیادی انسانی حقوق ہے ، احمد شاہ کھگا
ٹویٹرکو کسانوں کا حمایتی بننا چاہیے ، ان کے حق میںاٹھنے والی آواز بنیادی انسانی حقوق ہے ، احمد شاہ کھگا
باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم پی اے احمد شاہ کھگا کا کہنا تھا کہ بھارت کی مودی حکومت اقلیتوں پر ظلم ڈھا رہی ہے . اس حوالے سے ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کو مودی کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاناچاہیے . لیکن ادھر ٹویٹر نے مودی کے ظلم کو سپورٹ کرنا شروع کر رکھا ہے .
بھارت سرکار کے ظلم پر پاکستان میں آواز اٹھانے والے اکاؤنٹس اور میڈیا گروپس پر ٹویٹر کا ایسا رویہ قابل مزمت ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے
مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے
باغی ٹی وی نے کسان تحریک میں کسانوں کے مطالبات، انکے بھارت بند مارچ، ٹریکٹر مارچ سمیت تمام پروگراموں کی بھرپور کوریج کی اور کسانوں کے مطالبات کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا جس نے کسان تحریک کے دوران کسانوں کے قتل عام کی سازش رچی اور عین وقت پر حملہ آور کسانوں نے پکڑ لیا
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کرنیوالی مودی سرکار پاکستان کے خلاف تو پروپیگنڈہ کرتی ہی رہتی ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، اب باغی ٹی وی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کر دی گئی، گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے تمام ادارے بے نقاب ہوئے پھر بھی مودی سرکار کو شرم نہ آئی بلکہ اب باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کر کے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی مذموم کوشش کی گئی