Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاک ساوتھ افریقہ سیریز۔پولیس کے سیکورٹی بارے اہم فیصلے

    پاک ساوتھ افریقہ سیریز۔پولیس کے سیکورٹی بارے اہم فیصلے

    ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک کی پاک ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے حوالہ سے میٹنگ
    کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال
    لاہور،04 فروری
    ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔قیام گاہ اور قذافی سٹیڈیم پرشفٹوں میں تعینات نفری کے متبادل نفری بروقت پہنچائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے حوالہ سے پولیس لائنز سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈی ایس پیز فرحت عباس، سہیل کاظمی،قیصر مشتاق، آر آئی لائن محمد نعمان اور لائن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران احمد ملک نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی قیام گاہ، قذافی اسٹیڈیم میں تعینات اہلکاروں کو پروگرام کے مطابق بروقت کھانا مہیا کیا جا ئے۔
    مزید برآں ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے فائرنگ رینج، وردی گودام،ایم ٹی سیکشن، میس، کینٹین اور ہاسپٹل سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس پی عمران احمد ملک نے پولیس لائنز عملہ سے بھی ملاقات کی۔ تمام شعبوں کے انچارجز نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو اپنے اپنے سیکشن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

  • قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی  بڑ ی زيادتی؟

    قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی بڑ ی زيادتی؟

    عامر رفیق قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن
    ریسٹورنٹس کے ساتھ زیادتیوں کی ایک اور کڑی بوجہ PSLقذافی سٹیڈیم لاہور کے ارگرد نواح کے ریسٹورنٹس بغیر نوٹس بند کروالیے۔ ریسٹورنٹس کو سول انتظامیہ اور پولیس نے بند کر وایا۔ ریسٹورنٹس پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ کی جائے۔پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے کھولے گئے لیکن ریسٹورنٹس اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ناانصافی ہے۔
    بازاروں اور دیگر جگہوں پر کرونا وائرس نہیں آتا لیکن ریسٹورنٹس جیسی محفوظ جگہ پرآجاتا ہے؟ حکومت دو گلی پالیسیاں بدلے۔
    ریسٹورنٹس بند کرنے سے ریسٹورنٹس کے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟

    قذافی سٹیڈیم موجود ریسٹورنٹس کے پاس کھانے پینے کی اشیاء جیسے مٹن، چکن وغیرہ ضائع ہوجائے گا۔
    حکومت ایسے مواقع پر بروقت مطلع کرے تاکہ ریسٹورنٹس مؤثر اقدامات کر سکیں۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کو امن کاگہوارہ بنانے  کا عزم

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کو امن کاگہوارہ بنانے کا عزم

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مزید بہتر اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کی طرف سے کئے جانے والے گشت کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی پانے والے ڈکیت گینگز اور انکے کارندوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہور شہر کو امن کاگہوارہ بنانے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

    تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ دوران ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی جیسی وارداتوں میں ملوث 89گینگزکے203 ملزمان گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے01کروڑ04لاکھ روپے سے زائدمالیت مال مسروقہ برآمد کر کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔صدر ڈویژن پولیس نے41، سٹی 50، ماڈل ٹاؤن43،اقبال ٹاؤن26، کینٹ 33 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے10 گینگز گرفتار کئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید120 مقدمات ٹریس ہوئے۔گرفتار مجرمان میں سے200 سے زائد مجرمان سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی پائے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور ان علاقوں میں پٹرولنگ موثر بنائی جائے۔شہریوں کو ان کے اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے کس ہستی کے نقش قدم چلنا ہوگا

    حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے کس ہستی کے نقش قدم چلنا ہوگا

    04-02-2021
    لاہور( )تحریک لبیک یار سول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے ”یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ کے موقع پر کہا: قیامت تک نظام اسلام کا محور خلافت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہے۔ حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے حضر ت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسیلمہ کذاب کی سرکوبی کرکے تحفظ ختم نبوت کا طریقہ بتا دیا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت بیک وقت سلاطین اور مقرّبین کیلئے درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔آپ صرف خلیفہ راشد ہی نہیں تھے بلکہ دیگر خلفاء راشدین کے لیے رہبرورہنما بھی تھے۔آپ نے نظام مصطفی ٰ ﷺ کی قوّت سے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا آپ نے نہایت گھمبیر حالات میں امت کو سہارا دیا اور دین مصطفی ٰ ﷺ کی حفاظت کا حق ادا کر دیا آپ کے خطبے خاندان رسول ﷺ کی محبت سے لبریز ہیں آپکی خلافت بلا فصل سے دیگر خلفائے راشدین نے بھی راہنمائی حاصل کی۔ جن حالات میں آپ نے ملّت کی کشتی کنارے پر لگائی وہ آپ ہی کا حصہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت اور دین اسلام کے دفاع کیلئے آپکی خدمات تاریخ اسلام کا عظیم سہرا ہیں۔ملک میں قادیانی لابی کی بڑھتی ہوئی ارتدادی شرانگیزیاں تشویشناک ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دورہ خلافت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملک سے الحادی اور گستاخانہ سوچوں کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیر اہوکرہی کیا جاسکتا ہے

  • برطانوی وفد کی پنجاب سیکرٹریٹ آمد، حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کی تعریف

    برطانوی وفد کی پنجاب سیکرٹریٹ آمد، حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کی تعریف

    لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر کا صوبائی نمائندہ پنجاب ایلیکس بلینگر اور سیکنڈسیکرٹری میری تھامسن کی پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویو آمد- وفد کا پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے پر برطانوی وفد کا خیر مقدم کیا، برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی- ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹریڈ، ایگریکلچر، ٹیکنالوجی، تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا- برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے پی ٹی آئی حکومت کے احساس پروگرام اور کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کا سراہا- برطانوی وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے اندر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی موثر حکمت عملی سے کورونا وباء پر قابو پایا وہ دنیا کے لئے مثال ہے، وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا معترف ہے، دنیا کورونا سے نمٹنے اور قابوپانے کی پالیسیوں کو سراہا رہی ہے، صنعتی اور تعمیراتی سیکٹر ترقی کی بلند سطح پر ہیں۔

    تحریک انصاف شمالی و جنوبی لاہور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرے گی، اس سلسلے میں بھارتی مظالم کے خلاف مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاج کریں گے، احتجاج کے شرکاء سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، صدر جنوبی لاہور ملک ظہیرعباس کھوکھر سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، جس میں پی ٹی آئی کے عہدیداران، کارکنان اور کشمیری عوام شرکت کرے گی۔

  • جماعت اسلامی لاہور کا سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچکرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی لاہور کا سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچکرنے کا اعلان

    4 فروری 2021ء
    کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔
    اجلاس لٹن روڈ دفتر جماعت میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، امیر جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، صدر جے آئی یوتھ صہیب شریف کی شرکت۔
    جماعت اسلامی لاہور کل سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچ کریگی۔ کشمیر مارچ صبح 10 بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں شروع ہوگا۔کشمیر مارچ میں لاہور کے تاجر، مزدور، طلبہ و اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء اور علماء کرام سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ کشمیر مارچ میں لاہور کے مردو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں ۔ کشمیر کی مائیں، بہنیں، بیٹاں اور بھائی سب پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں۔
    بہادر کشمیری مسلمان بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے مدد کے منتظر ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے حکمران اور عالمی برداری فیصلہ کن کردار ادا کرے۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کی پشتی بان ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کی جدوجہدمیں ہر طرح سے شامل ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد۔

  • پاکستانی وکلا کا ہر دم کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد

    پاکستانی وکلا کا ہر دم کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد

    وکلا کا ہر دم کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے جی پی او چوک میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں وکلا کی بڑی تعداد نے پرجوش مظاہرہ کیا اور کشمیر کی آزاد کےلئے حکومت سے عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

    مظاہرے میں مختلف وکلا تنظیموں،ان کے عہدیداران اور لاہور ہائی کورٹ،لاہور بار اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداران اور سول سوسائٹی ارکان نے شرکت و خطاب کیا۔شرکا نے اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی اور آخر دم تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

    مظاہرے سے پاک کشمیر لائرز فورم کے صدر رانا عبدالحفیظ،الامہ لائرز فورم کے صدر چودھری عبدالرؤف،لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری ہارون دوگل،ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل،ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی،کشمیر لبریشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے نائب صدر راؤ طاہر شکیل،مدثر فیضی،اے آر نقوی،فیصل سیال،اشفاق کھرل،علی عمران شاہین،ڈاکٹر شاہد نصیر،عتیق مغل،ضیا اللہ بھٹی و یگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی لائف لائن ہے،کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل اور غیر محفوظ ہے ۔دنیا کو سمجھنا چاہئے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں۔مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو آزادی دلانے والے کشمیر پر ہونے والے مظالم پر کیوں چپ ہیں۔پاکستان کشمیر پر راست اقدام کرے اور آزادی کی تحریک چلانے والوں کے راستے سے رکاوٹیں ختم کرے ۔پاک فوج 1947میں قائد اعظم کی طرف سے کشمیر میں داخلے اور بھارت کو مقابلہ کرکے باہر نکالنے اور کشمیر بزار شمشیر آزاد کروانے کا حکم پورا کرے ۔کشمیری قوم نے قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں اور وہ 72 سال سے بھارتی استبداد کا مقابلہ کررہے ہیں لیکن انہوں نے سب نہیں جھکایا ۔

    علی عمران شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں انہیں آزادی دلوا کر اپنے ملک کو محفوظ و مکمل کرناہوگا۔حکومت عملی قدم اٹھائے۔وکلا اس کا ہروال دستہ ہوں گے۔اس موقع پر وکلا نے ہر دم کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا

  • چیف سیکرٹری صاحب  افسران کی جیبیں گرم ہوئی ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

    چیف سیکرٹری صاحب افسران کی جیبیں گرم ہوئی ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

    چیف سیکرٹری صاحب افسران کی جیبیں گرم ہوئی ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی اراضی کو گرین ایریا ڈکلئیر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاسم خان نے ڈی جی ایل ڈی اے اے سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ،عدالت نے کہا کہ کیا ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں؟ لیگل ایڈوائزر صاحب آئندہ سماعت پر پٹیشن سے متعلق شق وار جواب جمع کروائیں یہ کیسا امتیازی سلوک کیا جارہا ہے؟

    وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ ہم تحریری جواب دیدیتے ہیں وکیل درخواست گزار وقار اے شیخ نے کہا کہ ریور راوی پراجیکٹ گریں ایریاز پر بنایا جارہا ہے جہاں ایل ڈی اے کا دل کرتا ہے گرین کو براؤن کردیتا ہے جہاں عام لوگوں کی اراضی ہوتی وہاں اس کو گرین ایریاز کے نام پر کام سے روک دیا جاتا ہے عدالت ایل ڈی اے کا نوٹفکیشن کلعدم قرار دے

    چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب میرے بات کو غور سے سنیں لاہور میں ایک جگہ ہے جس کا رائٹ حصہ بھی براؤن اور لیفٹ حصہ بھی براؤن اس کے درمیان والا حصہ گرین قرار دیدیا اتنا بڑا امتیازی سلوک ہے اگر دو حصہ براؤن کرنا تھے تو درمیان والا بھی براؤن کرو درمیان والے حصہ کو اسلیے براؤن نہیں کیا کہ وہ عام شہری کی اراضی تھی میں نام نہیں لوں گا لیکن آپکو بھی پتہ جن کی اراضی گرین سے براؤن ہوئی وہ کون سیاسی افراد ہیں؟ عام شہری کو اراضی کو اس لیے براؤن نہیں کیا گیا کہ چیف سیکرٹری صاحب اس نے آپکے افسران کی جیبیں گرم ہوئی ہیں صرف سیاسی افراد کو نوازا گیا کیا چیف سیکرٹری صاحب یہ امتیازی سلوک نہیں ؟رائٹ سائیڈ والا بھی براون،لیفٹ سائیڈ والا بھی براؤن اور درمیان والا حصہ گرین کرنے کا مطلب وہ آدمی کاحصہ تھا ایسا نہیں ہوگا اپکو خود چاہے اس حصہ کو بھی براؤن ڈکلئیر کریں

  • شان شاہد کا والدین کے لئے جذباتی پیغام

    شان شاہد کا والدین کے لئے جذباتی پیغام

    لالی وڈ کے معروف اور لیجنڈ اداکار شان شاہد نے حال ہی میں انتقال کرنے والی والدہ اور 48 سال قبل وفات پاجا نے والے والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : شان شاہد کی والدہ سابق اداکارہ نیلو بیگم 30 جنوری 2021 کو وفات پاگئی تھیں والدہ کی وفات پر شان شاہد سے وزیر اعظم عمران خان سمیت کئی سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے تعزیت اور دکھ کا اظہار بھی کیا تھا۔

    والدہ کی وفات کے بعد شان شاہد والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے جذباتی پیغامات شئیر کر رہے ہیں-


    شان شاہد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں والد اور والدہ کی ایک ساتھ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کو پیغام دیا کہ وہ ’جنت میں ایک ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں، ان کی محبت یوں ہی سدا قائم رہے۔

    انہوں نے والدہ اور والد کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دونوں لمبی واک پر ایک ساتھ جائیں اور لمحات کا خیال کیے بغیر ایک ساتھ محبت بھری زندگی گزاریں۔

    ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ جس طرح والد کے 48 سال قبل ہی چلے جانے کے باوجود والدہ اور والد کی محبت ختم نہیں ہوئی تھی، اسی طرح اب بھی ان دونوں کی محبت ختم نہ ہونی چاہیے۔


    شان شاہد نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں والدہ کے لیے جذباتی پیغام لکھا کہ وہ ان کے لیے والد بھی تھیں والد کے چلے جانے کے بعد والدہ نے انہیں باپ کی طرح پالا وہ ان کے ہر اٹھنے والے قدم پر ان کے ساتھ رہیں وہ جب بھی کسی منزل کے سفر پر چلے والدہ ان کی منزل کے اختتام پر کھڑی ہوکر مسکراتے ہوئے ان کا استقبال کرتی رہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ والدہ کی جانب سے کہی گئی ہر بات ان کے لیے قانون بن گئی اور ہر وہ سفر جہاں انہوں نے والدہ کو دیکھا، اسے انہوں نے منزل بنا لیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ 16 برس کی عمر میں انہوں نے لاہور میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔

    شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔

    شاہد کی والدہ اور والد دونوں اداکار تھے اور ان کے والدین نے 1965 میں شادی کی تھی سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔

     

    شان شاہد کا مرحومہ والدہ کے لئے جذباتی پیغام

    اداکار شان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی:شان کی والدہ محترمہ اداکارہ نیلوبیگم وفات پاگئیں‌

    شان شاہد کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

  • توشہ خانہ کے تحائف کی حفیہ نیلامی،عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    توشہ خانہ کے تحائف کی حفیہ نیلامی،عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    توشہ خانہ کے تحائف کی حفیہ نیلامی،عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے تحائف کی حفیہ نیلامی روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل وفاقی حکومت نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ پانج سالوں میں ایک بھی نیلامی نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ کیا آپ نے بیان حلفی کے ساتھ جواب جمع کروایا ؟آئندہ سماعت تک بیان حلفی کے ساتھ جواب جمع کروایا جائے، عدالت نے کاروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، وزراء اوراعلی حکام کو سرکاری دوروں پر ملنے والے تحائف توشہ خانہ جمع ہوتے ہیں ۔توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کوقانونی جواز کےبغیر خفیہ نیلام کیا جارہا ہے۔خفیہ نیلامی میں شمولیت کے لئے عوام الناس کی بجائے صرف سرکاری افسروں کو خطوط لکھے گئےہیں۔عدالت پچیس نومبر کوہ ونے والی غیرقانونی خفیہ نیلامی کوروکنے کاحکم دے ۔ عدالت نیلامی کےعمل میں عوام الناس کو شامل کرنے اور نیلامی اوپن کرنے کے احکامات صادر کرے۔

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا