Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب اسمبلی کے ملازمین کوکورونا ویکسین لگانے کی درخواست

    پنجاب اسمبلی کے ملازمین کوکورونا ویکسین لگانے کی درخواست

    ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا معاملہ

    مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کردیا ہے- مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے- متن میں درج ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین میں بھی کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- پنجاب اسمبلی میں روزانہ ارکان اسمبلی ،دیگر سرکاری افسران اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی آمد ہوتی ہے- جس طرح ملک بھر میں کورونا ویکسین کے لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے- قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے-

  • ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری!

    ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری!

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جاری صفائی مہم اور ایل ڈبلیوایم سی کے امور کا جائزہ لیا گیا – صوبائی وزیر آپریشنل سٹاف کے مستند ڈیٹا کی عدم فراہمی اور شہر کی بعض سڑکوں پر تاحال کچرے کے ڈھیروں کی موجودگی پر برہم ہوگئے- شہر کے بعض علاقوں سے کچرا نہ اٹھانے پر ایل ڈبلیوایم سی کے افسران کی سرزنش کی- صوبائی وزیر کی شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری کردی گئی- آپریشنل سٹاف کا مستند ڈیٹا آج شام تک فراہم کرنے کی ہدایت جاری- آپریشنل سٹاف کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کی مکمل حاضری رپورٹ مرتب کر نے کی ہدایت بھی دی گئی-

    صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے لئے شہر کے اچانک دورے کروں گا- کسی علاقے یاسڑک پر کچرے کا ڈھیر نظر آیا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا اور نہ ہی بہانے سنوں گا، مجھے نتائج چاہیئں- ایل ڈبلیوایم سی میں کام سے جی چرانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات درست کرنے کی جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گا – ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ کچرا اٹھانے کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں- سوسائٹیز کے باہر شہر کے علاقوں میں کوڑا پھینکنے والی سوسائٹیز کے خلاف پرچے درج کرائے جائیں- صوبائی وزیر کو آپریشنل سٹاف اور گاڑیوں کی شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ریشنلائزیشن بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 57مکینکل سوییپرز میں سے صرف 11اپریشنل ہیں –

    صوبائی وزیر کی 10 فروری تک 28مکینکل سوییپرز آپریشنل بنانے کی ہدایت جاری- میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں تمام مکینکل سوییپرز آپریشنل ہوجانے چاہئیں، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی، جی ایم آپریشنز، جی ایم پلاننگ، جی ایم ایچ آراور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی-

  • زرعی اراضی پر سوسائٹیز بنا کر لوگوں نے اربوں روپے کما لیے اور لاہور تباہ کر دیا، چیف جسٹس

    زرعی اراضی پر سوسائٹیز بنا کر لوگوں نے اربوں روپے کما لیے اور لاہور تباہ کر دیا، چیف جسٹس

    زرعی اراضی پر سوسائٹیز بنا کر لوگوں نے اربوں روپے کما لیے اور لاہور تباہ کر دیا، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گرین ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ایل ڈی اے ڈیپوٹیشن پر موجودہ افسران کی رپورٹ 10 فروری کو طلب کرلی،عدالت نے کہا کہ جن غیر قانونی سوسائٹیز پر گھر بن چکے انہیں پانی سیوریج کی سہولیات جاری رکھی جائے،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے ہاوَسنگ سوسائٹی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں،درخواست گزار کے وکیل نے ثبوت دیئے ان کا جائزہ لے کر رپورٹ دیں،

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں مطمئن نہیں ہوں، لاہور تباہ کر دیا ہے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ گرین ایریاز کا ایک انچ بھی سوسائٹیز کے استعمال میں نہیں لایا جاسکتا،

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کریں،زرعی اراضی پر سوسائٹیز بنا کر لوگوں نے اربوں روپے کما لیے،ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی حکومت کرے، ایل ڈی اے میں کتنے لوگ ڈیپیوٹیشن پر ہیں؟

  • شہباز شریف کی صحت خراب ہوگئی

    شہباز شریف کی صحت خراب ہوگئی

    شہباز شریف کی صحت خراب ہوگئی

    باغی ٹی وی : قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی صحت خراب ہوگئی . شہباز شریف کو انمول اسپتال منتقل کردیا گیا

    شہباز شریف کو انمول اسپتال میں پٹ سکین کے لیے منتقل کیا گیا. شہباز شریف کو سخت سیکورٹی میں انمول اسپتال منتقل کیا گیا

    شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے . پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں سپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے.

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

    شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

    مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

    یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

  • لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس میاں‌اسلم اقبال سٹاف پر کیوں ہوئے برہم

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس میاں‌اسلم اقبال سٹاف پر کیوں ہوئے برہم

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس میاں‌اسلم اقبال سٹاف پر کیوں ہوئے برہم

    باغی ٹی وی : لاہور 4فروری. صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا. لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جاری صفائی مہم اور ایل ڈبلیوایم سی کے امور کا جائزہ لیا گیا
    صوبائی وزیر آپریشنل سٹاف کے مستند ڈیٹا کی عدم فراہمی اور شہر کی بعض سڑکوں پر تاحال کچرے کے ڈھیروں کی موجودگی پر برہم ہوئے .شہر کے بعض علاقوں سے کچرا نہ اٹھانے پر ایل ڈبلیوایم سی کے افسران کی سرزنش کی .

    صوبائی وزیر کی شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ دے دی . آپریشنل سٹاف کا مستند ڈیٹا آج شام تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی. آپریشنل سٹاف کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کی مکمل حاضری رپورٹ مرتب کر نے کی ہدایت کی
    صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے لئے شہر کے اچانک دورے کروں گا، کسی علاقے یاسڑک پر کچرے کا ڈھیر نظر آیا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا

    میاں‌اسلم کا کہنا تھا کہ بہانے نہیں سنوں گا، مجھے نتائج چاہیئں. ایل ڈبلیوایم سی میں کام سے جی چرانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات درست کرنے کی جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گا
    ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ کچرا اٹھانے کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں . سوسائٹیز کے باہر شہر کے علاقوں میں کوڑا پھینکنے والی سوسائٹیز کے خلاف پرچے درج کرائے جائیں . صوبائی وزیر کو آپریشنل سٹاف اور گاڑیوں کی شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ریشنلائزیشن بارے بریفنگ دی گئی کہ 57مکینکل سوییپرز میں سے صرف 11اپریشنل ہیں،
    صوبائی وزیر کی 10 فروری تک 28مکینکل سوییپرز آپریشنل بنانے کی ہدایت کردی

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں تمام مکینکل سوییپرز آپریشنل ہوجانے چاہئیں، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی، جی ایم آپریشنز، جی ایم پلاننگ، جی ایم ایچ آراور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت کی

  • عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست  کیوں رد کی

    عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست کیوں رد کی

    عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست کیوں رد کی

    باغی ٹی وی : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا خواجہ آصف نے فیملی اور بزنس ارکین کی ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی.احتساب عدالت لاہور نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی.

    تفصیلات کے مطابق ، آج لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کو پیش کیا گیا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ خواجہ آصف کے گھر والوں اور بزنس پارٹنرز کو ملاقات کا موقع دیا جائے، عدالت نے درخواست پر اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی ،

    عدالت کا کہنا تھ کہ درخواست میں کہیں نہیں لکھا کہ کس وجہ سے ملنا چاہتے ہیں،.یہاں صرف نام لکھے ہوئے ہیں.خواجہ آصف کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی..

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اپنےملازم طارق میرکےنام پہ ایک بےنامی کمپنی بھی چلارہےہیں،ملزم نےجعلی ذرائع آمدن سے اپنی حاصل شدہ رقم کو ثابت کرناچاہا،ملزم نےیواےای کی ایک فرم میں ملازمت سے13کروڑ روپےحاصل کرنےکادعویٰ کیا،

    نیب کے ترجمان کے مطابق 2018 تک مختلف عہدوں پررہنےکےبعدان کےاثاثے221 ملین روپے تک پہنچ گئے، ترجمان‏ کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش وہ بطورتنخواہ اس رقم کاکوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے،ملزم کی بیرون ملک ملازمت کامعاملہ عدالت عالیہ ،عدالت عظمیٰ میں بھی زیرسماعت رہا،

  • خوابوں کی تعبیر

    خوابوں کی تعبیر

    مرے ہوئے سانپ

    ساجد : کاہنہ نو لاہور

    خواب :میں اور میری ہونے والی بیوی کھیتوں کے ساتھ ساتھ جا رہے تھے میں نے وہاں پر نالے میں بیت سارے سانپ دیکھے جو مر چکے تھے لیکن مگرمچھ وغیرہ ہم سے ڈر کر بھاگ گئے ہیں-

    تعبیر:آپ کے خواب کی تعبیر اچھی ہے ان کے اوپر کچھ جادو کے اثرات تھے جو نماز یا ذکر و اذکار کی وجہ سے اور جب ان کی شادی ہوئی اس وجہ سے وہ تمام اثرات زائل ہو گئے جو شیاطین تھے چھوٹے چھوٹے وہ مر گئے یا بھاگ گئے اور مگر مچھ وہ بڑا شیطان تھا جو انہیں اس ان کی طرف لا رہا تھا یہ ان لوگوں سے خلاصی پائیں گے جو ان کو اذیت دینا چاہ رہا تھا اللہ تعالیٰ نے اس سے نجات دے دی ہے-

    پُرانا گھر دیکھنا

    شعیب مسعود:لاہور

    خواب: میں نے دیکھا ہے کہ میں رات کے وقت پرانے گھر میں جاتا ہوں اور ساتھ تمام پرانی چیزوں اور پرانی جگہوں کو دیکھتا ہوں-

    تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے حالات بدتر ہو سکتے ہیں ان پر مصیبتیں آ سکتی ہیں اور پرانے گھر سے مراد قبرستان بھی ہے موت کی طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے پرانے گھر سے ویران گھر بھی مراد ہے حالات کا بگڑ جانا اور خستہ حالی افسردہ حالی اور روزانہ کی بنیاد پر مصیبیتیں آنا شروع ہو جانا مراد ہے کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہونا پڑے گااس کے برعکس اگر نیا گھر دیکھیں تو اس کا مطلب اچھے حالات کی طرف اشارہ ہوگا-

    خواب کی تعبیر جاننے کے لئے اپنا خواب اپنے نام اور شہر کے نام کے ساتھ 03030204604 پر واٹس ایپ کریں-

  • مجسمہ اقبال و اضافی نمبر  تحریر : حفیظ اللہ سعید

    مجسمہ اقبال و اضافی نمبر تحریر : حفیظ اللہ سعید

    مجسمہ اقبال و اضافی نمبر

    تحریر :- حفیظ اللہ سعید

    کہتے ہیں کہ ایک مصور نے تصویر کو بیچ چوراہے لٹکا دیا برائے اصلاح تو یار لوگوں نے شام تک اس تصویر پہ حاشیہ نشینی کر کر کے اس کا حلیہ بگاڑ دیا-

    دوسرے روز مصور صاحب نے اسی طرح کی تصویر بنا کے پھر چوراہے میں لٹکا دی اس نوٹ کے ساتھ اس میں جو غلطیاں ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تصویر بنا دے کوئی اللہ کا بندا.لیکن حرام کی حد ہے کسی نے ہمت بھی کی ہو-

    سوشل میڈیا پہ وائرل ایک تصویر پہ نظر پڑی جس پہ لوگ تنقید کے نشتر لے کے چڑھ دوڑے نظر آئے.بھائیوں تھوڑا دھیرج تھوڑا سکون سانس لیجئے اور پہلے یہ جان لیجئے کہ یہ بنانے والے وہ اشخاص ہیں جو پیشے کے لحاظ سے مالی ہیں ان کا کام پھول بوٹے لگانا اور ان کی نگہداشت کرنا ہے لیکن حب اقبال رحمہ اللہ میں ان محبت کے ماروں نے اپنے خرچے سے اقبال کا ایک مجسمہ کیا بنایا لوگ تنقید کے نشتر لے کر چڑھ دوڑے-

    اللہ کے بندوں اس تصویر میں اپنی بہار دیکھاتے خوبصورت پھول اصل فن ہے ان محبت کے ماروں مالیوں کا ان کے اس فن و محنت کے نمبر میرے حساب سے سو بٹا سو ہیں باقی اقبال رحمہ اللہ کا مجسمہ حفظ کے امتحان کی مانند وہ ایک اضافی نمبر ہے جو استاد خوش الحانی پہ بطور انعام و حوصلہ افزائی طالب علم کو عنایت فرماتا ہے-

  • گلشن اقبال میں علامہ اقبال کے مجسمے کا معاملہ ، متعلقہ افسران کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

    گلشن اقبال میں علامہ اقبال کے مجسمے کا معاملہ ، متعلقہ افسران کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

    : گلشن اقبال میں علامہ اقبال کے مجسمے کا معاملہ ، متعلقہ افسران کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : گلشن اقبال میں علامہ اقبال کا مجسمے کا معاملہ پی ایچ اے کے دو آفیسر کو معطل کردیا گیا. محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے شاہ نواز وٹو ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اور گلام سبطین ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو معطل کردیا ہے . واضح رہے کہ ان کی معطلی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے .

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں نصب کیے گئے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مجسمے پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’ناقص‘ قرار دیا تھا۔

    درجنوں افراد بشمول سینیئر صحافیوں، سیاستدانوں اور سماجی رہنماؤں نے نصب کیے گئے مجسمے کو علامہ اقبال کے بجائے کسی اور کا مجسمہ قرار دیا تھا۔گلشن اقبال پارک لاہور میں نصب کیا گیا یہ مجسمہ سوشل میڈیا پر دیکھنے والی کی مسلسل تنقید کے نشانہ بنا رہا ۔ سوشل میڈیا صآرفین نے کہا کہ اس مجسمے کو دیکھ کر لوگ غم و غصہ ظاہر کرتے ہوئے طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں۔کچھ لوگوں نے اسے علامہ اقبال کی شخصیت اور ان کی خدمات کی توہین قر اردیتےہوئے اسے فوری طورپر ہٹانےکا مطالبہ کر دیا ہے۔

    کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا ہےکہ اسے دیکھ کو اقبال کی روح کانپ اٹھی ہوگی۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ حکومت کی جانب سے کسی ماہر فنکا ر سے نہیں بنوایا گیا بلکہ باغ کے مالیوں نےکباڑے کی مختلف اقسام کی اشیاء سے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے، مالیوں نے علامہ اقبال کا مجسمہ ان سے عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر بنایا۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے اس مجسمے دیکھ کر پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سفارشی سے کہہ کر یہ مجسمہ

  • ڈاکٹر فراز اور  ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگائی، پنجاب  ویکسین مہم کا آغاز

    ڈاکٹر فراز اور ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگائی، پنجاب ویکسین مہم کا آغاز

    لاہور3فروری: پنجاب میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز, وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کیا.
    وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر چوہدری محمد سرور کی موجودگی میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی.
    راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے ڈاکٹر فراز اور لیڈی ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگا کر پنجاب میں ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا. وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور نے ویکسین لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا.
    ڈاکٹرز کو کورونا ویکسین لگانے کی تقریب پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔پہلے مرحلے میں صوبے کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کی مہم کا آج باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے -دوسرے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی-
    حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔کوروناویکسین لگانے کے لئے پنجاب میں 189مراکز قائم کئے گئے ہیں -ویکسی نیشن مراکز میں کوروناویکسین لگوانے والوں کا مکمل ڈیٹامحفوظ رکھا جائے گا-
    4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے – پنجاب کے 36 اضلاع میں اب تک 600 سے زائد افرادکو تیکنیکی تربیت فراہم کی گئی ہے – ماسٹرٹرینرزکومزیدعملہ کی تربیت کیلئے تیارکیاگیاہے- 70 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوززپنجاب کو ملی ہیں – مزید ویکسین بھی اگلے تین ہفتے میں ملے گی –
    کوروناویکسین کومحفوظ رکھنے کیلئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 2500 آئس لائن ریفریجریٹرزکا انتظام کیا گیا ہے-پاکستان کو کورونا ویکسین مہیا کرنے پر دوست ملک چین کے شکر گزار ہیں – چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے – چین کے اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدضروری ہے – پنجاب میں کنٹیکٹ ٹریسنگ باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے-
    دنیانے پاکستان میں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہاہے-پنجاب میں ایس اوپیز پرعملدرآمدکرواتے ہوئے تعلیمی اداروں کوکھول دیاگیاہے-
    حکومت پنجاب نے ضرورت پڑنے پرکوروناویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب سے زائد روپے کی رقم مختص کی ہے-
    چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز خوش آئند ہے – پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین لگانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے ہیں – ہیلتھ کیئر ورکرز نے انتہائی محنت اور جانفشانی کے ساتھ کورونا وباء کے دوران خدمات سرانجام دی ہیں -ہیلتھ کیئرورکرز ہمارے ہیرو ہیں –
    سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔