Baaghi TV

Category: لاہور

  • حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت،لاہور ہائیکورٹ نے کس کو کیا طلب؟

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت،لاہور ہائیکورٹ نے کس کو کیا طلب؟

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت،لاہور ہائیکورٹ نے کس کو کیا طلب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر نیب کو 17فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر کی گئی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے 14 ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا،

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن۔سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں گیارہ جون دوہزار انیس کو گرفتار کیا۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے سولہ ماہ بعد فرد حرم عائد کی گئی ۔نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں سولہ ملزمان شامل ہیں ۔جس میں گیارہ کا ٹراِئل ہورہا ہے۔تمام ملزمان کے اہنے اپنے وکلاء ہیں ۔جس کی وجہ سے ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ،کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا ٹرائل سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے۔عدالت حمزہ شہباز کی میرٹ اور ہارڈشپ بنیادوں درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

  • پبلک ٹرانسپورٹ، متعدد روٹس بند ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، حناپرویز بٹ

    پبلک ٹرانسپورٹ، متعدد روٹس بند ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، حناپرویز بٹ

    لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 25سے زائد روٹس بند ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر دی گئی .قرارداد مسلم یگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی.صوبائی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 25سے زائد روٹس ایک سال سے زائد عرصے بند پڑے ہیں۔ سرکاری بسیں بند ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ کوچز نے تمام روٹس پر قبضہ کرلیاہے۔ شہری جدید اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔پرائیویٹ کوچز کے مالکان من مرضی کے کرایے شہریوں سے وصول کررہے ہیں۔پنجاب حکومت نے نئے سال کے آغاز میں لاہور میں نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ نئے سال کے دوسرے ماہ بھی لاہور کے بند روٹس پر نئی بسیں نہیں چل سکیں۔ لاہور شہر میں جلد از جلد تمام روٹس دوبارہ بحال کیے جائیں۔تمام بند شدہ روٹس پر نئی سرکاری بسیں چلائی جائیں:قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق رپورٹ طلب

    نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق رپورٹ طلب

    نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق رپورٹ طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نیب زدہ افسرا ن کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سیکرٹری سروسز نے کہا کہ وی آر کرنے والے افسران کو عہدوں پر بحال کیا جاسکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں دونوں کیٹیگریز میں کیا فرق ہے ؟ جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ کسی نے 4 کروڑ روپے کما کر 2 واپس کردیئے وہ تو کرپشن کا اعتراف کررہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور نیب قوانین کی روشنی میں فیصلہ کریں گے،

    عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر فریقین سے دلائل طلب کرلیے ،نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ،چیف سیکریٹری کو جاری کردہ شوکاز نوٹس پر بھی وضاحت پیش ہونے کا حکم عدالت نے دے دیا

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

  • ٹائیفائڈ مہم کا تیسرا روز ،  مختلف علاقوں میں بھرپور طریقے سے جاری ہے

    ٹائیفائڈ مہم کا تیسرا روز ، مختلف علاقوں میں بھرپور طریقے سے جاری ہے

    ڈی سی لاہور مدثر ریا: آج ٹائیفائڈ مہم کا تیسرا روز ہے، ٹائیفائڈ مہم تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے.
    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پہلے اور دوسرے دن 09 ٹاؤنز میں ٹائیفائڈ انجکشن لگائے جانے والے بچوں کی رپورٹ جاری کر دی گی۔ مجموعی طور پر 08 لاکھ 55 ہزار 138 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے.علامہ اقبال زون میں 01 لاکھ 18 ہزار 548 بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے گئے.عزیز بھٹی زون میں 70 ہزار 486 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے.کینٹ زون میں 85 ہزار 914 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے. داتا گنج بخش زون میں 72 ہزار 980 بچوں کو انجکشن لگائے گئے. گلبرگ زون میں 55 ہزار 490 بچوں کو انجکشن لگائے گئے.نشتر زون میں 01 لاکھ 22 ہزار 681 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. راوی زون میں 99 ہزار 156 بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے گئے. سمن آباد زون میں 84 ہزار 197 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. شالیمار زون میں 74 ہزار 340 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. واہگہ زون میں 71 ہزار 341 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. حفاظتی انجکشن کا مقصد ٹائیفائڈ سے بچوں کو محفوظ کرنا ہے.

  • ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد

    ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد

    ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت 11 ملزمان نے حاضری مکمل کروائی،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں مجھے جانے دیا جائے احتساب عدالت کےجج امجدنذیر چودھری نے شہباز شریف کی جانے کی اجازت مسترد کر دی

    عدالت نے کہا کہ اگر آپ ضمانت پر ہوتے تو ٹھیک تھا ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں ،احتساب عدالت نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کوسہولت نہیں مل سکتی ،یہ قانونی تقاضا ہے ،گواہوں کے بیانات قلمبند ہو رہے ہیں آپ کا موجود ہونا ضروری ہے

    وکیل نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق کوئی گواہ آج نہیں ہے

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

    شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

    مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

    یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

  • لاہور ہائیکورٹ میں کون کونسے اہم کیسز کی آج ہونی ہے سماعت؟

    لاہور ہائیکورٹ میں کون کونسے اہم کیسز کی آج ہونی ہے سماعت؟

    لاہور ہائیکورٹ میں کون کونسے اہم کیسز کی آج ہونی ہے سماعت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حقوق خلق موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمار جان کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

    عدالت نے سرکاری وکیل کو درخواستگزار کے خلاف انٹیلیجنس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ،ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر رکھا ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ڈاکٹر عمار جان کی درخواست سماعت کرینگے

    درخواست میں وفاقی حکومت ،،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو نقص امن عامہ کا خدشہ ظاہر کرنے کی بنیاد پر ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں جیسے ظاہر ہو کہ درخواست گزار نقص امن عامہ کا باعث بن سکتا یے۔ درخواست گزار کسی تشدد یا ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی میں ملوث نہیں ۔عدالت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست گزار کو نظر بند کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔

    لاہور ہائیکورٹ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس قبضے کا معاملہ ،ہائیکورٹ نے ڈی جی انٹی کرپشن سمیت متعلقہ افسران کو آج طلب کر رکھا ہے عدالت نے تعینات رہنے والے افسران کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے چیف جسٹس محمد قاسم خان کچھ دیر بعد محمد زکریا کی درخواست پر سماعت کرینگے

    درخواست گزار نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی 72 کنال اراضی لیز پر حاصل کی،72 کنال اراضی ایلیٹ ٹریننگ سکول کے قبضے میں ہے،اراضی کاقبضہ واگزار کروانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا، اراضی تاحال ایلیٹ ٹریننگ سکول کے قبضے میں ہے،

    لاہور ہائیکورٹ، سی سی پی او لاہور کی جانب سے قبضہ گروپوں کی جاری فہرست کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے رانا فراصت کی درخواست پر سماعت کرینگے عدالتی حکم پر درخواست گزار وکیل نے اس نوعیت کے کیسز کے فیصلے عدالت میں پیش کردئیے

  • پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بھرتی، عمر کے حوالہ سے نیا حکم آ گیا

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بھرتی، عمر کے حوالہ سے نیا حکم آ گیا

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بھرتی، عمر کے حوالہ سے نیا حکم آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

    پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی بھرتی کے لیے عمر کی ریلیکسیشن 10 سے بڑھا کر 15 سال کر دی۔ اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن محمد سلیم کی جانب سے جاری نوٹفکیشن مختلف محکموں کو بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ پنجاب سول سرونٹ ایکٹ 1974 میں تبدیلی کی گئی ہے اور سرکاری ملازمین کی بھرتی کے لیے عمر کی ریلیکسیشن 10 سے بڑھا کر 15 سال کر دی گئی ہے

  • برآمدی شعبہ ترقی کے گھوڑے پر سوار!

    برآمدی شعبہ ترقی کے گھوڑے پر سوار!

    8سال میں پہلی بار پاکستانی برآمدات میں مسلسل چار ماہ اضافہ سے برآمدی شعبہ ترقی کرے گا۔

    برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔زونل چیئرمین پرگمیا کے بقول برآمدات میں اضافہ میں گارمنٹس  انڈسٹری اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

       لاہورمیں ادیب اقبال شیخ زونل چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 8سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات میں مسلسل 4ماہ  اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئی کہا کہ اس سے برآمدی و صنعتی شعبہ جات ترقی کرینگے۔برآمدات میں اضافہ میں گارمنٹس انڈسٹری اپنا بھر پور اور اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال کے بعدپہلی بار چار ماہ مسلسل اضافہ سے پاکستانی برآمدات 2ارب  ڈالر سے زائد رہیں، پاکستانی برآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے اور جنوری میں پاکستانی برآمدات8فیصد بڑھ کر2135ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران برآمدات55فیصد بڑھ کر14245ارب ڈالر ہوگئیں ہیں۔

    جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی دوران یہ برآمدات 135ارب ڈالر تھیں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈمیڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ برآمد کنندگان نے کورونا وائرس وباء اور بیرونی منڈیوں میں مندی کے باوجود برآمدات بڑھائیں حکومت برآمدی شعبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید مراعات دے تاکہ برآمد کنندگان محنت اور توجہ سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ کرکے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کریں اس سے  ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو بیرونی قرضہ لینے سے نجات ملے گی۔

  • لینڈ مافیا کی شامت:  پنجاب کے بعد سندھ کی باری

    لینڈ مافیا کی شامت: پنجاب کے بعد سندھ کی باری

    خرم شیر زمان سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد سندھ کے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ میں سرکاری زمینوں اور اداروں پر قابض مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ میں قبضہ مافیا پی پی کی گود میں پل رہی ہے۔

    پی پی نے ملیر اور جنگلات کی زمین کو خاندانی میراث سمجھ کر قبضہ کیا۔ سندھ میں موجود سرکاری سرپرستی والے گلو بٹوں سے سندھ کی زمین کو آزاد کرائیں گے۔قبضہ اور بھتہ مافیا نے ن لیگ اور پی پی کا شیلٹر لیا ہوا ہے۔سرکاری اور عام آدمی کی زمینوں پر قبضہ پی پی کے وزراء کا ہے۔ سندھ میں سرکاری سرپرستی میں قبضوں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجیں گے۔لینڈ گریبنگ اور چائنا کٹنگ کا سنگ بنیاد پی پی کے دور میں پڑا۔منظور کاکا اور اویس ٹپی جیسے لوگ پی پی کی پہچان ہیں۔
    شہر کراچی سمیت سندھ بھر اب قبضہ مافیا سے پاک ہوگا۔

  • کون کس وقت کیا کرے گا؟ ٹی ٹونٹی سیریز: شیڈیول جاری

    کون کس وقت کیا کرے گا؟ ٹی ٹونٹی سیریز: شیڈیول جاری

    پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹؤنٹی سیریز: ٹریننگ سیشنز کا شیڈیول

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 11 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز تین فروری بروز بدھ کو لاہور پہنچیں گے- جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی کرکٹرز بھی تین فروری کی صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے- اس سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشنز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ اس دوران کوئی ورچوئل میڈیا سیشنز نہیں ہوگا.

    بدھ، تین فروری کودونوں اسکواڈز میں شامل ٹی ٹونٹی کرکٹرز کی لاہور آمد. جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستان کرکٹ بورڈ فراہم کرے گا.

    جمعرات، 4 فروری کوآرام کے دن کے لیے مقرر کردیا گیا-

    جمعہ، 5 فروری کو صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- سہ پہر 4 سے شام 7 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

    ہفتہ، 6 فروری کو دوپہر 12:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- شام 5 سے رات 8 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری، فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

    اتوار، 7 فروری کوصبح 11 سے دو پہر 2 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- سہ پہر 4 سے رات 7 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہووگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

    پیر، 8 فروری کودوپہر 12:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- شام 5 سے رات 8 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.