Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا  پڑ گئی

    شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت پیش کیا گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے روسٹرم پر حاضری مکمل کروائی،شہباز شریف نےعدالتی روسٹرم پر صفائی میں بیان دیا

    شہباز شریف کا عدالت میں کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے عدالتی آرڈر پر مشکور ہوں کچھ میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں، جیل حکام مسلسل تاخیر کررہے ہیں،جیل حکام روز کوئی بہانہ بنا کر میرے ٹیسٹ نہیں کروا رہے

    شہباز شریف نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ یہ دیکھیں ، ہماری حکومت میں یہ کرپشن نہیں تھی جس پر عدالت نے کہا کہ مجھے کیس کرنے دیں میرا وقت ضائع نہ کیا جائے ،آپ میڈیا سے بات کیا کریں وہ فورم ہے،یہاں کیس کے علاوہ بات نہ کریں،

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یہ کرپشن درست کی تھی مگر افسوس ہوا اب کرپشن بڑھ چکی ہے، یہ جو کرپشن کم کرنے کا رونا روتے رہتے ہیں ،رپورٹ آپکے سامنے ہے ہم نے اللہ کے فضل سے کرپشن کم کی اور قوم کی خدمت کی، نیب قیامت کے دن تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،جس پر جج نے شہبازشریف کو جواب دیا کہ تو اچھا ہے آپ بری ہو جائیں گے ،

    پراسیکیوشن نے شہباز شریف کی سیاسی باتوں پر اعتراض کردیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت میں کیس اور قانون کی بات کی جائے،عدالت نے آئندہ شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں سیاسی باتیں کرنے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دے دیا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

    شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

    مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

    یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

  • حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لینے کا معاملہ،حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی

    اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر کی گئی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے 14 ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا،

    جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی بنچ کل درخواست پر سماعت کرے گا حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڈ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوں گے
    درخواست ضمانت میں چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن۔سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں گیارہ جون دوہزار انیس کو گرفتار کیا۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے سولہ ماہ بعد فرد حرم عائد کی گئی ۔نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں سولہ ملزمان شامل ہیں ۔جس میں گیارہ کا ٹراِئل ہورہا ہے۔تمام ملزمان کے اہنے اپنے وکلاء ہیں ۔جس کی وجہ سے ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ،کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا ٹرائل سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے۔عدالت حمزہ شہباز کی میرٹ اور ہارڈشپ بنیادوں درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

  • ہم مخالف ٹیم کے ہر اٹیک کے لیے تیار ہیں:  مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو

    ہم مخالف ٹیم کے ہر اٹیک کے لیے تیار ہیں: مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو

    اسلام آباد میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 4 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکےسیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں مشکل صورتحال سے مقابلہ کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم دوسرے ٹیسٹ کے منتظر ہیں، یہاں کےحالات مختلف ہوں گے لیکن ہم پہلے ٹیسٹ کی طرح کارکردگی کو جاری رکھیں گے اور ان شعبوں میں بہتری لائیں گے جہاں بہتری کی ضرورت ہے۔ پیر کو ایک ورچوئل میڈیا کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئےمصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ ایک مشکل ٹیم ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں وہ تیاری کے ساتھ آئے گی۔

    انہوں نے کہا وہ سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے لیکن ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون کے بارے میں حتمی فیصلہ موسم اور پچ کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا، میری توجہ اس بات کی ہے کہ سیریز جیتنا کتنا اہم ہے۔مصباح الحق نے حارث رؤف کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ پرانی گیند سے بھی اچھی بائولنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی کے لئے تیار ہیں، ہم ان کو کھیلنے کےلئے تیار ی کر رہے ہیں۔ مصباح نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے ڈومیسٹک سیزن میں اچھی بائولنگ کی ہے،ہمیں کسی ایسے کھلاڑی کو تھوڑا سا مارجن دینا ہوگا جس کی طویل عرصے کے بعد واپسی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو زیادہ بوجھ نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ، “فزیکو ، میڈیکل پینل ، ٹرینر ، بولنگ کوچ سبھی اس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ محمد حفیظ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت کوچ ہم انہیں یاد کریں گے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اس معاملے پر واضح کیا ہے کہ وہ سکواڈ میں کیوں نہیں ہے، میرے خیال میں وہ ہم سے بہتر سمجھتے ہیں اور ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ بحیثیت کوچ ہم اسے یاد کریں گے لیکن یہ کسی اور کیلئے موقع ہے، قومی ٹیم کا تربیتی سیشن یہاں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ، بیٹنگ اور بائولنگ پر پریکٹس کی۔

  • صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست،لاہور پریس کلب

    صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست،لاہور پریس کلب

    لاہور پریس کلب کا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خط. صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست کی۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے صحافیوں نے کورونا وباءکے دوران فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے اور اس دوران درجنوں صحافی اس وباءکا شکاربھی ہوئے جبکہ کئی صحافی وباءسے لڑتے ہوئے شہید بھی ہوگئے جس میں جنگ/ جیو کے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری بھی شامل ہیں۔ خط میں کہاگیاہے کہ لاہور کے صحافی اب بھی کورونا کے خلاف جاری آگاہی مہم میں حکومت کے شانہ بشانہ اگلی صفوں میں کام کر رہے ہیں جس سے ہمارے یہ صحافی اور انکے اہل خانہ ہمہ وقت کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار ہیں ، لہذا لاہور کے صحافیوں کو کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے تاکہ وہ اس وباءکا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ محفوظ اور پرعزم انداز سے کام کر سکیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  سابق صوبائی وزراء سے ملاقات: ملکی ترقی کی کاوشوں کو سراہا

    وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق صوبائی وزراء سے ملاقات: ملکی ترقی کی کاوشوں کو سراہا

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزراء ملک اسدکھوکھر اور سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سابق صوبائی وزراء ملک اسدکھوکھر اور سمیع اللہ چوہدری نے ملاقات کی۔ ملک اسد کھوکھر اورسمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے ملک اسد کھوکھر اورسمیع اللہ چوہدری کو حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملک اسد کھوکھر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔آپ نے ہمیشہ عزت دی ہے اورعوامی مسائل حل کیے ہیں۔ سمیع اللہ چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ آپ کی سربراہی میں اڑھائی برس میں فلاح عامہ کے لئے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔ منتخب نمائندوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے اورمشاورت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں۔منتخب نمائندوں کا ہر جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا۔ پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھاتے جائیں گے۔

  • اداکارہ نیلو  کا انتقال، گورنر پنجاب کا ماضی کے فنکاروں کی یاد میں یادگاری وال بنانے کا اعلان

    اداکارہ نیلو کا انتقال، گورنر پنجاب کا ماضی کے فنکاروں کی یاد میں یادگاری وال بنانے کا اعلان

    گورنر پنجاب کی فلم سٹار شان کے گھر آمد

    شان سے انکی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی- گور نر پنجاب کا شوبز فنکاروں کو خراج تحسین پیش کے کیلئے یادگاری وال بنانے کا اعلان کیا-

    گور نر پنجاب نی اعلان کیا کہ مذکورہ وال پر شوبز انڈسڑی کے نامور فنکاروں کے نام لکھے جائیں گے ۔ چوہدری محمدسرورکا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی نامور اداکارہ نیلو بیگم کو سول اعزا ز دینے کیلئے نامزد کر وں گا ۔ فلم، کھیل، بزنس سمیت یگر شعبوں کے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے ۔ دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطاء فر مائے ۔

  • وزیر اعظم کو فرانس کے گستاخ صدر کے خلاف مہم جوئی کا وعدہ یاد دلايا جائے،  سربراہ تحریک لبّیک یا رسول اللّه  ﷺ

    وزیر اعظم کو فرانس کے گستاخ صدر کے خلاف مہم جوئی کا وعدہ یاد دلايا جائے، سربراہ تحریک لبّیک یا رسول اللّه ﷺ

    تاریخ: 02-01-2021
    لاہور: تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: وزیر اعظم کے مقرب علماء و مشائخ اسے فرانس کے گستاخ صدر کے خلاف مہم جوئی کا وعدہ یاد کرائیں۔ حکومت فرانس کے ساتھ اپنے معاہدے نبھانے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا کیا ہوا عہد نبھائے۔ سرکاری سطح پر گستاخی کرنے والے ملک فرانس کے خلاف جہاد ہی سے گستاخی کا بدلہ لیا جا سکتا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ حکومت اس سلسلہ کا ابتدائی کام یعنی فرانس کے سفیر کو نکالنا بھی سرانجام نہیں دے سکی۔ حکومت کس قدر بے حس ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے اہم فریضے کے بارے میں بھی ٹال مٹول کر رہی ہے۔ ایک اسلامی ملک کے حکمران عوام کے ایمانی جذبات کی دنیا کے سامنے ترجمانی کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم قوم کو بتائے کہ اس نے فرانس کے ملعون صدر کا توہین رسالت ﷺ کے جرم پر کون سا محاسبہ کیا ہے؟ تحفظ ناموس رسالت ﷺ جیسے اہم ایمانی ایشوز پر جھوٹے دعووں اور وعدوں کا قیامت کے دن شدید ترین مواخذہ ہو گا۔ توہین رسالت ﷺ کا ارتکاب کر کے فرانس کے ملعون صدر نے جن کروڑوں عاشقانِ رسول ﷺ کے دل زخمی کیے تھے، وہ ابھی تک مرہم کی تلاش میں ہیں۔

  • لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں دس روزہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز!

    لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں دس روزہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز!

    لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں دس روزہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول 21-20کی افتتاحی تقریب

    ایل سی ڈبلیو یو کے شعبہ سپورٹس کی جانب سےکشمیر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے- دس روزہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلیوں کا انعقاد کیا جائے گا- کشمیر سپورٹس فیسٹیول کیلیے الجلیل گارڈن، اللہ جانتا ہے،سٹی ڈسرکٹ آفس، ڈائیو ، کے اے آئی زی ای این، سگما انٹرنیشنل نے تعاون کیا ہے-

    افتتاحی تقریب میں دی سی لاہور مدثر ریاض کی بطور مہمان خصوصی شرکت،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا اور ڈائریکٹر سپورٹس ڈپارٹمنٹ مس حمیرامغل نے خصوص یطور پرشرکت کی- کشمیر سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ ، باسکٹ بال،ٹینس ، بیڈ منٹن اور چیس کے ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے- کشمیر سپورٹس فیسٹیول میں سرکاری کالجز،یونیورسٹیاں اور نجی تعلیمی ادارے شرکت کریں گے-

    پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نےکہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہے- ایل سی ڈبلیو یو کیلیے کشمیر سورٹس فیسٹیول کی میزبانی اعزاز کی بات ہے-

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے،
    کشمیر سپورٹس فیسٹول کرانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجیتی ہے-

  • منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: کیا لاہور ان سے پاک ہو پائے گا؟

    منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: کیا لاہور ان سے پاک ہو پائے گا؟

    قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    سی سی پی او لاہور کی تمام ڈویژنل افسران کو انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کی ہدایت پر سربراہ لاہور پولیس کی ڈویژنل افسران کو منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنی اپنی ڈویژن کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی-

    بقول سی سی پی او لاہور منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائےگا- بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے جرائم پیشہ افراد قلع قمع ہوگا-

    غلام محمود ڈوگرنی آرڈر دیا کہ منشیات فروش پکڑا جانے پر اس کے پورے نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالا جائے، منشیات کی سپلائی توڑنے کےلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کیں جائیں، شہر میں کالجز و یونیورسٹیز کے باہر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے- سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کو بھی بے نقاب کرنے کی ہدایت- غلام محمود ڈوگرنے ہدایت دی کہ جوئے کے اڈے جرائم کی نرسری، ان کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، قمار بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-

    سی سی پی او لاہور کا کینال روڈ پر نشئیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم، نشئیوں کو نشہ آور ادویات اور ٹیکے فراہم کرنے والوں کو پکڑا جائے، شہرِ لاہور کو نشے جیسی لعنت سے پاک کیا جائے، غلام محمود ڈوگر – ماہ جنوری میں 721 منشیات فروشی کے مقدمات درج کرتے ہوئے 725 ملزمان کو گرفتار کیا گیا- ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب پکڑی گئی،

  • وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سے اراکین  اسمبلی کی ملاقاتیں ,ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ,ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت.

    لاہوریکم فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ,باہمی دلچسپی کے امور،حلقوں میں جاری فلاح عامہ کی سکیموں اورترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت بات چیت .اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کواپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے.عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں –
    منتخب نمائندوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں ہوں.منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔عثمان بزدار
    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔عثمان بزدار
    تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں،جو کبھی رکے گا نہیں۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں -انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ آپ نے منتخب نمائندوں کوجو عزت و احترام دیا ہے اس کا ماضی میں تصور بھی محال تھا. آپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں سے مقامی مسائل حل ہوتے ہیں۔اراکین اسمبلی رکن قومی اسمبلی محمد افضل خان ڈھانڈلہ،اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسین گیلانی،محمد عامر نواز خان،محمد اعجاز حسین بندیشہ،رائے ظہور احمد،محمد وارث عزیز،غنضفر عباس چھینہ،،تیمور علی لالی اور نواب زاہ منصور احمد خان نے ملاقاتیں کیں.چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے