Baaghi TV

Category: لاہور

  • ن لیگی رہنما کو عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

    ن لیگی رہنما کو عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

    ن لیگی رہنما کو عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبابق اینٹی کرپشن عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کر دی

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ سیف الملوک شامل تفتیش نہیں ھو رہے ،عدالت نے سیف الملوک کھوکھر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد نے کیس کی سماعت کی ،اینٹی کرپشن نے پراپرٹی فیس جمع نہ کروانے پر مقدمہ درج کیا تھا

    سابق ن لیگی ایم پی اے میاں نصیر اور سیف الملوک کھوکھر پر ڈی سی لاہور کی درخواست پر اینٹی کرپشن میں پرچے درج کئے گئے ہیں ملزمان نے جعل سازی اور متعلقہ محکموں کے افسران کی ملکی بھگت سے سرکاری خزانے کو سٹیمپ فیس، ودہولڈنگ اور ٹی ایم اے فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے لیگی ایم پی اے سیف الملوک کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی اینٹی کرپشن کو درخواست دی،آج اینٹی کرپشن نے سیف الملوک کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ن لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملک سیف الملوک کھوکھر کیخلاف مقدمہ ڈی سی لاہور کی درخواست پردرج کیا گیا، مقدمہ اینٹی کرپشن نے درج کیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سیف الملوک کھوکرپرجعلسازی سے سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کا الزام ہے،حلقہ پٹواری افتخاراحمد اورسب رجسٹرار راجا ندیم بھی مقدمے میں نامزد ہیں

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

    لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

    پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے رجسٹریشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا،پٹواری افتخاراور راجا ندیم نے ملی بھگت سے غیرقانونی سرنڈر ڈیڈ رجسٹرکرائی،اسٹیمپ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، 22 کنال 11 مرلہ کی جعلی سرنڈرڈیڈ درج کرائی،سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔ ملزم نے فرزند علی اور عثمان سے رقبہ خریدا ۔

    ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ فروخت کنندہ فرزند علی اور عثمان نے جب سرنڈر ڈیڈ درج کروانے کے لئے فرد رپٹ نکلوائی تو وہ جائیداد کے شراکت دار نہ تھے۔ ملزم نے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف فیسوں کی مد میں خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا ۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

  • حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا عدالت نے مسترد

    حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا عدالت نے مسترد

    حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا عدالت نے مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگرملزریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے روسٹرم پر اپنی حاضری مکمل کروائی ،حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب کے گواہ محکمہ انڈسٹری چنیوٹ کے شہباز احمد کے گواہ پر جرح کی ،وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے جتنا بھی ریکاڈر پیش کیا اس میں حمزہ شہباز کا ذکر موجود ہیں ہے،نیب گواہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جو ریکاڈر دیا ہے اس میں حمزہ شہباز کا نام نہیں ہے

    وکیل نے سوال کیا کہ ریکارڈ مصدقہ نہیں جمع کروایاگیا،فوٹوکاپی نیب میں جمع کروائی گئی ،نیب گواہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ فوٹو کاپی جمع کروائی مگروہ فوٹوکاپی تصدیق شدہ تھی۔

    جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ گواہ سےغیر ضروری سوال نہ کیے جائیں،وکیل نے کہا کہ عدالت گواہ سے 2000 سے  لےکر 2018 تک کاریکارڈ طلب کرے،جس پرجج  نے کہا کہ ایساممکن نہیں جوسوال کیس سےمتعلق ہے وہ کریں،

    عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا مسترد کردی ،وکیل نے کہا کہ تمام ریکارڈ طلب کرنے کی تحریری درخواست دیتا ہوں ،جس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ وہ آپ کی مرضی ہے،

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    جس گاڑی پر لایا جاتا ہے اسکی بریکیں نہیں ہیں.حمزہ شہباز نے عدالت میں نئی شکایت لگا دی

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

  • نیا پاکستان اسکیم اورریور راوی پراجیکٹ کے لیے  این اوسی لیا یا نہیں ؟عدالت میں طلبی ہو گئی

    نیا پاکستان اسکیم اورریور راوی پراجیکٹ کے لیے  این اوسی لیا یا نہیں ؟عدالت میں طلبی ہو گئی

    نیا پاکستان اسکیم اورریور راوی پراجیکٹ کے لیے  این اوسی لیا یا نہیں ؟عدالت میں طلبی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن جسٹس ر علی اکبر قریشی نے رپورٹ جمع کر ادی ،جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے متعلق اقدامات کرنے پر علی اکبر قریشی کے اقدامات کی تعریف کی

    عدالت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریور راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے کہا کہ نیا پاکستان اسکیم اور ریور راوی پراجیکٹ کے لیے  این اوسی لیا یا نہیں ؟جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ کے معاملہ پر تمام محکمے کمیشن سے تعاون کریں

    5صفحات پر مشتمل رپورٹ سید کمال حیدر نے عدالت میں جمع کروائی،منظور شدہ اور غیر منظورہ شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ایکوا فائر چارجز کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،خصوصی ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دورے کیے لاہور میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا کوئی واقع رپورٹ نہیں ہوا ،پورے پنجاب میں 7749اینٹوں کے بھٹے لگائے گئے

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    دھواں چھوڑنے والی 6 ہزار 451 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 35 لاکھ 57 ہزار 250 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 978 گاڑیوں کو قبضے میں بھی لیا گیا،ناقص پیٹرول فروخت کرنے پر 49 پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،ناقص پیٹرول فروخت کرنے پر 26 افراد کو حراست میں لیا گیا،142 پیٹرول پمپوں پر ایندھن کا معیار چیک گیا گیا، 50 پیٹرول پمپوں پر ایندھن کی ناقص فروخت پائی گئی،شہری علاقوں میں واقع مٹی برتن سازی کی بھٹیوں کو مسمار کیا گیا،انشاط کالونی، والٹن روڈ، کریم بلاک اور جوہر ٹائون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا،شہر میں تجاوزات کیخلاف 8 شکایات متعلقہ مجسٹریٹس کو بھجوائی گئیں،

  • چودھری برادران کو چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست مہنگی پڑ گئی، عدالت کا بڑا حکم

    چودھری برادران کو چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست مہنگی پڑ گئی، عدالت کا بڑا حکم

    چودھری برادران کو چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست مہنگی پڑ گئی، عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے 4 ہفتے میں اثاثوں سے متعلق انویسٹی گیشن مکمل کرنے کا حکم دے دیا،ڈی جی نیب شہزاد سلیم لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے،جسٹس صداقت علی نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں پرالزامات کیاہیں؟وکیل نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں،

    ڈی جی نیب نے عدالت میں کہا کہ نیب نے چودھری برادران کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس بند کر دیا، آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس زیرالتوا ہے ،سال 2000 میں گجرات کے رہائشی نے چودھری برادران کیخلاف شکایت کی ۔ چیئرمین نیب نے اینٹی کرپشن کو تحقیقات کاحکم دیا تھا ،2010 میں نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو کیس کے بارے خط لکھا،2014 میں ہائی لیول کمیٹی نے اس کیس کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا کہا،2017 میں کیس دوبارہ کھلا تو چودھری برادران کو طلب کیا گیا،چودھری برادران کو اثاثوں سے متعلق پرفارما دیا گیا،چودھری برادران کیخلاف تحقیقات 6 ماہ میں مکمل کرلیں گے۔

    عدالت نے کہا کہ بہت ہو گیا4 ہفتوں میں تفتیش مکمل کریں ،اگربندہ اثاثے ڈکلیئرکرکے ٹیکس دے رہا ہے تو آپ کیسے تفتیش شروع کرتے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی نیب سے استفسار کیا کہ آپ کے کتنے اثاثے ہیں ،ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا کہ میرے 4 کروڑ کے اثاثے ہیں ،عدالت نے کہا کہ آپ جب لیفٹیننٹ تھے تب آپ کی تنخواہ کتنی تھی ،ڈی جی نیب نے کہا کہ میرے پاس اس وقت ریکارڈ نہیں ہے ،میں اب نیب سے 5 لاکھ تنخواہ لے رہا ہوں۔

    عدالت نے ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کر دی

    نیب نے سنائی چودھری برادران کو 20 برس بعد بڑی خوشخبری

    چودھری برادران کے خلاف نیب انکوائریوں کی تفصیلات طلب

    چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کر رکھا ہے ،درخواست گزاران نے درخواست میں کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے،نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں،چیئرمین نیب نے 20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں،نیب کی انکوائریوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے،

    ڈی جی نیب لاہورپر عدالت برہم،چودھری برادران کی نیب اختیارات سے متعلق کیس میں بڑا حکم دے دیا

     

  • لاہور سے خواتین چور پکڑی گئیں

    لاہور سے خواتین چور پکڑی گئیں

    لاہور: تھانہ گلشن راوی پولیس کی کارروائی بازاروں ،دوکانوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا خواتین کا گینگ گرفتار
    گرفتار ملزمان سدرہ ،مصروفہ،ثمینہ،کوثر بی بی شامل. ملزمان کے قبضہ سے چوری کیا گیا 01لاکھ روپے کا مال مسروقہ جیکٹس و کپڑے برآمد۔
    چاروں خواتین کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن،گلبرگ،لوہاری گیٹ،جوہر ٹاؤن میں 11 مقدمات درج تھے۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن رائے محمداجمل نے خواتین چور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او گلشن راوی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی
    ایس پی اقبال ٹاؤن رائے محمداجمل نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • ہم ان کا جینا حرام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی

    ہم ان کا جینا حرام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی

    ہم ان کا جینا حرام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کو یہ معلوم نہیں کہ کس کو چھیڑ بیٹھے ہیں ، ہم ان کا جینا حرام کردیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن فروری میں کرانے کا اعلان کیا اور ووٹنگ شو آف ہینڈ سے کرانے کا اعلان کیا گیا۔وزیراعظم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا اعلان کریں۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ حکومت کے اعلان کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانا غیر آئینی ہے۔ عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے لیکن اس کو تبدیل نہیں کر سکتی۔اسٹیبلشمنٹ اپنی ضد چھوڑ دے، الیکشن کمیشن اور آئینی ترمیم کے بغیر کیسے سینیٹ الیکشن کا طریقہ بدل دیا، اس حکومت نے غریب کا جینا عذاب کردیا،

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلیے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ کابینہ اجلاس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے نوٹ پیش کیا گیا۔

  • مینار پاکستان جلسے کی ناکامی کے آفٹر افیکٹس آنے لگے ، مریم اورنگ زیب کے ستارے گردش میں

    مینار پاکستان جلسے کی ناکامی کے آفٹر افیکٹس آنے لگے ، مریم اورنگ زیب کے ستارے گردش میں

    مینار پاکستان جلسے کی ناکامی کے آفٹر افیکٹس آنے لگے ، مریم اورنگ زیب کے ستارے گردش میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مریم اورنگ زیب پر ن لیگ کی قیادت کا اعتماد اب ڈگمگانے لگا ہے . باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے اجلاس کے دوران مرکزی ترجمان کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترجمان اپنے سوا کسی کو ٹی وی چینلز پر جانے کا موقع نہیں دیتیں،

    انھوں نے مختلف ٹی وی چینلز پر محمد زبیر،طلال چودھری ،عظمیٰ بخاری ،مصدق ملک اور عطااللہ تارڑ کے نام دئیے ہوئے ہیں اورچینلز کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ صرف یہ لوگ ہی پارٹی کی نمائندگی کریں گے ،دنیا نیوز ، اخلاق باجوہ کی رپورٹ کے مطابق پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہو یا پی ڈی ایم جلسے ،میڈیا پر ان کی تشہیر بہتر نہیں ہو رہی،

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوا ہے حالانکہ پی ڈی ایم کے جلسے بڑے ہو رہے ہیں مگر میڈیا مینجمنٹ بہتر نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مارچ سے قبل مرکزی ترجمان کو ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز بارے ایف آئی اے نے جیل حکام کو خط لکھ دیا

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز بارے ایف آئی اے نے جیل حکام کو خط لکھ دیا

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز بارے ایف آئی اے نے جیل حکام کو خط لکھ دیا

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے جیل حکام کو خط لکھ دیا.ایف آئی اے پنجاب زون ون کی جانب سے ڈی آئی جی جیل لاہور کو خط لکھا گیا.مراسلے میں‌کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا 18دسمبر کو جیل میں بیان ریکارڈ کرایا جائے.بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے.حمزہ شہباز پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے،

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

  • ڈینیل پرل قتل کیس میں‌ ججوں نے اہم سوال اٹھا دیے ، سماعت ملتوی

    ڈینیل پرل قتل کیس میں‌ ججوں نے اہم سوال اٹھا دیے ، سماعت ملتوی

    ڈینیل پرل قتل کیس میں‌ ججوں نے اہم سوال اٹھا دیے ، سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈینیل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی . جس میں‌ جسٹس یحیٰ آفریدی نے سوال کیا کہ کیا ریاست یا مدعی نے پوسٹ مارٹم کو ٹرائل کا حصہ بنانے کی درخواست کی؟جسٹس سردار طارق نے پوچھا کہ کیسے الہام ہوا کہ ڈینیل پرل کی باڈی فلاں جگہ دفن ہے؟ جسٹس سردار طارق ٹرائل کورٹ کو درخواست دے کر ضروری اقدامات کرنے چاہیے تھے،

    وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اہم شواہد ریکارڈ نہ ہوتو ہائیکورٹ کو اپنا اختیار استعمال کرنا چاہیے تھا،ٹرائل کورٹ کے فیصلے تک لاش کی شناخت نہیں ہوئی تھی.عدالت نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ چالان کا حصہ نہیں تھی اس لیے دوبارہ چالان ہوسکتا تھا.جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ اب سپریم کورٹ سے کیا استدعا کریں گے.

    وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ یا ہائیکورٹ کو بھیجا جا سکتا ہے، جسٹس سردار طارق کا کہنا تھا مدعی نے ٹرائل میں اپنا بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا،سارا کچھ ہوبھی جائے تو بھی شواہد کو پراسیکیوشن نے جوڑنا ہے. سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

  • قرآن مجید کو نصاب میں شامل کرنے کے متعلق عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    قرآن مجید کو نصاب میں شامل کرنے کے متعلق عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    قرآن مجید کو نصاب میں شامل کرنے کے متعلق عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ میں قرآن مجید کو نصاب کا حصہ بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی. دو رکنی بینچ نے سیکریٹری تعلیم کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ نصاب میں قرآن مجید کی تعلیم الگ سے ایک مضمون کے طور پر شامل کی جائے،

    سرکاری وکیل نے کہاکہ قرآن مجید کی تعلیم اسلامیات میں شامل ہے، عدالت نے حکم دیاکہ قرآن مجید کو ایک الگ مضمون کے طور پر شامل نصاب کیا جائے.آئین کے تحت قرآن مجید کو الگ سے شامل نصاب کیا جائے.اس حوالے سے کابینہ نے حتمی فیصلہ کرنا ہے،