Baaghi TV

Category: لاہور

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے حکم دیا کہ جتنے بھی بیانات قلمبند کیے گئے انکی واضح کاپیاں فراہم کی جائیں،

    عدالت نے رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کو 23 جنوری فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کر لیا،

    انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • نعیم بخاری نے نواز شریف کو نااہل کروایا تو عہدہ دے دیا گیا، عدالت میں درخواست

    نعیم بخاری نے نواز شریف کو نااہل کروایا تو عہدہ دے دیا گیا، عدالت میں درخواست

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیرمین پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو درخواست کے ساتھ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے کہا کہ پہلے عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ پی ٹی وی پبلک سیکٹر کمپنی ہے یا کارپوریشن ۔اسکے بعد عدالت درخواست کے سننے کا فیصلہ کرے گی۔

    مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری عثمان غنی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی طرف سے عقیل اختر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست میں وفاقی حکومت ۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات ۔سیکرٹری داخلہ پاکستان اور چیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو فریق بنایا گیا ہے ۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نعیم بخاری چیرمین پاکستان ٹیلی ویژن کی کوالیفیکیشن پر پورا نہین اترتے ۔نعیم بخاری نے میاں نواز کو سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دلوایا ۔وزیراعظم پاکستان نے کنبہ پروری ۔ذاتی پسند کی بنا پر نعیم بخاری کو چیرمین پی ٹی وی لگا دیا اس بارے کسی قسم کا اشتہار نہ دیا گیا

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ تقرری کمپنی ایکٹ 2017 کے سیکشن 166 کی بھی خلاف ورزی ہے اس قانون کے تحت صرف منتخب شخص ہی چیرمین بنائے جانے کا اہل ہے عدالت نعیم بخاری کی بطور چیرمین پاکستان ٹیلی ویژن تقرری کا قرار دے عدالت تاحکم ثانی اپنے فیصلے تک نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دے عدالت چیرمین پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری قواعد و ضوابط کے تحت کرنے کا حکم دے

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

    پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

    بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

    میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب

    ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

    موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

    پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیاں، عدالت نے دیا چیئرمین پی ٹی وی سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بڑا جھٹکا

    چیئرمین پاکستان ٹیلی وژن نعیم بخاری نے کہا کہ پی ٹی وی پر حکومت اور اپوزیشن کو برابر وقت نہیں ملے گا۔ یہ پی ٹی وی ہے کوئی دوسرا ٹی وی چینل نہیں ہے۔ یہ سرکاری چینل ہے جو کہ صرف حکومت کی نمائندگی کرے گا۔

    نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نعیم بخاری اس دوران پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ ممبر ہوں گے جو کہ پی ٹی وی بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر بھی ہوں گے ۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پانامہ پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے ، سینئیر قانون دان نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔

    نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس، عدالت نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

  • پاکستان میں پھنسے ہوئے114 بھارتی شہری کل بھارت روانہ ہوں گے

    پاکستان میں پھنسے ہوئے114 بھارتی شہری کل بھارت روانہ ہوں گے

    گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے پاک بھارت سرحدیں بند ہونے اورفضائی و ریل سروس بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے مزید114 بھارتی شہری پیرکے روز واپس اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔ بھارتی شہری گزشتہ سال مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آئے تھے اور اب تک واپسی کے منتظر تھے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے 114 شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو پیر11جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس اپنے ملک انڈیا جائیں گے۔ اس سلسلے میں واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔ فہرست کے مطابق واپس جانے والے تمام بھارتی شہری مسلمان ہیں اوران میں کئی ایسے ہیں جن کی شادی انڈیا میں ہوئی ہے۔ بھارتی شہریوں کی واپسی کے حوالے سے واہگہ بارڈرپر حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔2021 میں یہ پہلا گروپ ہوگا جو واہگہ بارڈرکراس کرےگا۔

  • چھ پاکستانی نوجوان غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں چلے گئے

    چھ پاکستانی نوجوان غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں چلے گئے

    بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)نے جمعہ کی شام کو غلطی سے سرحدعبور کرنے والے جن 6 پاکستانی نوجوانوں کو گرفتارکیا تھا ہفتہ کو رات دیر گئےانہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان رینجرز کے حکام کے حوالے کردیا۔ ان تمام پاکستانی شہریوں کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہےاور یہ لاہورکے قریب بارڈرایریا میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔ بی ایس ایف نے جمعہ کے روز لاہوراورامرتسرسے تقریبا ڈھائی کلومیٹر دور بھارتی بارڈر کے بالکل ساتھ واقع گاوں پلموراں سے جن 6 پاکستانی نوجوانوں کو گرفتارکیاتھا ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ ان کے نام محمدآصف ولد عاشق حسین، عمرفاروق ولد حاجی محمد ایوب، محمدعارف ولد ساجد خان، محمد ارسلان ولد محمد بلال، راجہ عباس ولد غلام شبیر اورشوکت ولدیاسین بتائے گئے ہیں۔بھارتی حکام نے ان نوجوانوں کے قبضے سے دو اسمارٹ فونز، تین فیچر فونز، 9 فون سمیں، تین میموری کارڈ، ایک ہیڈ فون، تین بٹوے اور چھ بجلی کے بل برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔ تاہم ان کے قبضہ سے کوئی مشکوک چیزبرآمد نہیں ہوئی۔ ہفتہ کے روز ان نوجوان کی واپسی کے حوالے سے پاکستان اورانڈیا کی سرحدی فورسز کے مابین فلیگ میٹنگ بھی ہوئی۔ بی ایس ایف نے جمعہ کے روزان نوجوانوں کی گرفتاری سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد ان کی شناخت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں سردی اوردھندکی وجہ سے پاکستان اورانڈیاکوتقسیم کرنیوالے زیرولائن کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے سے متعلق معلومات نہ رکھنے والے دونوں طرف کے افراد غلطی سے ایک دوسرے ملک کے علاقے میں داخل ہوجاتے ہیں۔ بعض شہریوں کو بھارت کی طرف سے لگائے گئے لوہے کے جنگلے کی وجہ سے بھی زیرولائن کا دھوکا ہوجاتا ہے۔ عام شہری اس جنگلے کو سرحد سمجھتے ہیں جبکہ جنگلا انڈیا نے کئی میٹراندراپنی حدود میں لگایا ہے۔

  • دو”بلیک میلر”بہنوں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    دو”بلیک میلر”بہنوں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    دو”بلیک میلر”بہنوں کاخوفناک انجام دونوں بہنوں کی گلہ کٹی لاشیں گندے نالے سے ملیں۔

    باغی ٹی وی : کاہنہ نو کی رہائشی 26 سالہ ساجدہ اوراس کی بہن28 سالہ عابدہ لڑکوں سے دوستی کر کے ان کی نازیبا حرکات کی ویڈیو فلم بناکربلیک میل کرکے پیسے بٹورتی تھیں۔

    ملزم نعیم کی ساجدہ کے ساتھ دوستی تھی۔ساجدہ نے نعیم کو گھر بلایا اورکمرے میں کیمرہ چھپا کر اس کی غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو فلم بنالی تھی۔

    انہوں نے نعیم کے دوست ممتاز کی بھی قابل اعتراض ویڈیو فلم بنارکھی تھی۔

    ساجدہ اور عابدہ نےنعیم اور ممتاز کو بلیک میل کرکے متعدد بارہزاروں روپے پیسے بٹورے

    جس پر نعیم نے تنگ آکردونوں بہنوں سے جان چھڑانےکا پروگرام بنایا اوراپنے فیکٹری میں کام کرنے والے ساتھی اعجاز کےساتھ مل کران کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

    ساجدہ نے سسر کے چالیسویں کے لئے نعیم سے دس ہزار روپے مانگے جس پر نعیم نے منصوبہ بندی کے تحت ساجدہ اور عابدہ کو پیسے لینے کے لئے لیے صوئے آصل میں کھیتوں کے پاس بلایا۔

    ساجدہ اپنی بہن عابدہ کے ساتھ وہاں پہنچی توسفاک ملزمان نعیم اوراعجازنےدونوں بہنوں کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر چھری سے ان کے گلےکاٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا اوردونوں لاشیں گندے نالے میں پھینک دیں دونوں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیاہے۔

    لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی

  • چوہدری شجاعت نے غربت ختم کرنے کا منصوبہ بتادیا

    چوہدری شجاعت نے غربت ختم کرنے کا منصوبہ بتادیا

    چوہدری شجاعت نے غربت ختم کرنے کا منصوبہ بتادیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سال کے لیے تمام منصوبے ملتوی کر دے اور غربت دور کرنے کے لیے ایک سال کاشارٹ ٹرم منصوبہ بنائے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے مہنگائی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے روزگار اور تنخواہ دار طبقے کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں گے، لائحہ عمل مرتب کرنے میں ہمیں سیاسی نقصان ہی کیوں نہ ہو۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ بیٹھے بیٹھے ایک آئٹم کی قیمت سو سے بڑھا کر دو سو کر دیتا ہے، مہنگائی کا اثر صرف تنخواہ دار طبقہ پر ہوتا ہے، کاروباری طبقہ اپنے منافع کا خود تعین کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ اپنی فریاد کس کے پاس لے کر جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان اپنی سیاست بھول کرعوام کی تکلیف دور کرنے کے لیے اکٹھے ہوں، مجھے امید ہےکہ انشاء اللّٰہ اس میں ضرور کامیابی ملے گی۔چوہدری شجاعت حسین کا رشوت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شخصیات کی کرپشن پر تو سب دھیان دیتے ہیں لیکن ٹیکنیکل کرپشن پرکوئی نہیں پوچھتا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کرپشن صرف رشوت لینا دینا نہیں، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافہ بھی کرپشن ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ فوج جب بھی اقتدار میں آئی انہوں نے فوری عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کیے،

  • حمزہ شہباز کے مقدمے بارے عدالت نے اہم حکم دے دیا

    حمزہ شہباز کے مقدمے بارے عدالت نے اہم حکم دے دیا

    حمزہ شہباز کے مقدمے بارے عدالت نے اہم حکم دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے احتساب عدالت 2 میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل طلب کر لیں .،جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا احتساب عدالت لاہور 2 میں 46 مقدمات زیر التوا ہیں.احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کا کیس 44ویں نمبر پر ہے.سپریم کورٹ نیب مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے چکی ہے. حمزہ شہباز کیس کا ٹرائل کب مکمل ہوگا.وکیل اعظم نذید تارڈ نے کہا کہ حمزہ شہباز ایک سال 7 ماہ سے جیل میں ہیں.جسٹس مشیر عالم نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر بات نہ کریں تو بہتر ہے، .جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کیس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ شرمناک ہیں،ٹرائل کی سطح پر کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے.سینارٹی کے لحاظ سے 46 میں سے حمزہ کا مقدمہ 44 ویں نمبر پر ہے. وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ حمزہ کا مقدمہ ہفتے میں دو دن چل رہا ہے،ئ

    جسٹس یحیٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کیس چلنے پر مطمئن ہیں تو کیا مسئلہ ہے.ٹرائل مکمل ہونے تک ملزم کو جیل میں رکھنا بھی مناسب نہیں.یہ بھی اچھا نہیں کہ پرانے مقدمات چھوڑ کر نئے کیسز پہلے چلائے جائیں، جو ملزم پیش نہ ہو نیب اسکی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کرے،ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتیں بن رہی ہیں.احتساب عدالت کی رپورٹ آنے دیں، جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ معلوم ہو سکے ٹرائل کب تک مکمل ہوگا،

    سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی .

  • پنجاب پولیس  کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ کیلئے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز

    پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ کیلئے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز

    لاہور:پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ اور سپرویژن کیلئے سہولیات کی فراہمی کے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی:آئی جی پنجاب نے پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کے ایس ڈی پی اوز میں جدید فیچرزسے آراستہ کمپیوٹر سسٹم اوردیگر سامان تقسیم کیا۔تمام ایس ڈی پی اوز کو جدید کمپیوٹر سسٹمز، ایل ای ڈیز، یو پی ایس، سکینر، پرنٹرزاور بائیو میٹرک ڈیوائسز دی گئیں۔


    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے ایس ڈی پی اوز لیول پر سپروائزری افسران کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہےتمام افسران ان جدید کمپیوٹر سسٹمز کے ذریعے اپنے دفاتر میں پیشہ ورانہ امور کی کلوز مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدیدکمپیوٹر سافٹ وئیرز سے ہر ممکن استفادہ کریں پنجاب پولیس سروس ڈلیوری اورجنرل پولیسنگ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی پر انحصار بڑھا رہی ہے۔

    ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ایس ڈی پی اوز میں جدید کمپیوٹر سسٹم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہےلاہو رکے بعد اگلے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سپروائزری افسران کو جدید کمپیوٹرز اور سامان مہیا کیا جائے گا۔

    تقریب میں ایڈیشنل آئی جی،آئی اے بی غلام رسول زاہد، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنزصاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • وزیر اعظم تو کوئٹہ نہ پہنچ سکے ، مریم نواز متاثرین مچھ کے زخموں پر مرہم رکھنے روانہ، روانگی سے قبل کیا پیغام دے گئیں

    وزیر اعظم تو کوئٹہ نہ پہنچ سکے ، مریم نواز متاثرین مچھ کے زخموں پر مرہم رکھنے روانہ، روانگی سے قبل کیا پیغام دے گئیں

    وزیر اعظم تو کوئٹہ نہ پہنچ سکے ، مریم نواز متاثرین مچھ کے زخموں پر مرہم رکھنے روانہ، روانگی سے قبل کیا پیغام دے گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص کو ذرا احساس نہیں کہ سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھتے، قومی سانحہ پر سیاست نہیں کی جاسکتی۔

    پاکستان مسلم لیگ نون ک نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں اور وزیراعظم باپ کا کردار ادا کرتا ہے، مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں، غریب کان کن انتظار کر رہے ہیں کوئی ان کے دکھ کا مداوا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوئٹہ جانے کی ہدایات دی، سانحہ مچھ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غریب کان کنوں کے ساتھ ظلم بہت دیر سے ہوتا آ رہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں، ایسے واقعہ پر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ کے متاثرین کا میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی لواحقین کو نا منا سکے۔ ہزارہ برادی سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر میں شٹرڈاون ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

    گزشتہ روز پہلی بار صوبائی حکومت اس وقت حرکت میں نظر آئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان دبئی سے کوئٹہ پہنچے، اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا اہم فیصلے ہوئے۔ وفاقی و صوبائی وزراء، نمائندوں کے بعد باقاعدہ طور پر وہ ورثہ کے پاس آئے، انھیں منانے کی کوشش کی مگر سب بے سود رہا۔ دھرنا وزیراعظم پاکستان کی آمد سے ہی مشروط رہا۔

    وزیراعظم پاکستان نے لواحقین کو پیغام میں بھی یہی کہا کہ جلد آونگا، مظاہرین میتوں کی تدفین کر دیں مگر ورثہ ان کی آمد پر ہی احتجاج ختم کرنے پر بضد ہیں۔ وفاقی و صوبائی نمائندوں اور لواحقین کے مابین پانچ مرتبہ مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے

  • چئیرمین لاہور قلندر اورعاقب جاوید پی ایس ایل  سکس میں مزید بہتر کارکردگی کیلئے کیا اقدمامات کرنے جا رہے ہیں؟

    چئیرمین لاہور قلندر اورعاقب جاوید پی ایس ایل سکس میں مزید بہتر کارکردگی کیلئے کیا اقدمامات کرنے جا رہے ہیں؟

    لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی میٹ دی پریس

    باغی ٹی وی :عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز نے پی ایس ایل فائیو نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہم پی ایس ایل سکس میں مزید اچھی ٹیم بناکر کامیابی حاصل کریں گے۔

    عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ میں اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی اچھی کارکردگی کا باعث بنے گی۔

    لاہور قلندر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی ملنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

    اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ شرجیل خان، سہیل تنویر، آصف علی کے آنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

    عقاب جاوید نے بتایا کہ پی ایس ایل سکس کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست آگئی ہےاگلے دو تین دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔

    عاطف رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ چھ برس سے فرنچائز مالکان بقا کی جنگ لڑرہے ہیں قلندرز کی سوچ بھی وہی ہے جو شائقین کرکٹ کی سوچ ہے شائقین کرکٹ کے بغیر لیگ کا مزہ نہیں ہے ۔

    عاقب جاوید کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ وقار یونس کوچ نہیں بلکہ کمنٹیٹر ہیں جب لوکل کوچ لگایا جاتا ہے وہ کوچ ہوتا نہیں ہم غیر ملکی کوچ لاتے ہیں تو وہ پہلے دوسال سسٹم کو سمجھنے میں لگادیتے ہیں ۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ مصباح الحق کہاں سے کوچ ہیں مصباح الحق نے ایک دن کوچنگ کئے بغیر پاکستان کے کوچ بن گئے-

    عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ ، دلبر حسین ، شاہین شاہ آفریدی ، کے ساتھ ساتھ سہیل اختر نے اچھاپرفارم کیا ابھی ہم نے رٹینشن کا اعلان نہیں کیا اس سال ہمارے کافی زیادہ کھلاڑی پلاٹنیم بن گئے ہیں ۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ڈین جونز بہت تجربہ کارکوچ اور بہترین کرکٹر تھے ہرشل گبز بھی تجربہ کار اور اچھے کوچ ہیں دیکھنا ہوگا کہ گبز کس طرح کراچی کنگز کی ٹیم کو بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن بنانے میں دیر لگی ہے مگر کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے محمد عامر کراچی کنگز کے ساتھ ہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ ریلیز کریں گے

    عاقب جاوید نے بتایا کہ میں نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ہاکی کو چارچیزوں نے ڈبویا ہے تو اب کرکٹ میں بھی وہ چار چیزیں کردی گئی ہیں سکول کالج ، کلب ، ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ ختم ہوچکی ہے گراس روٹ کرکٹ ختم ہونے کے باعث ہماری کرکٹ کا معیار نیچے جارہا ہے ۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی سٹار نہیں ہے پاکستان کی تاریخ میں اس سے برا باولنگ اٹیک نہیں دیکھا پاکستان کرکٹ اس وقت تسلسل کے ساتھ نیچے جارہی ہے ۔

    عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ایک طرف انضمام الحق چیف سلیکٹر تھے اور اب مصباح سے ہوتی ہوئی محمد وسیم تک بات پہنچ گئی ہے ہر جگہ چیلنجز ہوتے ہیں امید ہے کہ پی ایس ایل کے معاملات حل ہوجائیں گے ۔