Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات سے لڑتی رہے گی، ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر بلاول کا پیغام

    پاکستان پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات سے لڑتی رہے گی، ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر بلاول کا پیغام

    پاکستان پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات سے لڑتی رہے گی، ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر بلاول کا پیغام

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابقپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت اور مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکن اور بنیاد رکھنے والا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ قائدِ عوام نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد پاکستان کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور پر مایوس عوام میں نئی روح پھونک کر ملک کے بانی اجداد کے خواب کو نئی جِلا بخشی۔

    انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف اپنے سیاسی و سفارتی تدبر کے ذریعے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کروایا اور ہزاروں مربع کلومیٹر زمین کو واگذار کروایا بلکہ مستقبل میں اس طرح کی نقصان کو دوبارہ ہونے سے ملک کو بچانے کے لئے انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد بھی رکھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ان کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا، جن کے ذریعے انہوں نے مائیکرو خواہ میکرو صنعت کو فروغ دے کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا، تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو قائدِ عوام نے اپنی نصف صدی پر مبنی زندگی کے دوران ملک کے لیئے جو کچھ کیا اس کی قائداعظم کے بعد کے پاکستان میں کوئی نظیر نہیں ہے، جس کی پاداش میں ملک اور اس کے جمہوری نطام کے دشمنوں نے اسے عدلیہ کے ذریعہ قتل کرادیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات خواہ اس کے حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے ان کی پیروی کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو اگے بڑھائے گی۔

  • سیکیورٹی فورسز کی دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کے خلاف بڑی کامیابی

    سیکیورٹی فورسز کی دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کے خلاف بڑی کامیابی

    سیکیورٹی فورسز کی دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کے خلاف بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق متعدد حملوں میں مطلوب دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کا کمانڈر گنج بخش عرف بہار ہلاک ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے کیل کور میں دوران گشت سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا جسکی شناخت کمانڈر گنج بخش عرف بہار کے نام سے کر لی گئی جو متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں مطلوب تھا.

    واضح رہے کہ چند روز پہلے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں سیکیورٹی فورسزکے چھ افراد شہید ہوئے تھے . اس کاروائی کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروئی تصور کیا جارہا ہے جس میں دہشت گردوں کے کمانڈر کو ہلاک کیا گیا ہے.

  • حمید لطیف ہسپتال لاہور:زندگی کے مسیحا کیسے چند ٹکوں کی خاطر موت باٹنے لگے

    حمید لطیف ہسپتال لاہور:زندگی کے مسیحا کیسے چند ٹکوں کی خاطر موت باٹنے لگے

    حمید لطیف ہسپتال لاہور میں زندگی کے مسیحا کیسے چند ٹکو ں کی خاطر موت باٹنے لگے-

    باغی ٹی وی : حمید لطیف ہسپتال لاہور میں ہارون آباد کے مشہور ڈاکٹر ارشد صاحب کے ساتھ کیا کیا ہسپتال والوں نے جو یہ عام عوام کے ساتھ کرتے ہیں –

    ہارون آباد کے مشہور ڈاکٹرارشد صاحب کے بیٹے ڈاکٹر نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمید لطیف ہسپتال لاہور کے گھناؤنے عمل کا پردہ فاش کیا ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ ان کے والد جو کہ خود ایک مشہور ڈاکٹر ہیں کو بلڈ ہریشر اور شوگر کا مسئلہ تھا لیکن انہوں نے کورونا کی وارڈ میں ڈال دیا اور ایک ہفتے کورونا وارڈ میں رکھا اور چھ لاکھ کا بل بنا دیا –
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1346197826573901826?s=19
    ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ان کو گردوں کا مسئلہ ہے یہ میرے والد کی صحت کے ساتھ 7 دن کھیلتے رہے ہیں میرے والد گردے کمزور اور فیل ہو گئے ہیں ڈائلاسز پر ہیں اور خود چل کر آئے تھے لیکن آج ان کی کنڈیشن یہ ہو گئی ہے کہ اٹھ کر بیٹھ بھی نہیں سکتے-

    انہوں نے بتایا کہ ان کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر راجہ یاسر ہیں جو سارے گھناؤنے ماحول اور گھناونے کھیل کے پیچھے ان کا بڑا ہاتھ ہے لوگوں کو کورونا میں داخل کر لیتے ہیں ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے-

    ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ میں خود کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر ہوں اور یہاں سے اس لئے نکل رہا ہوں کہ میں یہ سب کچھ خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے پہلے تو صرف سنا تھا اب دیکھ بھی لیا ہے مریض بھی ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر ضیا ان کا نام ہے اور سارا کچھ انہیں کے ساتھ ہوا ہے ان کو سانس کا مسئلہ ہے جو گردوں کی وجہ سے ہے –

    انہوں نے کہا کہ اور ہمارے ساتھ بے انتہائی زیادتی ہوئی یہاں سے ہماری سنی نہیں گئی شاید میڈیا کے توسط سے ہی ہماری سنی جائے ہم تو چلے جائیں گےہم اتنے صاحب حثییت تو ہیں کہ ہم شاید برداشت کرلیں لیکن جو یہاں ہمارے ساتھ ظلم ہوا زیادتی ہوئی میرے والد کی صحت کے ساتھ کھیلا گیا اس کا کون ذمہ دار ہے میری اپیل ہے کہ اس ہسپتال اور اس ڈاکٹر راجہ یاسر کا بائیکاٹ کریں اپنے مریضوں کو گھناؤنے ماحول اور ہسپتال سے بچایا جائے-

  • مریم نواز نے اہل بہاولپور‌ کے متعلق اپنی دل کی بات کہہ دی

    مریم نواز نے اہل بہاولپور‌ کے متعلق اپنی دل کی بات کہہ دی

    مریم نواز نے اہل بہاولپور‌ کے متعلق اپنی دل کی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ : نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ ضرور کرے گی،‌ لانگ مارچ کی تاریخ‌ کا اعلان موسم کی صورت حال دیکھ کر کریں گے۔

    بہاولپور میں لاہور واپسی سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے استعفی نہ دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے۔ وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔ لانگ مارچ کا اعلان عوام کی سہولت دیکھ کر کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بہاولپور کی عوام نے میرا دل جیت لیا، ریلیاں بہاولپور کا کلچر نہیں، اس کے باوجود عوام نے خوش کردیا، بہاولپور کی عوام نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

  • شہباز شریف نے عدالت سے ایک بار پھر استدعا کی تو فاضل جج نے کیا جواب دیا

    شہباز شریف نے عدالت سے ایک بار پھر استدعا کی تو فاضل جج نے کیا جواب دیا

    شہباز شریف نے عدالت سے ایک بار پھر استدعا کی تو فاضل جج نے کیا جواب دیا

    باغی ٹی وی : منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔ شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے۔ جس پر فاضل جج نے کہا آج سماعت ملتوی نہیں ہوگی، آپ بحث کریں۔

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف نے عدالت سے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی۔ جس پر فاضل جج نے کہا آپ تحریری درخواست دیں، اس پر قانون کے مطابق حکم دوں گا۔ شہباز شریف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آپ اپنی پاور استعمال کریں۔ فاضل جج نے کہا آپ کی درخواست پر حکم نامہ جاری کروں گا، آپ کو بکتر بند گاڑی سے بلٹ پروف گاڑی میرے حکم پر دی گئی، جب پاور استعمال کرنے کا وقت آئے گا تو پاور استعمال کروں گا
    ادھر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط۔ لکھا، تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی، شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے

  • منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج ہوگی پیشی

    منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج ہوگی پیشی

    منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج ہوگی پیشی

    باغی ٹی وی رپورٹ : احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوگی.مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.عدالت شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کر چُکی ہے.

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    ادھر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط۔ لکھا، تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی، شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے

  • علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا

    علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا

    علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا

    باغی ٹی وی : علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم جاری ہے، یتیم خانہ چوک سے سکیم موڑ تک پنڈال سجایا گیا،شرکاء کے لئے 7 ایل سی ڈیز نصب، نمازظہر کے بعد علما خطاب اور دعا کر یں گے، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری، سکیورٹی کے لئے تحریک لبیک کے 1ہزار رضا کار تعینات ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کا ختم چہلم آج صبح نو بجے جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ پر شروع ہوا، علامہ خادم حسین رضوی کے ختم چہلم میں ملک بھر سے علمائو مشائخ ،عقیدت مندوں، کارکنان ٹی ایل پی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی .


    چہلم کے اجتماع کے لئے روٹ پلان جاری کیا گیا تھا ، چہلم میں شرکت کے لئے علمائمشائخ بالخصوص کارکنوں اور عقیدت مندوں کا امیر تحریک کے مزار پر حاضر ہوئے . ۔ چہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ شہر بھرمیں اس سلسلہ میں بینرزبھی آویزاں کیے جاچکے ہیں۔
    https://twitter.com/RabiMQ1/status/1345683101364621312?s=20
    پنڈال میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے دریاں بچھائی گئی ہیں۔ شرکاء کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں جبکہ قائدین اور علماء مرحوم خادم حسین رضوی کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات ہے۔ ملتان روڈ کو سمن آباد موڑ سے ہی بند کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سکیم موڑ سے سڑک بند کی گئی ہے۔ سمن آباد سے سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس ٹھوکر کی جانب جانے والی ٹریفک کو براستہ سمن آباد جبکہ بند روڈ جانیوالی ٹریفک کو براستہ گلشن راوی ڈائی ورٹ کر رہی ہے۔

    اس موقع پر تحریک لبیک کے قائدین سمیت بڑے بڑے علما مشائخ نے تقاریر کی کیں اور علامہ خادم رضوی کے مشن کو آگے لے جانے کا عزم کیا. ہزاروں افراد نے عقید بھرے انداز میں ان کے مشن پر چلنے کی عزم کیا اور علامہ رضوی کو خراج تحسین پیش کیا. پندال لیبک لبیک کے نعروں سے گونجتا رہا .

  • مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں  پی ڈی ایم کا بہاولپور میں جلسہ ، مسجد کی چھت پر میوزک والے گیت چل گئے

    مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا بہاولپور میں جلسہ ، مسجد کی چھت پر میوزک والے گیت چل گئے

    مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا بہاولپور میں جلسہ ، مسجد کی چھت پر میوزک والے گیت چل گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا بہاولپور میں جلسہ ہو رہا ہے .جس میں مسجد پر سپیکر رکھ کر گانے چلائے جا رہے ہیں۔مسجد اللہ کا گھر ہے جو نہایت ہی مقدس جگہ ہے جہاں بلند آواز میں بولنا اس کے آداب کے سخت خلاف ہے . وہاں‌ نہ صرف اس اداب کی خلاف ورزی کی جارہی یے بلکہ میوزک والے پارٹی گیت چل رہے ہیں. ان پارٹیوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہیں جو مذہبی جماعت کے صدر ہیں. مساجد کو اس طرح سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا مساجد کے تقدس کی خلاف ورزی ہے. اور وہاں میوزک ، پارٹی گیت اور دیگر ہلڑ بازی نہایت ہی گناہ والی اور مذمت شدہ حرکات ہیں.

    بہاولپور جلسے کے بارے میں‌ خبریں یہ ہیں‌ کہ مولانا،مریم توپہنچ گئے مگرکارکن نہ‌آئے ،اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اہم ضلع بہاولپور میں پی ڈی ایم کی جانب سے عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جانا تھا تاہم کارکنان جمع نہ ہونےپر اب ریلی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں عوام اور کارکنان کی عدم شرکت پر ن لیگی میزبان اور مرکزی قائدین نےسرجوڑ لئے ہیں، لوگوں کی عدم شرکت کے باعث ریلی نکلنے میں مزید دو سےتین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ نے کارکنان جمع نہ ہونے پر مدعا ضلعی انتظامیہ پر ڈال دیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کنٹینرز لگا کر راستے روک رہی ہے، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کنٹینرز کو ہٹایا جائے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہرلیڈر سےدس میں سے پانچ افراد کی شرکت کی درخواست کی گئی ہے، حکومت کی غلامی میں انتظامیہ شہرکا امن خراب نہ کرے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے بہاولپور ریلی کی اجازت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ انہیں پروگرام کی اجازت دی جائے۔

  • پی ڈی ایم کا بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، شہر بھر میں ‌بینرز آویزاں ، جلسے میں‌لوگوں‌ کی آمد

    پی ڈی ایم کا بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، شہر بھر میں ‌بینرز آویزاں ، جلسے میں‌لوگوں‌ کی آمد

    پی ڈی ایم کا بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، شہر بھر میں ‌بینرز آویزاں ، جلسے میں‌لوگوں‌ کی آمد

    باغی ٹی وی : حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے۔

    بتایا گیا ہے کہ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کیلئے مقررہ مقام پہنچنے لگی جہاں پارٹی جھنڈوں اور بینرز کی بہار دکھائی دیتی ہے۔ ریلی میں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اور شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔


    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا

  • تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم کی تقریب آج

    تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم کی تقریب آج

    تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم کی تقریب آج

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم کی تقریب آج(اتوار)لاہور میں منعقد ہو گی تقریب میں تحریک لبیک کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

    علامہ خادم حسین رضوی کا ختم چہلم آج صبح نو بجے جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ پر ہوگا۔ ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے ختم چہلم میں ملک بھر سے علماء و مشائخ ،عقیدت مندوں، کارکنان ٹی ایل پی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کریں گی، چہلم کے اجتماع کے لئے روٹ پلان جاری کردیاگیا ہے ،

    واضح رہے کہ چہلم میں شرکت کے لئے علمائمشائخ بالخصوص کارکنوں اور عقیدت مندوں کا امیر تحریک کے مزار پر آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ چہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ شہر بھرمیں اس سلسلہ میں بینرزبھی آویزاں کیے جاچکے ہیں۔