Baaghi TV

Category: لاہور

  • خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں معافی مانگ لی

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون سٹی کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے چیمبرز میں عدالتیں لگا لیں پھر،خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا وکیل کون ہے؟ جس پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرا وکیل امجد پرویز جبکہ سلمان رفیق کا اشتر اوصاف ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے،آج تحریری حکم میں پابند کروں گا کہ اگلی سماعت پر وکلا کی پیشی کو یقینی بنایا جائے،خواجہ سعد رفیق نے کاغذی غلطی پر معافی مانگ لی

    عدالت نے اشتر اوصاف کے جونیئروکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ درخواست پر ٹمپرنگ کی گئی ہے،آپ کو معلوم ہونا چاہیے اسکے کیا نتائج ہو سکتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وکیل پیش نہ ہوئے تو جرح کریں گے،

    عدالت نے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی،

    واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • چودھری احمد مختار کی وفات پر سیاسی قائدین کا اظہار افسوس

    چودھری احمد مختار کی وفات پر سیاسی قائدین کا اظہار افسوس

    چودھری احمد مختار کی وفات پر سیاسی قائدین کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ چودھری احمد مختار کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے .احمد مختار کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

    چودھری منظور رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احمد مختار نے انتخابات میں پنجاب کے بڑے مہروں کو شکست دی.احمد مختارنے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بینظیرکےساتھ کام کیا.

    چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔

  • گجرات کے سینئر سیاستدان وفات پا گئے

    گجرات کے سینئر سیاستدان وفات پا گئے

    گجرات کے سینئر سیاستدان وفات پا گئے

    باغی ٹی وی :سینیر سیاستدان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے،چودھری احمد مختار 2008 سے13 تک وزیر دفاع رہے.چودھری مختار مختلف ادوار میں، دفاع،پانی و بجلی اور تجارت کے وزیر رہے.چودھری احمد مختار کچھ عرصے سے علیل تھے،ان کی وفات پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی،

    چودھری احمد مختار گجرات کی سیاست میں‌ایک قابل قدر نام تھا.چودھری احمد مختار چودھری برادران پرویزالہی اور چودھری شجاعت حسین کے مد مقابل انتخاب میں‌حصہ لیتے تھے. پچھلے دنوں ان کی صحت کی خبر اور تیمار داری کے لیے بلاول بھٹو بھی ان کے پاس پہنچے تھے

  • والدہ کی تجہیزوتکفین ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملی رہائی

    والدہ کی تجہیزوتکفین ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملی رہائی

    والدہ کی تجہیز تکفین ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملی رہائی

    باغی ٹی وی :پنجاب کابینہ نے میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا اور انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کی منظوری دی۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے جنازے پر لاکھوں لوگ تعزیت کیلئے آئیں گے، اس موقع پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے کی موجودگی ضروری ہے

    اس سےقبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے جمع کرائی تھی. جس میں استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر تین روز قبل لندن میں انتقال کر گئیں ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز اس وقت جیل میں ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائےگی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی

  • گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل،  پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    باغی ٹی وی : ساندہ کے علاقے میں گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے معاملے پر ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا .واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے،

  • لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    باغی ٹی وی :لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم کو 83روز مکمل ہوگئے. خصوصی مہم کے دوران میں 989 پیشہ وربھکاری گرفتار،506 مقدمات درج۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطاق گرفتار گداگروں میں 440مرد،547 خواتین جبکہ02 خواجہ سراء شامل۔

    شاہراؤں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے 221بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بھی کیا گیا۔سول لائنزڈویژن پولیس نے68،کینٹ 94 اوراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے56مقدمات درج کئے۔

    ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 141،سٹی 53اور صدر ڈویژن پولیس نے 94 مقدمات درج کئے۔لاہور پولیس،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں سے بھکاری مافیا کا تدارک کریں۔بچوں کو اس گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔شاہراہوں،چوراہوں اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائیاں کریں۔
    ۔۔۔۔۔۔

  • لوٹی رقم واپس نہ دلوائی گئی تو خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے

    لوٹی رقم واپس نہ دلوائی گئی تو خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے

    لوٹی رقم واپس نہ دلوائی گئی تو خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے

    باغی ٹی وی : گرین سٹی سرگودھا کے متاثرین کا نیب آفس لاہور کے باہر احتجاج ، گرین سٹی سرگودھا کے چارمالکان نے کروڑوں کا فراڈ کیا

    گرین سٹی سرگودھا میں پلاٹوں کے لاکھوں روپے وصول کر کے پلاٹ نہیں دئیے .نیب نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے سوا کروڑ کی ریکوری کی .ریکوری ہونے کے باوجود متاثرین کو رقم واپس نہیں دی .متاثرین نے رقم واپس کرنے اور باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    متاثرین کا کہنا تھا کہ ہماری ساری زندگی کی جمع پونجی سے محروم کر دیا ۔ہماری رقم واپس دلوائی جائے ورنہ نیب آفس کے باہر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

  • شہباز شریف کی رہائی کب اور کتنی دیر کیلئے ہو گی؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    شہباز شریف کی رہائی کب اور کتنی دیر کیلئے ہو گی؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    شہباز شریف کی رہائی کب اور کتنی دیر کیلئے ہو گی؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے‌ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ کا معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی، 12 گھنٹے سے زیادہ پیرول رہائی کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا معاملہ اہم ایشو ہے، پنجاب پرزن رولز 1978 کے رول 545-بی کے تحت متعلقہ ڈی سی 12 گھنٹے تک پیرول پر رہائی دے سکتا ہے،12 گھنٹے سے زیادہ مدت کے لیے پیرول رہائی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے،

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی والدہ کی میت پاکستان آنے کی تاریخ کا معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی اور بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی پنجاب حکومت ان رولز کے مطابق فیصلہ کرے گی،اس سے پہلے دو سے تین دن، اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو پانچ دن کی رہائی ملی۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب حکومت شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ تجہیز و تکفین، میں ہر ممکن تعاون کرے گی،بزدار حکومت شریف خاندان کے اس نازک وقت پر نہ سیاست کر رہی ہے نہ کرے گی

    دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی۔بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی  ہمشیرہ  بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

    پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

  • 3 سالہ بچی کو باپ سے ملاکر پولیس نے لی دعائیں

    3 سالہ بچی کو باپ سے ملاکر پولیس نے لی دعائیں

    3 سالہ بچی کو باپ سے ملاکر پولیس نے لی دعائیں

    باغی ٹی وی :لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار۔انویسٹی گیشن پولیس نواں کوٹ نے لاپتہ ہونیوالے ساجدہ بی بی اور3سالہ بیٹی فاطمہ کو تلاش کرکے شوہر کے حوالے کر دیا۔

    خالدہ بی بی اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کربغیر بتائے اپنے بیٹی کے ساتھ گھر چھوڑ کر رشتے داروں کے پاس چلی گئی تھی۔

    انویسٹی گیشن پولیس نواں کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف معلومات کی روشنی میں ساجدہ بی بی اور بچی کو تلاش کیا۔خالدہ بی بی کے شوہر نے تھانہ نواں کوٹ میں بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروارکھاتھا۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی طرف سے مغویان کی بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

  • 19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    باغی ٹی وی : ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کر کےاغواء کے مقدمے میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم شاہد گرفتار کر لیا ہے.

    اشتہاری ملزم شاہد 19سالہ لڑکی کوورغلاء کر اپنے ساتھ گوجرانوالہ لے گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے مغویہ کو پہلے ہی بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کوگرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی