Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا لاک ڈاؤن کے دوران یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی خدمات پر وزیر خارجہ کو بریفنگ

    کرونا لاک ڈاؤن کے دوران یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی خدمات پر وزیر خارجہ کو بریفنگ

    کرونا لاک ڈاؤن کے دوران یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی خدمات پر وزیر خارجہ کو بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

    قونصل خانے پہنچنے پر دوبئی میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور قونصل خانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی نے قونصل خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قونصل خانے نے کورونا وبا کے دوران وطن واپسی کے منتظر 58،500 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا – 4600 ایسے پاکستانی جن کے پاس ملازمت ختم ہونے کے باعث وسائل نہیں تھے ان کے لیے ٹکٹس اور سفری اخراجات کا انتظام کیا -کورونا وبا کے دوران دبئی قونصل خانے نے 17500 راشن بیگز تقسیم کیے اور 359 میتیوں کو پاکستان بھجوانے کا بندوبست کیا ۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل، ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔وزیر خارجہ نے قونصل جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، دبئی کےسرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں سے موثر طور پرروشناس کروائیں ۔وزیر خارجہ نے قونصل خانے میں موجود وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی رقم کیے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قونصل خانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اورعوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

    قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ابوظہبی کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور امتیاز احمد گوندل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ،

    وزیر خارجہ نے مسجد سے ملحق مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے مزار پر بھی حاضری دی۔ انھوں نے مرحوم رہنما کی دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام کا تذکرہ کیا .انہوں نے گرینڈ مسجد کے مختلف حصے دیکھے۔ شیخ زاید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدی نے وزیر خارجہ کو مسجد کی تاریخ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اجزا اور فن تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا.وزیر خارجہ نے اس عظیم مسجد کی طرز تعمیر اور فنی محاسن کو سراہا.

  • کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے کوئی رابطہ نہیں ہے،

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا نہ کسی سے رابطہ کیا ،پاکستان اور اسرائیل تعلقات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،فلسطین امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے ،اسرائیل کے حوالے سے وزیراعظم کا واضح مؤقف آ چکا ہے ،پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور بات چیت کے دروازے کھلے ہیں ، ایسا نہیں کہ عمران خان سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں بات چیت احتسابی عمل سے مشروط نہیں ہو سکتی ،

    اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ

    لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کہتے ہیں ملک کے استحکام کے لیے آو بیٹھ کر بات کریں ،بلوچستان ہمارا سر، خیبر پختونخوا آنکھیں اورسندھ ہمارا دل ہے ،ابھی اپوزیشن میں اتفاق نہیں کہ کس نے استعفا دینا ہے،جنوری میں مہنگائی کم ہوگی ،اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے تو دیکھا جائے گا

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپیل ہے کہ کورونا سے بچاوَ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،مدارس کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

  • شہباز شریف اور حمزہ سے جیل میں بھی ہو گی تحقیقات

    شہباز شریف اور حمزہ سے جیل میں بھی ہو گی تحقیقات

    شہباز شریف اور حمزہ سے جیل میں بھی ہو گی تحقیقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تفتیش کیلئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا تھا ،شہباز شریف اور حمزہ سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 4 رکنی ٹیم تفتیش کرے گی

    ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے جیل حکام کو خط لکھا تھا ،ایف آئی اے پنجاب زون ون کی جانب سے ڈی آئی جی جیل لاہور کو لکھے گئے ‌کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا 18 دسمبر کو جیل میں بیان ریکارڈ کرایا جائے.بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے.حمزہ شہباز پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے،

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    جس گاڑی پر لایا جاتا ہے اسکی بریکیں نہیں ہیں.حمزہ شہباز نے عدالت میں نئی شکایت لگا دی

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

    حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا عدالت نے مسترد

  • بزمِ اُردو دبئی کے زیراہتمام جوش اُردو ایوارڈ 2020 کس پاکستانی شخصیت کو دیا جائیگا؟

    بزمِ اُردو دبئی کے زیراہتمام جوش اُردو ایوارڈ 2020 کس پاکستانی شخصیت کو دیا جائیگا؟

    بزمِ اُردو دبئی کے زیراہتمام جوش اُردو ایوارڈ 2020 کس پاکستانی شخصیت کو دیا جائیگا؟

    گزشتہ 6 برس کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے رواں برس بھی بزم اردو دبئی کا سالانہ جلسہ رواں ماہ کی18 اور19تاریخ کو منعقد ہونا طے پایا ہے۔ اس برس کرونا وائرس کی قدغنوں کے رہتے بزم اردو کے دیگر پروگراموں کی طرح یہ جلسہ بھی آن لائن ہوگا۔

    بزم اردو کا سالانہ جلسہ تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، جس کا ایک حصہ ایوارڈ فنکشن ہوتا ہے جس میں اردو زبان کی بیش بہا خدمت کرنے والی ہستیوں کو جوش اردو ایوارڈ،علم دار اردو ایوارڈ اور پاسبان اردو ایوارڈ پیش کئے جاتے ہیں۔ دوسرا حصہ رو بہ رو یعنیٰ کسی ایسی ہستی سے گفتگو پر مبنی ہوتا ہے جس نے اردو کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہو۔ تیسرا حصہ ثقافتی پروگرام ہوتا ہے جس میں بزم اردو دبئی ہر برس کچھ نیا تیار کر کے اردو والوں تک اپنی بات اور اپنے مقاصد پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔

    رواں برس کا جلسہ بھی تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔ اس برس کا جوش اردو ایواڈمشہور و معروف نثر نگار،سفرنامہ نگار، اداکار، ٹی.وی. ہوسٹ کالم نگار مستنصر حسین تارڑ کو پیش کیا جائیگا۔ مستنصر حسین تارڑ اردو ادب کا ایک جانا پہچانا نام ہے باالخصوص انہیں انکے سفرناموں اور ناولوں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مستنصر حسین تارڑ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو لکھاری ہیں۔ انکی متعدد تصانیف روس کی یونیورسٹی کے اردو کے نصاب میں شامل ہیں۔

    پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں انکے متعدد سفروں پر مشتمل انکے سفر ناموں کی مقبولیت کی وجہ سے ان علاقو میں سیاحت کو فروغ ملا، اور ان علاقوں میں ایک جھیل کا نام انکے نام پر ”تارڑ جھیل ” رکھا گیا ہے۔ موجودہ صورت حال کے مدّ نظر یہ ایوارڈ انکو لاہور میں انکے دولت خانے پر جا کر پیش کیا جائگا۔ دوسرے حصے یعنیٰ رو بہ رو میں گفتگو بھی مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ کی جائیگی۔ ان کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے معروف شاعر رحمن فارس موجود رہینگے۔ یہ دونوں حصے ۸۱ دسمبرکی شام ۰۳.۷ بجے منعقد کئے جائنگے۔

    تیسرے حصے میں اردو ثقافتی پروگرام کے تحت اس برس بزم اردو دبئی کی پیشکش” مشاعرہ ءِ رفتگاں ”، ایک تمثیلی مشاعرہ پیش کیا جائگا جسے بزم اردو دبئی نے ہندستان مشہور تھیٹر گُروپ، پیئرو ٹروپ، ساتھ مل کر خاص طور پر اس سالانہ جلسے کے لئے تیار کیا ہے۔ اس ڈرامہ میں تھیٹر کے مانے ہوئے اداکار امیر خسرو سے لے کر پروین شاکر، اور مرزا غالب سے لے کر فیض جیسے عہد ساز شعراء کے کردار میں نظر آئینگے۔ اس ڈرامہ کو پیٹریوٹ گروپ کے ڈائریکٹر، معروف ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر سعید عالم نے لکھا اور اپنی ہدایت کاری سے سجایا ہے۔ ڈاکٹر سعید عالم کے متعدد ڈرامے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔’ غالب اِن نیو ڈیلہی’ نام کا انکا ڈراما ہندستان میں سب سے زیادہ مرتبہ کھیلا جانے والا ڈرامہ ہے جسکے پانچ سو سے زائد شوز ہو چکے ہیں۔ اس ڈرامے کو انہوں نے فقط لکھا ہی نہیں ہے بلکہ اس میں غالب کا کردار بھی نبھایا ہے۔ ان کے اس نئے ڈرامے” مشاعرہ ءِ رفتگاں ” کا انعقاد ۹۱ دسمبر کی شام ۰۳.۷ بجے کیا جائگا

    ۔ اس دو روزہ جلسے کے سارے پروگرام بزم اردو دبئی کے فیس بُک پیج اور یو ٹیوب چینل پر نشر کئے جائنگے۔بزم کے جنرل سکریٹری ریحان خان نے جلسے کی تاریخوں اور پروگراموں کا علان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور تمام اہل اردو کو اس جلسے میں شریک ہونے کی دعوت دی۔

  • ارم شہزادی کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

    ارم شہزادی کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

    ارم شہزادی کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسسٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو ارم شہزادی کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے ارم شہزادی کی خلاف انکوائری آفیسر کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ،عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا

    جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،وکیل نے کہا کہ ارم شہزادی نے اپنے ڈائریکٹر کیخلاف ہراسان کرنے پر خاتون محتسب کو درخواست دی درخواست دینے پر بے بنیاد الزامات میں انکوائری شروع کر دی گئی

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

     

    کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلرخالد مسعود گوندل کو جنسی ہراساں کیس میں شوکاز نوٹس جاری

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ الزامات کی نقول تک فراہم نہیں کی جا رہی،الٹا اسی شخص کو انکوائری آفیسر مقرر دیا جس کیخلاف دی گئی ہے، ارم شہزادی کیخلاف بے بنیاد الزامات میں انکوائری روکی جائے،

    عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا

  • سرکاری زمین پر قبضہ کرکے  سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

    سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

    سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر پر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے گلستان سینما بنانے پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا

    ایم او پلاننگ طاہر گجر ، اور سابق بلڈنگ انسپکٹر سرفراز احمد بھی غلام دستگیر کی معاونت پر مقدمہ میں نامزد کئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ ڈی سی گجرانوالہ کے ریفرنس پر درج کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ لیفٹینٹ (ر) سہیل اشرف نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ملزمان کے خلاف قیمتی سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرکے غیر قانونی سینما بنا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ دستگیر برادرز نے متعلقہ محکموں کے افسران کی ملی بھگت سے شہر کی پرائم لوکیشن پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر گلستان سینما تعمیر کیا۔ ڈی سی گجرانوالہ کے مطابق ملزمان تحصیل کونسل صدر گجرانوالہ اور صوبائی حکومت کی 1 کنال 10 مرلہ زمین پر 1967 سے قابض تھے۔ملزمان نے متعلقہ محکموں کی اجازت کے بغیر قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے گلستان سینما بنایا۔

    ڈی سی گجرانوالہ کے مطابق ملزمان سے سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی ہے۔ ملزمان سے پینل رینٹ کی مد میں 1 کروڑ 71 لاکھ سے زائد تاوان وصول کیا جائے گا۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

    تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل