Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعظم کل کریں گے لاہور میں اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم کل کریں گے لاہور میں اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم کل کریں گے لاہور میں اہم منصوبے کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بدھ کولاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی میں کابینہ کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ صحت کے جاری منصوبوں اور ہیلتھ کارڈ جاری ہونے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں کورونا سے نپٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو والٹن ائیرپورٹ کی جگہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گئی جبکہ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کل پی ٹی آئی کے پہلے فلیگ شپ منصوبے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورے میں پنجاب کابینہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاپنی حکومت کے پہلے انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد 18 مئی 2020 کو رکھا تھا۔ منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 746 کروڑ اور تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9 کروڑ روپے لگایا گیا۔ حکومت نے ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑکی خطیر رقم کی بچت کی اور تعمیراتی لاگت 96 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔

    انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی مگر 5 ڈیڈ لائن پر بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ پہلی ڈیڈ لائن 6 ستمبر2020، دوسری 15 ستمبر، تیسری 6 اکتوبر، چوتھی 15 اکتوبر اور پانچویں 30 اکتوبردی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے افتتاح کے لیے 20 نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن 20 نومبر کو بھی افتتاح نہ ہو سکا، اب کل وزیراعظم عمران خان 25 نومبر کو منصوبے کا افتتاح کریں گے

    دورویہ انڈرپاس 540 میٹرطویل اور دونوں طرف سے دو دو لین پر مشتمل ہے۔ بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے اور منصوبے کے لئے 7 کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ ،ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

    کرونا کیسز میں اضافہ ،ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ،لاہورانتظامیہ نے ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اورفیلڈ اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا.اس ،موقع پر ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،

    اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور سی سی او ہیلتھ اتھارٹی نے ڈی سی کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈی سی نے کہا فیلڈ ہسپتال میں فوری طور پر 280 مریضوں کو آکسیجن لگائی جاسکے گی ،ضرورت پڑنے پرفیلڈ ہسپتالوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے ۔

    دوسری جانب بازاروں میں احتیاطی تدابیر نظر انداز ہونے سے کورونا پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔شہری بغیر ماسک خریداری میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے ۔ ہال روڈ،اچھرہ اور دیگر بازاروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،خواتین اور بچے بھی شاپنگ میں مصروف ہیں۔

    ن لیگ کی بڑی خواہش پوری، وزیراعلیٰ پنجاب ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

    ایکسپو سنٹر لاہور میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر پر ہونے والے اخراجات پر مسلم لیگ ن نے سخت تنقید کی ہے ,مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے 600مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن کرایہ 55کروڑ بن گیا۔نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہو جاتی ہیں؟

  • مریم نواز نے تعزیت کے لیے آنے والے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا

    مریم نواز نے تعزیت کے لیے آنے والے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا

    مریم نواز نے تعزیت کے لیے آنے والے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے وفد کو مریم نواز سے ملاقات کرنے سے روک د یا گیا ہے.، جماعت اسلامی کی رہنما اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی بیٹی ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے جب مریم نواز سے ان کی دادی کے لیے ملاقات کرنا چاہی تو ان کو روک دیا گیا . مریم نواز نے صمیحہ راحیل قاضی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا . جس پر سمیعہ راھیل قاضی نے جاتے جاتے ایک نوٹس چھوڑ دیا جس پر تحریر تھا کہ ، پیاری مریم نواز میں آپ کے پاس آپ کی دادی سے ملاقات کرنے کے لیے آئی لیکن مجھے ملاقات سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ ملنے کی اجازت نہیں‌ ہے .

    نواز شریف اور شہباز شریف کی ولدہ کل وفات پا گئی تھیں جس کے لیے مذہبی سیاسی قائدین ان سے تعزیت کر رہے ہیں. دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی۔بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی ہمشیرہ بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

    پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

  • شہباز  شریف  اور حمزہ شہباز کے لیے پیرول پر رہائی کی سفارش ، کتنے دن کے لیے جیل سے باہر جائیں گے

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے پیرول پر رہائی کی سفارش ، کتنے دن کے لیے جیل سے باہر جائیں گے

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے پیرول پر رہائی کی سفارش ، کتنے دن کے لیے جیل سے باہر جائیں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز شریف حمزہ شہباز کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی سفارش کر دی، قانون کے مطابق وزیرا علیٰ دو روز سے زائد پیرول پر رہائی کی اجازت دے سکتے ہیں.

    اس سےقبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے لہٰذا 2 ہفتے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پرپیرول پر رہا کیا جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز اس وقت جیل میں ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائےگی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔

  • جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین شوگر ملز کو بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔

    جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز نے درخواست میں کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ 5 سالوں کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے، قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کے آڈٹ کے نوٹس کیخلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اعتراضات داخل کئے، جنہوں نے موقف سنے بغیر اعتراضات مسترد کر دیئے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کا اعتراضات کو مسترد کرنا آئین کے آرٹیکل 4، 10 اے اور 4 کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہونے والی کارروائی کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور ایف بی آر کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائے، حتمی فیصلے تک وفاقی حکومت اور ایف بی آر کے درخواست گزار کو جاری کردہ نوٹس معطل کئے جائیں

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

  • والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا،شہباز شریف کو ابھی تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم اورنگزیب

    والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا،شہباز شریف کو ابھی تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم اورنگزیب

    والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا،شہباز شریف کو ابھی تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم اورنگزیب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ابھی تک پیرول پہ رہا کر دینا چاہئے تھا،والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا، شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی کیفیت کو سمجھا جا سکتا ہے ،شہبازشریف کا ٹرائیل شروع اور ریفرنس دائرے ہے ، ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے کے باوجود گرفتار ہیں

    قبل ازیں ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لئے رہا کیا جائے،شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے۔ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پے رول کے لئے درخواست دی ہے ،دو ہفتے کی پے رول پر رہائی مانگی ہے ،پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لئے آئے گے اس لئے فورا ان کو رہاکیا جائے والدین کی آخری رسومات میں بچے ہی فیصلہ کرتے ہیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انتظامات کو دیکھنے کے لئے باہر ہونا ضروری ہے ، آج رات جست خاکی کا آنا ممکن نہیں ہوگا کوشش یہ ہے کل کی فلائٹ پر روانہ کیا جائے کاغزی اور قانونی تقاضے پورے کیئے جارہےہیں

    عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ راجا بشارت سے کل رات بھی بات ہوئی تھی کل میاں نواز شریف اور شہباز شریف کل بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،میاں شریف کی وفات پر سعودی عرب سے میت روانہ کی تھی ، کلثوم نواز کی وفات پر میاں نواز شریف کو جیل میں بتایا گیا تھا اب شمیم بیگم کی وفات پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز صورتحال کو دیکھے گے . نواز شریف کے پاکستان آنے کے حوالے سے ڈاکٹرز نے ان کو سفر سے منع کیا ہے ، پے رول میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے رہنے کے لئے ماڈل ٹاؤن اور جاتی عمرہ دونوں کا ذکر کیا ہے

    دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی۔بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی  ہمشیرہ  بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

     پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

  • میاں محمود الرشید کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں

    میاں محمود الرشید کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں

    میاں محمود الرشید کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب میاں محمود الرشید نے دورہ لاہور چیمبر کیا

    لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سے ملاقات کی اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے

    میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ صوبے کو ترقی و خوشحالی کا مرکز بنانا اولین ترجیح ہے ،تمام منصوبے انتہائی شفافیت سے مکمل کیے جارہے ہیں ،عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ،صوبے بھر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خاص توجہ دی جارہی ہے

    میاں طارق مصباح، صدر لاہور چیمبرکا کہنا تھا کہ ہاﺅسنگ اور تعمیرات سے نجی شعبہ کو سہولیات کی فراہمی اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عزم خوش آئند ہے ،پاکستان کو اس وقت 11-12 ملین ہاوسنگ یونٹس کی کمی کا سامنا ہے ، پنجاب میں ملک کی کُل آبادی کا 53٪ حصہ ہے، لہذا، پنجاب میں رہائش کی ضروریات دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہیں ،نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی تکمیل یقینا ایک نہایت اہم کامیابی ہو گی

    ناصر حمید خان، سینئر نائب صدر، طاہر منظور چودھری نائب صدرکا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ان لوگوں کیلئے ایک امید کا باعث ہے جو آج کے اس مہگائی کے دور میں اپنا گھر کا بس خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہاو سنگ سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے، مالیاتی اداروں کی مدد بہت ضروری ہے ،

    عہدیداران لاہور چیمبرکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ہاوسنگ فنانس جی ڈی پی کے 1 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ علاقائی ممالک میں یہ 10 فیصد کے لگ بھگ ہے ،راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں نجی شعبے کے تحفظات دور کیے جائیں ،کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل نجی شعبے کو اعتماد میں لیا جائے

  • سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

    سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

    سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینئیر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر عدالت نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ حکم امتناعی کے باوجود محکمہ امور کشمیر نے نیا لیٹرکیسے جاری کردیا۔

    جسٹس ساج دمحمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سول عدالت کاحکم امتناعی تھا قبضہ کیسے کرا دیا۔عدالت نے ہتھیائی گئی جائیداد کی حیثیت تبدیل کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا

    عدالت نے سیکرٹری محکمہ امور کشمیرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے اسسٹنٹ کمشنراورایس ایچ او تھانہ باٹا پور کوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ،سینئیرصحافی عمران میر کی جانب سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ عدالت میں ہیش ہوئے

    میاں عرفان اکرم نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سول عدالت میں ہے حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا نے جائیداد ہتھیائی۔پولیس،انتظامیہ اورنجی مسلح گارڈزکے ساتھ مل کر رات گئے زمین ہرقبضہ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر گئیں۔موقع ہرموجوداسسٹنٹ کمشنرشالیمار ٹاون مہدی معروف نے چادر چاردیواری کا تحفظ پامال کیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این کے کزن نے درجنوں غندوں کی مدد سے سینئر صحافی عمران میر کے فارم پر زبردستہ قبضہ کر لیا . پولیس تماشائی بنی رہی .دن دیہاڑے غنڈہ گردی کی انتہا ہوگئی ، انتظامیہ، پولیس بے بس دکھائی دی کسی نے ان کو روکنے کی کوشش نہ کی ، ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں درجنوں غنڈوں نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے ۔سینئر صحافی عمران میر کا کہناتھا کہ درجنوں مسلح افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں. درجنوں مسلح افراد ان کے ساتھ ہیں۔ درجنوں گاڑیاں ہیں۔ زبیر خان نامی بندہ مردان سے پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کا کزن ہے۔ میں ان غنڈوں کے آگے بے بس ہوں۔ کوئی فورم مدد کو تیار نہیں.

    ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں آئے قبضہ مافیا نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی. پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے

    سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.

    ایک ذاتی درخواست گذشتہ 30 سالوں سے زیادہ عرصے سے میڈیا کمیونٹی کے سینئر ممبر کی حیثیت سے۔گورنمنٹ ایم این اے کے زیر اقتدار پاور قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر لاہور میں میرے فارم پر قبضہ کر لیا ہے۔

  • شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

    شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

    شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لئے رہا کیا جائے،شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے۔ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر جیل پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نمازجنازہ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

    دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے انتقال سے شریف فیملی کو غم ہے،نوازشریف ڈاکٹرز کی ہدایت ملنے تک وطن واپس نہیں آسکیں گے،شہبازشریف اور نوازشریف کی بہن کوثر والدہ کی میت کے ہمراہ آئیں گی ،بدھ کو لندن میں بیگم شمیم اختر کی جنازہ ادا کی جائے ،کلثوم نواز جب بیمار تھیں تو پی ٹی آئی کی طرف سے سیاست کی گئی،گزشتہ دن سے شہبازشریف اور حمزہ کے پے رول کے لیے کوشش کررہا ہوں ،ابھی تک پے رول سے متعلق پیشرفت نہیں ہوئی،

  • ن لیگ کو بڑا صدمہ.ایک اور اہم رہنما کی وفات

    ن لیگ کو بڑا صدمہ.ایک اور اہم رہنما کی وفات

    ن لیگ کو بڑا صدمہ.ایک اور اہم رہنما کی وفات

    باغی ٹی وی . مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد محترم علم و ادب اور سیاست کے شہسوار بزرگ سیاستدان چودھری انور عزیز انتقال کرگئے. واضح رہے اس سے پہلے میاں نواز شریف کی والدہ وفات پا گئی ہیں. یہ مسلسل افسوسناک خبریں لیگی رہنماؤں‌کے لیے صدمے کی باعث ہیں.

    نواز شریف کی والدہ لندن میں اپنے بیٹے میاں نواز شریف اور پوتے حسین نواز کے ساتھ رہائش پذیر تھیں ۔ اس وقت ان کے بڑے بیٹے نواز شریف ان کے پاس موجود تھے، جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے میاں شہباز شریف لاہور کی جیل میں موجود ہیں ۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں لمبے سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔