Baaghi TV

Category: لاہور

  • عثمان بزدار کی ڈمی وزیراعلیٰ سے زیادہ حیثیت نہیں ، سیاسی شخصیت کا دعویٰ

    عثمان بزدار کی ڈمی وزیراعلیٰ سے زیادہ حیثیت نہیں ، سیاسی شخصیت کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فردوس باجی آپ کو بھی عمران خان کی طرح جھوٹ بولنے اور غلط بیانی کرنے کی عادت پڑ گئی ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فردوس باجی کوئی بیان دینے سے پہلے اس کی معلومات بھی اپنے سٹاف سے لے لیا کریں .کلین گرین مہم کے لگائے تمام پودے گل سڑ گئے ہیں ÷کلین گرین مہم کا حشر بھی عمران خان کے بلین ٹری منصوبے جیسا ہی ہوا ہے لاہورشہر فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ سرسبز پنجاب منصوبے کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے ،شہبازشریف نے لاہور کے 29روٹس پر جدید اور لگژری بسیں چلائی،اور ابھی آپ نے انکی اورنج لائن کا افتتاح کیا ہے ،عثمان بزدار نے وہ تمام بسیں سکریب میں بیچ دیں ،پنجاب کی صنعتیں حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے مشترکہ مفادات کونسل میں پنجاب کے حقوق کی ایک بھی بات نہیں کی ،الٹا ہر مرتبہ عثمان بزدار پنجاب کے حصے کے اربوں روپے وفاق کو ہدیہ دیتا ہے .عثمان بزدار پنجاب میں وہی کرتے ہے جو عمران خان کہتا ہے عثمان بزدار کی ڈمی وزیراعلیٰ سے زیادہ حیثیت نہیں ہے

  • پنجاب میں صنعتی مراکز، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی اہم ہدایات جاری

    پنجاب میں صنعتی مراکز، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی اہم ہدایات جاری

    پنجاب میں صنعتی مراکز، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی اہم ہدایات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا

    اجلاس میں صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت اور کالونائزیش کے عمل کا جائزہ لیا گیا ،چئیرمین پیڈمک نبیل ھاشمی کی ترقیاتی کاموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویزن انڈسٹر یلائزیش  کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا ہے، پنجاب حکومت نے صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں شیخوپورہ میں موٹر وے کے نزدیک بننے والے قائداعظم بزنس پارک میں کثیر المقاصد کمپلیکس بنے گا

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سپشل اکنامک زون بھاول پور کاجلد افتتاح ہوگا ،ساہیوال میں ساڑھے سات سو ایکڑ رقبے پر سپیشل اکنامک زون بنے گا ،سیالکوٹ میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل زون بنائیں گے .جنوبی پنجاب میں لیہ مظفر گڑھ روڑپر چوبارہ کے مقام پر ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جارہی ہے

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 20 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر بننے والی یہ انڈسٹریل اسٹیٹ خطے کی تقدیر بدل دے گی ،پنجاب میں بننے والے 13 خصوصی اقتصادی مراکز سے صوبے میں صنعتی انقلاب برپا ہوگا

    صوبائی وزیر نے صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل زونز میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا،

    سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید اور پیڈمک کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری

    لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا

    وزیراعلی عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی ،الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے،سموگ کے مستقل سدباب کیلئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹر زاور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی ،لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔عثمان بزدار

    الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشز پر غور کیا گیا ،وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی ۔ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔

    وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور سٹیشنز پر صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔سرپرائز وزٹ کرکے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انتظامات کا خود جائزہ لوں گا۔کوہ سلیمان کے علاقوں میں پہلی مرتبہ پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔کوٹ چھٹہ، وہوا، ٹبی قیصرانی، تونسہ اور ڈیرہ غازیخان میں کم کرائے میں بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کریں گے۔فیصل آباد اور دیگر ڈویژن میں جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • میں اپوزیشن لیڈر،ن لیگ کا صدر،فرد جرم نہیں مانتا، شہباز شریف

    میں اپوزیشن لیڈر،ن لیگ کا صدر،فرد جرم نہیں مانتا، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز شریف کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا، شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ آج فرد جرم عائد نہ کریں جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ کیس التوا کا شکار ہے ،دوسری طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ آج فرد جرم عائد نا کریں عدالت نے شہباز شریف کی فرد جرم آج عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی

    عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی ،شہبازشریف نے صحت جرم سے انکار کردیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں اور مسلم لیگ ن کا صدر ہوں ،یہ جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے،نیب اپنی ساکھ مکمل کھو چکا ہے ،یہ بدنیتی سے بنایا گیا کیس ہے جس سے انکار کرتا ہوں ،اعلی عدالتوں نے بھی نیب پر بہت سے سوالات اٹھاٸے ہیں ،یہ ادارہ پولیٹکل انجینیرنگ کرنے والا ادارہ ہے ،آج تک نیب ہمارے خلاف کوٸی بھی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین عوام آدمی کی سہولت کے لیے بنائی،اس پراجیکٹ پر خزانے کے 6 سو ملین ڈالر بچائے،2016 میں یہ پراجیکٹ سائن ہوا 81 ارب کی بچت کی،شہباز شریف نے کہا سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، میرے اوپر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، میں نے ہسپتال بنائے۔

    شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ نیب نے مختلف کیسوں میں مجھے گرفتار کیا ،آج تک مجھے پر ایک پیسے کی کرہشن ثابت نہیں ہو سکی ،میں نے قوم کے کھربوں روپے دس سالوں میں بچاٸے ، مجھے پر لگاٸے گٸے الزامات بد نیتی پرمبنی ہیں ، ایک دھیلے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ ثابت نہیں میں اس قوم کا قابل فخر سپوت ہوں ہم نے اس خطے میں پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ہم نے انڈیا کو معاشی میدان میں شکست دینی ہے ،یہ کیس سیاسی انتقام کی مثال ہے ، اب تو اعلی عدالتوں کے بھی نیب کے خلاف فیصلے تواتر سے آ رہے ہیں

    شہباز شریف کا عدالت میں مزید کہنا تھا کہ لاہور ہاٸی کورٹ نے چینی کی قیمت چالیس روے مقرر کر دی ، ہم نے اس آرڈر پر عمل کروایا اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی ، میرے خاندان کو اس فیصلے سے نقصان ہوا مگر میں نے اس پر عمل کروایا ،

    عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم پر درج سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت کی،عدالت نے کہا کہ آپ یہ سوالنامہ بیشک لے جائیں سکون سے بیٹھ کر اپنا جواب دے دیجیے گا، آپ انکار کی کاپی جمع کروا دیں تا کہ معمول کی کارروائی کا آغاز ہو،

    عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ حمزہ آپ نے کچھ کہنا ہے ،جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب ہوں ،نیب نے ہمارے خلاف بدنیتی سے کیس بنایا ،نیب کے لگاٸے گٸے تمام الزامات غلط ہیں ، تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں ، بے گناہ ہوں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا ،

    عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہان کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سخت سیکورٹی میں عدالت پہنچایا گیا تھا

    اس موقع پر ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ و دیگر بھی عدالت میں موجود تھے جنہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف پر فرد جرم عائد

  • شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف پر فرد جرم عائد

    شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد کیس کا معاملہ ،احتساب عدالت لاہورکے جج جواد الحسن سماعت کر رہے ہیں

    عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف ابھی تک کیوں نہیں آئے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف راستے میں ہیں، کچھ دیر تک پہنچ جائیں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ پھر کیس تب شروع کریں گے جب تمام ملزمان پہنچ جائیں ،

    بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کواحتساب عدالت لاہورپہنچا دیاگیا ،شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا ہے ن لیگی کارکنوں نے شہباز شریف کی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی،پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکن کو پیچھے دھکیل دیاگیا،پولیس اور ن لیگی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی

    عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی ،شہبازشریف نے صحت جرم سے انکار کردیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں اور مسلم لیگ ن کا صدر ہوں ،یہ جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے،نیب اپنی ساکھ مکمل کھو چکا ہے ،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین عوام آدمی کی سہولت کے لیے بنائی،اس پراجیکٹ پر خزانے کے 6 سو ملین ڈالر بچائے،2016 میں یہ پراجیکٹ سائن ہوا 81 ارب کی بچت کی،شہباز شریف نے کہا سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، میرے اوپر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، میں نے ہسپتال بنائے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہان کو طلب کرلیا۔

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1326392178290155521

    جیل حکام نے حمزہ شہباز کو بھی بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا، اس موقع پر ن لیگی کارکنا ن کی بڑی تعداد موجود تھی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • الحمرا ء نے عقیدت کا نذرانہ سلسلے کے تحت دُھن ”بھر دو جھولی میری“ ریلیز کر دی

    الحمرا ء نے عقیدت کا نذرانہ سلسلے کے تحت دُھن ”بھر دو جھولی میری“ ریلیز کر دی

    الحمرا ء نے عقیدت کا نذرانہ سلسلے کے تحت دُھن ”بھر دو جھولی میری“ ریلیز کر دی
    الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کا کہنا ہے کہ ”عقیدت کا نذرانہ“ سلسلے میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس‘کے اساتذہ و آرٹسٹوں کی خدمات قابل تحسین ہے۔ -دُھن نوشاد علی خان اور اسکے ساتھیوں نے فلیوٹ،ڈھولک اور طبلہ پر پیش کی ہے-

    ثمن رائے کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے نیک مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں،ہمارا کام تاریخ کا اہم باب ثابت ہوگا۔الحمرا ء اس سے قبل بھی قوالی ”مرحبا ‘سرکار آگئے“اور ُدھن ”تَا جدار حرم“ کامیابی سے ریلیزکر چکا ہے-الحمراء میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ؐبھی تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔

    ثمن رائے کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے بھی قوالیاں،دھنیں اور نعت شریف ریلیز کی جائیں گی۔

  • نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری

    نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا ہے.

    احتساب عدالت کے جج اسد علی نے تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،اشتہارات آویزاں کرنے کے 30 روز بعد بھی نوازشریف پیش نہیں ہوئے ،نوازشریف کی گرفتاری کیلئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں نوازشریف کی گرفتاری کیلئےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں

    تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نوازشریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری کو رجسٹر میں نوٹ کریں ،نوازشریف کی حد تک کیس کو ریفرنس سے الگ کردیا گیا ہے،نیب نوازشریف کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے،آئندہ سماعت پر دیگر ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی ۔

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

    میر شکیل الرحمان کیس میں کیا غلط ہوا؟ سنئے مبشر لقمان کا کھرا سچ

    نواز شریف کے وارنٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب،میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں توسیع

    نواز شریف ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار، جائیداد بارے عدالت کا بڑا حکم

  • شادباغ پولیس کی کاروائی ،گینگ گرفتار

    شادباغ پولیس کی کاروائی ،گینگ گرفتار

    ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں شادباغ پولیس کی کارروائی۔چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان صدام اورآصف گرفتار۔

    گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی, 6 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے چورگینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش

  • لاہورتھانہ شاہدرہ کی حدود میں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی..

    لاہورتھانہ شاہدرہ کی حدود میں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی..

    تھانہ شاہدرہ کی حدود میں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی..
    شاہدرہ:شادی کی تقریب میں عبداللہ سندھو نوجوان کی پسٹل سے ہوائی فائرنگ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے.
    شاہدرہ:ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان ناچتے رہے سیلفیاں بناتے رہے.
    تھانہ شاہدرہ کی پولیس فائرنگ کی آواز سن کر بھی بے خبر

  • لاہوراسلام آباد بینک مینجر طرزِ عمل کا  واقع

    لاہوراسلام آباد بینک مینجر طرزِ عمل کا واقع

    ورکر ویلفئیر سکول راناٹاون شاہدرہ برانچ میں بھی اسلام آباد بینک مینجر طرزِ عمل کا واقع۔
    جو نئیر کلرک طاہر جاوید کی کولیگ سے دست اندازی۔