Baaghi TV

Category: لاہور

  • مبشر لقمان نے چینی بحران کا حل بتا دیا

    مبشر لقمان نے چینی بحران کا حل بتا دیا

    مبشر لقمان نے مہنگی چین کا حل بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن نے پاکستانی قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 3 مہینے چینی کی بجائے "گُڑ” استعمال کریں آپکا پیسہ 15 شوگر مل مافیا خاندانوں کی بجاےَ 50 لاکھ کسانوں کو جائیگا قومیں خود کو خود بدلتی ہیں
    انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری اس مہم کا حصہ بنیے اور پوسٹ کو شیر کریں۔


    واضح‌ رہے کہ ملک میں جہاں دیگر کئی بحران ہیں وہاں چینی کا بحران بھی شدید ہے . چینی جو چند ماہ پہلے تک 65 روپے کلو تھی اب سو سے بھی اوپر جا چکی ہے . ان حالات میں چینی کا بائیکاٹ کر کے اس قیمت کو واپس لانے کا بہترین فارمولا ہے .جب بھی اضافہ خوروں کا بائیکاٹ کیا جائے تو ان کی من مانیوں کا علاج ہوجاتا ہے .

    ان حالات میں پی ٹی آئی گورنمنٹ کی تبدیلی کا سفر تیزی سے رواں دواں ہے اب ٍحالیہ دنوں میں ہی چینی کی ہول سیل قیمت میں فی توڑہ 250 روپیہ اضافہ کر دیا گیا ہے پرسوں چینی کا یہی پچاس کلو والا توڑہ 48 سو روپیہ کا تھا جو اب 5 ہزار دو سو پچاس روپیہ کا ہول سیل ریٹ پر ہو گیا ہے جس سے دکانداروں کو خود چینی ایک سو روپیہ فی کلو سے اوپر پڑ رہی ہے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے

  • ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس کی بڑی کاروائی.

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس کی بڑی کاروائی.

    باغبانپورہ پولیس نے06سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.تفصیلات کے مطابق بچہ اویس سپارہ پڑھنے کے لیے گیا تو ملزم مبشر اور شیراز نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی.

    بچے کے گھر بتانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ,چند منٹوں میں ملزمان گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او زاہد شاہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ تھی.

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ایس ایچ او انسپکٹر زاہد شاہ اور ٹیم کو شاباش .بچوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی.

  • گلگت بلتستان کا انتخاب کون جیت سکتا ، مبشر لقمان نے بتا دیا

    گلگت بلتستان کا انتخاب کون جیت سکتا ، مبشر لقمان نے بتا دیا

    گلگت بلتستان کا انتخاب کون جیت سکتا ، مبشر لقمان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہےکہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے موقع ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے الیکشن کو جیت کر کوئی اپ سیٹ کر دے کیونکہ حکومت اس وقت بیک فٹ‌ اور دفاعی پوزیشن پر ہے اور اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہی ‌ ہے . پی ٹی آئی کی پارٹی کے اندر کی لڑائیاں گلگت بلتستان کے الیکشن میں کسی بڑے نقصان کا باعت بن سکتی ہیں .

    واضح رہے کہ گلگلت بلتستان میں اس وقت الیکشن کا دور دورہ ہے . تمام بڑی سیاسی جماعتیں اپنا زور لگا رہی ہیں . بلاول بھٹو کئی دنوں سے الیکشن کمپین چلار ہے ہیں. مریم نواز بھی گلگلت بلتستان کے دورے پر ہیں اور اپنی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں. واضح رہےکہ پی پی پی گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ متحرک ہیں . بلاول زرداری نے اپنے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پھر سے حکومت پر تنقید کی ہے . ،ہم گلگت کےعوام کیلیے وہ کام کرکے دکھائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی، ماضی میں آپ نےساتھ دے کر ایف سی آر کا خاتمہ کیا، سلیکٹڈ کو گلگت اور استور کےعوام کا کیا پتا، عمران خان آپ صوبہ بنانے کی بات پربہت دیر سے آئے ،آپ اب بھی سوچ رہے ہو،دوسری سیاسی جماعتوں سےپوچھیں آپ نےیہاں کے لوگوں کو دیا کیا ہے؟ صرف پیپلزپارٹی عوامی حقوق کا تحفظ کرتی ہے، صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو ملازمتیں دلوائیں تھیں، آپ نے کیا کیا؟ ہم نے گلگت بلتستان کو تبدیلی کےنام پرتباہی سے بچانا ہے، بڑے بڑے لوگوں کو ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ دلوا کر معیشت کی ترقی نہیں ہوسکتی،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں مفت علاج کے اسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے،ہم گلگت بلتستان میں بھی مفت علاج کےمرکز بنائیں گے،ہم چاہتےہیں گلگت بلتستان کے عوام اپنی زمین کےمالک بنیں بلکہ پہاڑوں میں معدنیات کےمالک بھی خود بنیں،

    گلگت بلتستان کو تبدیلی کے نام پر تباہی سے بچانا ہے،بلاول

  • جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نیب پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے ووٹ کو عزت دو

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آیا ہے ،جہانگیر ترین کو ایم این اے اور ایم پی اے کی جوڑ توڑ کے لیے بلایا گیا ہے

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور اتنی تابعداری کرے جتنے برداشت کرسکے ، میرے اثاثے جو پرانے ہیں وہی چل رہے ہیں ، اگر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئی جی سندھ کے حوالے سے دیا ہے تو خوش آئند ہے ،ہم جوڑ توڑ سے اوپر چلے گئے ہیں قیادت کی گرفتاری کی وجہ سے کوئی تحریک کمزور نہیں ہوتی

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب نے میرے جعلی اکاؤنٹ کھلوانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، سب کا احتساب ہونا چاہیے لیکن فری اور فیئر ہونا چاہیے میاں شہباز شریف بے گناہ ہے بے قصور ہے اربوں کے منصوبے لگائے ، یہ کسی پر شہباز شریف پر الزام نہیں لگاسکتے ان کے بچے بزنس کرتے ہیں شہباز شریف کو میڈیکل کی بنیاد پر بیل ملنی چاہیے ،لاہور کو تیرہ دسمبر کو نکلنا چاہے گا اور سب کو پتہ چل جائے گا ،پی ڈی ایم نیا میثاق جمہوریت کرنے جارہی جو بڑی بات ہے ، جس دن میٹنگ ہوئی عبدالقادر بلوچ میرے ساتھ کھڑے تھے اور میاں نواز شریف کی تقریر کی تعریف کررہے تھے

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادر بلوچ نے اعتراض کرنا تھا تو اس وقت کرتے ایک دن بعد کیوں خیال آیا ،کورونا 18 کورونا 19 کا سہارا لے رہا ہے لیکن پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا .آئی جی کراچی کے اغوا کی انکوائری ہو رہی ہے اچھی بات ہے ۔

  • شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاب قاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صحت خراب ہو گئی ہے

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جنرل اسپتال لاہورپہنچا دیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہبازشریف کاایم آر آئی اور سٹی اسکین کرایا جارہا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی ہے انہیں ہسپتال تک رسائی دی جائے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ جیل میں شہبازشریف کی کمر کی تکلیف زیادہ ہونے کا ذمہ دار ووٹ چور عمران خان ہے عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابلِ ترس ہے عمران صاحب جو سیاسی مخالف کی صحت پر سیاست کرے اُس سے زیادہ گھٹیا اور چھوٹا شخص کوئی نہیں ہو سکتا عمران صاحب عوام کی دوائیاں مہنگی کر کے دُکھی نہیں بلکہ شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    گزشتہ سماعت پر ن لیگی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کمر کی تکیلف مین مبتلا ہوں بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا،اس گاڑی میں چوٹھا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے، میں عدالت مین کوئی سیاسی بات نہین کرنا چاہتا، میں جیل مین بھی لیٹا رہتا ہوں گاڑی میں بھی لیٹ کرآتا ہون،

    عدالت میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے کیا کہیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت بری بات ہے لیکن کوئی بات نہیں۔

  • چوہدری شجاعت حسین کی عیادت پر متعدد سیاسی شخصیات کا ہسپتال میں ٹاکرا

    چوہدری شجاعت حسین کی عیادت پر متعدد سیاسی شخصیات کا ہسپتال میں ٹاکرا

    چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے کئی سیاسی شخصیات ہسپتال پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق . چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے خواجہ سعد رفیق سیمت کئی سیاسی اور دیگر شخصیات ہسپتال پہنچ گئیں. اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے گرفتاریوں اور چھوٹے مقدموں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا. خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کیا ہوا ہے ممکن ہے جلسے سے پہلے ہمیں بھی گرفتار کر لیا جائے

    ہمیں گرفتار کر بھی لیں جلسہ پھر بھی ہو گا.استعفوں کی آپشن ابھی بھی موجود ہے .صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نےکہا کہ یہی تو ہم کہتے ہیں کہ دنیا گول ہے، ملاقات ہو ہی جاتی یے

    ساروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کو گھومتے پھرتے ملنا پڑ جاتا یے.حکومتوں کو سیکھ لینا چاہئے کہ گرفتاریوں اور جھوٹے مقدموں سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا

    کچھ اور لوگوں کو گرفتار کیا جائے یا ہمیں بھی پکڑا جائےگرفتاریوں کا کوئی فائدہ نہیں، لاہور جلسہ ہوگا اور بھرپور ہوگا
    سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سروسز ہسپتال پہنچ گئے. میاں مصباح الرحمن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ تھے

    سابق چیف جسٹس نے پرویز الہی سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، جی ایم سکندر اور دیگر موجود تھے

  • چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے  صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے پنجاب حکومت کا پلان بتادیا

    چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے پنجاب حکومت کا پلان بتادیا

    چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے پنجاب حکومت کا پلان بتادیا

    چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ عمران سکندر بلوچ و دیگر افسران کی موجودگی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں شجر کاری کی تقریب کا انعقاد ہوا.

    چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر پنجاب کو سبز صوبہ بنانا ہے، وزیر اعظم کے ’’بلین ٹری سونامی‘‘ پر پنجاب حکومت اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے حکومت نے مختلف اقدامات کئے،

    سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ موسمیاتی تباہی سے متاثرہ 10 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے،

    بدلتی ہوئی آب و ہوا کے پیش نظر پاکستان کو سازگار بنانے کا ایجنڈا خوش آئند ہے،

  • فردوس عاشق اعوان کے لئے پنجاب میں بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    فردوس عاشق اعوان کے لئے پنجاب میں بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

    درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا۔وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر تعیناتی کو کالعدم قرار دیکر کام کرنے سے روکا جائے،

    فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں مشیر اطلاعات تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ وفاقی مشیر اطلاعات تھیں،

    فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

    فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے بعد پنجاب کے وزراء نے بھی میڈیا پر آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم عمران خان کئی بار ہدایت کر چکے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لائی جائے لیکن وزراء میڈیا پر آنے سے گریز کر رہے تھے،اب فردوس عاشق اعوان وزراء کو باقاعدہ اجلاس میں ٹریننگ دیں گی اور انہیں اس بات پر زور دیں گی کہ وہ میڈیا پر آ کر خود اپنی کارکردگی بیان کریں

    فردوس عاشق اعوان نے دفعہ 144 کو پاؤں تلے روند دیا،سماجی فاصلہ بھی صرف دوسروں کے لئے

  • ای چالان کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ  متعارف

    ای چالان کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ متعارف

    شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ متعارف ، اڈوانس میں ای چالان بھیجے جانے لگے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،ای چالان کے ذریعے شہریوں کو لوٹا جانے لگا، ای چالان کی وجہ سے عوام الناس پر زیادتی کا نیا بازار گرم ہوگیا .ای چلان کے ذریعے عوام پر وہ چالان بھی بھیجے جانے لگے ہیں. جو غلط ہوتے ہیں، ،ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے اب شہریوں‌ کو لوٹنے کا نیاسلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے بڑے بڑے عجوبے سامنے آنے لگے ہیں.

    ای چالان شہریوں کو بھیجے جاتے ہیں تو وہ غلط پتے پر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موصول نہیں ہو پاتے بعد ازاں ٹریفک پولیس گاڑیوں کو پکڑ لیتی ہے اور بھاری جرمانے عائد کرتی ہے، گاڑیوں کو بند بھی کر دیا جاتا ہے جبکہ مالکان کو بھی تنگ کیا جاتا ہے

    شہریوں نے ای چالان کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ای چالان اگر کرنا ہے تو اسے کم از کم صحیح ایڈریس پر بھجوایا جائے اور گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے،

    اس سلسلے میں متعلقہ محکمے سے باغی ٹی وی نے ان کا رد عمل لینے کے لیے رابطہ کیا . سیف سٹی کے اس نمبر پر 0499051606 انتظار کروا کر کال ختم کردی گئی، ساتھ یہ کہا گیا کہ ایک ہی لائن ہے وہ مصروف ہے بعد میں رابطہ کر کے دیکھیں. پھر رابطے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا .

  • شہر ی  کو قتل کرنیوالاسب انسپکٹر ملزم مجاہد منظور گرفتار

    شہر ی کو قتل کرنیوالاسب انسپکٹر ملزم مجاہد منظور گرفتار

    ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمدبلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 26سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنیوالاسب انسپکٹر ملزم مجاہد منظور گرفتار کر لیا

    ملزم مجاہد حسین نے اپنے کرایہ دار کو لین دین پر دوران تلخ کلامی طیش میں آ کر اندھا دھندفائرنگ کر دی تھی۔
    جس سے مقتول نتماس اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی روحیل اعظم شدید زخمی ہو گیا تھا۔

    مقتول سب انجینئر واسا ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اورآڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔

    مقتول نتماس اعظم 8ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی مکان خالی کر رہا تھا۔

    فائرنگ کے بعد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تعینات سب انسپکٹر منظور حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    ایس ڈی پی او کاہنہ اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی