Baaghi TV

Category: لاہور

  • فردوس عاشق اعوان اچانک ہسپتال پہنچ گئیں

    فردوس عاشق اعوان اچانک ہسپتال پہنچ گئیں

    فردوس عاشق اعوان اچانک ہسپتال پہنچ گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کی سروسز اسپتال آمد ہوئی ہے

    فردوس عاشق اعوان نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں،

    قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چودھری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی۔وفد میں چودھری منظور احمد، سید حسن مرتضی،ثمینہ خالد گھرکی اور اشرف بھٹی شامل تھے۔چودھری پرویز الٰہی اور چودھری سالک حسین نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے چئیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے بھی خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

    سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے وفد کو آگاہ کیا۔۔چئیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

  • جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان سمیت تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں

    جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان سمیت تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں

    جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان سمیت تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں جبکہ پانچ رہنماؤں پر چھ مقدمات میں فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے،

    اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں مقدمہ نمبر 24/19 کی سماعت ہوئی جس میں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو مجموعی طور پر 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اسی طرح یحییٰ مجاہد کو ایک اور مقدمہ 29/19 میں بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،

    بدھ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 میں ہی جماعۃ الدعوۃ کے پانچ رہنماؤں پر مزید چھ مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 15/19، 21/19، 22/19، 27/19، 31/19 اور 42/19 میں مذکورہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت 16 نومبر مقرر کی ہے،

    انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 میں جماعۃالدعوۃ کے رہنما محمد اشرف کے خلاف درج مقدمہ نمبر 40/19 کی بھی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں جبکہ نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کا عمل جاری ہے، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کو عدالت پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے تین مرکزی رہنماؤں کو ایک اور کیس میں سنائی سزا

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جماعۃالدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمن کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں.

    عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو سزائیں سنا دیں

  • نیب راولپنڈی نے گلگت بلتستان کی اہم شخصیت کے بیٹے کوگرفتار کرلیا

    نیب راولپنڈی نے گلگت بلتستان کی اہم شخصیت کے بیٹے کوگرفتار کرلیا

    نیب راولپنڈی نے گلگت بلتستان کی اہم شخصیت کے بیٹے گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی : نیب راولپنڈی نےسابق گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرکے بیٹے پرنس سلیم کوگرفتار کرلیا‏

    پرنس سلیم کو نیشنل بینک سے50 ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا گیا‏، پرنس سلیم کا راہداری ریمانڈ لیکرنیب راولپنڈی کے ریجنل بیوروگلگت منتقل کیا جائےگا‏

    پرنس سلیم پرسلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت میں کرپشن کاالزام ہے‏،پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پرنیشنل بینک سوست برانچ سے 50 ملین کا قرض لیا.

    پرنس سلیم بارہا طلب کئے جانے کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے،

  • سمار ٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

    سمار ٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

    سمار ٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کےکورونا ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے بھرپورسکیورٹی اقدامات کر لیے،ڈی آئی جی آپریشنز سٹی اشفاق خان کے مطابق ڈویژن،کینٹ، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ایس پیز و دیگر افسران سپرویژن کر رہے ہیں

    ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،54اپر سب آرڈینیٹس،400سے زائد پولیس اہلکار ہاٹ سپاٹس پر تعینات ہیں۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں180، اقبال ٹاؤن میں 70،کینٹ 100اور سٹی ڈویژن میں10 پولیس جوان تعینات ہیں۔

    پولیس افسران سلیکٹڈسمارٹ لاک ڈاون علاقوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،متعلقہ افسران کورونا ہاٹ سپاٹس پر لاک ڈاون سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں
    ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق تمام لاجسٹک انتظامات بر وقت مکمل کئے گئے.ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں تعینات پولیس افسران و اہلکار ماسک،گلوز اور سینٹائزر استعمال کریں۔کورونا ہاٹ سپاٹس کے رہائشی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا لاہور پولیس کے حفاظتی اقدامات لوگوں کی زندگی، صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی ہسپتال آمد، چودھری شجاعت کی عیادت کی

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی ہسپتال آمد، چودھری شجاعت کی عیادت کی

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی ہسپتال آمد، چودھری شجاعت کی عیادت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چودھری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی۔

    وفد میں چودھری منظور احمد، سید حسن مرتضی،ثمینہ خالد گھرکی اور اشرف بھٹی شامل تھے۔چودھری پرویز الٰہی اور چودھری سالک حسین نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے چئیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے بھی خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے وفد کو آگاہ کیا۔۔چئیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی صحت بتدریح ٹھیک ہو رہی ہے۔چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے دعا گو ہے۔

    سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی حالت پہلے سے بہتر ہے ، حالت بہتر رہنے پر کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا،

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو سیمی سالڈناشتہ دیا گیا ہے ، ان کا شوگر بلڈ پریشر نارمل ہے جبکہ ان کے سینے اور پیٹ کی سٹی سکین ہو چکا ہے۔میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے سینے میں بلغم کی مقدار میں کمی آئی ، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

    سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو چھ نومبر کو طبعیت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا، چاررکنی بورڈ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کررہا ہے۔گذشتہ روز طبی معائنے کے بعد چوہدری شجاعت کو سینے اور پیٹ کا سی ٹی سکین تجویز ہوا تھا، جس کے بعد اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ٹیسٹ کروانے کے بعد مسلم لیگ ق کے صدر کو دوبارہ وی آئی پی روم ون میں منتقل کردیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق چوہدری شجاعت کی حالت پہلے سے بہتر ہے، انھیں نرم غذا دی جارہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ‌ پنجاب  کتنے اثاثوں کے مالک،  الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب کتنے اثاثوں کے مالک، الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے کتنے اثاثے الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں‏،اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا تونسہ شریف میں 14 کنال کا رہائشی بنگلہ موجود ہے ڈی جی خان میں 4 کنال اراضی ہے،

    الیکشن کمیشن‏ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 10غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے ہے ، عثمان بزدار کی اہلیہ کی 3 جائیدادیں انکی ملکیت ہیں.

    عثمان بزدار کی ملتان، ڈی جی خان میں زرعی اراضی بھی ہے ، عثمان بزدار کے پاس 3 ٹریکٹر اور 2 گاڑیاں بھی ہیں ، عثمان بزدار کے بینک اکاونٹ میں 77 لاکھ روپے اور 20 تولہ سونا ہے،

  • ٹریفک وارڈنز کو رولز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے رنگ اتھارٹی میں بھیجنے کے لیے لسٹیں تیار

    ٹریفک وارڈنز کو رولز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے رنگ اتھارٹی میں بھیجنے کے لیے لسٹیں تیار

    باغی ٹی وی کے مطابق سی ٹی او لاہورنے رنگ روڈ اتھارٹی میں بھیجنے کے لیے ٹریفک وارڈن رولز کے برخلاف 128 ٹریفک وارڈنز کی لسٹ تیار کرلی ہے اور ڈی آئی جی ٹریفک آ فس بھیج دی ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز رولز 2017 کے تحت ٹریفک وارڈن پنجاب کے کسی بھی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں نا تو ٹرانسفر ہو سکتے ہیں اور نہ ہی آن ڈیپو ٹیشن جا سکتے ہیں۔جب 2012 میں شہبازشریف کے دور میں رنگ روڈ پر ٹریفک وارڈن کو بھیجا گیا تو اس کے لیے پنجاب کے دوسرے شہروں فیصل آباد ،راولپنڈی،گوجرانوالہ اور ملتان کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے رنگ روڈ پر جانیکے لیے درخواستیں طلب کی گئیں۔

    اور باقاعدہ میرٹ پر لسٹیں بھی تیار کی گئیں اور انٹرویوز بھی لیے گئے۔
    انٹرویوز لینے کے لیے باقاعدہ تب کے کمشنر لاہور ڈویژن کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی تھی جس میں سابقہ CCPO ذوالفقار حمید، کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس اور ایک آفیسر S&JAD ڈیپارٹمینٹ سے لیا گیا تھا۔
    لیکن اس دفعہ 128 ٹریفک وارڈنز کو بھیجنے کے لیے نہ تو کوئی واضح میرٹ پالیسی بتائی جارہی ہے اور نہ ہی لاہور کے علاوہ کسی دوسرے شہر سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔۔۔
    حالانکہ ابھی 2017 کے ٹریفک وارڈنز رولز کے تحت کوئی 1 بھی ٹریفک وارڈن ڈیپوٹیشن پر کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں نہیِں جا سکتا۔۔۔
    اس کے علاوہ نئے ٹریفک وارڈنز کو رنگ روڈ میں لانے کی وجہ سے رنگ روڈ اتھارٹی پر پیسے کا بھی کافی بوجھ پڑے گا

  • قاسم خان سوری کا لا ہور چیمبر آف کامرس کا دورہ ، مہنگائی کم کرنے کے متعلق اہم بات کہہ دی

    قاسم خان سوری کا لا ہور چیمبر آف کامرس کا دورہ ، مہنگائی کم کرنے کے متعلق اہم بات کہہ دی

    قاسم خان سوری کا لا ہور چیمبر آف کامرس کا دورہ ، مہنگائی کم کرنے کے متعلق اہم بات کہہ دی

    باغی ٹی وی : ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے لا ہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ہے .صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری سے ملاقات کی
    صدر لاہور چیمبر نے دورہ کرنے پر قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے کوشاں ہے: کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کم کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

    میاں طارق مصباح کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے دوران کاروباوں کو سہولیات دینے پر ہم شکر گزار ہیں.معاشی بحران ابھی تک تھما نہیں، پارلیمنٹ کا کردار اہم ہو گا.پارلیمنٹ کے ذریعے موجودہ مہنگائی کے متعلق موثر قانون سازی کی جائے.مہنگائی کی وجہ سے زندگی گزارنے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے: ہماری صنعتیں گزشتہ دو سال سے منفی گروتھ ریٹ دکھا رہی ہیں:
    ہم غیر صنعتی دور میں داخل ہو رہے ہیں

    انڈسٹریالائزیشن کے لئے پارلیمنٹ کو ساتھ بیٹھ کر دور اندیش فیصلے کرنے ہوں گے.نجی شعبے کو پالیسی میکنگ میں شامل کیا جائے:.پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹیز میں کاروباری برادری کو شامل کیا جائے.ہمارے مسائل ایوانوں میں سنے جائیں: صدر لاہور چیمبر
    ہر ملک کی ترقی میں سب سے اہم اقتصادیات ہیں.

    قاسم خان سوری نےکہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں مضبوط جمہوریت نہیں ہے.ہماری پوری کوشش ہے پالیسیاں ہر حکومت اگے بڑھائے.جب ہمیں حکومت ملی اقتصادی بحران شدید تھا.کرونا کی وجہ سے معیشت زیادہ متاثر ہوئی.

    آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے سہولیات کا فقدان ہے.اگر بیماری تیزی سے پھیلتی تو حالات قابو سے نکل جاتے.تاجروں کا کردار بہت اہم تھا.تاجروں کے کنٹری بیوشن سے ہم اس وبا پر قابو پا سکے ہیں،غریبوں کو 12000 روپے میرٹ پر دئے گئے، سیاست کی وجہ سے نہیں.حکومت نے کرونا کے باوجود معیشت کو سنبھالا: جون سے ابھی تک ایک روپیہ قرضہ نہیں لیا،روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے

    بینکنگ چینل سے آنے والہ پیسہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے .افغانستان میں ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے .افغانستان میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں

  • آٹا چینی چوروں پر فرد جرم عائد کیوں نہیں ہوتی؟ مریم اورنگزیب برس پڑیں

    آٹا چینی چوروں پر فرد جرم عائد کیوں نہیں ہوتی؟ مریم اورنگزیب برس پڑیں

    پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر فرد جرم عائد کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف پر پنجاب اور عوام کی خدمت کرنے کی فرد جرم ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا چینی چوروں پر فرد جرم عائد کیوں نہیں ہوتی؟ فرد جرم بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں پر عائد کیوں نہیں ہوتی؟ فرد جرم فارن فنڈنگ کیس، 23 خفیہ اکاؤنٹس پر کیوں عائد کیوں نہیں ہوتی؟ ہیلی کاپٹر، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی کیس میں فرد جرم کیوں عائد نہیں ہوتی؟ عوام شہباز شریف پہ نیب نیازی گھٹ جوڑ کا فرد جرم عائد کرنے کو مسترد کرتی ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر فرد جرم لگانا ضروری ہے کیونکہ سلیکٹڈ ٹولہ ہر محاذ پر ناکام ہوچکا ہے شہباز شریف پر فرد جرم لگانا ضروری ہے تاکہ مہنگائی کی بات نہ ہوشہباز شریف پر فرد جرم لگانا ضروری ہے تاکہ سقوط کشمیر کی بات نہ ہوعوام ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے والے جھوٹے ووٹ چوروں پر فردِ جرم عائد کر چکی ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ آٹا چینی دوائی چور نالائق اور نااہلوں پر فردِ جرم عائد کر چکی ہے عوام مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کرنے والے چوروں پر فردِ جرم عائد کر چکی ہے،عوام ترقی کی شرح 6 فیصد سے منفی کرنے والے چوروں اور جھوٹوں پہ فرد جرم عائد کر چکی ہے عوام میڈیا کی آواز بند کرنے والوں پر فرد جرم عائد کر چکی ہے

  • لاہور جلسے سے قبل گرفتاریاں، عظمیٰ بخاری کا بڑا اعلان، عمران خان پر لگائے الزام

    لاہور جلسے سے قبل گرفتاریاں، عظمیٰ بخاری کا بڑا اعلان، عمران خان پر لگائے الزام

    لاہور جلسے سے قبل گرفتاریاں، عظمیٰ بخاری کا بڑا اعلان، عمران خان پر لگائے الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آج معمار پنجاب شہباز شریف پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ،شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں ڈالر بچائے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اقدامات سے ان کے آپ نے خاندان کے بزنس کو مالی نقصان پہنچا اس حکومت کا بنایا ہوا یہ سیاسی کیس ہے اس حکومت کے پاس سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز موجود ہیں یہ رپورٹ آ چکی ہے کہ نیب کے باہر کسی لیگی کارکن نے پتھراو نہیں کیا پولیس لاہور جلسے کو خراب کرنے کے لئے گرفتاریوں کی کوشش کر رہی ہے ہم سب تیار ہیں، ہمیں جیلوں سے ڈر نہیں لگتا ان ہتھکنڈوں سے لاہور جلسہ ناکام نہیں ہو سکے گا

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ پر انکوائری رپورٹ آنے کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ کیا آئی جی کو اٹھانا صحیح تھا؟؟؟ سیاسی مخالفین کو تکلیف پہنچانے کے لئے یہ حکومت کبھی نیب تو کبھی دیگر اداروں کو استعمال کرتی ہے ہمیں بتایا جائے کہ مزار قائد پر مادر ملت زندہ باد کا نعرہ لگانے سے کس کو تکلیف ہوتی ہے؟؟ ہم اس انکوائری رپورٹ کو مسترد کر چکے ہیں کیونکہ اداروں کا اس نااہل حکومت کی جانب سے اپنا کندھا فراہم کرنا صحیح نہیں ،کراچی واقعے کا مقدمہ خارج کیا جا چکا ہے کیا جھوٹی اور غلط ایف آئی آر درج کروانے والوں کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہونا چاہئے وفاقی وزرا اور حکومتی اراکین اسمبلی دھمکیاں دیتے رہے کہ یہ مقدمہ درج کیا جائے
    ہمارے خلاف کی گئی حرکتیں الٹا ان کیخلاف پڑ جاتی ہیں

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی سب سے مزاحیہ شخصیت ہیں عمران خان نے آئی جی سندھ کے اغوا کو مزاحیہ قرار دیا تھا، اس شخص کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں ہے ہے کیونکہ انہوں نے اداروں کو اداروں کے سامنے کھڑا کیا جو انتہائی غلط ہے ہمارا صبح و شام میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے، ججوں سے مرضی کے فیصلے لئے جاتے ہیں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو علم ہو گا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ہم سندھ حکومت کہ انکوائری رپورٹ کا انتظار کرینگے مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کا ہم نے ابھی فیصلہ نہیں کیا مشرف اس حکومت سے زیادہ اچھا اور بہتر حکمران تھا ان حکمرانوں کا آخری ٹھکانہ پاگل خانہ ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں دشمن بھی کم ظرف ملا ہے

    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نیا این آر او دیا گیا ہے ،ان کا گزارہ نہیں ہو رہا تھا کیونکہ ان کی اے ٹی ایم خراب ہو گئی تھی جیسے اے ٹی ایم کو باہر بھیجا گیا، ویسے ہی انہیں واپس لایا گیا جہانگیر ترین نے چینی کی مد میں قوم کو 100 ارب کا ٹیکہ لگایا لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی کیونکہ وہ حکومت کے لئے اراکین اسمبلی کو خریدتے رہے اسی لئے عمران خان نے قلت کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی کیا نیب اندھی، گونگی اور بہری ہو چکی ہے جسے جہانگیر ترین، رزاق داود، ندیم بابر، آٹا، چینی و ادویات چور نظر نہیں آتے؟؟ عمران خان صحیح کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی تب ہوتی ہے جب حمکران چور ہوتے ہیں
    گذشتہ دور میں حکومت چور نہیں تھی اسی لئے ملک میں مہنگائی نہیں تھی آنے والے دنوں میں آپ کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہو گا آپ کے گھر جانے کا وقت آ چکا ہے لیکن آپ کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف ازخود نوٹس لے کر چینی کی قیمتیں نیچے لائی جائیں جہانگیر ترین عمران نیازی کے گھر کا خرچہ چلاتا ہے آپ ہمارے خلاف مزید کیا کر لیں گے، کیا ہمیں پھانسی لگا دینگے؟؟ پولیس صرف اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جہانگیر ترین کو گرفتار کیا جائے اور پوچھا جائے کہ چینی کا بحران کیسے آیا، انہیں 56 کروڑ سبسڈی کیوں دی گئی عوام گھبرا چکے اب آپ کے گھبرانے کا وقت آ چکا ہے ہم انتقام نہیں لیں گے بلکہ احتساب کر کے دکھائیں گے