Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان کی مہنگی شادی اور مولانا طارق جمیل کے 10لاکھ کی اصل حقیقت کیا ہے مبشر لقمان  نے بتادیا

    پاکستان کی مہنگی شادی اور مولانا طارق جمیل کے 10لاکھ کی اصل حقیقت کیا ہے مبشر لقمان نے بتادیا

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی بزنس مین شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے خوب چرچے رہے ہیں- اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی تقریب میں مولانا کو نکاح کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بھی انکشافات ہوئے-

    باغی ٹی وی : مولانا طارق جمیل صاحب کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ایف بی آر کی جانب سے بھی مولانا کو نکاح کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جس پر اب سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا صاحب کی حمایت میں بیان دیا اور لوگوں سے اپنے علمائے دین کی قدر کرنے کی درخواست کی-


    مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ایک بہت ہی افسوسناک اور دُکھ کی خبر میرے پاس آئی ہے جسے دو تین دن سے میں دیکھ رہاہوں کہ واٹس ایپ پر ہر آدمی اور عورت بغیر تحقیق کے آگے بھیج رہے ہیں کہ مولانا طارق جمیل نے ایک نکاح پڑھانے کے ماسٹر ٹائل اور جلال سنز والوں کے بچوں کے نکاح پڑھانے کے 10 لاکھ رپوے وصول کئے ہیں اور مجھے بڑا دکھ ہوا اس بات کہ ہم لوگ پتہ نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں اپنے علماء اکرام کی ہم کس طرح تضحیک کرانا چاہتے ہیں اور ہمارے علمائے دین چاہے جس مرضی مسلک سے ہوں چاہے اہلحدیث ہوں بریلوی ہوں حنفی ہوں دیو بندی ہوں اہل تشیع ہوں جو بھی ہوں ہمارے قابل احترام ہیں مشعل راہ ہیں اور ہر وقت ان کو نیچا کر کے اپنا قد اونچا نہیں کر سکتے-

    مبشر لقمان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں تو ان کے اوپر جب بات ہوتی ہے تو مجھے ہمیشہ زیادہ تکلیف ہوتی ہے اورمیرا اور ان کا بڑا پیار کا رشتہ ہیں ہم ان سے پیار کرتے ہیں وہ ہم سے بڑی شفقت سے پیش آتے ہیں ہم ان سے دعا لیتے ہیں اور وہ ہمارے لئے دعا کرتے ہیں اور یہی ہمارا رشتہ ہے اور آج تک کبھی لین دین کی تو بات ہی نہیں ہوئی ہے اور میرا خیال انہوں نے ہزاروں نکاح تو پٹھائے ہوں گے شیاد لاکھ پڑھا دیئے ہوں اور یہ بات میں دعوے سے کہتا ہوں-

    سینئیر صحافی نے کہا کہ مجھے ڈھیروں میسجز آئے فون آئے کہ آپ تو بڑی مولانا طارق جمیل کے بارے میں ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن دیکھیں انہوں نے نکاح پڑھانے کے دس لاکھ روپے لئے ہیں اور میں نے سب سے پوچھا کہ کیا اس کا تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے اور بغیر ثبوت کے جب کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کے متعلق بات اور خاص طور پر کوئی تہمت آگے فارورڈ کرتا ہے یا بغیر تحقیق کے بات کرتا ہے تو یہ اس کے منافق ہونے کی اولین نشانہ ہوتی ہے-

    مبشر لقمان کے مطابق لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ مولانا سے پتہ کریں اس بات کا جس پر میں نے کہا کہ میرے میں اتنی ہمت ہی نہیں ہے کہ میں ان سے پتہ کروں لیکن میں ثبوت کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ میں ان کی ذات ان کی شخصیت کو جانتا ہوں اور بالکل بھی نہیں ایسا نہیں کر سکتے اور پہلی بات تو یہ ہے کہ جس طرح اس شادی کو پاکستان میں ڈسکس کیا جا رہا ہے وہ لگتا ہے کہ پتہ نہیں کتنی بڑی چوری ہو گئی ہے-

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ماسٹر ٹائلز والوں اور جلال سنز والوں کو میں ان دونوں کو ذاتی طور پر نہیں جانتا لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ بہت پرانے بزنس مین ہیں بزنس کمیونٹی ہے وہ اگریہاں پر اپنے بچوں کی شادی کر رہے ہیں تو ان کا حق ہے وہ جو مرضی کریں اس پر جتنے مرضی خرچے کریں-

    انہوں نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ امبانی کے بچوں کی جب شادی ہوتی ہے تو ہم بڑے جو ش و خروش سے ویڈیوز تصاویر آگے شئیر کرتے لیکن جب ہمارا کوئی بزنس مین ایسے کر رہا ہو وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ سیلیبریٹ کر رہا ہو تو سب کے لئے بلیک مارک بن جاتا ہے ایک عجیب ذہنیت ہے اور اوپر سے ایف بی آر کا میں نے نوٹس دیکھا ہے کہ آپ نے شادی پر کیا کر دیا کیا نہیں کر دیا یعنی اس کا مطلب ہے کہ ایف بی آر بھی سوشل میڈیا کے پیچھے لگا ہوا ہے اس ملک کا اتنا بڑا ادارہ ہے –

    یہ عیاشی نہیں‌توپھرکسےعیاشی کہتے ہیں‌!پاکستان کی مہنگی ترین شادی،اربوں روپےاڑادیئے،ایف بی آرسرپکڑکربیٹھ گئی

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا کام تھا کہ اگر ان کو زیادہ پرابلم تھا تو وہ ان فیملیز کو یہ نوٹس دے سکتا تھا کہ ہمیں بتائیں ہمیں خبر یہ مل رہی ہے کہ اتنا خرچہ ہوا ور آپ ہمیں یہ بتائیں کہ یہ ٹوٹل خرچ کتنا ہوا ہے کیونکہ جن وینڈرز کو آپ نے پیسے دیئے ہوں گے ہو سکتا ہے وہ ٹیکس پر چوری کریں اور اگر ہمیں آپ بتا دیں گے تو ہمیں یہ پتہ ہو گا کہ کس کو کیا ملا ہے ان کا اس حساب سے ٹیکس ہو سکتا ہے –

    بجائے اس کے کہ یہ ثابت کریں کہ ہمارے کاروبارہ لوگ ویڈنگ پر شادی میں چوری کر رہے ہیں لوگ تھیم ویڈنگز کرتے ہیں لوگ یہاں کرتے ہی نہیں باہر کے ممالک میں جا کر شادی کر رہے ہیں اور جو پاکستان میں تھیم ویڈینگ کر رہا ہے اور جس کی وجہ سے ہیں پتہ نہیں کتنے لوگوں کا روزگار لگ رہا ہے کتنے لوگوں کاکام چل رہا ہے اس پر ہم لوگ انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور اپنے علمائےدین کے اوپر تضحیک والی گفگتو کر رہے ہیں-

    مبشر لقمان نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز ایسے مت کریں ہمارے پاس ویسے ہی رہنما نہیں ہیں ہمارے پاس ویسے ہی قابل تقلید لوگ بہت کم ہیں اور جو ہیں ان کی قدر کرنا سیکھیں مولانا طارق جمیل انتہائی ہمارے شفیق عالم ہیں عالم دین ہیں ان کے متعلق بات کرنے سے پہلے یا تو تحیق کر لیں یا پھر سوچ سمجھ کر بات کریں میری آپ سب سے درخواست ہے-

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شادی کی تقریب کے کچھ روز سے خوب چرچے ہو رہے تھے۔ اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی۔ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیتے ہوئے بزنس مین سے شادی میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں

    بزنس مین شیخ محمود دیرینہ دوست ہیں انکی بیٹی کا نکاح پڑھانے کے عوض کیسے پیسے لے…

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس بزنس مین کے شریف فیملی سے خصوصی تعلقات ہیں اورشیخ محمد اقبال نامی بزنس مین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی تمام دولت کا بھی حساب شروع ہوگیا ہےکہ اس نے کمایا کہاں سے اوراتنی عیاشی کے پیچھے کیا حقائق ہیں‌؟

    جس کے بعد مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں تقریب نکاح میں دس لاکھ لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، محمود صاحب میرے پرانے دوست ہیں انہوں نے اپنی بیٹی کے نکاح پر مجھے دعوت دی اپنے دوست کی بیٹی کے نکاح کیلئے میں کیسے پیسے لے سکتا ہوں۔ اپنے اوپر لگے الزام کو اخلاقی انحطاط قرار دیتے ہوئے انہوں نے ایسے الزام لگانے والوں کی ہدایت کی دعا کی ہے۔

  • ایک اور کمسن بچی درندہ صفت انسان کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی

    ایک اور کمسن بچی درندہ صفت انسان کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی

    ایک اور کمسن بچی درندگی کا نشانہ بن گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،ایک اور بچی درندگی کا نشانہ بنی ہے جس کی نعش برآمد کر لی گئی ،

    باغبانپورہ میں کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، کمسن بچی کی لاش گھر کے قریب خالی پلاٹ سے ملی۔ قاتل ہمسایہ نکلا جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی سربراہی میں سپیشل ٹیموں نے ملزم کو حراست میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ندیم شادی شدہ ہے اور 9 ماہ کے ایک بیٹے کا باپ ہے، ملزم بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کےبعد قتل کر دیا۔ ملزم ندیم واردات کے بعد گھر کو تالا لگا کر چلا گیا۔ گزشتہ رات تین بجے کے قریب ملزم نے بچی کی لاش پلاٹ میں پھینک دی۔ایس پی کینٹ سعد عزیز کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے بچی کے خون کے نمونے اورملزم کے گھر سے شواہد اکٹھے کر لئے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

    اس سلسے میں ایس پی کینٹ نے مقتولہ کے والدین سے ملاقات کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہورعمر شیخ نےکہا ہے کہ ملزم کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

  • چوہدری پرویز الہیٰ سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی قیادت میں علماء کرام کے وفد کی ملاقات

    چوہدری پرویز الہیٰ سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی قیادت میں علماء کرام کے وفد کی ملاقات

    چوہدری پرویز الہیٰ سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی قیادت میں علماء کرام کے وفد کی ملاقات

    باغی ٹی وی: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ توہین رسالت پر : کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا. مسلمانوں کو اب یک آواز ہو کر تمام فورمز پر آواز بلند کرنا ہو گی۔ دنیا اب سمجھ جائے کہ اپنے نبی آخرالزماں محمد رسول اللہ ﷺ کی شان کی خاطر ہم سب ایک ہیں۔
    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ریاض سلطان الحسن شاہ، مفتی سید عاشق حسین اور پیر اختر رسول قادری شامل تھے۔جلیل احمدشرقپوری اور تمام علماء کرام نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ تحفظ اسلام بل روکا نہیں جانا چاہئے، علماء کے اندر تشویش پائی جاتی ہے۔
    دستار اور سنت رسول کی بے حرمتی کرنے والوں اور میرے ساتھ ہونے والے واقعہ کے مرتکب ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے.تحفظ اسلام بل پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ان شاء اللہ تاریخ میں آپ کا نام اس حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ن لیگی. چودھری پرویزالٰہی وہ پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پنجاب اسمبلی سے قانون پاس کروا کر خاتم النبیین محمد رسول اللہﷺ، امہات المومنین اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں نازیبا مواد پر مشتمل کتب پر فوری پابندی لگائی۔اور ایسے گستاخانہ مواد کو مارکیٹ سے ضبط بھی کروایا۔

  • جب لاہور رات کا منظر پیش کرنے لگا

    جب لاہور رات کا منظر پیش کرنے لگا

    جب لاہور رات کا منظر پیش کرنے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش سے پورے ملک میں‌موسم میں خنکی آگئی ہے اور خشک سردی کی وجہ سے موسمی شدت ، بیماری اور سموگ کے خاتمے کے لیے بھی اچھی خبر ہے. لاہور میں آج بارہ بجے رات کا سماں‌بن گیا جب کالی گھٹاؤں نے لاہور پر سیاہ چادر اوڑھ لی ، یوں گاڑیوں اور عمارتوں کی لائیٹیں جل گئیں. یوں لاہور اس موسم کی پہلی بارش میں حسین موسم کا منظر پیش کرنے لگا.


    ادھر اسلام آباد اور فیصل آباد میں‌ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے جس وجہ سے سردی میں‌ اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کوئٹہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

    وسطی پنجاب فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، اسلام میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

    اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں برف باری کے سبب شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت اور دیگر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ابر رحمت برسے گ

  • لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لئے بند

    لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لئے بند

    لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لئے بند
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو ایک سال کیلئے بند کردیا گیا،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے آر 36 کو مرمت کیلئےبند کیاگیاہے،سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،سکینڈری رن وے پرمتبادل کے طور پر فلائیٹ آپریشن جاری ہے،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیرپورٹ حکام کی جانب سے تمام ائیرلائنزانتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں،سکینڈری رن وے پر آئی ایل ایس کیٹیگری 2سسٹم موجود ہے

    ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ائیرلائینز کو شیڈول تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز اگلے ماہ سے ا پنا شیڈول تبدیل کریں گیںمر کزی رن وے کا مر متی کام نومبر 2021 میں مکمل کر لیا جائے گا،

  • پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ ہو گا یا نہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ ہو گا یا نہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ ہو گا یا نہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرے گی،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ریفرینڈم ہوگا ،موجودہ حکومت میں ہر طبقہ رو رہا ہے،نالائق حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ،پاکستان خارجہ محاذ پر تنہا ہوگیا، غلط فیصلوں کے باعث زراعت تباہ کردی گئی ،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاشی بدحالی غلط پالیسی اور بر وقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے ہے،کسانوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے،تمام سبسڈی ختم کردی اور اشیا کی قیمتیں بڑھادی گئیں کسان اورمزدور طبقہ پی ڈی ایم کا ساتھ دے،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فوری طور پر انتخابات مسائل کا حل ہیں ،پہلے مرحلے میں جلسے کررہے ہیں 2مرحلے ابھی باقی ہیں ،گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی نہ کی جائے ہمیشہ الیکشن میں پری پول دھاندلی کی جاتی ہے گلگت بلتستان میں 4ماہ پہلے تحریک انصاف بنائی گئی ،ن لیگ پی ڈی ایم کے علاوہ کسی پلیٹ فارم سے مذاکرات نہیں کرے گی،

  • آرمی کی چوسنی چوس کر جوان ہونیوالا آج آرمی کو للکار رہا ہے،شیخ رشید نواز شریف پر برس پڑے

    آرمی کی چوسنی چوس کر جوان ہونیوالا آج آرمی کو للکار رہا ہے،شیخ رشید نواز شریف پر برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہانگیر ترین واپس آ گئے، اب نواز شریف کو بھی آنا چاہئے،مریم کیا لکشمی چوک میں مذاکرات کرنا چاہتی ہیں،

    نواز شریف کو پتہ ہے کہ اسکی سیاست ختم ہو چکی، مریم نااہل ہے وہ چاہتے ہیں کہ نئی نسل کے لئے راستہ نکلے، شہباز شریف کی سیاست کی نفی کر دی گئی ہے، مریم کو پتہ چل گیا ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں ، حکومت نہیں جا رہی، آرمی چیف منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت گرانے کے لئے فوج کو کہنا یہ آئین کی نفی ہے، پی ڈی ایم میں آئین کی خلاف ورزی کی سکت نہیں ہے،مریم نواز نے جو کچھ کہا وہ اپنے والد کی سیاست کی نفی کی ہے، آرمی چیف کا نام لے کر غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا گیا، اب جو بات کر رہے ہیں یہ انکی نئی سوچ ہے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے، وہ لینڈ ہوئے اور آرمی کے گملوں، گھونسلوں سے جوان ہوئے، آرمی کی چوسنی چوس کر جوان ہوئے اور اب آرمی کو للکار رہے ہیں،شہباز شریف کو انہوں نے مفلوج کر دیا ہے، نواز شریف نے وہاں سے جو فائر کیا وہ غیر ذمہ دارانہ،شہباز شریف اسکے آگے نہیں کھڑے ہو سکتے،مریم اسکو آگے چلا رہی ہے،شہباز شریف نواز شریف کو سعودی عرب سے لے کر آیا جب معافی نامہ مانگا تھا، اب عمران خان کا فیصلہ ہے کہ وہ حکومت میں رہے یا نہ رہے کسی چور،منی لانڈرر کو کوئی رعایت نہیں ہو گی،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کیا مریم لکشمی چوک میں مذاکرات کرنا چاہتی ہے، میڈیا آج سٹرانگ ہے،اتنے سارے لوگوں کو کرونا میں اکٹھا کرنے کا کیا مقصد ہے، ہمیں سوچنا چاہئے کہ وہ وقت پاکستان میں ختم ہو گیا جب صرف پی ٹی وی تھا، ان کو عقل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کرونا پھر شدت سے پھیل گیا تو کیا بنے گا، غریب کا گلہ کیا خود دبوچ رہے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی 6 فیصد ووٹیں ہیں، انکا اور ن لیگ کا بیانیہ قریب قریب ہے،دسمبر سے 20 فروری تک ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک نہیں ہو گی، جنوری میں بھی ایسا ہو سکتا ہے،ایک وقت تھا جب جلسے لوگوں سے رابطے کے لئے کئئے جاتے تھے، میڈیا پر بات جائے تو پھر جلسوں کی ضرورت نہیں، میڈیا ہی جلسہ ہے، دنیا میں اتنا سڑانگ میڈیا نہیں جتنا پاکستان میں ہے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین بچوں سمیت واپس آ‌گیا اب نواز شریف کو آ جانا چاہئے، نواز شریف تو ابھی تک ہسپتال میں ہی نہیں گیا، ایم ایل ون کے تمام کاغذات پورے ہیں، 20 دسمبر تک ٹینڈر ہو جائے گا، تمام فزیبلٹی بن گئی ہے، ایم ایل ون ریلوے کی زندگی ہے، یہ کام کرنے میں سولہ لگ گئے

    سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

  • سپیکر پنجاب اسمبلی سے حکومتی اہم شخصیات کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    سپیکر پنجاب اسمبلی سے حکومتی اہم شخصیات کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    سپیکر پنجاب اسمبلی سے حکومتی اہم شخصیات کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ،وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ اور سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ااس موقع پر وارث بیگ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مستند ڈاکٹروں کی ٹیم بہت اچھے طریقے سے ان کی دیکھ بھال کرر ہی ہے۔انشاء اللہ وہ صحت یاب ہو کر جلد گھر واپس آ جائینگے۔

    حفیظ شیخ،ا عجاز شاہ، عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،، اللہ انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے،

    وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے نفیس سیاستدان ہیں۔ مشکل وقت میں ان کی مشاورت سے بہت آسان حل نکل آتے ہیں۔

    سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ اس وقت ملکی سیاست میں ان کی بصیرت کی اشد ضرورت ہے۔

  • سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

    سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

    سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 19نومبر کو کے سی آر چلانے جارہے ہیں،

    لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے کے سی آر کا 14کلومیٹر ٹریک کلیئر کردیا ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ کر سکتا ہے، مجھے نہ پکڑیں کہ شیخ رشید نے بتایا تھا، بھارت کے بیانئے پر جس نے بھی کام کیا، بھارت نے اسکو استعمال کیا اور خود سیاسی قبر بھی کھودی

    گلگت میں پہلے نمبر پر پی ٹی آئی، دوسرے پر پی پی، تیسرے پر آزاد او ن چوتھے نمبر پر ہو گی، گلگت میں بڑے جلسے ہوئے لیکن وہاں کے لوگ ذمہ دار ہیں ،پی ٹی آئی وہاں سے جیتے گی، میں واضح کہتا ہوں کہ را نے بھارت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش رکھی ہوئی ہے، پاکستان میں سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی را کے ہاتھوں خطرے لاحق ہیں، را کسی بھی سیاستدان کو نقصان پہنچا سکتی ہے

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کرونا بڑھ رہا ہے، مجھے کرونا ہوا، چار ماہ گزرنے کے باوجود نارمل لائف نہیں گزار رہا، غریب کا صرف اللہ ہے، جلسے جلوسوں ، زیادہ لوگوں میں جمع ہونے سے اجتناب کریں، کل مریم نے بیان دیا کہ فوج ہمیں نکالے ، ایک طرف سیاست سے دور رہنے کی بات ،دوسری طرف یہ بات، 3 پارٹیاں ہیں،بنیادی طور پر پی پی، ن اور مولانا صاھب، باقی پارٹیاں نمبر بڑھانے کے لئے ہیں، انکو کوئی کلیدی کردار نہیں ہے، ن لیگ سے دسمبر سے فروری تک آوازیں اٹھیں گی، ممکن ہے ن لیگ پی ٹی آئی کی طرف نہ جائے لیکن ن لیگ سے میم ،شین نکلے گی بی جے پی کی رائے کے ساتھ ن لیگی نہیں کھڑے ہو سکتے، بھارت کو برداشت نہیں ہو رہا کہ کرونا کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا سی پیک کا معاہدہ نہیں دیکھنا چاہتا، پاک فوج دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان مسائل سے نکلے گا اوار عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، را نے پاکستان میں جو فصل بونے کی کوشش کی اور جو اس پر چلے گا وہ سیاسی طور پر ختم ہو جائے گا،یہ عظیم ملک، عظیم قوم اور عظیم پاک فوج ہے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ اسکی سیاست ختم ہو چکی، مریم نااہل ہے وہ چاہتے ہیں کہ نئی نسل کے لئے راستہ نکلے، شہباز شریف کی سیاست کی نفی کر دی گئی ہے، مریم کو پتہ چل گیا ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں ، حکومت نہیں جا رہی، آرمی چیف منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت گرانے کے لئے فوج کو کہنا یہ آئین کی نفی ہے، پی ڈی ایم میں آئین کی خلاف ورزی کی سکت نہیں ہے،مریم نواز نے جو کچھ کہا وہ اپنے والد کی سیاست کی نفی کی ہے، آرمی چیف کا نام لے کر غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا گیا، اب جو بات کر رہے ہیں یہ انکی نئی سوچ ہے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے، وہ لینڈ ہوئے اور آرمی کے گملوں، گھونسلوں سے جوان ہوئے، آرمی کی چوسنی چوس کر جوان ہوئے اور اب آرمی کو للکار رہے ہیں،شہباز شریف کو انہوں نے مفلوج کر دیا ہے، نواز شریف نے وہاں سے جو فائر کیا وہ غیر ذمہ دارانہ،شہباز شریف اسکے آگے نہیں کھڑے ہو سکتے،مریم اسکو آگے چلا رہی ہے،شہباز شریف نواز شریف کو سعودی عرب سے لے کر آیا جب معافی نامہ مانگا تھا، اب عمران خان کا فیصلہ ہے کہ وہ حکومت میں رہے یا نہ رہے کسی چور،منی لانڈرر کو کوئی رعایت نہیں ہو گی،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کیا مریم لکشمی چوک میں مذاکرات کرنا چاہتی ہے، میڈیا آج سٹرانگ ہے،اتنے سارے لوگوں کو کرونا میں اکٹھا کرنے کا کیا مقصد ہے، ہمیں سوچنا چاہئے کہ وہ وقت پاکستان میں ختم ہو گیا جب صرف پی ٹی وی تھا، ان کو عقل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کرونا پھر شدت سے پھیل گیا تو کیا بنے گا، غریب کا گلہ کیا خود دبوچ رہے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی گلگت میں ہارے گا وہ کہے گا ک دھاندلی ہوئی، امریکہ میں بھی دھاندلی کا شور مچایا ہوا، کل شام سے ہر چینل پر سنیں گے کی دھاندلی ہوئی، بلاول کے جلسے اچھے ہوئے لیکن ووٹ عوام نے دینے ہیں، جو بھی ووٹ ہو گا وہ سی پیک کے لئے اہم ہے، یہیں سے ایم این اے اور سینیٹرز بھی نئے نکلیں گے، امیدوار ایک سال پہلے الیکشن مہم شروع کر دیتے ہیں، گلگت سے مجھے فون آتے تھے لیکن میں وہاں مہم میں نہیں گیا،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کا آٹے پر حق ہے، ہم نے مزدوروں کی تنخواہین بڑھائیں، گندم 1650 روپے کی ہے، یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہائی ایسٹ ریٹ ہے،میں ریلوے میں خوش ہوں اور یہیں رہ رہا ہوں، میرا تعلق براہ راست عمران خان کے ساتھ ہے، وہ بہت محنت کر رہا ہے، کونسی حکومت چاہتی ہے کہ اسکو مہنگائی کا الزام دیا جائے، دسمبر تک مہنگائی میں کمی ہو گی ،میں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں اور خوش ہوں،شہادت کی موت کی مسلمان دعا مانگتا ہے، بھارت مجھے اچھی طرح جانتا ہے، را پاکستان کو سرحدوں سے نقصان نہیں پہنچا سکتی، ہم کسی قیمت میں پیچھے نہیں، وہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا رہا ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں گھس کر نہیں مار سکتی، ہم امن کے داعی، جنگ کی خواہش نہیں، ذمہ دار قوم ہیں، لیکن جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کٹ مرے گا اور حفاظت کرے گا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی 6 فیصد ووٹیں ہیں، انکا اور ن لیگ کا بیانیہ قریب قریب ہے،دسمبر سے 20 فروری تک ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک نہیں ہو گی، جنوری میں بھی ایسا ہو سکتا ہے،ایک وقت تھا جب جلسے لوگوں سے رابطے کے لئے کئئے جاتے تھے، میڈیا پر بات جائے تو پھر جلسوں کی ضرورت نہیں، میڈیا ہی جلسہ ہے، دنیا میں اتنا سڑانگ میڈیا نہیں جتنا پاکستان میں ہے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین بچوں سمیت واپس آ‌گیا اب نواز شریف کو آ جانا چاہئے، نواز شریف تو ابھی تک ہسپتال میں ہی نہیں گیا، ایم ایل ون کے تمام کاغذات پورے ہیں، 20 دسمبر تک ٹینڈر ہو جائے گا، تمام فزیبلٹی بن گئی ہے، ایم ایل ون ریلوے کی زندگی ہے، یہ کام کرنے میں سولہ لگے

  • سدرن پنجاب کے انڈر19 کرکٹر محمد شہزاد کو وارننگ جاری

    سدرن پنجاب کے انڈر19 کرکٹر محمد شہزاد کو وارننگ جاری

    سدرن پنجاب کے انڈر19 کرکٹر محمد شہزاد کو وارننگ جاری کردی گئی

    قومی انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے مریدکے کنٹری کلب میں جاری تیسرے راؤنڈ میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سدرن پنجاب کے آلراؤنڈر محمد شہزاد کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    محمد شہزاد کو سندھ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے پروارننگ جاری کی گئی۔

    یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب محمد شہزاد، رن آؤٹ ہونے پر ساتھی کھلاڑی پر چیخے۔

    آن فیلڈ امپائرز عمران اسلم اور محمدارشد نے محمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.3کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

    محمد شہزاد کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری بلال خلجی نے انہیں وارننگ جاری کردی