Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر اہم شخصیت طلب

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر اہم شخصیت طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کا معاملہ،احتساب عدالت لاہورنے صوبائی سیکریٹری ہوم کی رپورٹ مسترد کر دی

    احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے ایس پی سیکیورٹی لاہور اور ہوم سیکریٹری پنجاب کو ذاتی طور پر طلب کر لیا،احتساب عدالت لاہور نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پرایڈیشنل سیکرٹری ہوم عدنان اعوان شوکاز کا تحریری جواب لے کر احتساب عدالت پیش ہو گئے،عدنان اعوان ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے کہا کہ عدالت کی جانب سے حکم موصول نہیں ہوا،حمزہ شہباز کو پیش کرنے کی ذمہ داری جوڈیشل پولیس کی ہے ،معاملے کاعلم ہوا تو فوری انکوائری شروع کردی گئی ۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں گزشتہ سماعت پر ملزم کو کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے بکتر بند گاڑی دیکھی تو بیٹھنے سےانکار کردیا،جس پر عدالت نے کہا کہ تاریخ میں کب ہوا کہ ملزم نے انکار کردیا ہو کہ وہ نہیں جائے گا،

    ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ یہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، پہلی مرتبہ ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس طرز عمل سے ثابت ہوا ریاست ناکام ہو گئی ہے،ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، عدالت سے معذرت خواہ ہیں ، جج احتساب عدالت نے کہا کہ بظاہر چھوٹی سی بات لگتی ہے،اس کی گہرائی دیکھیں اسکے نتائج کیا ہونگے،عالمی سطح پر پیغام گیا ہے ایک ملزم عدالت پیش نہیں ہوا۔

    عدالت نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کی عدالت پیشی کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہارکیا، عدالت نے کہا کہ کیا آپ پہلے کبھی کسی عدالت میں پیش ہوئے ہیں؟کیا آپ یہاں کوئی جھگڑا کرنے آئیں ہیں جو کفس اوپر ہیں؟ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کے معاملے پر ہوم سیکرٹری اور جیل سپرنٹینڈنٹ نے رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی تھی ،ہوم ڈپیاٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل سے ملزم کو عدالت پیش کرنا جوڈیشل پولیس افسران کی ذمہ داری ہے ۔ملزم کی حفاظت کے لیے جیسا مناسب سمجھ اس گاڑی میں پیش کرتے ہیں ۔ہوم سیکرٹری نے کہا کہ جوڈیشل افسران قانون اور اپنے ایس او پیز کے مطابق ملزمان کو پیش کرتے ہیں ۔

    کس ملزم کو کونسی گاڑی پہ پیش کرنا ہے یہ سب جوڈیشل افسران کی ذمہ داری ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا معاملے بھی جوڈیشل افسران کی سپرد ہے۔ہوم سیکرٹری ڈپیاٹمنٹ سے کوئی ملزمان کو پیش کرنے سے متعلق ہدایات نہیں دی جاتی ۔ جیل سپرٹینڈنٹ نے جواب میں ‌کہا کہ جیل میں شہباز شریف کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب شہباز شریف نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے ، عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر رکھا ہے

    درخواست گزار شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں سہولیات نہیں دی گئیں، عدالت نے بیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، کمر درد کی تکلیف میں مبتلا ہوں، جیل میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

    کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

    کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کرونا کا شکار ہوئے تھے، ابھی تک انکا کرونا ٹیسٹ منفی نہیں آیا تا ہم انکی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے

    ہسپتال ذرائع کے مطابق کیپٹن ر صفدر کے آکسیجن لیول میں بھی بہتری آئی ہے اور مزید بہتری پر آئندہ 72 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کروائیں گے ۔ انکا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا.

    ڈاکٹروں نے ان کے تمام سیاسی اور قریبی رفقا کو ملاقاتوں سے روک رکھا ہے ۔کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،کئی ن لیگی رہنما و کارکنان کیپٹن ر صفدر کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے تو ہم ہسپتال انتظامیہ نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے کسی کی بھی ملاقات نہیں ہو سکی.

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نزلے اوربخار کی شکات ہوئی جس کے بعد ا ن کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر شریف میڈیکل سٹی میں داخل ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کو 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا,کیپٹن صفدر گلگت بلتستان الیکشن میں مریم نواز کے ہمراہ تھے ،اسلام آباد واپسی پر جب کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا تو ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد کورونا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ضابطہ کار پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

    لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

    پاک فوج پر تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ،

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں شام ، عراق ، یمن ، لیبیا جیسا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں ، افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے سربراہوں کو نشانہ بنانے کا واحد مقصد پاک فوج اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرناہے جسے پاک فوج اور عوام مسترد کر چکی ہیں۔

    یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔بعض سیاسی رہنما اقتدار کے حصول کیلئے ایک شام پاک فوج کو نشانہ بناتے ہیں اور اگلی صبح پاک فوج سے اقتدار کی بھیک مانگتے ہیں۔لندن بیانیہ کا واحد مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا اور اقتدار کا حصول ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کہ جمہوریت کا نام لے کر فوج سے حکومت کا ہٹانے کا مطالبہ کرنے والوں کا اصل بیانیہ قوم نے دیکھ لیا ہے ، بعض سیاسی رہنمائوں کے نزدیک جمہوریت صرف ان کا اقتدار ہے اور ووٹ کی عزت کی بات کرنے والے آج فوج سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ عمران خان کی حکومت کو ہٹا دیں اگر فوج اور ملک کے سلامتی کے ادارے غیر جمہوری عمل کر کے اقتدار لندن بیانیہ والوں کے حوالے کر دیں تو وہ بہت اچھے ہوں گے اور اگر وہ جمہوری اصولوں اور آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں تو جمہوریت اور آئین کا نام لینے والوں کو یہ قبول نہیں ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان کی عوام جانتی ہے کہ لندن بیانیہ کے مقاصد کیا ہیں اور لندن بیانیہ والوں کو خود ان کی جماعت کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے پیچھے کھڑی ہے اور لندن بیانیہ کو مسترد کرتی ہے۔ عوام الناس نے عمران خان کو ووٹ دئیے ہیں ، عمران خان کی حکومت کوہٹانے کا مطالبہ کرنے والے بتائیں کہ افواج پاکستان کو سیاست میں ملوث کرنا کون سی آئین کی بالا دستی ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ناموس مصطفیٰﷺ کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر رابطے جاری ہیں۔ سعودی عرب، پاکستان، مصر اور دیگر اسلامی ممالک کی قیادت کو مشترکہ موقف اپناتے ہوئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ ملک بھر میں ہفتہ شان و عشق مصطفیٰﷺ منایا جا رہا ہے

  • نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے، سراج الحق نے بھی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

    نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے، سراج الحق نے بھی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

    نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے، سراج الحق نے بھی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عوامی چارٹر جماعت اسلامی پاکستان پیش کر دیا۔

    جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرمنصورہ لاہور میں دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوامی چارٹر دے کر کراچی سے چترال تک تحریک چلائیں گے، چینی، آٹا، پٹرول مافیا کے تعاون سے بننے والی حکومت کبھی ان مافیا کو نہیں پکڑ سکتی۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم اور مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہ لائیں، 73 سال بعد وہ مقصد پاکستان کو نصیب نہیں ہوا جس کیلئے یہ ملک بنا تھا۔ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آئین کیساتھ بے وفائی ہوئی، ان نااہل حکمرانوں سے پاکستان کو خطرہ ہے، ان حکمرانوں نے پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنی آئندہ آنیوالی سات نسلوں کیلئے اثاثے اکھٹے کئے ہیں۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی کوئی تبدیلی نہ آئی، تمام پارٹیوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، نئی حکومت نے پاکستان کے 8 سو دنوں کو ضائع کیا، حکومتی کارکردگی پر اِنا للہ پڑھتے ہیں۔کاشتکار رو رہا ہے، کسان اپنے حقوق کیلئے لاہور آتے ہیں تو اپنے ساتھی کی لاش گھر لے کر جاتے ہیں، عوام کو منظم اور ترجمانی کیلئے عوامی چارٹر پیش کیا ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی سے چترال تک تحریک چلائے گے، قومی عوامی چارٹر دے کر پاکستان کی عوام کیلئے آواز اٹھائیں گے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے الیکشن کے حوالے سے ایک ہی بات کی ہے، ہماری فوج کو بہت بڑے دشمن کا سامنا ہے، حکومت میں سول اداروں کی بالا دستی ہونی چاہئیے۔ اداروں کو جمہوری معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے بلکہ ریلیف کی بجائے تکلیف دے رہی ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے اور اقتدار ایسی جماعت کو دیا جائے جو ملک کو اس کی روح کے مطابق نظام مصطفیٰ دے اور اسی اسلامی طرز حکومت کے ذریعے چلا سکے۔

    اس موقع نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،

  • خادم رضوی وضاحت کریں ورنہ…سینیٹر ساجد میر نے بڑا اعلان کر دیا

    خادم رضوی وضاحت کریں ورنہ…سینیٹر ساجد میر نے بڑا اعلان کر دیا

    خادم رضوی وضاحت کریں ورنہ…سینیٹر ساجد میر نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ شعائر اسلام کی توہین کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، خادم رضوی اپنی ویڈیو کی وضاحت کریں ورنہ ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

    سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ ہم امن کے داعی ہیں، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت ملک کے لیے زہر قاتل ہے۔ مذہبی راہنماؤں کو غیر شائستہ اور بازاری زبان زیب نہیں دیتی۔آذان کی بے ادبی اور بے حرمتی کرکے خادم رضوی نے ہر مسلمان کا دل دکھایا ہے۔مخالفت میں اخلاقی حدود کو پامال کرناکہاں کی دین داری ہے؟

    جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مذہبی راہنماؤں کو تبلیغ دین کے اصول نہیں بھولنے چاہییں۔ قرآن اور سیرت کی بنیادی تعلیمات سے مکمل انحراف کی بناء پر ہم انتہا پسندی اور عدم برداشت کا شکار ہوئے ہیں۔ اسلام کو قرآن اور سیرت کی روشنی میں سمجھنے کی ضرورت ہے قرآن ترجمے سے پڑھ کر اور سیرت کا مطالعہ کرکے ہی ہم اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھ سکتے ہیں اور اس پر عمل کرکے اپنے سماج کو امن اور سلامتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

    سینیٹر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ قرآن ہی ہمارا محور و مرکز اور ہدایت کا بنیادی سورس ہونا چاہیے ماور ائے قرآن رویے اور نظریے

  • پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت کی ہوئی کرونا سے موت

    پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت کی ہوئی کرونا سے موت

    پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت کی ہوئی کرونا سے موت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، سندھ سے رکن اسمبلی کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں

    پیپلزپار ٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ،جام مدد علی کورونا وائرس کا شکار تھے اور وہ کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ، کچھ دن سے ان کو وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا جا چکا تھا ،

    جام مدد علی کو حالت تشویشناک ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا ۔ جام مدد علی سندھ کی قائمی کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی رہے ہیں ، وہ سانگھڑ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےرکنِ سندھ اسمبلی جام مدد علی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے.بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جام مدد علی کی ناگہانی رحلت کے بارے میں جان کر نہایت افسردہ ہوں ،مرحوم معتدل مزاج اور سرگرم رہنما تھے، ہمیشہ یاد رہیں گے

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی ہے، شیخ رشید نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہیٰ سے بھی ملاقات کی

    اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنےآئے ہیں،چودھری شجاعت حسین کی طبیعت بہتر ہے کچھ دن اسپتال رکیں گے،کیا حکومت نے کسانوں کو احساس پروگرام پر چلانا ہے؟ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے 18ویں ترمیم کے بعد محکمہ زراعت صوبوں کے پاس ہے ،معاشی ترقی کے ذریعے زرعی شعبے کو فعال کرنا ہوگا،

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری کیلئے دعاگو ہیں،گلگت بلتستان انتخابات کے بعد اپوزیشن کے چہرے اتر جائیں گے،نوازشریف اورمریم نواز کے بیانات کے بعد عمران خان مضبوط ہوئے ،یہ کہتے ہیں عمران خان کو ہٹائیں تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ،آرمی چیف کہتے ہیں منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،اپوزیشن گلگت بلتستان انتخابات میں شکست پر دھاندلی کا شور مچائے گی،انہیں مولانا فضل الرحمان سے ہی کچھ سیکھ لینا چاہیے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ن لیگ کو دھچکا لگے گا،ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا انتخابات ملک کی بنیادیں ہلا دیتی ہے،سیاست دان مذاکرات سے انکار نہیں کرسکتا،ملک کو بحران سے بچانا چاہیے، معاشی صورتحال بہتر نہیں،عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپنی مدت پوری کریں گے ،چودھری بردران کے ہوتے ہوئے نوازشریف کی نہیں چل سکتی،عمران خان پر جب بھی برا وقت آیا چودھری بردران ووٹ دیں گے،

  • پی ڈی ایم لاہور جلسے سے قبل ہو سکتی ہے ن لیگ کی اہم شخصیت کی گرفتاری

    پی ڈی ایم لاہور جلسے سے قبل ہو سکتی ہے ن لیگ کی اہم شخصیت کی گرفتاری

    پی ڈی ایم لاہور جلسے سے قبل ہو سکتی ہے ن لیگ کی اہم شخصیت کی گرفتاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے قبل ادارے ن لیگ کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں،ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے لئے نیب نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے ،اگر عدالت ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، تو ن لیگی رہنما گرفتار کئے جائیں گے

    نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس میں جواب جمع کرا دیا

    نیب نے لاہور ہائیکورٹ سےرانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی،نیب نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ رانا ثنااللہ نے قانونی کارروائی میں رکاوٹ کیلئےدرخواست دائر کی ہے، رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی 3شکایات موصول ہوئیں

    شکایات میں رانا ثنااللہ کے خلاف بے نامی دار اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگایا گیا ،مجاز اتھارٹی نے رانا ثنااللہ کے خلاف انکوائری اور انوسٹی گیشن کی منظوری دی،رانا ثنااللہ کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے اور کبھی بھی ہراساں نہیں کیا گیا،نیب لاہور قانون کے مطابق رانا ثنااللہ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے،رانا ثنااللہ نے اثاثے اگر جائز ذرائع آمدن سے بنائے ہیں تو ثابت کریں،

    رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں درخواست ضمانت پر 16 نومبر کو سماعت ہوگی

    نیب کی لاہورہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ کےخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے .جسٹس سرداراحمد نعیم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا ،نیب نے 8 ماہ بعدرانا ثنااللہ کا کیس مقرر کرانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی رانا ثنااللہ آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں 25 مارچ سے عبوری ضمانت پرہیں

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے نیب طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے،رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے جواے این ایف عدالت نے منجمد کررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں,درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن، خادم رضوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن، خادم رضوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن، خادم رضوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک نے فرانس کی اشیا کے بائیکاٹ کے لئے فیض آباد پر دھرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حکومت تحریک لبیک کے خلاف متحرک ہو گئی ہے

    تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوری کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپے مارے تا ہم پولیس انہیں گرفتار نہ کر سکی،پولیس نے انکی رہائش گاہ ملتان روڈ کی حدود سمن آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن تحریک لبیک کے سربراہ پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

    پولیس نے تحریک لبیک کے سات کارکنان کو تحویل میں لے لیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    قصور میں تحریک لبیک کے خلاف پولس نے کریک ڈاون کیا ،تحریک لبیک کے رضوان یوسف ایڈووکیٹ اور ضلعی امیر زاہد عطاری سمیت درجنوں کارکنان گرفتارکر لئے گئے، کارکنان کی گرفتاریاں 15 نومبر کے فیض آباد میں احتجاج کے پیش نظر کی گئیں

    فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

    پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

    گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

    پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

    گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

    فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی

    ریاست مدینہ،سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل دور نہیں،میلادالنبی پر وزیراعظم کا پیغام

    پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے

    حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کی عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل

    عید میلادالنبی پر حکومت نے قیدیوں کو سنائی خوشخبری

    وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

    دوسری جانب راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے مختلف اضلاع میں تحریک لبیک کے مجموعی طور پر 96 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی سے تحریک لبیک ناردرن پنجاب کے امیر عنایت الحق شاہ سمیت 36 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اٹک سے 26 ، چکوال سے 26 اور جہلم سے 8 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے کے لیے چھاہے جاری ہیں

    واضح رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنوں نے 15 نومبر کو ہر صورت لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ 15 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان نے شان رسالت ﷺ میں فرانس کی گستاخی کے خلاف پشاور سے فیض آباد تک مارچ کا اعلان کیا ہے ،اطلاعات کے مطابق خادم رضوی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، پولیس رات بھر انہیں لاہور میں ڈھونڈتی رہی

    کراچی میں فرانس کے خلاف تحریک لبیک کا بڑا مارچ جاری

  • کرونا وائرس نے پنجاب اسمبلی کا رخ کر لیا، کتنے ملازمین کرونا کا شکار؟

    کرونا وائرس نے پنجاب اسمبلی کا رخ کر لیا، کتنے ملازمین کرونا کا شکار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے 7ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    ترجمان پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تمام اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں، سیکریٹری اسمبلی سمیت کورونا سے متاثرہ ملازمین نے قرنطینہ کر لیا ہے، پنجاب اسمبلی کے ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور جس میں کرونا ہوا اس کو قرنطینہ کر دیا جائے گا، پنجاب اسمبلی کو کچھ دن کے لئے بند کئے جانے کا امکان ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

    صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں